New Age Islam
Thu Dec 12 2024, 11:14 PM

Urdu Section ( 5 Aug 2013, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

We Have the Ability to Bounce Back ہمارے پاس دوبارہ بحال ہونے کی صلاحیت ہے

 

  مولانا وحیدالدین خان  

28 جنوری، 2013

(انگریزی سے ترجمہ : نیو ایج اسلام)

لچک  فطرت کا ایک قانون ہے۔ اس کا مطلب بیماری ،تبدیلی یا بدقسمتی سے  تیزی کے ساتھ   بحال ہونے کی صلاحیت ہے۔یہ اس مادی  دنیا میں ، پودوں اور جانوروں کی د نیا  اور انسانی دنیا میں ہر جگہ پایا جا سکتا ہے ۔

 مادے  میں لچک ہونے کا مطلب اس کے موڑ جانے ، دب جانے  یا پھیل جانے کے بعد اصل شکل پر واپس آنے  کی صلاحیت ہے ۔ یہی سچائی پودوں کی  دنیا اور جانوروں کی دنیا میں  ہے۔ ہر مخلوق کے پاس  پیدائشی طور پر لچک کی طاقت موجود ہے۔

 فطرت کے اس  تحفے میں انسانوں کے لئے ایک بڑا حصہ ہے۔‘ Bruce McEwen ’، جو کہ ،  راکفیلر یونیورسٹی کے  laboratory of Neurondocrinology کے سربراہ  ہیں ، انہوں نے اس موضوع پر تحقیق کی ہے ،اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے: "انسانی دماغ بہت لچکدار ہے۔ اسے ایک موقع دیں  ، اور یہ خود کی اصلاح  کے لئے پوری  کوشش کرے گا۔ "

 ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں  چیلنج اور مقابلہ ہے  ۔ ہر روز ، اس کی وجہ سے، ہمیں  کچھ ناخوشگوار تجربے ہوتے ہیں ۔ ہر روز ہم ،  ذہنی اور مادی دونوں طور پر  کسی نہ کسی  قسم کے نقصان شکار ہوتے ہیں۔ یہ ہر مرد اور عورت کے لئے ایک مسئلہ ہے۔ اس طرح کے مسائل فطرت کا  ایک حصہ ہیں۔ لیکن فطرت نے اس مسئلہ کا علاج بھی فراہم کیا ہے، اور وہ ، لچک کی طاقت ہے ۔

 صرف ایک آٹھ حروفی  منتر کی ضرورت ہوتی ہے،  اور وہ  صبر ہے۔ جب آپ کسی قسم کے نقصان کا شکار ہوں ، خواہ اندرونی طور پر  یا بیرونی طور پر ، آپ صبر کریں ۔ تھوڑی دیر کے لئے خالی الذہن رہیں ۔ اسی کو ڈاکٹر McEwen  نے 'دماغ کو ایک موقع دیں ' کہا  ہے۔ اگر آپ اپنے دماغ کو یہ موقع دیتے ہیں، وہ  جلد ہی آپ کو ایک مضبوط توانائی فراہم کرے گا اور یہ توانائی آپ کو  کسی بھی ناخوشگوار صورت حال میں درکار مدد فراہم کرے گا ۔ مثال کے طور پر،  غصے کی  صورت میں ،دماغ آسانی سے اسےسنبھال لے گا  ،مادی نقصان کی  صورت میں یہ آپ کو اس بات سے واقف کرائے گا کہ نئی منصوبہ بندی کس طرح کرنی ہے ، کشیدگی کی صورت میں، یہ آپ کو اسے بھول جانے کا فارمولہ فراہم کرے گا، اور آپ منٹوں میں  کشیدگی سے آزاد ہو جائیں گے ۔

 لچک کا فارمولہ ممالک کے مسائل میں بھی جاری ہوتا ہے ۔ ایسی ہی ایک مثال جاپان کی ہے۔ جاپان وہ سب سے پہلا ملک ہے جو ، جوہری بم کے سنگین اثرات کا شکار ہوا تھا ۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران، اتحادی طاقتوں نے جاپان پر دو ایٹم بم گرا دیا، اور تمام عملی مقاصد کے لئے، ملک برباد ہو  گیا تھا۔ لیکن جاپانی رہنماؤں اور عوام نے ، شعوری یا نادانستہ طور پر ، ابھرنے  کے فارمولے پر عمل کیا۔ وہ اپنے قومی اہداف کی دوبارہ منصوبہ بندی میں کامیاب ہو گئے اور اس کے نتائج حیرت انگیز تھے : صرف تیس سالوں  کے بعد، جاپان اقتصادی سپر پاور کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔

 ابھرنے  کی طاقت کی ایک حالیہ مثال وہ ہے جو امریکہ میں سمندری طوفان سینڈی کے شاخسانے میں رو نما ہوا ۔ اس تباہی کے دوران امریکہ نے تقریبا ً 110 زندگی کو کھو دیا ، اور اسے 50 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ۔ لیکن، ایک ماہ کے اندر اندر، امریکہ تمام چیزوں کو تقریبا معمول پر واپس لانے کے قابل تھا۔

 مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے دماغ میں بہت بڑی صلاحیت ہے، شاید غیر محدود صلاحیت ہے۔ اور اس  صلاحیت میں اضافہ لچک کی قوت  سے ہوتا  ہے۔ ایک عام صورت حال میں، یہ  صلاحیت غیر فعال رہتی ہے۔ جب کسی کو کسی بھی قسم کا غیر معمولی تجربہ  ہوتا ہے، دماغ فعال ہو جاتا ہے، اور اس کی چھپی ہوئی توانائی ظاہر کرنا  شروع کر دیتا  ہے۔ اور اگر اسے موقع دیا جاتا ہے، یہ تمام نقصانات ضرور ٹھیک کر دے  گا۔ صرف شرط یہ ہے کہ آپ اس کے قدرتی عمل میں دست اندازی نہ کریں  یا کسی غیر معمولی سرگرمی کے ذریعہ اسے نہ روکیں ۔

 لچک کا  ایک سادہ مظاہرہ اس وقت ہوتا ہے جب  آپ غصہ کی حالت میں خاموش رہتے ہیں ۔ خاموش رہیں ، اور  دماغ کو خالی کردیں ، اور دماغ ایک منٹ کے اندر اندر سب کچھ پرسکون کر دے گا۔ بہت جلد ہی آپ کو معمول کے مطابق محسوس ہو گا ۔ اس کے برعکس، اگر آپ بھڑک  جاتے ہیں اور منفی رد عمل کا اظہار کرتے ہیں ، تو آپ کا غصہ برقرار رہے گا ، اور بہت جلد ہی بغض اور یہاں تک کہ  تشدد میں بدل  جائے گا۔

ماخذ:

 http://timesofindia.speakingtree.in/spiritual-articles/lifestyle/we-have-the-ability-to-bounce-back

URL for English article:

 https://newageislam.com/spiritual-meditations/we-ability-bounce-back/d/10190

URL for this article:

https://newageislam.com/urdu-section/we-ability-bounce-back-/d/12904

 

Loading..

Loading..