New Age Islam
Sat Apr 04 2026, 03:25 AM

Urdu Section ( 9 March 2026, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Sufi Saints and Sufism-Part-79 تصوف اور صوفیہ

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔79)

2 مارچ،2026

حضرت خواجہ اجمیریؒ نے شہرسے باہر،شیخ حمیدالدین ناگوریؒ نے ناگور کے ایک گاؤں سوال میں،سید محمد گیسودرا زؒ کے اجداد نے فتح دہلی سے پہلے دہلی سے باہر ایک گوشہ میں بابا فریدؒ نے اجودھن کے غیرمعروف قبائل کے درمیان،شیخ جلاالدین تبریزیؒ نے بنگال میں آبادی سے دور خانقاہیں بنائی تھیں۔ ہندوستان کی آبادی کے اس طبقہ سے جو شہری زندگی کی آسایشوں سے یکسر محروم تھا ان کا ربط ضبط بہت جلد اوربہت آسانی سے قائم ہوگیا۔ اگر بہت سی خانقاہوں کے رسوم کا تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہوگاکہ یہ سب اسی دور کی یادگارہیں۔بنگال کے ملاحوں کے پیر بدر سے عقیدت، اجودھن کے مچھیروں کا بابا فریدؒ کے عرس پر جلا تقسیم کرنا سید، گیسودرازؒ کے مزار کی بعض رسوم۔۔۔ یہ سب اسی عقیدت اور تعلق کی نشانیاں ہیں جو بالکل ابتدائی دور میں اس نیچے فقہ کا ان بزرگوں سے قائم ہوگیا تھا۔

نئے سیاسی او رسماجی حالات میں وہ شہر جو سماجی وحدت کے مظہر لانے کے بجائے سماجی تفریق کی نشانی بن گئے تھے، اپنی عمرانی ہیئت بدلنے لگے۔صوفیہ کی نظر میں شہروں کی صحیح تنظیم پرجس کو شاہ ولی اللہؒ نے ’ارتفاقات‘نام دیا مدنی زندگی کی صحت کا انحصار تھا۔ لکھتے ہیں:”ایک شہر جس میں مختلف طبقات میں تعلقات باہمی ہوں اورایک جسم کی مانند ہے، جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے اور وہاں رہنے والے سب گھرانے انسان کے اعضا ء جسمانی کی مانند ہیں۔ یہ جسم ایک اجتماعی حیثیت رکھتاہے او را س کی صحت برقرار رکھناضروری ہے“۔

جب مدنی زندگی کے ان تصورات نے شہرو ں کی ہئیت اجتماعی پراثر ڈالا او رشہروں کی چہار دیواری نے بڑھ کرسارے باہر،رہنے والے طبقات وعناصر کو اپنے اندر سمیٹ لیا تو صوفیہ کی خانقاہیں اور زاویے بھی ان میں آگئے اور ان کی جہدوسعی کا دوسرااورشروع ہوااوریہ جماعت خانے اپنے علاقوں کے Welfare Cities گئے شیخ نظام الدین اولیاؒ کے جماعت خانہ کا حال جمال قوام الدین نے ’قوام المعقائد‘ میں تفصیل سے بتایا ہے۔ایک بار غیاث پور میں آگ لگ گئی اور قرب وجوار کے بہت سے جھونپڑے جل کر خاک ہوگئے۔ شیخ نظام الدین اولیاؒ تپتی ہوئی دھوپ او ر لو بھی ننگے پاؤں اورننگے سرچھت پرچڑھ گئے اور جب تک آگ نہ بجھ گئی نیچے نہ آئے۔ پھر ہر گھر کو ایک طشت کھانے کا، ایک صراحی ٹھنڈے پانی کی، اور دو تنکے بھیجے۔قرون وسطیٰ کی خانقاہوں میں خواہ وہ دکن میں ہو ں یابنگال میں، کشمیر میں ہوں یا سندھ میں، پریشان حال لوگ سکون واطمینان کی تلاش میں حاضر ہوتے تھے۔ مشایخ کسی کو دعا بتاتے،کسی کے لیے خود دعا کرتے، کسی کے لیے سفارش کے خط لکھتے، کسی کی مالی مدد کرتے، غرض جس طرح بن پڑتا ان کی مدد کرتے۔بعض خانقاہوں سے ضرورت مندوں کو روز ینہ، ماہانہ وظائف لحاف، کپڑے ملتے تھے۔جب ہر طرف سے مایوسی کا سامنا ہوتا تو پریشان حال انسان ان خانقاہوں کی طرف رخ کرتے۔

صوفیہ نے انسانی مساوات کے تصورات کوبھی ایک زندہ حقیقت بناکر پیش کیا۔ انہوں نے ایک انسان کے دوسرے انسان سے برتر یا بالاتر ہونے کے سارے تصورات کو باطل کردیا۔ انہوں نے عملاً یہ ثابت کردیا کے شریف ورذیل آقا وغلام کے سارے امتیازات بے معنی ہیں ا س لیے کہ۔

بنی آدم اعضاء یک دیگر اند

کہ از آفرینش زیک جواہر اند

سارے انسان جسم کے اعضاء کی طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ان کی پیدائش ہی ایک جوہر سے ہے۔

برتری نسل ونسب پرنہیں، بلکہ تقویٰ پرمنحصر ہے۔ لیکن اس ضمن میں بھی انہوں نے یہ اعلان کرکے کہ متقی او رتائب برابر ہیں اس امتیاز کوبھی مٹادیا۔اس بنیادی فکر نے سماجی امتیازات کی ساری عمارت کو کھوکھلا کردیا اور احترام انسانیت کی نئی دنیا آنکھوں کے سامنے پیش کردی۔ ہندوستانی سماج کو طبقاتی تصورات سے نکال کر مساوات کے میدان میں لا کھڑا کرنے کا کام صوفیوں کا تھا۔صوفیہ کسی طبقہ کاشہرسے علیحدہ کرناسخت معیوب سمجھتے تھے۔کہیں ایسی صورت حال سے دوچار ہوجاتے تو ناراضگی او رناپسندیدگی کے اظہار میں تامل نہ کرتے، خواہ اس میں سلطان وقت پرتنقید ہی کرنی پڑے۔ سلطان قطب الدین ایبک چوگان کھیلنے کے لیے جارہا تھا۔ لاہور شہر کے ایک علاقہ سے گزر ہواتو چمڑے کی بدبو سے دماغ پریشان ہوگیا۔معلوم ہو ا کہ وہ دباغوں کا محلہ ہے۔ حکم دیا: ”ان کو شہر سے باہر لے جاکرآباد کیا جائے“۔

بگفتا ازیں کو دباعث گراں

بگیرند در کوئے دیگر مکان

ایک صوفی بزرگ نے یہ حکم سنا تو سخت آزردہ ہوئے او رکہا۔

بگفتا کہ چوں شہ بہ میداں رسد

بہ بینی کہ حکمش بپایاں رسد

میدا ن میں ایبک گھوڑے سے گرا اور فوراً دوسری دنیا میں پہنچ گیا۔ لوگوں نے اس حادثہ کو اس ’صاحب دل‘ کی ناراضگی پرمحمول کیا۔

ابتدائی دور میں صوفیہ کے عوام سے تعلقات کی فہرست بنائی جائے تو معلوم ہوگا کہ فیل بانو ں، ماہی گیروں، کپڑا بننے والوں، کفش دوزوں، نیل گروں، جغرات فروشوں، باغبانو ں، ہیزم فروشوں کا ان کے یہاں جھمگٹا رہتا تھا۔ مشایخ اپنے مریدوں کو ہدایت کرتے تھے کہ۔

باہمہ خلق ہمچو خلق باش

تاکہ یہ سمجھیں کہ یہ ہم ہی میں سے ہیں: ”بدانندایں ازاں ما است“۔نتیجہ یہ ہوا کہ نیچے طبقے کے یہ لوگ ان بزرگوں کے شریک حال بن گئے۔جب شیح نصیرالدین چراغ دہلویؒ فاقوں سے نڈھال ہوتے تو ایک پٹوہ نتھو دوایک روٹیاں ان کی خدمت میں پیش کردیتا۔جو ربط ضبط ان حالات میں قائم ہوا، اس کے دائرے وقت کے ساتھ بڑھتے رہے اورصوفیہ نے غریب لوگوں کے دلوں میں اپنے لیے وہ جگہ پیدا کرلی جو کسی دوسرے طبقہ کو حاصل نہیں ہوئی۔ساتھ ہی ساتھ اس نوعیت کے برتاؤ کوروا نہیں رکھا۔ شیخ نصیرالدین چراغ دہلویؒ جب محمدبن تغلق کی طلب پرسندھ جارہے تھے،ملتان کے قریب ایک مبروص نے پانی مانگا۔ خود اپنے کٹورے سے پانی پلایا۔ سید جلال الدین بخاری مخدوم جہانایاں ؒ کا بیان ہے: ”خدمت شیخ کٹورہ پرآب کردند وبدشت خویش بداں مبروص دادند“۔(جاری)

------------------

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-23 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-24 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-25 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-26 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-27 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-28 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-29 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-30 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-31 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-32 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-33 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-34 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-35 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-36 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-37 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-38 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-39 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-40 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-41 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-42 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-43 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-44 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-45 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-46 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-47 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-48 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-49 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-50 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-51 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-52 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-53 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-54 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-55 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-56 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-57 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-58 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-59 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-60 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-61 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-62 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-63 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-64 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-65 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-66 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-67 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-68 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-69 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-70 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-71 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-72 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-73 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-74 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-75 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-76 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-77 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-78 تصوف اور صوفیہ

URL:  https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-79/d/139168

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..