By Maulana Nadeemul Wajidi
(Translated from Urdu by Arman Neyazi, NewAgeIslam.com)
Newspapers have wrongly interpreted the Fatwa of Dar ul Uloom on the donation of parts of human body. The Mufti Saheb concerned had spoken against the donation of human parts and not that of the blood donation. The scholars have defined blood and milk as equal as both these things keep generating in human body as per their requirement. This is not the case with the parts of human body. Blood and milk generate and are treasured automatically when parts of human body once destroyed are destroyed for ever. Now-a-days transplantation of parts of human body has become very common. Eyes and kidneys are being donated and transplanted; even the brain is being transplanted. Shortage of donated milk and blood is fulfilled naturally, such is God’s management but it is not so with these parts of human body. Therefore Shariah has allowed donation of blood.
Transplantation of human limbs has been going on since 1500 B C. So it was apparently taking place during the age of Nabi (SAW).It is said that the nose of a Sahabi Hazrat Urfajja (RA) got cut and he got a nose made of silver transplanted on its place. That also rots after sometime. It was then that Prophet Muhammad (SAW) permitted him to get a nose of gold transplanted. (Tirmizi240/4 Raquamul Hadith1770)
The development of medical science has transformed transplantation into a form of art. It had started from the second half of the last century and is developing with time. Now the risk factor has minimized and possibility of success has increased manifold. Earlier medicines for keeping them intact were not available, creating a possibility of those limbs rotting before the implantation or they may not fully work after being implanted. But now medical practitioners have overcome this danger. Kidney transplantation has become common. It is estimated that at least one hundred thousand operations have been performed for the kidney transplantation alone. On an average these operations have got successful and the patients are living a normal life. Similar is the situation of liver transplantation. Patients are seen to be living a very normal life even for 15 yrs after the operation. These limb implantation operations have brought a revolution and have brought a ray of hope for the patients.
In the given situation the followers of Shariah take it as an occasion of looking towards it for further guidance in this connection.
For that matter it is a very good act, at first sight, that a human being is donating one of his limbs to another human being. It is an act of great benevolence and brotherhood. It will certainly increase humaneness in the world. The study of Fiquhi books reveals that it is not only a matter of humanity and benevolence but there are some other facets of it as well because of which Shariah has not allowed transplantation. If there is any such situation that a man may die if a certain limb is not transplanted there are ways of transplantation as well. And that is that the limb to be implanted should be or can be made of wood, plastic or of any other material. It has been proved even by the Hadith when Prophet (SAW) allowed nose of gold to be implanted even when gold is forbidden for men. Many scholars have tied their teeth with golden thread when it was needed.
An0ther way is to replace the limb with that of an animal if the same has been sacrificed according to law of Shariah. Its description is there in the Fiquhi books, “ If anybody’s tooth falls he should replace it with the tooth of a sacrificed goat”( Durr e Mukhtar). It is not a new phenomenon it has been happening since ages hence it has been described at length in Fatawi Alamgiri by Imam Mohammad. There is no problem treating it with the animal bones if these are of sacrificed animals except that of pigs and that of human being because both of them are illegal in Shariah. The bones of even the dead animals can be used if these are dry and not wet. It has been described at length in the Fiquhi books. (Fatawi Alamgiri354/5) This description can be found in many other books such as Raquam ul Hadith 74/4 and Dur re Mukhtar.
Now the question is, can human limbs be implanted in another human body? This thought arises in the mind of Hazrat Maulana Mufti Mohammad Shafi Usmani (RA) among all the scholars of Indo Pak continent and he contacted great scholars and Arbab e Fatwa and came to the conclusion that except in certain unavoidable conditions this implantation of human limbs in not right. Darul Uloom Deoband and other such respectable institutions have also pronounced their Fatwa that “the use of human limb in human body is illegal in view of its greatness and respectability. Some institutions say that it should not be used because of its being very respected and great gift of God while others opine that it should not be used because of its being unholy (nejasat). This is described in Sharahul Seerul Kabir (J:90/1) and in Hidayah (39/3) .
Almost the same thing has been written by Sahen Fatah ul Quadeer accepting the opinion of Ulema that, “human being is not the master of his body. The real owner is God, the Almighty, who has created it. And because human being is not the owner he has no right to let anybody use or use it himself, dead or alive. That is the reason that suicide is also anti-Islamic, Haraam. Even if somebody is dying of hunger and wishes to cut any part of his body and eat it or offers anyone to do the same, this is Haraam . (Fatawi Quazi Khan, Saad 365, Kitabul Hizrul Abaha). Like the meat, eyes, ears and nose etc are also part of the body. Hence if their meat is not allowed how can other parts be? Therefore if one is not the master, one has no right to either gift or to sell it.
Rewayaat have it that, once a lady came to Prophet (SAW) and said, O’ Prophet (SAW) my daughter’s hair very often fall, may I joint other hairs in her hairs! Prophet Muhammad (SAW) says, “ Allah has forbidden both Wasila and Mustawaila” (Bukhari2217/5, Raquamul Hadith5590, Muslim 1676/3, Raquamul Hadith2122) Wasila is the woman who uses others hairs in her’s and Mustawasila is the woman in whose hairs other’s hairs are joined.
The above mentioned clearly clarifies that there is no wisdom in making someone comfortable by making others suffer.
Hazrat Maulana Lajpuri (RA) says, “There is no doubt that one human being is benefitted by the other human being but in the end it is anti Islamic and anti Shariah. After all this way profit to one is less than loss to other and it is disrespect to the humanism. A human body is as much respectable in death as it is in life. Human body, for this reason, should be buried and not burnt or given to the crows and eagles.
All books of Fiqah and Fatwas have called it Haraam, whether ancient one or that of the younger generation.
In its 2nd Fiquhi Seminar Dated 8 th to 11th Dec. 1989 held in Delhi, Islamic Fiqah Academy has allowed implantation with some conditions , such as (1) if a patient is about to die in case he is not implanted another human body’s part and if the master Medical Practitioners are of the opinion that the life of the patient can be saved this way and there is no other way to save the patient’s life (2) If one of the relatives of a patient tries to save the life of his relative by donating his kidney with the advice of the master Medical Practitioners that his life will not be in danger with one kidney and the patient has no other way of saving his life other than implantation of a human kidney, the relative can donate without any price in cash or kind. (Judgement of Fiqah Academy Resolution 17 & 177). No Fatwa has been given against this judgment till date.
URL: https://newageislam.com/urdu-section/transplantation-organs-human-body-/d/3820
مولانا ندیم الواجدی
گزشتہ ہفتے ہم نے عطیہ خون
کے بارے میں شرعی نقطہ نظر پیش کرنے کی کوشش کی تھی، اس مضمون میں یہ بات واضح ہوکر
سامنے آئی تھی کہ ایک انسان کا خون کسی دوسرے انسان کے خون میں اضطرار اور حاجت کے
وقت جائز ہے ، ہم نے عرض کیا تھا کہ اخبارات نے دارالعلوم دیوبند کے فتوے معنی پہنائے
ہیں،مفتی صاحب نے انگ دان یعنی اعضا کے عطیہ کو ناجائز قرار دیا تھا، خون دینے کو ناجائز
نہیں کہا تھا ،دونوں میں فرق ہے ، فقہا نے خون کودودھ پر قیاس کیا ہے، کسی انسانی جسم
کو دودھ اور خون پر قیاس نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ یہ دونوں چیزیں انسان کے جسم میں
حسب ضرورت بنتی ہیں اور ذخیرہ ہوتی ہیں، جب کہ اعضا اگر ایک مرتبہ ضائع ہوجائیں تو
دوبارہ پیدا نہیں ہوتے، اس معاملے میں غور کرنے سے اللہ تعالیٰ کی یہ حکمت بھی سامنے
آتی ہے کہ جسم سے اگر کچھ خون نکال لیا جائے تو بہت جلد اس کی کمی پوری ہوجاتی ہے
،اور ضائع شدہ خون مناسب مقدار میں دوبارہ پیدا ہوجاتا ہے، غالباً اسی لیے شریعت نے
خون دینے کی اجازت دی ہے، اور عضو کا عطیہ دینے سے منع کیا ہے کیوں کہ وہ دوبارہ پیدا
نہیں ہوتا ۔ آج کل اعضا کی پیوبندکاری بڑے پیمانے پر جاری ہے،آنکھیں بدلی جارہی ہیں،
گردے تبدیلی کئے جارہے ہیں ، دل اور دماغ تک بدلے جارہے ہیں ، پھیپھڑوں اور جگر کی
پیوندکاری ہورہی ہے ، کہتے ہیں کہ اعضا کی پیوند کاری کا سلسلہ ڈیڑھ ہزار سال قبل مسیح
سے ہے ، یقینی طور پر عہد نبوت میں بھی عضو کی تبدیلی کا سلسلہ تھا ، روایات میں ہے
کہ ایک صحابی حضرت عرفجہؓ کی ناک کٹ گئی تھی ۔
انہو ں نے چاندی کی ناک بنوا کر
لگوالی، مگر وہ سڑ گئی، سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سونے کی ناک بنواکر
لگوانے کی اجازت مرحمت فرمائی ( ترمذی :4:/240، رقم الحدیث :1770)میڈیکل سائنس کی ترقی
نے اعضا کی تبدیلی کو باقاعدہ ایک فن بنادیا ہے ، یہ سلسلہ گزشتہ صدی کے نصف آخر سے
شروع ہوا تھا او ر وقت کے ساتھ ساتھ لگاتار ترقی کررہاہے ،اب خطرات بھی بہت کم ہوگئے
ہیں او رکامیابی کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں، پہلے ان اعضا کو محفوظ رکھنے کی
ادویات ایجاد نہیں ہوئی تھیں ا س لیے یہ امکان رہتا تھا کہ مریض کے جسم میں داخل ہونے
سے پہلے ہی وہ اعضا بیکار ہوجائیں، یا مریض کے جسم میں داخل ہونے کے بعد پوری طرح کار
آمد نہ ہوں، اب ڈاکٹروں نے ان خطرات پر قابو پالیا ہے ، گردوں کی خرابی کا مرض تیزی
کے ساتھ پھیل رہا ہے اور اسی تیزی کے ساتھ گردے بھی تبدیل کئے جارہے ہیں، ایک معمولی
جائز ے کے مطابق اب تک لگ بھگ ایک لاکھ آپریشن گردوں کی تبدیلی کے لیے کئے جاچکے ہیں۔
عام طور پر یہ آپریشن کا
میاب رہے اور دنیا گردہ لگوانے کے بعد مریض نے معمول کے مطابق زندگی گزار ی ،اور یہ
دیر تک زندہ رہا ،جگر کی پیوند کاری کا بھی یہی حال ہے، چند سال پہلے تک جگر کی تبدیلی
کی صورت میں مریض کی بقا کے مکانات سال ڈیڑھ سال تک ہی رہتے تھے ، اب ایسے مریض بھی
دیکھے جانے لگے ہیں جو دس پندرہ سال سے تبدیل شدہ جگر کے ساتھ زندہ ہیں، بلاشبہ میڈیکل
سائنس کی اس عظیم کامیابی نے زبردست انقلاب برپا کیا ہے اور مایوس مریضوں کے دل میں
صحت مند زندگی کی امید جگا دی ہے، ان حالات میں دین پسند حضرات یقینی طور پر شریعت
کی طرف دیکھنے کی ضرورت سمجھتے ہیں ، آیا اس عمل کی شریعت میں گنجائش ہے یا نہیں یہ
ظاہر ہو تو اس میں کوئی قباحت نہیں ہوتی بلکہ اس انسانیت نوزی کی اعلیٰ ترین مثال سے
تعبیر کیا جاسکتا ہے کہ ایک انسان دوسرے انسان کے کام آئے ،اور اپنے جسم کا کوئی عضو دان کر کے (عطیہ دے کر) اس کی زندگی محفوظ
بنادے، اس سے بڑھ کر کوئی دوسری عطیہ ہوبھی نہیں سکتا جس میں ہمدردی ، ایثار اور خیر
خواہی کے اعلیٰ ترین جذبات پائے جاتے ہوں ، انسان خواہ کیسا بھی ہو، اس کے دل میں زیادہ
دیر تک جینے کی تمنا بھی رہتی ہے ، اور وہ زیادہ صحت مند بھی رہنا چاہئے ، اعضا کے
عطیئے میں اگر چہ پہلے کے مقابلے میں خطرات کے امکانات بہت کم ہوگئے ہیں پھر بھی مکمل
اعضا رکھنے والے کے مقابلے میں کسی عضو سے محروم شخص کی بیماری یا ہلاکت کا کچھ نہ
کچھ خطرہ موجود ہے، اگر خطرہ نہ بھی ہو تب
بھی یہ کیا کم ہے کہ ایک انسان اللہ تعالیٰ کے بخشے ہوئے ایک عضو سے محروم ہوگیا۔
انسانیت نوازی کے اس جذبے
کا تقاضا تو یہ ہے کہ شریعت کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہ ہونا چاہے، اور اس بات کی
کھلی اجازت ہونی چاہئے کہ جو شخص چاہے جس کو چاہے اپنا کوئی عضو دیدے ،لیکن فقہی کتابوں
کے مطالعے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ بات صرف ہمدردی ،خیر خواہی اور انسانتہ نوازی
کی نہیں ہے بلکہ اس کے کچھ اور بھی پہلو ہیں جن کی بنیاد پر شریعت نے پیوندکاری کی
اجازت نہیں دی ہے۔ اگر انسان کا کوئی عضو اس حد تک ناکارہ ہوجائے کہ علاج معالجے سے
صحیح نہ ہوئی اور حالت یہ ہوجائے کہ اگر بیمار اور ناکارہ عضو الگ کر کے اس کی جگہ
دوسرا عضو لگایا جائے تو آدمی کازندہ رہنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجائے تو اس تبدیلی
عضو کی کئی ممکنہ صورتیں ہیں، ایک تو یہ کہ اس عضو کی جگہ کسی دھات یا پلاسٹک یا لکڑی
وغیرہ کاعضو بنا کر لگادیا جائے اس کے جواز میں کوئی شبہ نہیں ہے ،خود حدیث سے بھی
ثایت ہوتاہے کہ ایک صحابی نے پہلے چاندی کی ناک لگوائی جب وہ کار آمد نہ ہوئی تو سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے سونے
کی ناک لگوانے کی اجازت دی گئی۔
حالانکہ سونے کا استعمال مردوں
کے لئے قطعاً حرام ہے، اگر کسی کے دانت ہلنے لگیں اور ان کو منھ مضبوطی کے ساتھ روکنا
دشوار ہوجائے تو ان دانتوں کو سونے کے تاروں کے ساتھ باندھنے کی بھی اجازت دی گئی ہے
جیسا کہ ترمذی شریف میں یہ عبارت موجود ہے: وفدروی غیر واحد من اہل العلم انھم شدوا
اسنانھم بالذھب (ترممذی :4/240، رقم الحدیث :1770) ‘‘ بہت سے اہل علم سے مروی ہے کہ
انہوں نے اپنے دانت سونے (کے تاروں ) سے باندھے’’ دوسری صورت یہ ہے کہ فاسد عضو کی
جگہ کسی جانور کا عضو لگایا جائے، اگر وہ جانور شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہوتو اس
کے اعضا استعمال کئے جاسکتے ہیں اور انسانی جسم میں لگائے جاسکتے ہیں ، فقہی کتابوں
میں اس کی وضاحت موجود ہے:اذاسقطت ثنیۃ رجل یا خذ من شاۃ ذکیۃ یشدد مکا تھا (در مختار
) ‘‘اگر کسی شخص کے سامنے کے دانت گرجائیں تو وہ ذبح شدہ بکری کے دانت لے کر اس کی
جگہ لگالے۔’’
فتادی عالم گیری میں یہ مسئلہ
زیادہ واضح طو ر پر بیان کیا گیا ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اعضا کے فساد اور اس
فساد کی وجہ سے تبدیلی کا مسئلہ نیا نہیں ہے ، ابتدا ہی سے یہ مسائل موجود ہیں اور
فقہا نے ان کے حل بھی پیش کئے ہیں، چنانچہ فتاوی عالمگیری میں امام محمدؐ کا یہ قول
نقل کیا گیا ہے:لا باس بالتداوی بالعظم اذاکان عظم شاۃ ار بقرۃ او بعمر اوفرس وغیرہ
من الدواب الا عظم الخنزیر و الادمی فانہ یکرہ التداوی نھما ( 5/354، مطبوعہ دارالکتاب)‘‘
ہڈیو ں سے علا ج کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔اگر وہ ہڈی بکری، گائے اونٹ اورگھوڑے وغیرہ
جانوروں کی ہے، خنز یر اورآدمی کی ہڈی نہ ہونی چاہئے کیوں کہ ان دونوں کی ہڈیوں سے
علاج کرنا مکر وہ (تحریمی)ہے۔’’لیکن یہ استعمال بھی ذبح پر موقوف ہے، ایسا نہیں ہے
کہ زندہ جانور کی ہڈی توڑ لی جائے اور اسے استعمال کرلیا جائے، یا کسی مردہ جانور کی
ہڈی استعمال کی جائے یہ بھی جائز نہیں ہے۔
فقہا نے وضاحت کردی ہے کہ
ہڈی مذبوح جانور کی ہو: اذا کان الحیوان ذکیا لانۃ عظم طاھر رطبا کان اویا بسا یجوز
الا شفاع بہ ‘‘ بشرطیکہ جانور شرعی طریقے پر ذبح کیا گیا ہو اس لیے کہ ذبح سے ہڈی پاک
ہوگئی خواہ تر ہو یا خشک دونوں صورتوں میں اس سے فائدہ اٹھانا جائز ہے۔’’تیسری صورت
یہ ہے کہ وہ جانور مردہ ہو، کیا ایسے جانور کے اعضا سے انتفاع جائز ہے، فقہا نے اس
کے مشروط استعمال کی اجازت دی ہے، اور وہ شرط یہ ہے کہ وہ ہڈی یا دوسرا کوئی عضو خشک
ہوتر نہ ہو، چنانہ فقہی کتابوں میں لکھا ہے :واما اذا کان الجوان میتا فانما یجوز الا
نتفاع بعظمہ اذا کان یا بساو لا یجوز اذا کان رطبا (فتاری عالمگیری :5/354)‘‘ اگر حیوان
مردوہ ہوتو اس کی ہڈی سے اسی صورت میں فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے جب وہ خشک ہو، اگر ہڈی
تر ہے تو اس سے فائدہ اٹھانا جائز نہیں ہے۔’’
چوتھی صورت یہ ہے کہ جانور زندہ
ہواور اسی حالت میں اس کا کوئی عضو کاٹ کر استعمال کیا جائے، یہ صورت قطعاً جائز نہیں
ہے، حدیث میں ہے کہ :ماقطع من البھمۃ وھی حیۃ فھی میتۃ (ترمذی::4/74، رقم الحدیث
:1480)‘‘ زندہ جانور کے جسم سے کاٹا گیا ٹکرا
مردار ہے۔’’ اس حدیث پر عمل کرتے ہوئے فقہا
نے یہ کلیہ اخذ کیا ہے: المنفصل من الحی کمیتۃ (درمختار) ‘‘زندہ جانور سے جدا کیا گیا
حصہ جسم مردار کی طرح ہے’’ اس تفصیل سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مذبوح جانور کا عضو لگانا
بلا کر اہٹ جائز ہے ، اسی طرح پاک وطاہر چیزوں سے بنے ہوئے اعضا بھی استعمال کئے جاسکتے
ہیں، مردہ جانور کے خشک اعضا استعمال کئے جاسکتے ہیں ،تر اعضا استعمال کرنے کی اجازت
نہیں ہے، زندہ جانور کی ہڈی توڑ کر یا کوئی اور عضو الگ کر کے استعمال نہیں کیا جاسکتا
،کیو نکہ یہ عضو مردار کے حکم میں ہے اور مردار سے انتفاع جائز نہیں ہے۔
اب آخری صورت یہ رہ جاتی
ہے کہ کیا انسان کے جسم میں کسی دوسرے انسان کے جسم کا کوئی حصہ لگانا جائز ہے یا نہیں،
یہاں یہ وضاحت بھی ضرور ی ہے کہ اگر یہ عضو
جو کسی انسان کے جسم میں لگایا جارہا ہے خود اسی کے جسم کا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں
ہے ، فقہا نے اس کی صراحت بھی کی ہے کہ : المتفصل
من الحی کمیتۃ الا فی حق صاحبہ (درمختار)‘‘ زندہ کے جسم سے الگ ہونے والا حصہ مردار
کی طرح ہے مگر عضو والے کے حق میں مردار نہیں ہے’’ اب یہ سوال رہ جاتا ہے کہ کیا دوسرے
انسان کا عضو بھی لگایا جاسکتا ہے، اس سلسلے میں بھی سب سے پہلے برصغیر پاک وہند کے علما میں سے حضرت مولانا مفتی محمد شفیع عثمانی
کے دل میں غور وخوض کی تحریک پیدا ہوئی اور انہوں نے اس زمانے کے ممتاز علما اور ارباب
فتوی سے رائے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اعضا کی پیوند کاری بہ چند وجوہ جائز نہیں
ہے، بعد میں بھی اسی کے مطابق فتوی دیا گیا اور آج بھی دارالعلوم دیوبند جیسے مؤقر
اداروں سے عدم جواز ہی کا فتویٰ دیا جاتا ہے۔
عدم جواز کی جو وجوہات بیان کی گئی ہیں ان کا خلاصہ اس طرح کیا
جاسکتا ہے کہ اجزا انسانی کا استعمال اس کی
تعظیم وتکریم کے خلاف ہے، تقریباً تمام قدیم فقہی مراجع میں تکریم وتعظیم کے
اس پہلو کو بہ طور خاص ذکر کیا گیا ہے، مثلاً فتاویٰ عالمگیری میں ہے : الال تفاع باجزا
الادمی لم یجز قیل للنجا مۃ وقیل للکرامۃ وہوا الصحیح ( 5/354)‘‘آدمی کے اجزا سے فائدہ
اٹھانا جائز نہیں ہے ، کسی نے کہا نجاست کی وجہ سے فائدہ نہ اٹھانا چاہئے اور کسی نے
کہا کہ کرامت اور بزرگی کی وجہ سے یہی دوسری وجہ صحیح ہے’’۔
شرح السیر الکبیر میں ہے:
لا یجوز الا نتفاع بہ بحال ولادمی محترم بعد مونہ علی ماکار علیہ وی حیاتہ فکما لا
یجوز النداوی بشی من الادی الحی اکراما لہ فکذالک لایجوز التداوی بعظم المت ( ج:1/90)
‘‘آدمی کے عضو سے فائدہ اٹھانا کسی صورت میں جائز نہیں ہے، کیوں کہ آدمی جس طرح اپنی
زندگی میں مکرم ومحترم تھا اسی طرح مرنے کے بعد بھی ہے ، جس طرح زندہ آدمی کے کسی
حصے سے اس کی حرمت وعز ت کے پیش نظر علاج کرنا جائز نہیں ہے اسی طرح میت کی ہڈی (وغیرہ)سے
بھی علاج کرانا جائز نہ ہوگا ۔’’ ہدیہ میں ہے کہ : لا یجوز بیع شعور الانسان ولا الا
نتفاع بد لان الادمی مکرم ، فلایجوز ان یکون شیئ من اجزا مھانا متد لا ( 3/39) ‘‘ انسان
کے بالوں کی خرید وفرخت جائز نہیں اور نہ ان سے فائدہ اٹھاناجائز ہے کیونکہ آدمی محترم
ہے اس لیے یہ مناسب نہیں کہ اس کے جسم کے کسی حصے کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا جائے
اور اسے مال مبتذل سمجھا جائے۔’’اسی لیے فقہا نے انسانی اجزا کی بیع کو بیع فاسد قرار
دیا ہے، فتاویٰ شامی میں ہے کہ انسان کے احترام کی وجہ سے اس کے اعضا بال وغیرہ کی
بیع فاسد قرار دی گئی ہے۔ (فتاویٰ شامی :9/454) یہی بات صاحب فتح القدیر نے لکھی ہے
، بلکہ انہوں نے تومسلمان عزت وتوقیر پرعلما کا اتفاق بھی نقل کیا ہے خواہ وہ مردہ
ہو یا زندہ ۔
ایک اور وجہ یہ بیان کی گئی
ہے کے آدمی اپنے جسم کا مالک نہیں ہوتا، اصل مالک اللہ ہے جس نے اسے پیدا کیا ہے،
کیوں کہ وہ مالک نہیں ہے اسی لیے اس کو اپنے جسم میں یا کسی دوسرے کو اس کے جسم میں
زندگی میں یا موت کے بعد اس طرح کے تصرف کا اختیار نہیں ہے، اسی لیے اسلام میں خود
کشی کوبھی حرام قرار دیا گیا ہے، اگر انسان اپنے جسم وروح کا مالک ہوتا تو خود خودکشی
کی اجازت ہوتی جس طرح اسے اپنے مال میں تصرف کرنے کی اجازت کرنے کی اجازت ہے ، فقہا
نے یہاں تک لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص حالت اضطرار میں ہے ،یعنی کھانے کو کچھ نہیں ہے
اور حال یہ ہے کہ اگر کھانے کو کچھ نہ ملا تو اس کی زندگی خطرے میں پڑسکتی ہے، ایسی
صورت میں اگر وہ یہ چاہے کہ اپنے جسم کا کوئی حصہ کاٹ کر کھالے اور اس کے ذریعے اپنی
زندگی بچالے تو اس کی اجازت نہیں ہے اسی طرح یہ بھی جائز نہیں ہے کہ کوئی شخص کسی دوسرے
کی زندگی بچانے کے لیے اپنے جسم کا گوشت کھانے کی پیش کش کرے( فتاویٰ قاضی خاں ، ص
:365) کتاب الحظر الا باحہ) گوشت کی طرح آنکھ ،ناک ،کان، گردہ، جگر وغیرہ بھی انسانی
جسم کے حصے ہیں، جب شریعت نے گوشت کی اجازت نہیں دی تو باقی دوسرے حصوں کی اجازت کیسے
دی جاسکتی ہے۔
پھر اس میں بھی کوئی فرق نہیں
کہ آدمی اپنا کوئی جز بدن کسی کو قیمتاً فروخت کرے یا بلا قیمت ہدیہ کرے، جب وہ مالک
ہی نہیں ہے تو اسے بلا قیامت یا قیمتاً کسی بھی طرح دینے کا کوئی حق بھی نہیں ہے، روایات
میں ہے کہ ایک خاتون سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور انہوں
نے عرض کیا یارسول اللہ میری بیٹی کے بال ٹوٹ کر گر جاتے ہیں ، کیا میں اس کے بالوں
میں دوسرے بال جوڑ سکتی ہو، سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:لعن اللہ
الواصلہ والمستو صلحۃ (بخاری : 5/2217، رقم الحدیث :5590مسلم :3/1676،رقم الحدیث
:2122) ‘‘ اللہ تعالیٰ نے واصلہ او ر مستوصلہ دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔’’ واصلہ اس
عورت کو کہتے ہیں جو دوسروں کے بال عورتوں کے بالوں میں لگاتی ہے او رمستو صلہ وہ عورت
ہے جس کے بالوں میں دوسروں کے بال لگائے جائیں ،اس حدیث سے فقہا نے یہ مسئلہ مستنبط
کیا ہے: وصل الشعر بشعر الادمی حرام سوا کان شعرھا او شعر غیر ھا( فتاویٰ شامی کتاب
الحظر والا باحۃ : 9/454مطبوعہ دارالکتاب دیوبند) ‘‘آدمی کے بالوں سے اپنے بال جوڑنا
حرام ہے خواہ وہ خود اسی عورت کے بال ہوں یا کسی دوسری عورت کے بال ہو۔’’ علما نے یہ بھی لکھا ہےکہ کسی انسان کے جسم سے اس
کی کوئی عضو جدا کرلیا جائے تو اس کامثلہ کہا جاتا ہے جس کی حرمت پر سب کا اتفاق ہے ، علامہ بدرالدین عینی نے شرح بخاری
میں مثلہ کی حقیقت پر تفصیلی کلام کیا ہے اور جمہور کی رائے بھی نقل کی ہے۔
بہر حال یہ کوئی عقل مندی
ہیں ہے کہ کسی انسان کو ضرر پہنچا کر کسی دوسرے انسان کا ضر دفع کیا جائے، اس لیے فقہ
وفتاوی کی کتابوں میں صاف طور پرلکھا ہے کہ کوئی انسان اپنی زندگی میں کسی دوسرے کی
زندگی بچانے کے لیے اپنی آنکھ یا گردہ وغیرہ نہیں دے سکتا ، نہ ہدیۃ اور نہ قیمۃ ،مرنے کے بعد بھی مسئلہ اپنی
جگہ رہتا ہے ۔ اسی لیے کسی انسان کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ اپنی آنکھ نکال کر محفوظ
کرنے کی یا کسی مریض کی آنکھ کی جگہ لگانے کی وصیت کرے، حضرت مولانا عبدالرحیم لاجپوری
ؒ نے لکھا ہے کہ ‘‘ آنکھ نکالنا مثلہ ہے اور مثلہ حرام ہے لہٰذا زندگی میں یا موت
کے بعد بطور بیع یا ہبہ کے کسی کو اپنی آنکھ دینا یا وصیت کرنا اور مریض کا اسے استعمال
کرنا ہر گز جائز نہیں ہے ، نفع سے انکار نہیں لیکن ، واثمھما اکبر من نفھما کے اصول
پرحرام ہی ہوگا کہ نقصان نفع سے زیادہ ہے اور اس طریقے میں انسانیت کی توہین بھی ہے،
اگر یہ طریقہ چل پڑا تو انسانی اعضا بکری کا مال بن جائیں گے’’ (فتاویٰ رحیمیہ
10/169، 171) انسان کی لاش سے انتفاع کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اس سلسلے میں فقہا نے
واضح طور پر اس حدیث شریف سے استدلال کیا ہے کسر عظیم المیت ککسرہ حیا ( ابوداؤد
:2/231، رقم الحدیث :2307،سنین ابن ماجہ :1/516 رقم الحدیث 1616)‘‘میت کی ہڈی توڑ نا
ایسا ہی ہے جیسے زندہ شخص کی ہڈی توڑنا’’ اسی سے یہ اصول سامنے آیا کہ آدمی کے معاملے
میں اصل اس کی حرمت اور احترام ہے، وہ زندگی میں جس طرح محترم ہے اسی طرح مرنے کے بعد
بھی قابل احترام ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کو مرنے کے بعد بہ صد احترام زمین کے اندر دفن
کردینا چاہئے
اس کی لاش کو جلا نا یا چیل کووں کو کھلانا جائز نہیں ہے ،قبرمیں دفن
کرنے کا حکم نص قرآنی سے ثابت ہے: لم اماتہ
فا فبرہ (عبس:2)‘‘پھر اس کو موت دی او رقبر میں دفن کرایا۔’’ فقہ فتاویٰ کی جتنی بھی
مستند کتابیں ہیں خواہ وہ جدید ہوں یا قدیم ان کی یہی فتوی دیا گیا ہے کہ انسانی اعضا
کی پیوندکاری حرام ہے، دارالعلوم دیوبند کا پہلے بھی یہی فتوی تھا اور آج بھی یہی
فتویٰ ہے ، البتہ اسلامک فقہ اکیڈمی نے اپنے دوسرے فقہی سیمینار منعقد ہ دہلی مورخہ
8تا 11دسمبر 1989میں کچھ شرطوں کے ساتھ پیوند کاری کی اجازت کا فیصلہ کیا ہے، اگر چہ
بعض اکابر علما نے اسی وقت اس فیصلے سے اپنا اختلاف بھی درج کرادیا تھا، اس فیصلے کے
دونکات اس طرح تھے۔ (1) اگر کوئی مریض اسی حالت میں پہنچ جائے کہ اس کا کوئی عضو اس
طرح بے کار ہوکر رہ گیا ہے اگر اس عضو کی جگہ کسی دوسرے انسان کا عضو اس کے جسم میں پیوند نہ کیا جائے تو قومی خطرہ ہے کہ اس کی جان
چلی جائے گی، اور سوائے انسان عضو کے کوئی دوسرا متبادل اس کمی کو پور ا نہیں کرسکتا،
او رماہر قابل اعتماد اطبا کو یقین ہے کہ سوائے عضو انسانی کی پیوند کاری کے کوئی راستہ
اس کی جان بچانے کا نہیں ہے، اور عضو انسانی کی
پیوند کاری کی صورت ماہر اطبا کو ظن غالب ہے کہ اس کی جان بچ جائے گی اور متبادل
عضو انسانی اس مریض کے لیے فراہم ہے تو ایسی ضرورت ، مجبوری اور بے کسی کے عالم میں
عضو انسانی کی پیوند کاری کرا کر اپنی جان بچا نے کی تدبیر کرنا مریض کے لئے مباح ہوگا۔
(2)اگر کوئی تندرست شخص ماہر اطیا کی رائے کی روشمی میں ان نتیجہ پرپہنچتا
ہے کہ اگر اس کے دو گردوں میں سے ایک گردہ نکال لیا جائے تو بظاہر اس کی صحت پرکوئی
اثر نہیں پڑے گا۔ اور وہ اپنے رشتہ دار مریض کو اس حال میں دیکھتا ہے کہ اس کا خراب
گردہ اگر نہیں بدلا گیا تو بظاہر حال اسکی موت یقینی ہے اور ا س کا کوئی متبادل موجود
نہیں ہے تو ایسی حالت میں اس کے لیے جائز ہوگا ک وہ بلا قیمت اپنا ایک گردہ اس مریض
کو دے کر اس کی جان بچالے۔ (بہ حوالہ نئے مسائل اور فقہ اکیڈ می کے فیصلے ،ص :177،
178)مگر ابھی تک فقہ اکیڈمی کے اس فیصلے کے مطابق فتویٰ نہیں دیا جاتا ہے ،مفتی احمد
خاں پوری نے ایک استفتا کے جواب میں لکھا ہے کہ‘‘ ایک انسان کے جسم میں دوسرے انسان
کے کسی جزیا عضو کا لگانا جس کو آج کل اعضا ئے انسانی کی پیوند کاری سے تعبیر کیا
جاتا ہے درست نہیں اس پر برصغیر کے تقریباً تمام ممتاز علما اور مفتیان کا اتفاق ہے
علاوہ ازیں برصغیر کے تمام موقر مدرسوں اور اداروں کے دارالافتا بہ شمول دارالعلوم
دیوبند ،مظاہر علوم سہارنپور ، اور دارالعلوم ندوۃ العلما او رامارت شرعیہ بہار انسانی اعضا کے پیوند کاری کے عدم جوازی
کے فتوے صادر کرتے آئے ہیں اس سلسلے کی مزید تفصیل مولانا برہا ن الدین سنبھلی کی
کتاب موجود ہ زمانہ کے مسائل کا شرعی حل از ص :254تا 272دیکھی جاسکتی ہے ،البتہ اسلامی
فقہ اکیڈمی کی طرف سے چند شرائط اس کی اجازت دی گئی ہے’’ (بحوالہ عصر حاضر کے پیچیدہ
مسائل اور ان کا حل :2/581/513)
URL: https://newageislam.com/urdu-section/transplantation-organs-human-body-/d/3820