New Age Islam
Sat Mar 22 2025, 02:59 AM

Urdu Section ( 2 March 2011, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Darul Uloom Deoband: The beating heart of the Muslim community دارالعلوم دیوبند ۔ ملت اسلامیہ کا دھڑکتا ہوا دل

By Maulana Nadimul Wajidi

(Translated from Urdu by New Age Islam Edit Desk)

Darul Uloom Deoband is like a big tree that has deep roots into the earth. Its heights reach the heavens and its branches are spread out far and wide. The institution can be likened to a milky way whose stars are spreading their light in the universe. Apparently it is a building consisting of small and big rooms but in reality it is a city of knowledge. There are other big universities in the world with wide campuses where thousands of students study but this institution is a class apart. It would not be an exaggeration to call it the beating heart of the Muslim community. That is why even if a needle falls here, the sound echoes far and wide. Therefore, whatever has been happening here for the last few weeks has made the Muslims livid. Among the people emotionally attached with Darul Uloom are those who have studied there and also those who have not studied there but revere it. There are even people who have never visited Darul Uloom, never came to Deoband but whenever they hear its name, they bow their head in respect and reverence.

Darul Uloom has admirers all over the world and they are worried over the turn of events in the Darul Uloom Deoband. How Darul Uloom got its pride of place is a long story spanning over a century and a half. It cannot be summed up in a one and a half page article.

It was the missionary zeal and devotion to God that the tradition of education and knowledge started by a teacher and his pupil under a pomegranate tree spread all over the world. Today many madrasas and educational institutions are imparting knowledge . Some are bigger than Darul Uloom but none of them is like Darul Uloom.

Darul Uloom was established in 1866. Almost hundred years before that when Hadhrat Syed Ahmad Shaheed arrived at Deoband and passed through the place where the Darul Hadith stands today, he said that he got the fragrance of knowledge there. Nobody knew then that the fragrance that only Syed Ahmad Shaheed got would sway the whole world. I heard from and also read in the book of Hadhrat Qari Md Taiyab that Darul Uloom had come into existence due to divine intervention and had received God’s support since day one. The founder of Darul Uloom Maulana Qasim Nanatawi had a dream that he was standing atop Kaaba and streams of water were bursting forth from all the fingers of his hands and legs and flowing around. Given the universal services it has rendered, it can be said that his dream came true. The prophetic knowledge that originated from the holy Book has spread and is still spreading in the world.  The second VC of Darul Uloom Hadhrat Shah Rafiuddin Deobandi who was a person blessed with divine knowledge and insight had once a vision that the keys to religious knowledge was handed over to him. Though he was not an educated person, he was a very wise and prudent man whom Maulana Nanatawi trusted. Often Maulana Qasim Nanatawi would conceive an idea and it would be executed by Maulana Rafiuddin. He would himself say that Deoband was managed by Maulana Nanatawi, not by him and whatever occurred to him was reflected in his mind and he would execute it. There are numerous sayings of Shah Rafiuddin about the Darul Uloom. Once on the misbehaviour of a student, he said that he was not a student of Darul Uloom because such a misbehaved and rude boy could not be the student of Darul Uloom. Upon inquiry it was found that the boy was indeed not a student of the institution.

Once he narrated a vision he had:

“I saw that the well under the molsry tree was flowing over with milk. The holy Prophet (PBUH) was present there distributing milk to everyone. People were coming with pitchers, pots, whatever they had and getting milk. There were thousands of people taking milk from the well.” My interpretation is that the well represents Darul Uloom and the holy Prophet (PBUH) was distributing knowledge and the people taking milk were students who got the knowledge according to their intellectual capacity.

The first Principal of Darul Uloom, Maulana Yaqub Nanatawi used to say that he often saw an unbroken tower of light from the central school of Naudrah to the heavens. This Naudrah was built during Shah Rafiuddin’s life. Its establishment is also said to be divine. According to  Shah Rafiuddin, the foundation stones of this building too was laid by the holy Prophet (PBUH) as visioned in his dream and later the construction was done on the same marks.

All the events and incidents have been mentioned by Qari Md Taiyab in his article ‘Ilhami madrasa’ (Divine madrasa) published in the special issue of the monthly Al Rasheed , Lahore. Nobody can question the authenticity of the sayings of a senior and pious religious scholar like Qari Md Taiyab.

The Darul Uloom was built at a very critical juncture. The Muslim rule had come to an end and the world was gearing up to wipe them out. If Maulana Qasim and his followers had not tightened their belts after the 1857 debacle, the British might have possibly succeeded in their plans. The security of the community that had lost power was needed the most and it was provided by Maulana Qasim Nanatawi. When the news of the establishment of Darul Uloom was conveyed to Haji Imadullah Muhajir Makki in Makkah, he at once uttered this prayer, “O God, make this institution a tool for the protection of Islam and religious knowledge.” The world saw that his prayer was granted and God showered his blessings on Darul Uloom.

Darul Uloom has carved out a niche for itself in terms of its religious services, history, temperament and its Eight Principles. The Eight Principles were the brainchild of Maulana Qasim Nanatawi. The management and administration of Darul Uloom is based on these Eight Principles that consist of instructions and guidelines relating to public relations, facilities to the students, the intellectual and mental coordination among its teachers, the degree of educational qualifications, distance from the government and the rulers, public donations etc.

It is obvious from the guiding principles Maulana Nanatawi laid down for the functioning of the VC and the Shoora that he built the system of Darul Uloom on democratic tenets. The Shoora that advises and guides the VC is in place since day one. According to the guidelines, the VC has not been made so powerful that he can take decisions arbitrarily. He has been advised that even if the members of the Shoora are not available on time, he can consult and seek advice from reliable and knowledgable persons. The person consulted is advised to only give his opinion and not insist on its application or imposition. The members of the Shoora have been advised to keep only the interests of Darul Uloom in mind.

Qari Md Taiyab has written that these principles were written by Maulana Nanatawi with his own pen. This precious writing has been preserved in the Museum of the Darul Uloom. When Maulana Md Jauhar Ali visited Deoband on the occasion of Khilafat Movement and was shown the writing, tears had welled in his eyes and he had said that these principles could not be the product of the human mind and were pearls of divine wisdom. The world has witnessed a crisis whenever these principles were ignored and violated. It is the need of the hour that we should re-learn the lesson we have forgotten. We should introspect as to where we went wrong and what mistakes we made. It is clearly written that if these principles are not followed, the madrasa will be in danger.

The Darul Uloom is an institution with distinct characteristics. One of the characteristic features that distinguishes it from others is its moderate path and its universality. Maulana Qari Taiyab said that the universality of knowledge and morality was its distinguishing feature and broadmindedness, conscientiousness and secularism along with the spirit of the service of the community and the country was its motto. The universality of the sect can be summed up in the words that it is universal in knowledge and divine wisdom, in intellect and passion, in practice and behaviour, in struggle and jihad, in faith and politics, in solitude and public etc. The religious and sectarian temperament of the ulema of Deoband can be summed up in the following lines:

“They are Muslims by faith, Ahl-e-Sunnat wal Jamat by sect, Hanfi by religion, sufi by nature, Chishti by order, Qasmi by principle and Deobandi by affiliation.”

May God shower his blessings on Maulana Qari Md Taiyab who explained the path of Deoband so well in his books that one can work in its light till the day of the Judgment.

Speaking to the students of Madrasa Arabia, New Town Karachi, once Maulana Mufti Md Shafi Usmani of Pakistan said, “The prophetic knowledges spread across every sphere of the religion from Darul Uloom in one century and moderateness in the ideas and thought in the matters of Islamic sects and groups is the distinguishing feature of Darul Uloom.”

After migrating to Pakistan, once Mufti Usmani visited Darul Uloom and addressed the students of Darul Hadith. He said, “You are not aware of the value of the gift of God at this time but when you come out of this dome of bismillah (introductory phase of Islamic knowledge), you will be confronted with myriad conflicting interpretations of the holy Book and the Sunnah and religious issues and realise that Deoband’s moderate or middle path is a gift of God. I have arrived at this conclusion after going through the highs and lows of the world and taking part in sectarian discussions as also on my own research.”

Differences of opinions in such a big institution are not surprising. The main concern should be that differences should not damage its history and character. Differences cropped up in the past too and caused temporary, not permanent damages, by God’s grace. Darul Uloom can be likened to Islam that does not break upon pressing but bounces back. I believe that after the crisis is over, it will move on unscathed. I recall some sentences from the memorable speech by Maulana Shabbir Usmani. After spending a long period of separation from Darul Uloom, when he visited it as the VC, he said in his first speech,” Darul Uloom is a gift of God and a precious asset of the Muslims. It has been built with the bricks of piety. The people who laid its foundations were not the rich and wealthy but some holy souls. So, it should be protected on their principles and in their footsteps. All of us should protect it collectively.” (History of Darul Uloom).

The point we should ponder seriously is on whether we are deviating from our path and whether our bond with the past is getting weakened unconsciously. I would like to quote Maulana Shafi Usmani. He wrote on several occasions, “My father Maulana Md Yasin was in the initial batches of Darul Uloom. I have seen a time when everyone associated with Darul Uloom, from the peon to the Principal to the VC was a Wali-e-Kamil. During the daytime, the place would be agog with the studies and during the nights every nook and corner of it would come alive with recitations of the Quran and incantations.”

The sentences represent a Darul Uloom that was different from what we see today. We need to search for the paradise lost and recover the Darul Uloom. This way we can protect it. I conclude my article with the valuable sayings of Maulana Mohammad Taqi Usmani that can serve as a guiding light for us in the present circumstances”

“If by knowledge we mean wide study, stamina and vast knowledge, there is no dearth of people having these qualities but the Elders of Deoband are known for their humility, devotion to God and their morality. There is a popular adage that the branches burdened with fruits are always bending low. The practical demonstration of this saying can be seen in the lives of the Elders of Deoband, nowhere else.”

Source: Daily Hindustan Express, New Delhi

URL: https://newageislam.com/urdu-section/darul-uloom-deoband-beating-heart/d/4213

 

دارالعلوم دیوبند ۔ ملت اسلامیہ کا دھڑکتا ہوا دل

مولانا ندیم الواجدی

دارالعلوم دیوبند ایک ایسے تناور درخت کی طرح ہے جس کی جڑیں زمین میں گہرائی تک پیوست ہیں ، جو  بلندی میں آسمان سے باتیں کررہا ہے اور جس کی شاخیں برگ و بارسمیت دور دور تک پھیلی ہوئی ہیں، اس ادارے کو ہم ایک ایسی کہکشاں سے بھی تشبیہ دے سکتے ہیں جو سینکڑوں ہزاروں ستاروں کے جھرمت میں اپنی کرنوں سے اجالے بیکھیر رہی ہے۔ بہ ظاہر یہ چھوٹی بڑی عمارتوں کے ایک مجموعے کا نام ہے مگر درحقیقت یہ مدینۃ العلوم ہے۔ دنیا میں اس سے بھی زیادہ وسیع اور کشادہ دارالعلوم ہیں، بڑی بڑی یونیور سیٹیاں ہیں، بڑے بڑے جامعات ہیں، ان کے وسیع کیمپس ہیں، جدید وقدیم طرز کی بے شمار فلک بوس عمارتوں پر مشتمل دانش گاہوں میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ زیر تعلیم ہیں، مگر اس ادارے کی بات ہی کچھ اور ہے اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کے دارالعلوم دیوبند ملّت اسلامیہ کے سینے میں دھڑکتا ہوا دل ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس کے آنگن میں سوئی بھی گرتی ہے تو اس کی آواز دور تک دھمک پیدا کرتی ہے، اس کے پیکر میں کوئی پھانس بھی چبھتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ اس کے چاہنے والوں کے سینے میں خنجر کی انی پیوست ہوگئی ہو۔ کچھ دنوں سے دارالعلوم میں جو کچھ ہورہا ہے ۔ اس سے ہر وہ شخص بے چین و مضطرب ہے جو اس ادارے سے روحانی وابستگی رکھتا ہے۔ وابستگان دارالعلوم میں کئی طرح کے لوگ ہیں ، ان میں وہ بھی ہیں جنہوں نے اس باغ علم سے خوشہ چینی کی ہے۔ اور اس کے چشمہ فیض سے جرعے کشید کئے ہیں ۔ اور بھی ہیں جو اس ادارے سے شرف تلمند تو نہیں رکھتے مگر اس کی عقیدت کے نور میں سر سے پاؤں تک ڈوبے ہوئے ہیں۔ ان میں بھی بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہےجنہوں نے دارالعلوم کو کبھی نہیں دیکھا ، وہ کبھی دیوبند نہیں آئے ،انہوں نے اس بستی کا صرف نام ہی نام سنا ہے۔ مگر جب جب یہ نام ان کے کانوں میں پڑتا ہے ۔ ان کی گردنیں بار احسان سے جھک جاتی ہیں۔ اور ان کی آنکھوں میں عقیدت ومحبت کے جگنو رقص کرن لگتے ہیں ۔ ان کے جنون عشق کا عالم یہ ہے کہ دارالعلوم کا نام آتے ہی ان کے کام سراپا شوق بن جاتے ہیں ، اس ادارے میں کوئی پتہّ کھڑکتا ہے تو ان کا دل دھڑکنے لگتا ہے اور ان کے ہاتھ بے دھڑک دعا کے لئے اٹھ جاتے ہیں۔ دنیا کے ہر حصہ میں اس ادارے سے محبت کرنے والے اور اس کے اکابر سے عقیدت رکھنے والے موجود ہیں وہ دارالعلوم کے موجودہ حالات سے انتہائی بے چین ہیں۔ دیوبند آنے والے ہر فون کا آغاز اس جملے سے ہوتا ہے دارالعلوم میں ہر طرح خیرت ہے نادر اختتام اس دعا پر  یا اللہ دارالعلوم کی حفاظت فرما، پھر متکلم کو کتنا بھی یقین دلایا جائے اسے تسلی و تشفی نہیں ہوتی کیونکہ اخبارات میں چھپنے والی خبریں ،مضامین اور اشتہارات سے مخاطب کی یقین دہانیوں کی نفی ہورہی ہے  اس کا بس نہیں چلتا کہ وہ اڑ کر دیوبند پہنچے اور اپنی آنکھوں سے خود دیکھے کہ دارالعلوم خیریت سے ہے یا نہیں؟

دارالعلوم دیوبند کو یہ شان محبوبیت کس طرح حاصل ہوئی، اس کی ایک لمبی داستاں ہیں جو ڈیڑھ صدی کے ماہ سال اور روز وشب پر پھیلی ہوئی ہے، ہم چند مضمون کے صفحوں میں یہ داستان عشق سمیٹنا بھی چاہیں تو ناکام رہیں ، اگر نہایت اختصار کے ساتھ محبوبیت کی یہ داستاں رقم بھی کی جائے تب بھی کئی ضخیم جلدیں تیار ہوجائیں ،البتہ اس داستاں کو ایک عنوان دیا جاسکتا ہے ۔ وہ ہے اس کے بانیوں کا اخلاص اور ان کی للّٰہیت ،دارالعلوم کی یہ مقبولیت ، یہ آفاقیت ،یہ مرجعیت ،شہرت سب کچھ انہیں دو لفظوں کیے دین ہے، اخلاص اور للّٰہیت ہی کا اثر تھا کہ انار کے درخت کے نیچے بیٹھ کر تعلیم کا آغاز کرنے والے ایک استاد اور شاگرد کا فیض علم پورے عالم میں پھیل گیا اور یہ درخت ایک ایسے شجر ۃ العلم کی صورت اختیار کر گیا جس کی روح پرور ہواؤں نے ساری دنیا کو حیات نو کا پیغام بخشا، آج کتنے مدرسے اور کتنے ادارے ہیں جو علم کے اجالے تقسیم کررہے ہیں۔ بعض انہیں اتنے بڑے ہیں کہ دیوبند جیسی چھوٹی جگہ میں ان کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا مگر ان میں کوئی دارالعلوم جیسا نہیں ہے۔

دارالعلوم دیوبند 1866میں قائم ہوا اس سے کم وبیش سوسال پہلے حضرت سید اح مد شہید ؒ اپنے مجاہد رفقا کے ساتھ جب دیوبند کی سرزمین پر پہنچے اور اس جگہ سے گزر ے جہاں آج دارالعلوم کی مرکزی عمارت دارالحدیث واقع ہے تو انہوں نے فرمایا مجھے یہاں سے علم کی خوشبو آرہی ہے، کسے معلوم تھا کہ یہ خوشبو جو جو صرف حضرت سید احمد شہید ؒ نے محسوس کی تھی یہاں سے اس طرح پھوٹے گی کہ سارا عالم اس سے مہک جائے گا۔ حکیم اسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب ؒ سے ہم نے اس کی زبانی بھی سنا اور ان کی کتابوں میں بھی پڑھا کہ دارالعلوم غیبی اشارات سے وجود میں آیا اور اسے روز اوّل سے ہی تاید ایزدی حاصل رہی، بانی دارالعلوم حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ نے قیام دارالعلوم سے پہلے خواب میں دیکھا کہ میں خانہ کعبہ کی چھت پرکھڑا ہوں ماور میرے ہاتھ پاؤں کی بیسوں انگلیوں سے نہریں جاری ہیں اور اطراف عالم میں پھیل رہی ہیں ، دارالعلوم دیوبند کے عالمگیر فیض کی بنیاد پر کیا یہ نہیں کہا جائے گا کہ بانی دارالعلوم کا یہ خواب کتنا سچا تھا۔ علوم نبوت جن کا اصل سرچشمہ کتاب الٰہی ہے حضرت نانوتویؒ کے ذریعہ اقصائے عالم میں پھیلے اور اب تک پھیل رہے ہیں۔

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم ثانی حضرت شاہ رفیع الدین یوبندیؒ نے جو بڑے صاحب کشف بزرگ تھے، مگر بلا کے ذہین ،معاملہ فہم ،دوراندیش اور مد بر انسان تھے ۔حضرت نانوتویؒ جو کچھ سوچتے وہ شاید رفیع الدین دیوبند کے ذریعہ عملی جامعہ پہن لیتا ،خود فرمایا کرتے تھے کہ دیوبند کا اہتمام میں نہیں کرتا حضرت نانوتویؒ کرتے ہیں، جو کچھ ان کے قلب میں وارد ہوتا ہے وہ میرے دل پر منعکس ہوجاتا ہے اور میں اسے عملی جامعہ پہنا دیتا ہوں، دارالعلوم دیوبند کے بارے میں حضرت شاہ رفیع الدین کے مبشرات بے شمار ہیں، ایک بار ایک طالب علم نے بدتمیزی کی تو فرمایا یہ دارالعلوم کاطالب علم نہیں ہے اتنا بدتمیز شخص دارالعلوم کا طالب علم ہو ہی نہیں سکتا ، تحقیق کی گئی تو بات سچ نکلی، حضرت سے پوچھا گیا کہ آپ نے کس طرح پتہ لگایا کہ یہ شخص دارالعلوم کا طالب علم نہیں ہے ،فرمایا کے میں نےایک مرتبہ خواب میں دیکھا کہ دارالعلوم کے احاطہ مولسری میں جو کنواں ہےوہ دودھ سے لبریز ہے، اس کی من پر سرکار دوعالمﷺ تشریف فرما ہیں اور دودھ تقسیم فرمارہے ہیں ،لینے والے آرہے اور دودھ لے جارہے ہیں کوئی گھڑا لیکر آرہا ہے تو کوئی لوٹا اور کوئی پیالہ ،کسی کے پاس برتن نہیں ہیں تو وہ چلو ہی بھر کر لے جارہا ہے ، اس طرح ہزاروں آدمی دودھ لے جارہے ہیں ،میں نے غور کیا تو اس خواب کی یہ تعبیر معلوم ہوئی کہ کنواں دارالعلوم کی صورت مثال ہے دودھ علم کی مثال ہے ،قاسم العلوم یعنی تقسیم کنندہ علم نبی کریم ﷺ ہیں اور دودھ لے جانے والے طلبہ ہیں جو حسب ظرف لیکر جارہے ہیں۔ دارالعلوم دیوبند کے اولین صدر مدرس حضرت مولانا محمد یعقوب نانوتویؒ فرمایا کرتے تھے کہ میں دارالعلوم دیوبند کی وسطی درسگاہ نودرے سے عرش تک نور کا ایک سلسلہ دیکھتا ہوں جس میں کہیں بھی فصل یا انقطاع نہیں ہے، یہ وہی نودرہ ہے جس کی تعمیر حضرت شاہ رفیع الدین کے دور اہتمام میں ہوئی، اس کی تعبیر بھی سراسر الہامی بتلائی جاتی ہے ، حضرت شاہ رفیع الدین کے بہ قول اس عمارت کی بنیادوں کے نشان بھی سرکار دوعالمﷺ نے خواب میں تشریف لا کر لگائے اور بعد میں اسی نشانوں پر تعمیر عمل میں آئی ۔ یہ تمام واقعات حکیم الاسلام حضرت مولانا قادری طیب صاحبؒ نے اپنے مضمون ‘‘الہامی مدرسہ’’ میں لکھے ہیں، جو ماہ نامہ الرشید لاہور کے دارالعلوم دیوبند نمبر میں مطبو ع ہے، جن واقعات کا تعلق ہمارے پاک طینت بزرگوں سے وہ،اور جن کے راوی حکیم الاسلام حضرت قاری محمد طیب صاحبؒ جیسے عالم باعمل ہوں ان کی صداقت میں کون بدبخت شبہ کرسکتا ہے؟

جن حالات میں دارالعلوم قائم ہوا، وہ بڑا نازک دور تھا، مسلمانوں کی حکومت کا آفتاب غروب ہوچکا تھا، اور اب  ان کا وجود مٹانے کی تیاری تھی، 1857تک شکست کے بعد اگر حضرت نانوتویؒ اور ان کے رفقا کمر ہمت نہ کستے تو بہت ممکن تھا کہ انگریز اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجاتے ، اقتدار گنوانے کے بعد شکشتہ دل قوم کے دین وایمان کے سلامتی کے لئے جس اقدام کی ضرورت تھی وہ اقدام اللہ نے حضرت نانوتویؒ اور ان کے رفقا کرام کی قسمت میں لکھا تھا ،بزرگوں کی دعائیں ان کے ساتھ تھیں ، دارالعلوم دیوبند کے قیام کے بعد جب سید ا طائفہ حضرت حاجی امدا اللہ مہاجر مکی کو مکہ مکرمہ میں اس کی اطلاع دی گئی تو ان کی زبان سے بہ ساختہ یہ دعا نکلی ‘‘ اے اللہ اس ادارے کو اسلام اور علم دین کی حفاظت کا ذریعہ بنا’’ (سوانح قاسمی 2/250) دنیا نے دیکھا کہ حضرت حاجی امددا اللہ مہاجر مکی ؒ کے دل او رزبان سے نکلی ہوئی اس دعا نے دارالعلوم کو کہا ں سے کہاں پہنچا دیا۔

دارالعلوم دیوبند اپنی خدمات تاریخ ،ملہج ، مسلک ،مزاج، اور منہاج ،ہر لحاظ سے منفرد مقام رکھتا ہے ۔ اس کے اصول ہشتگانہ جو حضرت نانوتویؒ کی فکری بصیرت کا شاہ کار ہیں دارالعلوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، دارالعلوم کا انتظام و انصرام ان ہی اصول ہشتگانہ کامر ہون منت ہے۔ کہنے کو یہ محض آٹھ اصول ہیں لیکن درحقیقت یہ دارالعلوم کا مکمل نظام اور اس کا دستور ہیں، تاریخ دارالعلوم میں ان کو دستور العمل ہی لکھا گیا ان میں عوامی رابطہ کے لئے سہولتوں کی فراہمی اور ان کی تعداد میں اضافہ ،مدرسین کا ذہنی وفکری ارتباط ،مقدار خواندگی، حکومت وقت اور امرازمانے سے دوری ،عوامی چندہ جیسے امور میں قیمتی ہدایات دی گئی ہیں۔ مہتمم مدرسہ اور شورائی نظام کے تعلق سے حضرت مولانا نوتویؒ نے جو ہدیات تحریر فرمائی ہے اسے پڑھ کر انداز ہوتا ہے  کہ حضرت نے دارالعلوم کا نظام جمہوری بنیادوں پر رکھا ہے۔ یہاں روزہ اوّل ہی سے شوریٰ قائم ہے جو مہتمم مدرسہ کو مشورہ دیتی ہے اور فیصلے کرتی ہے ، اس اصول کے تحت مہتمم کو اس قدر با اختیار نہیں رکھا گیا کہ کسی سے مشورہ لئے بغیر خود اہم اور بنیادی فیصلے کرے بلکہ اسے تو یہاں تک ہدایت دی گئی ہے کہ اگر بروقت مستقبل اصحاب مشورہ دستیاب نہ ہوتو واردوصادرذی عقل اور صاحب رائے افراد سے مشورہ لے لے، اہل مشورہ کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صرف اپنی رائے دے، اس کی صحت پر اصرار نہ کریں، اصحاب شوری کو چاہئے کہ وہ محض مدرسے کا مفاد ملحوظ رکھیں ،اخلاص کے ساتھ مشورہ دیں، سننے والے نیک نیتی اور دردمندی سے سنیں اور قبول کریں۔

حکیم الاسلام حضرت مولانا قادری محمد طیب صاحب نے لکھا ہے کہ یہ وہ اصول ہیں جو حضرت نانوتویؒ نے اپنے قلم سے لکھ کر پیش کئے تھے، یہ گراں قدر تحریر آج بھی خزانہ دارالعلوم میں محفوظ ہے، خلاف تحریر ک موقع پر جب مولانا محمد علی جوہر دارالعلوم تشریف لائے اور ان کو یہ تحریر دکھائی گئی تو ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ انہوں نے فرمایا ان اصول کا انسانی عقل سے کیا تعلق یہ تو خزینہ رب اور مخزن حکمت سے نکلے ہوئے اصول ہیں، تاریخ شاہد ہے جب جب ان اصولوں میں سے کسی اصول سے انحراف کیا گیا دارالعلوم بحران میں مبتلا ہوا، ضرورت ہے کہ ہم بھولا ہوا سبق دوبارہ یاد کریں، اور دیکھیں کہ ہم سے کب اور کہاغلطی ہوئی ہے۔ ہم نے اپنے محسن بانی دارالعلوم کے وضع کردہ اصولوں سے کتنا انحراف کیاہے اور کس قدر ارتباط رکھا ہے ان اصولوں کے ضمن میں یہ صاف لکھا ہے کہ ان پر عمل نہ کیا گیا تو پھر اس مدرسے کی خیر نہیں ۔( تاریخ دارالعلوم 1/47)

دارالعلوم دیوبند کچھ الگ خصوصیت کا  حامل تعلیمی ادارہ ہے ، اس کی ایک خصوصیت جو اس ادارے کو اس دنیا کے باقی تمام اداروں سے ممتاز بناتی ہے وہ اس کا مسلکی اعتدال اور جامعیت ہے ، حکیم الاسلام حضرت مولانا قادری محمد طیب ؒ کے قول ‘‘علم واخلاق کے جامعیت اس جماعت کا طرہ امیتاز رہا ہے اور ووسعت ظری ،روشن ضمیری ، اور رواداری کے ساتھ دین وملّت اور قوم وطن کی خدمت اس کا مخصوص شعار ، ا س سلسلہ مسلک کی جامعیت کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ جامع علم ومعرفت جامع عقل وعشق ، جامع عمل واخلاق ،جامع مجاہدہ وجہاد، جامع دیانت وسیاست ، جامع روایت و درایت ،جامع خلوت وجلوت ، جامع عبادت ومدنیت ،جامع وحکمت ،جامع ظاہر وباطن، جامع حال وقال ہے۔ علما دیوبند کے اس دینی روح اور مسلکی مزاج کی نسبتوں سے آگر پہچان کر وایا جائے تو اس کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ دنیا مسلم ہیں ،فرقہ اہل سنت والجماعت ہیں، مذہبی حنفی ہیں، کلا ماً ماتریدی واشعری ہیں، مشر باً صوفی ہیں، سلوکا چشتی بلکہ جامع سلاسل ہیں، فکر اولی اللّٰہی ہیں ، اصولاً قاسمی ہیں، فروعاً رشیدی ہیں، بیاناً یعقوبی ہیں، اور نسبتاً دیوبندی ہیں، و الحمد اللہ علی ھٰذہ الجا معیۃ (علما دیوبند کا دینی رخ اور مسلکی مزاج ص: 193) اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب کو انہوں نے مسلک دیوبند کی اتنی وضاحت کردی ہے اور اس سے اپنی کتابوں میں اس طرح مدوّن کردیا ہے کہ اب قیامت تک اس کی روشنی میں کام کیا جاسکتا ہے ، پاکستان کے مفتی اعظم حضرت مولانا مفتی محمد شفیع عثمانیؒ نے ایک مرتبہ مدرسہ عربیہ نیو ٹاؤن کراچی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا: ایک صدی میں اس مرکز علوم دارالعلوم دیوبند سے دین کے ہر خطے میں علوم نبوت پھیلے ، اسلامی فروقوں اور جماعتوں کے اختلافی مسائل میں نظری وفکری اعتدال علم کے ساتھ عمل اور ظاہر کے ساتھ باطن کی اصلاح ،یہی دیوبند کا طرہ امتیاز ہے۔ جس نے اسے مقبولیت عامہ اور خاص برکات کا مظہر بنایا (ماہ نامہ بنیاد کراچی شمارہ ربیع الآخر 1386ھ) ترک وطن کر کے پاکستان چلے جانے کے بعد ایک مرتبہ حضرت مفتی صاحب دیو بند تشریف لائے ، اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے دارالحدیث میں طلبہ سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے فرمایاتھا‘‘ آپ حضرات کوابھی اس نعمت خداوندی کی قدر نہیں ہے کہ اس نے آپ کا تعلیمی رشتہ دارالعلوم دیوبند سےمنسلک کردیا، جب اس بسم اللہ کی گنبد سے آپ باہر نکلیں گے اور کتاب وسنت اور فقہی مسائل کی تعبیر میں آپ کو افراط و تفریط کا ایک بھیانک منظر نظر آئے گا اس وقت معلوم ہوا گا کہ دیوبند اور اس کا معتدل مسلک کیسی عظیم نعمت ہے ، دنیا کےنشیب وفراز اور سر دوگرم دیکھنے فرقہ وارانہ مباحث سے گزر نے کے بعد اپنی تحقیق سے مجھ پر اس مسلک اعتدال کی خوبیاں منکشف ہویں ، (نقوش وتاثرات سفر تھانہ بھون ودیوبند ص48)

اتنے بڑے ادارے میں اختلافات کاہونا حیرت انگیم نہیں ہے، اصل چیز یہ ہے کہ اختلاف اس کی تاریخ اور مسلک کو کوئی گزندہ پہچا ئے ، دارالعلوم میں اختلافات پہلے بھی ہوئے ہیں اور اس سے بھی بڑے ہوئے ہیں، ان اختلافات سے دارالعلوم کو وقتی نقصان تو پہنچا لیکن خدا کے فضل وکرم سے وہ نقصان دائمی کبھی نہیں بنا ،دارالعلوم کی مثال اسلام کی سی ہے جس میں لچک ہے ، یہ دبانے سے ٹوٹتا نہیں بلکہ دبانے کے بعد اور ابھرتا ہے۔ ہمیں یہ یقین ہے کہ اس بحران کے بعد یہ پھر بے غبار ہوکر اپنے کام میں مصروف ہوگا، مجھے شیخ الاسلام حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی کی ایک یادگار تقریر کے چند جملے یادآرہے ہیں ،دارالعلوم سے علیحدگی کے طوریل ماہ  سال گزارنے کے بعد جب حضرت ولا بحیثیت صدر مہتمم دارالعلوم میں تشریف لائے تو انہوں نے اپنی پہلی تقریر میں ارشاد فرمایا دارالعلوم دیوبند ایک  امانت الٰہی ہے، مسلمانوں کی ایک متاع عزیز ہے، اس کی تعمیر تقوی کی اینٹوں سے ہوئی ہے، اس کا سنگ بنیاد رکھنے والے امرا وغنیا نہ تھے بلکہ اس کی بنیاد ڈالنے والے چند مقدس نفوس فقرا اور اہل اللہ تھے اس لئے ان کی حفاظت انہیں کے اصول اور نقش قدم پر ہونی چاہئے اور سبھی کو ملکر اس کی حفاظت کرنا چاہئے (تاریخ دارالعلوم 2/242)

اس وقت ہمیں جس سوال پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا ہے وہ یہ ہے کہ کہیں ہم اپنے مزاج ومنہاج سے ہٹنے تو نہیں جارہے ہیں ،کہیں نادانستگی میں ہمارا تعلق ماضی سے کمزور تو نہیں پڑرہا ہے ، یہاں میں پھر حضرت محمد مفتی شفیع صاحب عثمانی کے الفاظ مستعار لوں گا انہوں نے کئی جگہ لکھا ہے ‘‘ میرے والد ماجد حضرت مولانا محمد یٰسین صاحب دارالعلوم کے قرنِ اول کے طلبہ میں سے تھے ، وہ فرمایا کرتے تھے کہ ہم نے دارالعلوم کا وہ زمانہ دیکھا ہے جب اس کے ایک چپراسی سے لیکر صدر مدرس او رمہتمم تک ہر شخص صاحب نسبت ولی کامل تھا،دن کے وقت یہاں علوم وفنون کے چرچے رہتے تھے ،اور رات کے وقت اس کا گوشہ گوشہ اللہ کے ذکر اور تلاوت قرآن سے گونجتا تھا، (میرے والد ماجدص 52)

اس جملوں سے دارالعلوم کا جو تصورا بھرتا ہے وہ اس دارالعلوم سے بڑی حد تک مختلف ہے جو آج موجود ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم پھر اسی فردوس گم گشتہ کو ڈھونڈ یں اور اسی دارالعلوم کو تلاش کریں، اسی طرح ہم دارالعلوم کی حفاظت کرسکتے ہیں میں اپنا یہ مضمون شیخ الا سلام حضرت مولانا تقی عثمان  کے ان قیمتی جملوں پر ختم کرتا ہوں جو موجودہ حالات میں ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں:

‘‘ اگر صرف وسعت مطالعہ ،قوت استعداد ، اور کثرت معلومات کا نام علم ہوتو یہ صفت آج بھی کامیاب نہیں لیکن اکابر دیوبند کی خصوصیت یہ ہے کہ علم وفضل کے سمندر سینے میں جذب کرلینے کے باوجود ان کی تواضع ،فنائیت اور للّٰہیت انتہا کو پہنچی ہوئی تھی یہ محاور ہ زبان زد عام ہے کہ پھلوں سےلدی ہوئی شاخ ہمیشہ جھکی رہتی ہے ،ہمارے زمانے میں اس محاور ہ کا عملی مظاہرہ یقیناً اکابر دیوبند کی زندگی میں نظر آتا ہے اور کہیں نہیں ‘‘ (اکابر دیوبند کیا تھےص 88)

URL: https://newageislam.com/urdu-section/darul-uloom-deoband-beating-heart/d/4213

Loading..

Loading..