New Age Islam
Tue Mar 28 2023, 10:11 PM

Urdu Section ( 15 Aug 2018, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Don’t Give Up, Just Try Something New and Look Ahead With Hope ہار نہ مانیں ، کچھ نیا آزمائیں اور امید کے ساتھ آگے کی طرف دیکھیں

 مولانا وحید الدین خان

  17 جولائی 2018

 آج کی دنیا میں ایسے بہت سارے لوگ ہیں جن کو شراب ، تمباکو اور ڈرگ جیسی کی چیزوں کی لت لگی ہوتی ہے۔ لوگ یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ لتیں صحت کے لئے کافی نقصان دہ ہیں، اس کے باوجود وہ ان عادات کو چھوڑنے پر قادر نہیں ہیں جو ان کی لت بن چکی ہیں۔

 میں اکثر ایسے لوگوں سے ملتا رہتا ہوں اور میری یہ جاننے کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کیسے ایسی لت کا شکار ہوگئے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے، میں نے ایک شخص سے اس کی وجہ دریافت کی۔ وہ مسکرایا اور مجھ سے کہا ‘‘ یہ میرے لئے ایک بھولاوا  ہیبٹ ہے’’۔ اس نے مجھ سے کہا کہ وہ اچھی طرح سے یہ جانتا ہے کہ یہ ایک جان لیوا لت ہے لیکن اس کے باوجود میں نے اسے اپنایا تاکہ میرا درد کم ہو سکے۔

 میں نے یہ جاننے کے لیے متعدد لوگوں کی زندگیوں کا مطالعہ کیا کہ کیوں وہ مایوسی اور درد میں زندگی گزارتے ہیں۔ غیر حقیقت پسندانہ اہداف کے علاوہ اسکی اور کوئی حقیقی وجہ نہیں ہے۔ اس لیے کہ جب لوگوں کی عمر بڑھ جاتی ہے اور وہ ملازمت تلاش کرتے ہیں تو اکثر ناکام ہو جاتے ہیں، اور اس کی وجہ خود ان کی اپنی خواہش اور ملازمت کے انتخاب میں حقیقت پسندانہ اور غیر حقیقت پسندانہ رویوں کے درمیان تمیز نہ کر سکنا ہے۔ ایک حقیقت پسندانہ ملازمت ہمیشہ سردست موجود ہوتی ہے جبکہ ایک غیر حقیقت پسندانہ ملازمت انسان کی دسترس سے باہر ہوتی ہے۔ جب لوگ کوئی غیر حقیقت پسندانہ ملازمت اختیار کرلیتے ہیں اور اپنی پوری زندگی میں انہیں یہ محسوس  ہوتا ہے کہ اس ملازمت کے اہداف کبھی حاصل نہیں ہو سکتے تو ان کی زندگی مسلسل تناؤ اور کشیدگی میں گزرتی ہے۔ اور روزمرہ کی ضروریات اور مطالبات کی وجہ سے وہ نہ تو اپنی ملازمت چھوڑ پاتے ہیں اور نہ ہی انہیں اس میں سکون اور آرام ملتا ہے۔ جس کا نتیجہ مایوسی اور نا امیدی کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔

 اس سے نجات حاصل کرنے کا ایک راستہ ہے: ایک منفرد فارمولا اختیار کیا جائے جو کہ زیادہ کی خواہش رکھنا اور کم پر مطمئن ہوجانا ہے۔ انسان فطری طور پر جذباتی ہوتا ہے اسی لیے وہ ناقابل حصول اہداف متعین کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ انسان کو یہ بھی سمجھنا چاہیے اور اسے انسان کے اندر موجود اس فطری کمزوری سے آگاہ ہونا چاہئے اور اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ کوئی بھی انسان ان تمام چیزو کو حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتا جن کی وہ خواہش کرتا ہے۔ لہذا کامیاب انسان وہ ہے جو زیادہ کی خواہش رکھنے اور کم پر مطمئن ہونے کا فارمولا اختیار کرے۔

 اگر آپ صبر کے ساتھ رہ رہے ہیں توآپ کی زندگی میں خوشیاں ہوں گی۔ لیکن اگر آپ کو اپنی حصولیابی پر صبر و اطمینان نہیں ہے تو زندگی میں مایوسی ،غم اور تکلیف آپ کا مقدر ہے۔اگر  آپ کو اس حقیقت سے آگہی حاصل ہوجائے تو آپ اپنی خواہشات آسانی سے پوری کرینگے اور بلاتاخیر خوشیاں حاصل کر لیں گے۔خوشی  ایک باطنی کیفیت کا نام ہے،یہ کوئی خارجی حصولیابی نہیں ہے۔

 جواہر لعل نہرو نے اپنے لاء کی پڑھائی الہ آباد یونیورسٹی سے مکمل کی جس کے بعد انہوں نے الہ آباد ہائی کورٹ میں لاء پریکٹیس کی۔ سب سے پہلے انہوں نے لاء کے فیلڈ میں اپنا کیریئر بنانے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوئے۔ اسکے بعد انہوں نے سیاست کا دوسرا آپشن منتخب کیا اور ایک کامیاب سیاستدان بن گئے۔

 بالفاظ دیگر اس کا مطلب یہ ہے کہ اس دنیا میں ہمیشہ انسان کے لیے متعدد راستے کھلے ہیں اگر کسی کی زندگی میں ایک راستہ کارآمد نہ ہوسکے تو اسے دوسرا راستہ آزمانہ چاہیے۔ یہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا سننے میں لگتا ہے، خاص طور پر ان کے لئے جن کے پاس سہولیات محدود ہیں، لیکن درست رویہ انسان کو زندگی کی چنوتیوں سے بہتر طریقے سے ڈیل کرنے میں معاون ہو سکتا ہے۔

 یہ ہر انسان کی کہانی ہے۔ ہر انسان کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ دنیا جس میں اسے اپنی زندگی بسر کرنی ہے، آپشنز options سے بھری ہوئی ہے۔ انسان کو صرف یہ کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ مایوسی کا شکار نہ ہوں اور فورا ایک متبادل راستے پر نکل پڑے اگرچہ وہ راستہ اس کا پہلا انتخاب نہ رہا ہو۔ اس دنیا میں کامیابی کا یہی راز ہے۔ کبھی ہار نہ مانیں، کچھ نیا آزمائیں اور امید کے ساتھ آگے کی طرف دیکھیں۔

timesofindia.indiatimes.com/toi-edit-page/aspiring-for-more-and-settling-for-less/

URL for English article: https://newageislam.com/spiritual-meditations/don’t-give-up,-just-try/d/115851

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/dont-give-up-just-try/d/116128

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


 

Loading..

Loading..