New Age Islam
Wed Feb 12 2025, 10:17 AM

Urdu Section ( 2 Jan 2019, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Early Muslim History Needs Fresh Appraisal — VI یہ ایک طویل داستان ہے کہ مجوسی سازشوں نے کس طرح اسلام کو بدل دیا

ایم عامر سرفراز

20 نومبر، 2018

ابتدائی مسلم تاریخ پر مبنی آج جس شکل میں اسلام ہمارے سامنے موجود ہے اسے علامہ اقبال نے 'عجمی اسلام' اور سر سید احمد خان نے ‘اخترائی اسلام’ اور جمال الدین افغانی نے ، 'جبری اسلام' کہا ہے۔ ہم اس کے حل کی طرف بڑھیں اس سے قبل اس بات کا جائزہ لے لیتے ہیں کہ آخر ہم کس مصیبت میں گرفتار ہیں۔

احادیث کے چھ سنی اور چار شیعہ مدونین فارسی (مجوسی) نژاد تھے ۔ مسلمانوں کی ایک بڑی اکثریت ان کتب احادیث کو کامل و اکمل اور قرآن کریم کے بعد سب سے زیادہ مستند مانتی ہے ۔ تاہم، ان میں سے اکثر مصنفین ایک دوسرے کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے تھے۔ اولین مسلم مورخ اور قرآن مجید کے ایک عظیم مفسر امام طبری فارسی نژاد تھے۔ اس اسلام کے منطقی اثرات جہاں دیگر شکلوں میں ظاہر ہوئے وہیں اس کا ایک پیش خیمہ بہائی مذہب کی شکل میں بھی سامنے آیا۔ بہائی نبی بہا اللہ نے فارس کے بادشاہ یزدگرد III کی نسل سے ہونے کا دعویٰ کیا۔ برصغیر میں نبوت کے دو اہم دعویدار محمد جونپوری اور مرزا غلام احمد قادیانی بھی فارسی نژاد ہی تھے۔

ہم میں سے اکثر نے ایک انتہائی معروف کتاب تفسیر کبیر کا نام سنا ہی ہوگا جس کے مصنف امام فخر الدین رازی ہیں۔ وہ بھی فارسی نژاد ہی تھے۔ 300 جلدیں تحریر کرنے کے بعد امام رازی نے ایک جرأت مندانہ اعتراف کیا تھا کہ، "قرآن کی تفسیر و تشریح میں میری تمام منطقی اور دانشورانہ تحریریں ناقص ہیں۔نام نہاد ائمہ (طبری، زمخشری، ابن کثیر، بخاری اور مسلم وغیرہ) کی تمام تر تفسیریں گمراہ کن ہیں۔ ہم سب شیطان کے ہتھکنڈہ بن گئے۔ ہماری روح ہماری جسمانی خواہشات کی آلودگی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ اور اس دنیا کے ہمارے تمام کام اور ہماری تمام کوششیں ہمارے لئے صرف ابدی ذلت اور عذاب و عتاب کا باعث ہیں۔"

مجوسی سازشوں نے کس طرح اسلام کو بدل دیا یہ ایک طویل داستان ہے۔ان کی سازشوں نے ہمارا کیا نقصان کیا ہے اس کا ایک جائزہ شاید ہمارے لئے کافی ہو۔

صلوٰۃ قرآن کریم کا ایک اصولی تصور ہے لیکن ہمارے سامنے اسے روایتی نماز کے طور پر پیش کیا گیا ۔ دراصل نماز ایک ایسی روایت ہے جسے آتش پرست آگ کے سامنے ادا کرتے تھے۔ در حقیقت صلوٰۃ ایک جامع تصور ہے - یہ انسان کو اللہ کے احکامات کا مستقل طور پر تابعدار بناتا ہے اور ایک ایسا سماجی نظم و نسق قائم کرنے کے لئے ہمارے اوپر اجتماعی جد و جہد کو لازم کرتا ہے جس میں معاشرے کا کوئی بھی فرد کسی دوسرے کے دباؤ میں نہ رہے (قرآن 7-1:1)۔ روایتی نماز صلوٰۃ (اقم الصلوٰۃ) کے قیام میں صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔اسی طرح، زکوة جسے قرآن میں نماز کے ساتھ جوڑ کر پیش کیا گیا ہے حکومت اور عوام کے لئے ہے اور اس کا مقصد ان کی دولت اور وسائل کو دوسرے انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے مہیا کرانا ہے۔ نہ کہ زکوٰۃ کے نام پر صرف 2.5 فیصد نکالنا- بلکہ لوگوں کو اتنا دینا چاہئے "جو ان کی ضروریات سے زیادہ ہو۔" (قرآن کریم 2:219)۔

قرآن میں کسی بھی مسیح یا مہدی کا کوئی ذکر نہیں ہے اور اس کے بارے میں کوئی ایک بھی مستند حدیث پیش نہیں کی جاسکتی۔ تاہم، ایک ایسے مہدی پر یقین ہمارے عقیدے کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے جو قیامت سے پہلے آئیں گے ، اس دنیا پر حکومت کریں گے اور یہاں سے برائی کا خاتمہ کریں گے۔ جب کبھی مسلمانوں کے لئے بحران کے وقت کا ذکر ہوتا ہے اس عقیدےاور مسیح کی متوقع آمد پر کافی توجہ دی جاتی ہے۔

جہاد کی تازہ روح کی وجہ سے تاریخ کے کسی بھی موڑ پر مسلمانوں کے اندر کبھی ہمت و جونمردی کی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ بدقسمتی سے انہیں ہمیشہ اپنے ہی لوگوں نے تباہ و برباد کیا ہے۔ جب جب اور جہاں جہاں بھی ممکن تھا لوگ دل و جان سے اس سازش کے خلاف کھڑے ہو ئے۔

پوری اسلامی تاریخ میں مختلف مذہبی مہم جوؤں نے اپنے ایجنڈا میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اس عقیدے کا استعمال کیا ہے۔ آتش پرستوں نے ہمیشہ اپنی نجات کے لئے ایک مسیحا (متیرا) کا انتظار کیا ہے۔ دراصل مجوسی ثقافت نے اس تصور کی وجہ سے اپنی برادریوں کا مسلسل کئی بار عروج و زوال دیکھا ہےیہاں تک کہ اسلام نے انہیں اور پوری انسانیت کو ختم نبوت کے عقیدہ کے ذریعے اس مہلک مریض سے نجات عطا کیا۔ لیکن بدقسمتی سے ہم نے وہ اسلام اختیار کر لیا ہے جسے علامہ اقبال نے عجمی اسلام قرار دیا ہے۔

میں پہلے ہی یہ ذکر کر چکا ہوں کہ اس بڑی سازش کا بنیادی مقصد قرآن کو نشانہ بنانا تھا۔ سب سے پہلے قرآن کریم کے طرزکلام ، مواد اور ساخت کے بارے میں شک و شبہ پیدا کرنے کے لئے غیر مستند حدیثیں ایجاد کی گئیں۔ پھر شان نزول کے کے ذریعہ قرآن کریم کی تقریبا ہر آیت کا معنی متعین کرنے کے لئے اس کا استعمال کیا گیا۔ اس سازش کا مقصد قرآن مجید کی وضاحت یا تفسیرکے ذریعے حاصل ہو گیا۔ اس منصوبے کے تینوں شعبے ایک مضبوط نظریہ کی شکل میں پیش کئے گئےاور بعد میں جس کسی نے بھی سرکاری طور پر تسلیم شدہ نسخہ یا اپنے وقت کے امام سے اختلاف کرنے کی کوشش کی اسے حکام نے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا اور غیر معتدل علماء نے اسے دائرہ اسلام سے باہر نکال پھینکا۔ ان تمام سازشوں کا جال انتہائی ذہین اور ماہر مجوسی ‘مسلمانوں’ نے بچھایا تھا جس میں ان کا ساتھ جان بوجھ کر یا نادانی میں ان کے شاہی سرپرستوں اور بدعنوان علماء نے دیا اور اس میں دیگر مذاہب نے بھی ان کی پوری مدد کی۔

جہاد کی تازہ روح کی وجہ سے تاریخ کے کسی بھی موڑ پر مسلمانوں کے اندر کبھی ہمت و جونمردی کی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ بدقسمتی سے انہیں ہمیشہ اپنے ہی لوگوں نے تباہ و برباد کیا ہے۔ جب جب اور جہاں جہاں بھی ممکن تھا لوگ دل و جان سے اس سازش کے خلاف کھڑے ہو ئے۔ہم ان کو نہیں جانتے کیونکہ ان پر ظلم و ستم اور ان کی قتل و غارت گری کے بعد ان کے نام اور کام تاریخ کے صفحات سے منظم طریقے سے مٹا دئے گئے۔ ابو مسلم اسفہانی ، ابوالقاسم بلخی اور عقیل بن اسد کا صفایا اتنے منظم طریقے سے کیا گیا کہ آج دوسروں کی کتابوں میں ان کے نام بہت معمولی اور انتہائی منفی انداز میں پائے جاتے ہیں۔ چونکہ اکثر پیش آنے والے تاریخی تنازعات بڑے پیمانے پر بغاوت کی شکل اختیار کر چکے ہوں گے لہٰذا اسلام کو بھی اسی چال سے برباد کر دیا گیا جو عیسائیت کے خلاف چلی گئی تھی۔۔۔۔

ماخذ:

dailytimes.com.pk/323992/early-muslim-history-needs-fresh-appraisal-vi/

URL for English article: http://www.newageislam.com/islamic-history/m-aamer-sarfraz/how-islam-changed-as-a-result-of-magian-machinations-is-a-long-story--early-muslim-history-needs-fresh-appraisal-—-vi/d/116983

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/early-muslim-history-needs-fresh-vi/d/117333


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism



Loading..

Loading..