سمیت پال،
نیو ایج اسلام
31 دسمبر 2023
بتوں کو پوجنے والوں کو کیوں الزام
دیتے ہو
ڈرو اس سے کہ جس نے ان کو اس قابل
بنایا
مخمور سعیدی۔
سرخیاں خون میں ڈوبی ہیں سب اخباروں
کی
آج کے دن کوئی اخبار نہ دیکھا جائے
مخمور سعیدی۔
اگرچہ میں نے مخمور سعیدی کی شاعری
پہلے ہی پڑھی ہے، اگرچہ یونہی، لیکن مرحوم اداکار عرفان خان نے مجھے مخمور کی شاعری
کو سنجیدگی سے پڑھنے کی ترغیب دی۔ عرفان راجستھان میں پیدا ہوئے اور مخمور سعیدی بھی
31 دسمبر 1938 کو راجستھان کے ضلع ٹونک میں پیدا ہوئے تھے۔
درحقیقت، جب میں نے اس شعر کا تذکرہ
کیا، "گھر میں رہا تھا کون کی رخصت کرے ہمیں/چوکھٹ کو الوداع کہا اور چل پڑے"۔
عرفان خان نے کہا کہ مخمور سعیدی نے یہ لکھا اور میں (عرفان) ان سے جے پور میں ملا۔
گمنامی اردو کے بہت سے شاعروں کا
مقدر رہی، خاص طور پر جو راجستھان سے ہیں۔ اگرچہ راجستھان کی بنجر زمین نے ہندی-اردو
کی کئی ادبی شخصیتیں پیدا کیں، لیکن ان کی موجودگی صحرا میں ریت کے ٹیلوں کے بار بار
نظر آنے اور غائب ہونے جیسی رہی ہے۔ یہاں تک کہ شین کاف نظام (شیو کشن بسا) کو بھی
اردو کے ممتاز شاعر کی حیثیت سے زیادہ مقبولیت نہیں ملی۔
مخمور سعیدی کو کبھی بھی گروہ بندی
اور چاپلوسی پسند نہیں تھی۔ لہذا، وہ آزاد رہے اور کبھی کسی گروہ کا حصہ نہیں بنے۔
"گر طاقت ہو قلم میں/داد خود بخود مل جاتی ہے"۔ آخری سانس تک اس پر ان کا
پختہ یقین تھا۔ مخمور نے خوبصورت دوہے بھی لکھے۔ ان کا یہ دوہا کافی مشہور ہے،
"کچھ کہنے تک سوچ لے ائے بد گو انسان/ سنتے ہیں دیواروں کے بھی ہوتے ہیں کان"۔
یا یہ، " تنہا تو رہ جائے گا کوئی نہ ہوگا ساتھ/ جیسے ہی یہ لوگ ہیں پکڑ انہیں
کا ہاتھ"
میرا ذاتی پسندیدہ شعر یہ ہے
"کون مسافر کر سکا منزل کا دیدار/ پلک جھپکتے کھو گئے راہوں کے آثار"
"میری شاعری کو لوگ یاد
کریں یہ حسرت نہیں/بطور انسان یاد کریں، یہی تمنا ہے"۔ مخمور صاحب، اردو شاعری
کے ماہر آپ کو ایک بہترین شاعر کے طور پر یاد کرتے ہیں اور آپ بحیثیت انسان ہمارے دل
و دماغ میں ہمیشہ نقش رہیں گے۔
English
Article: Remembering Makhmoor Saeedi And His Poetry
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism