New Age Islam
Sat Apr 04 2026, 03:17 AM

Urdu Section ( 10 March 2026, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Sufi Saints and Sufism-Part-80 تصوف اور صوفیہ

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔80)

3 مارچ،2026

پھر صوفیہ نے عملاً یہ دکھایا کہ مذہبی تعلیم سے کسی انسان کو محروم نہیں کیا جاسکتا۔ اللہ نے انسان کو مخاطب کیاہے، کسی طبقہ کونہیں۔شیخ حمیدالدین ناگوریؒ فرمایا کرتے تھے کہ علم حاصل نہ کرے وہ جمادات میں شمار ہونا چاہئے،”ہرکہ علم ندانددیست“۔ بدایوں میں ایک ہندو کا غلام تھا اس کا نام شادی مقری تھا۔ شیخ نظام الدین اولیاؒ کے متعلق کہتے ہیں: ”درغایت صلاحیت بودوصاحب کرامت وغلام ہندو بود“۔

صوفیہ کی اس جہد وسعی کے نتائج پورے طور پر دوتین صدی بعد ظہور میں آئے جب بھگتی کی تحریک ابھری او ر گرونانک،کبیر، چتنیا، نم دیو، دادو، پیپا، سینا وغیرہ نے فضاؤں کو مساوات کے تصورات سے پرشور کردیا، اور ہر انسان کوبراہ راست اللہ سے تعلق پیدا کرنے کی راہ دکھائی۔ ان بھگتوں میں سے ہر ایک ا پنا کچھ وقت خانقاہوں میں گزارا تھا،اور صوفیہ وقت سے مستفید ہوئے تھے، اوریہ سب بھگت خود سماج کے ان طبقوں سے تعلق رکھتے تھے جن سے صوفیہ کا سب سے پہلے ربطہ قائم ہوا تھا۔ اگر ان بھگتوں کے کلام کالسانی جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوگا کہ ان کے افکار کے سوتے کہا تھے۔ان کے کلام میں کتنے ہی الفاظ، محاورات، تلمیحات، صوفیہ کے تذکروں اور سعدیؒ،عطاریؒ، رومیؒکے کلام سے لیے گئے ہیں۔ گرونانک نے بابا فریدؒ کی تعلیم کو اپنے کلام میں محفوظ کردیا۔

سماجی تعلقات کے لیے ضروری تھا کہ ایسی زبان تبادلہ خیالات کا ذریعہ بنے جس میں دونوں اظہار خیال کرسکیں۔ بابافریدؒ نے پنجابی میں ذکر بتا کر ارتباط کے نئے راستے کھول دیئے۔ یہ تاریخی حقیقت ہے کہ ہندوی (اردو کی ابتدائی شکل) کے سب سے پہلے فقرات خانقاہوں میں سنے او ربولے گئے تھے۔ ہندوستان میں علاقائی زبانو ں کا نشو ونما ان صوفیہ کی کوششوں کارہین منت ہے۔ پنجابی، مرہٹی، بنگالی، وغیرہ کو صوفیہ نے بولیو ں کے ذریعہ سے نکال کرزبان بنا دیا۔ انہو ں ن لسانی عصبیت کی شدید مخالفت کی اور اعلان کیاکہ۔

سخن کم بہردیں گوئی چہ عبرانی چہ سریانی

خسروؒ نے ہندوستان کی تمام زبانوں کا ذکر مثنوی ’نہہ سپہر‘ میں کیا ہے او ربتایا ہے ک ہرزبان کا علیٰحدہ ایک نمک او رایک ذائقہ ہوتاہے۔اس سے لطف اندوز ہوناچاہئے۔ اس کی بنا پراختلافات پیدا کرنا بے معنی عمل ہے۔ خود اپنے متعلق کہتے ہیں کہ میں نے ہندوستان کی بہت سی زبانیں سیکھی ہیں اور ان میں گفتگو کرسکتا ہوں۔ جو شخص دہلی سے دیوگیر، اور گجرات سے بنگال تک پھر ا ہو اس کے لیے ان زبانوں کو حاصل کرنا کچھ مشکل نہ تھا۔ صوفیہ کاعقیدہ تھاکہ۔

ہم دلی از ہم زبانی بہتر است

ہندی زبان کے اشعار صوفیہ کوبہت پسند تھے۔ سید محمد گیسودرا زؒاس کا سبب یہ بتاتے تھے کہ ان میں اظہار جذبات نرم ونازک انداز میں ہوتا ہے۔الہٰ آباد کے بزرگ خواجہ کرکؒ جس سے علاء الدین خلجی کو بڑی عقیدت تھی ہندی اشعار کو فارسی اشعار سے زیادہ پسند کرتے تھے۔

داراشکوہ اور عبدالواجد بلگرامی نے لکھاہے کہ حضرت محبوب الہٰیؒ فرمایا کرتے تھے کہ یوم الست کو انہوں نے اللہ سے جو عہد وپیمان کیا تھاوہ پوربی زبان میں تھا۔ خانقاہوں سے مدتوں ہندی اشعار کی گونج سنائی دیتی رہی۔احمد آباد ہویا پنڈوہ،دہلی ہویا گلبرگہ، ہرجگہ ہندی اشعار کاچرچا تھا۔خسروؒ نے جب اپنے شیخ کے وصال کی خبر سنی تو یہ کہہ کر ماتمی لباس پہن لیا۔

گوری سووے سیج پرمکھ پرڈارے کھیس

چل خسرو گھراپنے رین بھئی بس دیس

حضرت مجددالف ثانیؒ کی زبان پرآخری وقت میں یہ مصرعہ تھا۔

آج ملا واکنٹ سو سکھی سب جگ دئیو دار

آج دوست سے ملنے کادن ہے، اپنے راز دار دوست میں اس نعمت کی خوشی میں تمام دنیا کو قربان کرتاہوں۔

حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے والد ماجد حضرت شاہ عبدالرحیم صاحبؒ آخری وقت میں دوہرہ گنگنارہے تھے۔

پات جھڑتے یوں کہے کاری بن کے رائے

اب کے بچھڑے ناملے دور پڑیں جائے

ہندوستان میں سماجی اصلاح وتربیت کا کام اس وقت تک ممکن نہ تھا جب تک مختلف مذاہب او رطریقہ ہائے فکر کی طرف ہمدردانہ رویہ نہ رکھا جائے۔ شیخ نظام الدین اولیاؒ نے ہندوؤں کوبتوں کی پوجا کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا۔

ہر قوم راست راہے، دینے و قبلہ گاہے

قرون وسطیٰ کے ہندوستان میں مذہبی اور سماجی زندگی کی بنیاد اسی اصول پرتھی۔ اقبال نے مذہبی رواداری پربحث کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ اپنے مذہب سے بیگانگی یا بے تعلقی کا نام نہیں ہے۔ بلکہ حقیقی مذہبی رواداری اس شخص کی ہے جو اپنے مذہب پرپوری مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے دوسرے طریقہ ہائے فکر کے اچھے پہلو ؤں کوسمجھے او ران کی کھلے دل سے تعریف کرسکے۔ اس سلسلہ میں اقبال نے امیرخسروؒ کے اس شعر کو مذہبی رواداری کابہترین آئینہ دار بتایا ہے۔

اے کہ زبت طعنہ بہ ہندو بری

ہم زوے آموز پرستش گری

تم جو ہندو کو بت پرستی کاطعنہ دیتے ہو، اس سے عبادت کرنے کا انداز تو سیکھو۔حضرت محبوب الہٰیؒ کے بے ساختہ جملے کے ساتھ خسروؒ کے اس شعر کوپڑھئے تو رواداری اور فراخ دلی کی ایک دنیا نظر وں کے سامنے آجائے گی۔یہی فکرتھی جس نے ہندوستانی سماج کے مختلف عناصر اور مذاہب کو رونق بخشی تھی اور یگانگت ویک دلی کاماحول پیدا کردیا تھا۔ بقول شاعر۔

یگانہ بودن ویکتا شدن ز چشم آموز

کہ ہر دو چشم جدا وجدا نمی نگرند

اتحاد ویگانگت کا سبق آنکھوں سے لو۔ کہ دونوں آنکھیں علیحدہ علیحدہ ہیں لیکن دیکھتی ایک ہیں۔ صوفیہ کی ہندو جوگیوں، سادھوؤں سے ربط ضبطاورتبادلہئ خیالات کی مثالیں ابتدائی دور سے ملتی ہیں۔شیخ حمیدالدین ناگوریؒ کے ایک مرید نے ایک ہندو کو کافر کہہ کر مخاطب کیا تو ناراضگی کا اظہار کیا اور فرمایاکہ تمہیں کیا خبرکہ اس کی باطنی زندگی کیسی ہے اوراس کا خاتمہ کیساہوگا؟ بابا فریدؒ کے جماعت خانہ میں ہندو جوگیوں سے اہم روحانی مسائل پرنہایت خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال ہوتا تھا۔ شیخ نظام الدین اولیاؒ کی خانقاہ میں جوگی اور سادھو اکثرآتے تھے۔شطاری سلسلہ کے بزرگوں نے tantric سنیاسیوں سے مدتوں ربط رکھا۔(جاری)

------------------

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-23 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-24 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-25 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-26 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-27 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-28 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-29 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-30 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-31 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-32 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-33 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-34 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-35 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-36 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-37 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-38 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-39 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-40 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-41 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-42 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-43 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-44 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-45 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-46 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-47 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-48 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-49 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-50 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-51 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-52 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-53 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-54 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-55 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-56 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-57 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-58 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-59 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-60 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-61 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-62 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-63 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-64 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-65 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-66 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-67 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-68 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-69 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-70 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-71 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-72 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-73 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-74 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-75 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-76 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-77 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-78 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-79 تصوف اور صوفیہ

URL:  https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-80/d/139192

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..