New Age Islam
Sat Apr 04 2026, 03:16 AM

Urdu Section ( 12 March 2026, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Sufi Saints and Sufism-Part-82 تصوف اور صوفیہ

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔82)

6 مارچ،2026

سماج کی صحت قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہرایسے رجحان کو سختی سے روکا جائے جو اخلاقی قدروں کی گرفت کو ڈھیلا کرکے ہلاکت و گمراہی کی طرف لے جائے۔جب کسی علاقہ میں مریدوں کی تعداد بڑھتی تو شیخ ان کی اخلاقی زندگی پر گہری نظررکھتے۔شیخ نصیرالدین چراغ دہلویؒ دیہات میں بھی مریدوں کی زندگی سے باخبررہتے تھے۔ ایک بار شیحؒ کویہ اطلاع ملی کہ مرید ہونے کے بعد ایک گاؤں کا ماحول بدل گیا ہے تواطمینان کااظہار فرمایا۔ حضرت شیخ نظام الدین اولیاؒ کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے برنی سے لکھا ہے:

”معاصی میان مرد مان کم شدہ بود۔“

لوگوں میں گناہوں کی طرف رجحان کم ہوگیا تھا۔

مشایخ کاکہنا تھا کہ سماج میں انسان کے تعلقات تین قسم کے ہوسکتے ہیں۔ایک وہ لوگ جو کسی کے ساتھ نہ نیکی کا برتاؤ کریں نہ بُرائی سے کسی سے پیش نہیں آتے بلکہ صرف بھلائی کابرتاؤکرتے ہیں۔ تیسرے وہ جو صرف اچھائی ہی کرتے ہیں اور اگر کوئی ان سے بُرائی کا برتاؤ کرے تو نہ اس برسرپیکار ہوتے ہیں اور اگر کوئی ان سے بُرائی کا برتاؤ کرے تو نہ اس سے برسرپیکار ہوتے ہیں، نہ انتقام کا خیال ان کے دل میں آتاہے۔ صوفیہ کے نزدیک یہ آخری روش ہی مستحق تھی۔ کہتے تھے کہ اگر کوئی شخص تمہاری برائیاں نکالے اور تم پر تنقید کرے تو ٹھنڈے دل سے غورکرو کہ وہ برائیا ں تمہارے اندر ہیں یا نہیں۔ اگر ہیں تو ان کو دور کرو اور تنقید کرنے والے کے شکر گزار ہو کہ اس نے تمہیں برائیوں سے بچنے حالات پیدا کردیئے۔ اگر وہ برائیاں تمہارے اندرنہیں ہیں تو اللہ شکر ادا کرو کہ اس نے تمہاری حفاظت کی اور تنقید کرنے والے کو معاف کردو۔

مشایخ کاکہنا تھا کہ خطا کار کو معاف کردینے میں حقیقی کامیابی ہے۔ اگر انسان بدلے لینے لگے تو یہ دنیا جنگ وجدال،مخاصمت ومخالفت کی دنیا بن جائے۔ ان کی زبان پر شیخ ابوسعید ابوالخیرؒ کا یہ مصر عہ رہتا تھا:”ہرکہ مارا رنج داردراحتش بسیار باد۔“

کہتے تھے کہ پڑوسی کے ساتھ نیکی اور خوش دلی کا برتاؤ پہلی اخلاقی ذمہ داری ہے۔”دُر رِ نظامی‘ میں حضرت ابوحنیفہؒ کا واقعہ مثال کے طور پر بیان کیا گیاہے کہ ایک ہمسایہ ان کے عبادت کے اوقات میں ناچ رنگ میں مصرو ف رہتا او ران کو مسلسل اس کی اذیت پہنچاتا۔ ایک بار وہ کسی وجہ سے پکڑا گیا۔امام صاحبؒ کو معلوم ہوا تو اس کی پیروی کرکے چھڑا لائے۔

کہتے تھے کہ خود اپنا احتساب کرتے رہنا ضروری ہے۔جہاد دوطرح کے ہیں: جہاداکبر اورجہاد اصغر۔خود اپنے اندر کی برائیوں سے لڑنا جہاد اکبر ہے۔ خواجہ معصومؒ نے ایک بار اورنگ زیب کی توجہ اس طرف دلائی تھی۔ شیخ سعدیؒ کے پیر شیخ شہاب الدین سہروردیؒ نے جب ان کو رخصت کیاتو یہ ہدایت کی کہ دوچیزوں پرنظر رہے۔ اپنے کو بڑا اور دوسرے کو حقیر نہ سمجھنا۔

مرا پیر دنائے مرشد شہاب

رو انداز فرمود برروئے آب

یکے آنکہ برخویش خود بیں مباش

دوم آنکہ بر خویش بدبیں مباش

شیخ رکن الدین تمنائی فرمایا کرتے تھے کہ جنابت دو طرح کی ہوتی ہے: جنابتِ دل او رجنابت جسم۔ جسم کی جنابت غسل سے دور ہوجاتی ہے، لیکن دل کی جنابت آنسوؤں سے دُھلتی ہے۔

غلامی کے خلاف صوفیہ نے نہایت مؤثر اورمسلسل جدوجہد کی۔انہوں نے غلامی کوختم کرنے او رہرانسان کوآزادی کی فضا میں پرورش پانے کے لیے جو ماحول پیدا کرناچاہا اس کا اندازہ ملفوظات سے لگایا جاسکتا ہے۔ وہ ہرممکن طریقہ سے مریدین کو تلقین کرتے تھے کہ کسی انسان کو غلام بنا کر نہ رکھیں۔عورتوں کو مرید کرتے تو ان کو ہدایت ہوتی کہ کنیز وں کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔ملفوظات میں بہت سے ایسے واقعات ملتے ہیں کہ کنیزوں نے رومال وغیرہ بناکراپنے مالکوں کے ذریعہ بزرگوں کی خدمت میں بھیجے او رانہوں نے  ان کی دلی تمناؤں کا احساس کرلیا اور فوراً ان کو آزاد کرنے کی سفارش کی۔حضرت شیخ نظا م الدین اولیاؒ نے صاف اعلان کردیاکہ تصوف میں غلامی کو تسلیم نہیں کیا گیا۔بدایو ں کے ایک مشہور بزرگ عالم مولانا علاء الدین اصولیؒ نے، جن کے سامنے حضرت محبوب الہٰیؒ نے بھی زانوئے تلمذ طے کیا تھا، ایک کنیز خریدی۔ اس نے اپنے بیٹے کو یاد کرکے رونا شروع کردیا۔ مولانا اصولیؒ نے اس کے گاؤں کاپتہ معلوم کیا اور دو ر تک جاکر اس کو چھوڑآئے۔شیخ نظام الدین اولیاؒ نے یہ واقعہ بیان کرکے فرمایا:

”علما ءِ ظاہر اس معنی رامنکر باشند،اماتواں دانست کہ اوچہ کرو۔“

اس واقعہ کی جو نوعیت حضرت محبوب الہٰیؒ کے پیش نظر تھی وہ یہ رتھی کہ اس عورت کی اپنے خاندان میں واپسی ہند و مذہب میں واپسی کے مترادف تھی۔ لیکن مشایخ کی نظر میں دل کو تکلیف سے رہائی دلانا حج اکبر کے برابر تھا۔ عورتوں کے سلسلہ میں مشایخ کے خیالات آج بھی اتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں جتنی قرون وسطیٰ میں رکھتے تھے۔کہتے تھے کہ عورت کا کام سیرت سازی کاہے۔ اس کی سیرت اور تربیت اولاد کا اخلاقی مزاج بناتی ہے۔ عورتوں میں عفت وپا کی مردوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ اسی لیے دعا میں پہلے نیک عورتوں کا واسطہ دیاجاتا ہے، پھر نیک مردوں کا۔عورت او رمرد میں فرق کرنا بے معنی ہے۔ طلاق کے معاملہ میں احتیاط برتنے کی تلقین کرتے تھے۔ان کی والدہ نے پریشان ہوکر طلاق لینے کافیصلہ کیا۔ شیخ نظام الدین اولیاؒ نے اپنی والدہ کواس سے روکا۔ کچھ عرصہ بعد تعلقات خود بخود خوشگوار ہوگئے۔ بعض صوفی عورتیں جن کاذکر تذکروں میں ملتا ہے غیرمعمولی سیرت او رکردار کی مالک تھیں۔ بی بی فاطمہ سامؒ کا رشتہ طے ہوگیا تھا۔ شوہر کا کسی مہم میں انتقال ہوگیا۔ پھرانہوں نے عمر بھر شادی نہیں کی کہ روحانی تعلق تو ایک ہی سے قائم ہوسکتا ہے۔ شیخ حمیدالدین ناگوریؒ کی بیوی نے اپنے شوہر سے اصرار کرکے ایلتتمش کا فرمان جاگیر واپس کرایا۔ جس دن گھر میں کھانے کوکچھ نہ ہوتا، شیخ نظام الدین اولیاؒ کی والدہ فرماتیں:”نظام الدین! امروز ما مہمان خداایم“(نظام الدین! آج ہم خدا کے مہمان ہیں)۔جب شیخ ؒ کے جماعت خانہ میں ہزاروں انسانوں کو کھانا ملتا تھا اس وقت اس جملہ کو یاد کرکے ایک دوسرے ہی عالم میں پہنچ جاتے۔سیرت سازی میں ماؤں کے مقام کو بار بار واضح کرتے تھے۔(جاری)

------------------

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-23 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-24 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-25 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-26 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-27 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-28 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-29 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-30 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-31 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-32 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-33 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-34 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-35 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-36 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-37 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-38 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-39 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-40 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-41 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-42 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-43 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-44 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-45 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-46 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-47 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-48 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-49 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-50 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-51 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-52 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-53 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-54 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-55 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-56 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-57 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-58 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-59 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-60 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-61 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-62 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-63 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-64 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-65 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-66 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-67 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-68 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-69 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-70 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-71 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-72 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-73 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-74 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-75 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-76 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-77 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-78 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-79 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-80 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-81 تصوف اور صوفیہ

URL:  https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-82/d/139219

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..