New Age Islam
Tue Mar 28 2023, 08:44 PM

Urdu Section ( 12 Aug 2013, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Islam and Gender Partnership اسلام اور صنفی رفاقت

 

مولانا وحید الدین خان

3 مارچ 2013

(انگریزی سے ترجمہ ، نیوایج اسلام )

اسلام کے مطابق، مردوں اور عورتوں دونوں کو ایک خاص  مخلوق بنایا گیا ہے اور ایک ہی مادے سے پیدا کیا گیا۔ یہ تصور قرآن مجید میں بیان کیا گیا ہے: "خواہ مرد ہو یا عورت، تم سب ایک دوسرے میں سے (ہی) ہو ۔" ​​اسی تصور پر اسلام کے نبی صلی اللہ علیہ کے ذریعہ  زور دیا گیا تھا: "مرد اور عورت ایک واحد یونٹ کے دو حصے ہیں"

وہ حوالہ جات انتہائی واضح ہیں۔ اس بات کی وضاحت کرنے کے لئے، میں یہ کہوں گا کہ زندگی دو پہیوں کی ایک گاڑی کی طرح ہے ۔ گاڑی  دونوں پہیوں کے مشترکہ عمل کے بغیر نہیں  چل  سکتی ہے۔ کوئی پہیا بڑا یا چھوٹا نہیں ہے، دونوں برابر ہیں اور دونوں کا کردار برابر ہے۔

یہ کہا جاتا ہے کہ انسان ایک سماجی جانور ہے ۔ زندگی میں ان کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے، مردوں اور عورتوں دونوں کو تعاون کرنا ضروری ہے۔ ہر کامیابی ایک جرأت  ہے ، خواہ  وہ  ایک مرد شروع کی جائے یا عورت کے ذریعہ شروع کی جائے، وہ ایک مشترکہ منصوبہ ہونا ضروری ہے۔ مشترکہ کوشش کے بغیرکوئی اپنے مقاصد کو نہیں حاصل کر سکتا ۔

ایک مشترکہ مہم جوئی  کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مرد و عورت دونوں ایک ہی کام کریں ۔ مشترکہ کوشش کا مطلب یہ ہے کہ مرد اور عورت دونوں گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ان کی زندگی کے مشن میں متحد ہوں ۔ زندگی میں کسی بھی فرد کا کردار صرف  پیسہ کمانا   یا مادی چیزوں کو جمع کرنا ، زندگی سے لطف اندوز ہونا  اور تفریح ​​کرنا  نہیں ہے۔ زندگی کا مقصد ان چیزوں سے عظیم تر ہے۔ آپ کا صرف ایک جسمانی وجود نہیں ہیں، آپ کا ایک شعوری  وجود بھی ہے ۔ ایک مرد یا عورت  کا نہ صرف مادی سطح پر زندگی سے لطف اندوز ہونا ضروری ہے بلکہ دانشورانہ سطح پر بھی  زندگی سے لطف اندوز ہونا ضروری ہے۔ زندگی سے لطف اندوز ہونے کا بہترین طریقہ ایک دانشورانہ ساتھی کا کردار ادا کرنا ہے۔

حقائق کے کائنات میں کسی شاپنگ مال سے کہیں زیادہ اشیاء پائی جاتی ہیں اس میں اربوں چیزیں ہیں جو کہ نوعیت  کےاعتبار سے روحانی اور دانشورانہ ہیں ۔ اور مرد اور عورت کو اعلی حقائق دریافت کرنے اور اعلیٰ پیمانے پر زندگی سے لطف اندوز ہونے  اور اس طرح زندگی کے چھپے ہوئے خزانوں کو تلاش کرنے  کے لئے اس راستے پر سفر کرنا ضروری ہے ۔

یسوع مسیح نے بجا طور پر کہا ہے کہ انسان صرف روٹی سے زندہ نہیں رہتا ۔ یہاں 'روٹی' ایک علامتی اصطلاح ہے، اس کا مطلب مادی اشیا ہیں۔ تجربات سے یہ  پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ صرف مادی چیزوں کو حاصل کرنے پر مکمل توجہ مرکوز کرتے ہیں  عدم اطمینان کی حالت میں مر تے ہیں۔  مادی اشیا کی کوئی بھی تعداد  آپ کو حقیقی اطمینان یا حقیقی دماغی سکون نہین بخش سکتی ۔ انسان صرف مادی چیزوں پر زندہ نہیں رہ سکتا۔

مشترکہ کوشش

کسی بھی فرد کا حقیقی مقصد ذہنی سکون حاصل کرناہے جوکہ ہماری زندگی میں سب سے اہم چیز ہے ۔ ذہنی سکون نوعیت کے اعتبار سے روحانی ہے، اور صرف روحانی حصول ہی آپ کو ذہنی سکون دے سکتا ہے۔ دماغ صرف زیادہ سے زیادہ روحانیت کے حصول کے ذریعہ ہی  پرامن بن سکتا ہے۔ اور، مرد اور عورت اس سلسلے میں قدرتی ساتھی ہیں۔

روحانی حصول ایک پراسرار لفظ نہیں ہے۔ یہ دانشورانہ حصول ہی کی طرح ایک چیز ہے۔ روحانی حصول، یا دانشورانہ حصول، فکری مشق کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے ، اور اس طرح کا مشق ایک مشترکہ کوشش ہے۔ ہر کسی کو  اس طرح کے سفر میں آگے بڑھنے کے لئے ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی  ہے۔ اور، فطرت نے مرد اور عورت کے اس جوڑے میں یہ نعمت ہمیں فراہم کی ہے۔

باہمی تصفیہ  کی ثقافت

علمی شراکت داری انتہائی اہم اور سب سے بڑا ہدف ہے۔ لیکن اس کی ایک شرط بھی ہے، اس میں کامیاب ہونے کے لئے  ایک کراماتی لفظ باہمی تصفیہ  ہے ۔ باہمی تصفیہ  گھٹنے ٹیک دینا  یا سر تسلیم خم کردینا نہیں ہے۔ یہ سب سے بڑی خوشی ہے۔ اور یہ اس سے بھی بڑھ کر  ہے۔ یہ حقیقت کو تسلیم کر لینا ہے۔ جب آپ کسی دوسرے ساتھی کے ساتھ باہمی تصفیہ  کرتے ہیں  تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ  آپ اعلی ذہن کی حامل شخصیت ہیں ۔ باہمی تصفیہ  اعلی خیالات سے پیدا ہوتا ہے اور ایک انتہائی مسرت بخش  تجربہ ہے۔

برطانوی شکاری جم کاربیٹ شیر کے شکار میں  بڑا ماہر تھا ۔ اس نے اپنی کتاب ‘‘Man-eaters of Kumaon’’ میں کہا کہ ، "شیر بے انتہاء جرات کے ساتھ کشادہ دل شریف آدمی ہے۔" مقبول نظریہ  کے برعکس، شیر ہمیشہ باہمی تصفیہ  کرتا ہے وہ کبھی بھی  جنگ کو مدعو نہیں کرتا ۔ لہٰذا باہمی تصفیہ  شیر کی خصوصیت ہے۔ ایک شیر کی زندگی گزاریں اور باہمی تصفیہ  کی اعلی ثقافت کو اپنائیں ۔ شیر جنگل کا بادشاہ ہے، اور اس کی ثقافت کو اپنا کر  آپ بھی ایک بادشاہ کی طرح زندگی گزار  سکتے ہیں۔

ماخذ:  http://cpsglobal.org/content/gender-partnership

URL for English article:

 https://newageislam.com/islamic-society/islam-gender-partnership/d/10656

URL for this article:

https://newageislam.com/urdu-section/islam-gender-partnership-/d/13011

 

Loading..

Loading..