لارنس بی۔ براؤن
21 ستمبر 2009
( انگریزی سے ترجمہ۔ نیو ایج اسلام)
آئیں بلا تکلف بات کرتے ہیں ، غیر مسلم تقریبا اس وقت تک اسلام کا مطالعہ کبھی نہیں کرتے، جب تک کہ وہ سب سے پہلے اپنے نمائشی مذاہب سے رشتہ منقطع نہ کر لیں ۔ صرف ان مذاہب کے ساتھ یعنی یہودیت، عیسائیت اور تمام رائج "ازم" بدھ ازم، تاوازم ، ہندو ازم (اور"ٹورازم" ، جیسا کہ ایک بار میری جوان بیٹی نے مزید کہا) کے ساتھ عدم اطمینان کے ساتھ بڑے ہونے کے بعد ہی جس سے وہ واقف ہیں ، اسلام پر غور کرتے ہیں۔
شاید دوسرے مذاہب زندگی کے بڑے سوال کا جواب نہیں دیتے ، مثلاً " ہمیں کس نے بنایا ؟" اور "ہم یہاں کیوں ہیں؟" شاید دوسرے مذاہب، زندگی کی نا انصافیوں کا ایک منصفانہ اور مناسب خالق کے ساتھ تصفیہ نہیں کرتے ۔ شاید ہم پادریوں میں منافقت پاتے ہیں ، مذہبی فتویٰ میں عقائد کے غیر مستحکم اصول، یا صحیفہ میں بد عنوانی ۔ وجہ جو بھی، ہم اپنے نمائشی مذاہب میں کمی کوتا ہی کا ادراک کرتے ہیں ، اور کہیں اورنظر آتے ہیں۔ اور آخر کار وہ "کہیں اور" اسلام ہے۔
اب مسلمان میری یہ بات سننا پسند نہیں کریں گے کہ اسلام ہی "حتمی کہیں اور ہے ۔" لیکن یہی ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ مسلمان دنیا کی آبادی کے ایک چوتھائی سے ایک پانچویں حصے پر مشتمل ہیں، غیر مسلم میڈیا اسلام پر اس طرح کے خوفناک تہمت لگاتا ہے، کہ چند غیر مسلم مذہب کو ایک مثبت روشنی میں دیکھتے ہیں ۔ لہذا، یہ عام طور پر مذہب کے متلاشی آخری مذہب کی تحقیق کرتے ہیں۔
ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ وقت کے لحاظ سے غیر مسلم اسلام کی چھان بین کرتے ہیں، دیگر مذاہب نے ، اپنی توہم پرستی کو مثالی طور پر بلند کردیا ہے: اگر ہر "خدا کا عطا کردہ " صحیفہ جو ہم نے کبھی دیکھا ہے بگاڑ دیا گیا ہے، اسلامی صحیفہ مختلف کیسےہو سکتا ہے؟ اگر جھوٹوں نے مذاہب میں، ان کی خواہشات کے مطابق ہیرا پھیری کر دی ہے، تو پھرہم یہ کس طرح سوچ سکتے ہیں کہ یہ اسلام کے ساتھ نہیں ہوا ؟
جواب چند سطروں میں دی جا سکتی ہے، لیکن وضاحت کے لئے کتابیں در کار ہیں ۔ مختصر جواب یہ ہے: خدا ایک ہے۔ وہ منصف اور عادل ہے، اور وہ چاہتا ہے کہ ہم جنت کا انعام حاصل کریں ۔ تاہم، خدا نے ایک امتحان کے طور پر اس دنیا کی زندگی میں ہمیں بھیجا ہے ، نااہل سے اہل بننے کے لئے۔ اور اگر ہمیں اپنے ارادے پر چھوڑ دیا جائےتو ہم برباد ہو جائیں گے۔ کیوں؟ کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ وہ ہم سے کیا چاہتا ہے۔ ہم اس کی راہنمائی کے بغیر اس کی زندگی کے بدلاؤ اور تبدیلیوں کو عبور نہیں کر سکتے، اور اسی وجہ سے، اس نے ہمیں وحی کی شکل میں ہدایت دی ہے ۔
ضرور، پچھلے مذاہب خراب ہوگئے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے پاس وحی کا ایک سلسلہ ہے۔ اپنے آپ سے پوچھو: اگر پہلے صحیفے اصلی تھے، تو خدا نے دوسری وحی کو کیوں نازل کیا ؟ صرف اسی صورت میں خدا کو دوسری وحی بھیجنے کی ضرورت ہوئی ، جب پچھلے صحیفے خراب کر دئے گئے، لوگوں کو اس کی خواہش کے سیدھے راہ پر پر رکھنے کے لئے۔
تو ہمیں یہ توقع رکھنی چاہئے کہ پچھلے صحیفے خراب کر دئے گئے، اور آخری وحی خالص اور بے آمیزش ہے ۔ اگر وہ غیر خالص ہے ، تو وہ بھی تبدیل کرنے کی وجہ سے ہے، ہم محبت کرنے والے خدا کے بارے میں، ہمیں گمراہ چھوڑنے کا تصور نہیں سکتے ۔ تو کیا ہم یہ تصور کر سکتے ہیں کہ خدا ہمیں ایک صحیفہ دے رہا ہے، اور لوگ اسے بر باد کر رہے ہیں، خدا ہمیں ایک اور صحیفہ دے رہا ہے، اور لوگ اسے دوبارہ، بار بار، برباد کر رہے ہیں ۔۔۔ ۔ یہاں تک کہ خدا ایک آخری وحی بھیجتا ہے، جسے قیامت تک محفوظ رکھنے کا وعدہ کرتا ہے۔
مسلمان اس آخری وحی کو قرآن کریم سمجھتے ہیں۔ تم اسے چھان بین کرنے کے قابل سمجھتے ہو ۔۔۔ لہٰذا اس مضمون کے عنوان پر واپس آئیں، کیوں اسلام؟ ہمیں کیوں یقین کرنا چاہئے، کہ اسلام سچائی کا دین ہے، ایسا مذہب ہے جو صاف اور آخری وحی کا حامل ہے؟
اوہ، مجھ پر اعتماد کرو۔
اب، آپ نے اس لائن کو کتنی بار سنا ہے؟ ایک مشہور مزاحیہ انسان لوگوں کو ایک لطیفہ سناتا تھا کہ، مختلف شہروں کے لوگ ایک دوسرے کو مختلف طریقوں سے کوستے تھے ۔ شکاگو میں، انہوں نے ایک شخص کو اس طرح کوسا، لاس اینجلس میں اس نے ایک شخص کواس طرح کوسا، لیکن نیویارک میں انہونے صرف یہ کہا ، "میرا یقین کرو ۔"
تو میرا یقین مت کریں ،ہمارے خالق کا یقین کریں۔ قران پڑھیں، کتابیں پڑھیں اور اس ویب سائٹ کا مطالعہ کریں۔ لیکن جو کچھ بھی آپ کریں ، اسے شروع کر دیں، اس کو سنجیدگی سے لیں، اور اپنی رہنمائی کے لئے ہمارے خالق سے دعا کریں۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کی زندگی اس پر منحصر نہ ہو، لیکن آپ کی روح یقینی طور ایسا کرے گی۔
حقوق نقل و اشاعت © 2007 لارنس بی۔ براؤن۔
مصنف سے BrownL38@yahoo.com پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ وہ‘‘The First and Final Commandment’’ (Amana Publications ) اور Bearing True Witness (دارالسلام) کے مصنف ہیں۔ آنے والی کتابیں a historical thriller, The Eighth Scroll اور The First and Final Commandment کا دوسرا ایڈیشن، دوبارہ لکھا ہوا اور MisGod'ed اور اس کا جزء ما بعد ، God'ed ہیں۔
ماخذ: http://www.grandestrategy.com/2009/09/why-islam.html
URL for English article:
https://newageislam.com/islamic-ideology/islam-muslim-convert-all-seekers/d/1779
URL for this article:
https://newageislam.com/urdu-section/islam-muslim-convert-all-seekers/d/11598