New Age Islam
Tue Mar 28 2023, 07:10 PM

Urdu Section ( 6 Aug 2015, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Fundamentals of Islam and Islamic Fundamentalism اسلامی بنیادی تعلیمات اور اسلامی بنیاد پرستی

 

  

 ایم این بچ

6 مئی 2015

اگر کسی کو اس مضمون کا عنوان عجیب لگے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی مذہب کی بنیادی تعلیمات میں اس کی بنیادی تعلیمات اور اصول و معتقدات کا ذکر ہوتا ہے، لیکن بنیاد پرستی سے تنگ نظر راسخ الاعتقادی اور تعصب کی طرف اشارہ ملتا ہے۔ اسلام کی بنیادی تعلیمات بہترین اور شاندار ہیں اس لیے کہ خود قرآن کا آغاز "بسم اللہ الرحمن الرحیم" کے ساتھ ہوتا ہے۔ سورہ فاتحہ کے ابتدائی جملے اس طرح ہیں "الحمد للہ رب العالمین" جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ‘‘تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو ساری کائنات کا مالک ہے’’۔ قرآن اللہ جل شانہ کی ذات و صفات کو صرف اسلام تک ہی محدود نہیں کرتا بلکہ اس امر کی وضاحت کرتا ہے کہ وہ تمام مخلوقات کا رب ہے۔ اللہ جل شانہ کے تعلق سے کسی بھی مذہب میں اس سے زیادہ آفاقی اور عالم گیر بیان نہیں پایا جا سکتا، اور جو اسلام کی بنیادی تعلیمات کو قبول کرتا ہے اسے قرآن کی افتتاحی ہدایات کو بھی قبول کرنا لازمی ہے۔ کیا یہ وسودھیوا کٹمبکم یعنی کائنات ایک بڑا خاندان ہے، کے سناتن تصور سے بہت زیادہ مختلف ہے؟

جس وقت اسلام کی بنیاد رکھی جا رہی تھی اس وقت دنیائے عرب بت پرستی میں ڈوبی ہوئی تھی، سماجی طور پر بکھری ہوئی تھی اور وہاں تمام تر سماجی برائیاں موجود تھیں۔ لوگ ایک دوسرے سے برسر پیکار تھے، اخلاقی اقدار پامال ہو رہے تھے، عورتیں ایک جائداد سمجھی جاتی تھیں اور بچیوں کو زندہ در گور کر دیا جاتا تھا۔ اسلام نے عرب معاشرے کی اصلاح کی، اسلام نے معاشرے میں مذہب کو ایک مرکزی مقام عطا کیا، ایک اخلاقی ضابطہ حیات پیش کیا، شریعت کی شکل میں قوانین کا ایک نظام تیار کیا، بچیوں کے قتل پر پابندی عائد کی اور اسلام نے خواتین کو وہ حیثیت عطا کیا جو اس سے پہلے انہیں کبھی نہیں دیا گیا تھا۔بے شک اس پر تنقید کی گئی ہے کہ یہ اصلاح کس حد تک کامیاب ہوئی اور عورتوں کو مکمل مساوات کا درجہ دینے میں مختلف خامیاں رہ گئیں، لیکن اس کے باوجود اسلام نے اس بات کو تسلیم کیا ہے معاشرے میں عورتوں کے لیے بھی عزت و وقار کا مقام ہے۔ اسلام نے ہر دن زور پکڑتے ہوئے تعدد ازواکا رجحان بھی ختم کیا، اور قرآن کی چوتھی سورت "سورہ نساء" میں ایک سے زائد شادی کے لیے سخت قیود و شرائط کا ذکر کیا۔ اسلام نے رشتہ ازدواج کو ایک معاہدہ کی شکل دیتے ہوئے اسلام نے مہر کا تصور پیش کر کے خواتین کو تحفظ عطا کیا ہے، جس کے تحت طلاق کی صورت میں مرد عورت کو ایک مخصوص رقم ادا کرے گا۔

تمام اسلامی اصلاحات کو ایک سیاق و سباق میں دیکھا جائے گا اور مروجہ حالات کے پیش نظر اسلامی اصلاحات نے معاشرے کو ایک نیا چہرہ عطا کیا ہے۔ اسلام کی اصل روح لفظ "علم" میں پوشیدہ ہے، اللہ نے قرآن نازل کرنے سے پہلے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھنا اور لکھنا سکھایا، تا کہ ایک امی نبی قرآن کے الفاظ کو پڑھنے کے قابل ہو سکے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام میں علماء یا تعلیم یافتہ لوگوں کے لئے اتنا احترام ہے۔ اچھی بنیادی تعلیمات کے باوجود بدلتے ہوئے حالات کے مطابق مذہب کے معمولات میں بھی تبدیلی ہونی چاہیے۔ مثال کے طور پر خطہ عرب میں رمضان کے مہینے میں روزے کا وقت طلوع فجر سے لیکر غروب شمس کے درمیان ہو گا اور روزہ رکھنے میں کسی کو زیادہ تکلیف بھی نہیں ہو گی اس لیے کہ ان خطوں میں دن اور رات میں تقریبا برابر ہوں گے۔ لیکن ناروے میں کہ جہاں موسم گرما میں دن تقریبا 22 گھنٹے کا ہوتا ہے، کیاوہاں کے روزہ داروں کو اتنے لمبے وقت کے لیے روزہ رکھنا ہو گا؟ یا موسم سرما میں کہ جب رات 22 گھنٹے کی ہوتی ہے رمضان کا روزہ صرف دو گھنٹے کے لئے ہوگا؟ انہیں مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے خود قرآن متواتر اجماع کا نظام پیش کرتا ہے، جس کے دوران تمام علماء مذہب اور اس کی تشریحات سے متعلق مسائل پر مذہبی بحث و مباحثہ یا اجتہاد کریں گے۔

بدقسمتی سے وہابیوں کے ایک انتہا پسند سنی فرقے نے اجتہاد کی ​​زبردست مخالفت کی ہے، یہی وجہ ہےکہ وہابی اثر و رسوخ کے تحت اسلام کی بنیادی تعلیمات کو اسلامی بنیاد پرستی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ آج اسی تعصب اور انتہاپسندی نے اسلام کی ایک انتہائی ظالمانہ شبیہ قائم کر دی ہے، اور اسے باقی دنیا کے خلاف پیش کیا ہے۔ کوئی مسلم علما، مذہبی رہنماؤں اور سچے مومنوں سے صرف اس بات کی اپیل ہی کر سکتا ہے کہ وہ بنیادی اسلامی تعلیمات کو بحال کرنے کے لیے کمر بستہ ہوں تاکہ بنیاد پرستی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ماخذ:

http://www.newindianexpress.com/columns/The-Fundamentals-of-Islam-and-Islamic-Fundamentalism/2015/05/06/article2798968.ece

URL for English article:  https://newageislam.com/ijtihad-rethinking-islam/the-fundamentals-islam-islamic-fundamentalism/d/102836

URL for English article: https://newageislam.com/urdu-section/the-fundamentals-islam-islamic-fundamentalism/d/104193

 

Loading..

Loading..