New Age Islam
Fri Mar 21 2025, 08:00 PM

Urdu Section ( 3 Nov 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

None of Us Is Irredeemably Bad: The Day Will Come When Mankind Will Realize the Futility of All Differences, Discriminations and Divisions ہم میں سے کوئی بھی اتنا برا نہیں کہ اس کی اصلاح نہ کی جا سکے: ایک دن انسان جان لے گا کہ تمام اختلافات، امتیازات اور تفرقے بے سود ہیں

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 31 اکتوبر 2022

 مندرجہ ذیل ایک حقیقی صوفی واقعہ ہے، کوئی کہانی یا تمثیل نہیں جو صدیوں پہلے پیش آئی تھی۔ میں نے اسے اپنی مادری زبان پہلوی میں پڑھا اور روتا رہا اور دو دنوں تک روتا رہا:

 دینار کا بیٹا ملک، ساتھ ہی رہنے والے ایک نوجوان کے بدتمیزی سے پریشان تھا۔ طویل عرصے تک اس نے کچھ نہیں کیا، اس امید پر کہ کوئی اور مداخلت کرے گا۔ لیکن جب نوجوان کا رویہ ناقابل برداشت ہو گیا تو ملک اس کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ تم اپنا راستہ بدل لو۔ نوجوان نے اطمینان سے جواب دیا کہ مجھے سلطان کی حمایت حاصل ہے، اس لیے مجھے اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ملک نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سلطان سے شکایت کروں گا۔ نوجوان نے کہا، "یہ وقت کا ضیاع ہوگا کیونکہ سلطان اپنا ارادہ نہیں بدلے گا۔" "پھر میں تمہیں اللہ سے ملامت کروں گا،" ملک نے کہا، نوجوان نے کہا "اللہ بہت زیادہ معاف کرنے والا ہے، کہ وہ میری مذمت کرے۔" ملک اس سے ہار کر چلا گیا۔

 لیکن جب اس نوجوان کا نام اتنا خراب ہوا کہ عوام میں کھلبلی مچ گئی تو ملک نے اس کی سرزنش کرنا اپنا فرض سمجھا۔ اس کے گھر کی طرف جاتے ہوئے راستے میں، ملک نے ایک آواز سنی کوئی کہہ رہا تھا، "میرے دوست کو مت چھونا، وہ میری حفاظت میں ہے۔" ملک الجھن میں پڑ گیا اور جب وہ نوجوان کے پاس پہنچا تو اسے سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا کہا جائے۔ اس نوجوان نے کہا کہ تم ابھی میرے پاس کس لیے آئے ہو؟ ملک نے کہا، ''میں تمہیں سرزنش کرنے آیا ہوں۔ لیکن یہاں آتے ہوئے میں نے ایک آواز سنی کوئی کہہ رہا تھا کہ اسے رہنے دو، یہ میری حفاظت میں ہے۔" وہ بدمعاش دنگ رہ گیا، اس نے پوچھا کہ "کیا اس نے کہا کہ میں اس کا دوست ہوں؟"، لیکن تب تک ملک وہاں سے جا چکا تھا۔ برسوں بعد مالک مکہ میں اس شخص سے ملا۔ وہ نوجوان اس آواز کے الفاظ سے اس قدر متاثر ہوا کہ وہ اپنا سارا مال و اسباب چھوڑ کر آوارا پھرنے لگا۔ اس نے ملک سے کہا کہ "میں یہاں اپنے دوست کی تلاش میں آیا ہوں"، اور مر گیا۔

 سینٹ آگسٹین نے لکھا اور حیران ہوا، ''خدا، ایک گنہگار کا دوست! یہ بیان جتنا خطرناک ہے اتنا ہی مؤثر۔ میں نے ایک دن اسے خود پر آزمایا۔ میں نے کہا، "خدا بڑا معاف کرنے والا ہے کہ میری مذمت کرے۔" اور میں نے اچانک خوشخبری سنی- اپنی زندگی میں پہلی بار۔ "کبھی کبھی، محبت آپ کو شرمندہ کر سکتی ہے اور آپ کو اپنا محاسبہ کرنے پر مجبور کر سکتا ہے،" ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر نے کہا۔

 معاف کرنا سزا دینے سے کہیں بڑھ کر ہے، کیونکہ معاف کرنے کے لیے غور و فکر اور خود احتسابی کی ضرورت ہوتی ہے، جب کہ سزا دینے میں کچھ بھی نہیں لگتا۔

 1961 میں ایک 21 سالہ نوجوان نے پنجاب کے ضلع ملیر کولہ میں ایک 48 سالہ بیوہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ خاتون نے شکایت درج نہیں کرائی، پھر بھی کسی نہ کسی طرح پولس نے اسے گرفتار کر لیا۔ متاثرہ عورت پولیس اسٹیشن گئی اور افسر انچارج سے درخواست کی کہ اس لڑکے کو چھوڑ دیا جائے کیونکہ وہ میرے بیٹے جیسا ہے! وہ اس لڑکے سے پہلے کبھی نہیں ملی، لیکن پھر بھی اسے اپنا بیٹا کہا، جس نے اس کی عصمت دری کی! پولیس نے نوجوان کو چھوڑ دیا۔ وہ بہت شرمندہ ہوا اور اس عورت کے پاس گیا اور اس سے پوچھا کہ تم نے مجھے کیوں بچایا؟ "کیونکہ، میں ایک عورت ہوں اور ایک ماں ہوں۔ میں بدلہ نہیں لے سکتی......" یہ لڑکے کے لیے زندگی بدل دینے والا تجربہ تھا۔ وہ اس عورت کو ٹورنٹو (کینیڈا) لے گیا اور 1996 میں موت تک اس کے ساتھ اپنی ماں جیسا سلوک کرتا رہا۔ جب وہ 5 سال کا تھا تو اس نے اپنی ماں کو کھو دیا تھا۔ اس عورت نے کبھی بھی اس لڑکے کو اس کے گھناؤنے کام پر مجرم محسوس نہیں کرایا، جسکا ارتکاب اس نے چھوٹی عمر میں کیا تھا۔

 اگر ایک عام انسان کردار کی اس بلندی تک پہنچ سکتا ہے تو خدا کی محبت کی وسعت کا تصور ہی کیا! ویسے میرا اس لڑکے اور عورت کا مذہب بیان کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ بہت نیچ حرکت ہوگی، لیکن بس جاننے کے لیے کہ لڑکا سکھ اور عورت مسلمان تھی۔

 قرآن کہتا ہے کہ اللہ ستر  ستر ماؤں سے زیادہ  محبت کرتا  ہے۔ کہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے، کہ وہ ایک سخت گیر فاسق کو بھی بدل سکتا ہے۔ بہر حال، ہم میں سے کوئی بھی اتنا برا نہیں ہے کہا اس کی اصلاح نہ کی جا سکے۔ مکمل تبدیلی کسی بھی عمر اور مرحلے میں ممکن ہے۔

 کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہمیں پولیس، قانون اور عدلیہ کی ضرورت کیا ہے؟ کیا یہ سب سزا دینے والی ایجنسیاں ہیں؟ اور ہمیں فوج اور اس کے سپاہیوں کی ضرورت کیوں ہے جو کسی بھی ذاتی دشمنی کے بغیر مخالفین کو موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں؟ کیا ایک ترقی یافتہ انسانی معاشرے ایک ایسی فوج کی ضرورت کیوں ہو گی جس کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے ہتھیار ہوں؟ یہ سب باتیں انتہائی احمقانہ لگتی ہیں۔ میری باتیں خیال خام معلوم ہو سکتی ہیں لیکن انہیں یاد رکھیں ، ایک دن آئے گا جب دنیا ایک ہو جائے گی اور بنی نوع انسان کو اس بات کا احساس ہو گا تمام اختلافات، امتیازات اور تفرقے بے سود ہیں۔ صرف محبت ہی غالب رہے گی۔ ہو سکتا ہے کہ میرے زمانے کے لوگ وہ دن نہ دیکھ سکیں، لیکن کئی صدیوں کے بعد آنے والی نسلیں، بلکہ ہزاروں سال، میرے اس خواب کی تصدیق کریں گی۔

 آخر میں، قارئین کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ کیا میں محبت الٰہی کی بات کر رہا ہوں، کیا میں الحاد سے مومن بن گیا ہوں؟ نہیں، میں نہیں بدلا ہوں۔ نہ ہی میں کبھی بدلوں گا۔ خدا کی محبت کا استعمال محبت اور ہمدردی کی عالمگیر طاقت کا ایک استعارہ ہے جس کی ضرورت اس مصیبت زدہ دنیا کو اس وقت ہے۔

English Article: None of Us Is Irredeemably Bad: The Day Will Come When Mankind Will Realize the Futility of All Differences, Discriminations and Divisions

URL: https://newageislam.com/urdu-section/mankind-differences-discriminations-divisions/d/128329

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..