New Age Islam
Fri Mar 24 2023, 06:12 PM

Urdu Section ( 1 May 2013, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Life Is a Tightrope Walk زندگی ایک پر پیچ سفر ہے

مولانا وحیدالدین خان، نیوایج اسلام

06،نومبر ، 2012

(انگریزی سے ترجمہ  :  مصباح الہدیٰ  ،  نیو ایج اسلام )

زندگی ایک پر پیچ سفر کی  طرح ہے۔ اس کا مطلب دو مخالف صورت حال کے درمیان اپنے توازن کو برقرار رکھنا ہے، اور بہت احتیاط کے ساتھ  آگے بڑھنے تاکہ آپ یکساں طور پر دونوں خراب حالات سے بچ سکیں  ۔

ابتدائی طور پر لفظ ‘tightrope walk’ کی وضع  کسی جانباز کی  تفریح کے عمل ​​کے لئے ہوئی تھی، اور وہ  ایک ایسا تار یا رسی ہے ، جو زمین سے اوپر بندھی ہوئی ہے جس پر کو ئی شخص  لوگوں کی تفریح ​​ کے لئے چلتا ہے ۔ لیکن tightrope walk کی روح، جو کہ دو مخالف چیزوں  کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے، حقیقی زندگی میں ایک بہت بڑا اصول ہے۔

 آپ میٹھی غذا پسند کرتے ہیں لیکن آپ کا ڈاکٹر کہتا ہے  آپ کو ذیابیطس ہے، لہذا آپ کو مٹھائی سے بچنا ہو گا ۔ اس صورت میں آپ اپنی خواہش اور ڈاکٹر کے مشورے کے درمیان توازن پیدا  کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔ گھر پر، آپ کو ایک پریشان کن صورت حال کا سامنا ہے، لیکن جب آپ دفتر میں ہوتے ہیں تو، ایسا  لگتا ہے کہ آپ کو ٹھنڈے دماغ سے آفس کے معاملات سے نمٹنا ہے ، لہٰذا  آپ دو برعکس ذہنی صوت حال  کے درمیان ایک توازن تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ آپ سڑک پر چل رہے ہیں، اور ایک سکوٹر ڈرائیور آپ کو دھکہ  مار دیتا ہے۔ فطری طور پر، آپ ناراض ہو جاتے ہیں اور آپ  اس کو پیٹنا  چاہتے ہیں، لیکن آپ کو لگتا ہے کہ اگر تشدد کریں گے ، تو  پولیس آپ کو گرفتار کر کے  جیل لے جائے گی، لہذا آپ اپنے جذبات پر کنٹرول کرنے کی کوشش کریں گے ۔ آپ کے کاروبار میں، آپ کو نقصان ہوا ہے اور مایوس ہو چکے ہیں، لیکن آپ کو لگتا ہے کہ: 'میں نے اپنا حال  کھو یا ہے، اور میں مایوس ہو گیا تو ، میں اپنے مستقبل سے بھی محروم ہوجاؤں گا ۔' تو جس طرح سے آپ کو لگتا ہے توزن پیدا کرنے  کی کوشش کریں گے ۔

 اس طرح کے سینکڑوں حالات کا سامنا ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں کرنا پڑتا ہے ۔ بے شک، زندگی ایک  tightrope walk کی طرح ہے۔ اگر آپ ایک طرف مائل ہوتے ہیں  تو، آپ گرنے پر مجبور  ہیں۔ تو یک طرفہ جھکاو سے اپنے آپ کو بچانا، اور دونوں پہلؤں  کے درمیان توازن برقرار رکھنا، ہی زندگی کے  ایک محفوظ سفر کا فارمولا ہے۔

 مثال کے طور پر، ایک ایک طالب علم جو امتحان میں ناکام ہو گیا ہے  اور  گہری مایوسی کی وجہ سے خود کشی کے بارے میں سوچتا ہے۔ اس کے بعد اسے مشہور کہاوت یاد آتی ہے: دوبارہ کوشش کریں، کوشش، کوشش کریں ۔ اس کے بعد وہ اس کے مستقبل کے منصوبوں پر نظر ثانی شروع کرتا ہے، اور کہتا ہے، 'میں نے پہلا موقع کھو دیا ہے، تو مجھے  دوسرے موقع کا فائدہ اٹھانے کے قابل ہونے کا پورا امکان ہے۔' اس کے بعد وہ نئے سرے سے جانفشانی  کے ساتھ مطالعہ شروع کرتا ہے، دوسرے امتحان میں بیٹھتا ہے اور اچھے نمبروں کے ساتھ کامیاب ہو  جاتا ہے۔ یہ طالب علم دو مخالف اختیارات کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے قابل تھا اور بچ گیا۔

 عام لغت کے مطابق،  tightrope walk تفریح ​​کی ایک قسم ہے۔ لیکن ایک دوسری لغت- حکمت کی ڈکشنری بھی موجود ہے۔ اس لغت میں، tightrope کا مطلب ہے 'حکمت کے ساتھ رہنا’۔  الفاظ کی لغت آپ کے ذخیرہ الفاظ کو بڑھا سکتی ہے، لیکن حکمت کی ڈکشنری آپ کو  زندگی کی نشیب و فراز  سےمتأثر  ہو ئے  بغیر کامیابی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

 ہر کوئی خواہشات سے بھرا ہوا ہے، لیکن ہم سے باہر کی دنیا حقائق سے بھری ہوئی ہے۔ آپ کو اپنی ذاتی خواہشات اور بیرونی حقائق کے درمیان ایک عقل مند توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ یہ زندگی کا اصل فن ہے۔ یہ ایک ایسا  فن ہے جس کی ہر کسی کو ضرورت ہے، خوہ وہ ایک لیڈر ہو  یا ایک عام آدمی، ایک امیر شخص ہو یا ایک غریب آدمی، ایک تعلیم یافتہ ہو یا ایک ناخواندہ شخص ہو۔

 توازن پر، زندگی سب کے لئے ایک ہی ہے۔ تقریبا ہر کسی کی قسمت میں اسی طرح کی صورت حال کا سامنا کرنا لکھا  ہے، لہٰذا ہر شخص کو  tightrope walking کے اسی  فارمولے کو  اپنانے کا  مشورہ دیا جائے گا۔

 

 اتوار کو اپنے اخبار دینے والے سے ڈی سنڈے اسپیکنگ ٹری نیوز پیپر  مانگیں @  3 روپے فی کا پی

 

ماخذ:

http://timesofindia.speakingtree.in/spiritual-articles/lifestyle/life-is-a-tightrope-walk

 

URL for English article

 https://newageislam.com/spiritual-meditations/life-tightrope-walk/d/9222

URL for this article

https://newageislam.com/urdu-section/life-tightrope-walk-/d/11381

 

Loading..

Loading..