New Age Islam
Fri Mar 24 2023, 08:01 PM

Urdu Section ( 28 Aug 2016, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

A Positive Aspect of Illness بیماری اور علالت کا ایک مثبت پہلو

 

  

مولانا وحید الدین خان،نیو ایج اسلام کے لئے

16 اگست 2016

بیماری اورعلالت ایک انتہائی ناپسندیدہ شئی معلوم ہوتی ہے۔ لیکن اگر آپ اس کی گہرائیوں جا کر اس کے بارے میں سوچیں گے تو آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ بیماریو علالت میں بھی ایک مثبت پہلو ہے۔روایت کیا جاتا ہے کہ جب بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی مریض کی عیادت کے لیے جاتے تو اس سے یہ کہتے کہ، "فکر مت کرو! انشاء اللہ یہ تمہارے لیے صفائے قلب و باطن کا ایک ذریعہ ہو گا۔" (صحیح بخاری، حدیث نمبر 5656)

اس حدیث کے بارے میں ایک مشہور و معروف محدث ابن حجر عسقلانی فرماتے ہیں کہ یہاں"انشاء اللہ" کا فقرہ یہ ثابت کرتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ کے اس قول کو بیماری کے بارے میں خبر یا ایک متعینہ حقیقت نہیں مانا جانا چاہیے، بلکہ یہ خدا کی بار گاہ میں ایک التجا اور دعا ہے۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات ایک دعا کی شکل میں ایک خبر ہے۔اس کا مطلب یہ ہےکہ مریض کے لیے مثبت سوچ پیدا کرنا ضروری ہے، اور بیماری اور پریشانی کی صورتحال میں وہ مایوسی کا شکار نہ ہو۔اس دعا میں لوگوں کے لیے امن اور سکون کا پیغام ہے اس لیے کہ زیادہ تر معاملات میں لوگ اپنی بیماری سے ابھر جاتے ہیں۔

اسی طرح ، ایک بیمار شخص کی صورت حال میں عام طور پر ہم سب لوگوں کے لیے زندگی کا ایک سبق پوشیدہ ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ اس دنیاکا نظام بازیابی کے اصول پر مبنی ہے۔اس لیے کہ اگر آپ کسی درخت کیایک شاخ کو کاٹ دیتے ہیں تو بالکل اسی جگہ سے ایک اور نئی شاخ نکلنے لگتی ہے۔اسی طرح اگر کوئی شخص بیمارہوتا ہے تو قانونِ فطرت کے مطابق وہ اپنی صحت یابی دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔ اس طرح وہ  اس دنیا میں وہ تمام چیزیں حاصل کر سکتا جو اس نے کھو دیا ہے۔

نقصان اٹھانے کے بعد اسے دوبارہ حاصل کرنے کا اصول زندگی میں پیش آنے والے ہر طرح کے نقصانات کو شامل ہے، خواہ وہ اقتصادیاور سیاسی نقصان وغیرہ ہی کیوں نہ ہو۔ لہذا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ حالات کیسے ہیں نقصان کی صورت میں شکایت کی بالکل ہی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔یہ لوگوں کے لئے ایک انتہائی اہم سبق ہے، اور یہ ایک ایسا سبق ہے جو لوگوں کو بیماری کی صورت میں ذاتی تجربے کے بعد ہی حاصل ہو سکتا ہے۔

URL for English article: https://newageislam.com/islam-spiritualism/a-positive-aspect-illness/d/108285

URL for this article: https://newageislam.com/urdu-section/a-positive-aspect-illness-/d/108390

New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Womens in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Womens In Arab, Islamphobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism,

 

Loading..

Loading..