New Age Islam
Sat Apr 04 2026, 04:56 AM

Urdu Section ( 4 March 2026, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Sufi Saints and Sufism-Part-75 تصوف اور صوفیہ

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔75)

26 فروری،2026

اٹھارہویں صدی میں حضرت شاہ نیاز احمدصاحب بریلویؒ نے ساری فضا کو ’اہمہ ادست‘ کے ترانوں سے معمور کرادیا۔ کچھ اشعار ملاحظہ ہوں۔

اگر کوئی جانے جہاں غیر حق ہے

سو میں اس کو دھوکا گماں دیکھتا ہوں

یہ جو کچھ پیدا ہے سب عین حق ہے

کہ ایک بحر ہستی رواں دیکھتا ہوں

صورت گل میں کھل کھلا کے ہنسا

شکل بلبل میں چہچہا دیکھا

آپ میں آپ کو جلا دیکھا

کرکے دعویٰ کہیں اناالحق کا

برسر دار کھنچا دیکھا

چشتیہ سلسلہ کے او ربزرگ حاجی نجم الدین صاحب شیخاوانیؒ نے بھی اسی انداز میں وحدت الوجود کے اسرار ورموز کواپنی نظموں میں بیان کیا۔ راجپوتانہ میں شاید وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اسرار حقیقت کو عوام کی زبان میں بیان کیا ہے۔

موجودہ زمانہ میں بھی چشتیہ سلسلہ کے ایک ایسے عظیم المرتبت بزرگ ہیں جن کو اس مسئلہ پرغضب کاعبور ہے۔مولانا عبدالسلام صاحب ہیں۔ان کے استغنا میں متعلقہ متقدمین کی شان جھلکتی ہے۔شیخ اکبرؒ کے نظریات او رمسئلہ وحدت الوجود پریہ ہر کس وناکس سے گفتگو نہیں کرتے۔مجھے اس مسئلہ پران سے کچھ سننے کی سعادت حاصل ہوتی ہے۔عرفی نے۔

فتادسا معہ درموج کوثر وتسنیم

شاید اسی موقع کے لیے کہا تھا۔

ردعمل یعنی شیخ اکبرؒ کے نظریات کی مخالفت

ہندوستان سے باہر تو شیخ اکبرؒ کے نظریات کی مخالفت بہت پہلے شروع ہوگئی تھی، ہندوستان میں اس کی ابتداء حضرت مجد الف ثانیؒ سے ہوتی ہے۔شیخ مجددؒ نے اعلان کیا:”ہمیں فتوحات مکیہ کی ضرورت نہیں ہے ہمیں فتوحات مدنیہ درکار ہیں“۔

حضرت مجددالف ثانیؒ کے نظریات سے ان کے معاصرین بے حد متاثر ہوئے۔نقشبندیہ سلسلہ نے ان کے بعد سے وحدت الشہود کواپنا مسلک بنالیا اور وحدت الوجود کی تردید کو اپنے لیے لازمی سمجھنے لگے۔شیخ مجددؒ کے بعد خواجہ محمد معصومؒ، خواجہ میر دردؒ، مولوی غلام یحییٰ، شاہ غلام علی صاحبؒ، مولانا سیداحمد شہیدبریلویؒ وغیرہ نے شیخ اکبرؒ کے نظریات کی مخالفت نہایت شدومد کے ساتھ کی۔

اعتدال پسند طبقہ

افراط وتفریط کے اس ہنگامہ میں کچھ مشاہیر ایسے بھی تھے جنہوں نے اس معاملہ میں اعتدال کی راہ پسندکی۔ شیخ عبدالحق محدث دہلویؒ، حضرت شاہ ولی اللہ صاحبؒ اور شاہ عبدالعزیز ؒ صاحب ایسے ہی بزرگو ں میں تھے۔

شیخ عبدالحق محدث دہلویؒ کے استاد شیخ عبدالوہاب متقیؒ نے ان کو ہدایت کی تھی کہ ’فصوص الحکم‘ کے واضحات سے محفوظ ہوناچاہئے اور مہبمات سے پرہیز کرناچاہئے۔ اس میں شکربھی ہے اورزہر بھی: ”مطلقاً از فوائدآں محروم نشوند۔“

شیخ عبدالحق محدثؒ اسی مسلک پر تمام عمر قائم رہے۔ ایک خط میں وہ لکھتے ہیں کہ نہ’فصوص الحکم‘ کے اتباع و اعتماد میں مبالغہ کرناچاہیے اور نہ اس کے انکار درد میں۔ شیخ محد ثؒ کے بعد حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ نے، جن کو اللہ تعالیٰ نے بڑی بالغ نظر عطا  فرمائی تھی، ان متصادم نظریات میں تطابق کی کوشش کی۔ان کی نظر میں شیخ اکبرؒ اور شیخ مجددؒ دونوں قابل تعظیم ہستیاں تھیں۔ ’فیصلہ وحدت الوجود وشہود‘ میں لکھتے ہیں کہ کل فرق صرف تشبیہ واستعارہ کاہے، ورنہ بنیادی طور پر شیخ اکبرؒ اور شیخ مجد دؒ کا نظریہ ایک ہے۔

صوفیہ اور ہندوستانی سماج

فلسفہئ تاریخ کے مشہور عالم آرنلڈ ٹائن بی (Arnold Toynbee) نے اپنی پوری عالمانہ خود اعتمادی اور ژرف نگاہی کے ساتھ اس تحقیق کو پیش کیا ہے کہ تاریخ انسانی میں مذاہب کے اثر ونفوذ کاجائزہ لینے کے لئے صرف ایک پیمانہ او روہ یہ ہے کہ بنی نوع انسان کو مصیبت اورمعصیت (sin and suffering) سے نجات دلانے میں اس نے کیا خدمت انجام دی ہے۔ یہاں ٹائن بی کے اسی پیمانے کو مشعل راہ بنا کر ہندوستانی سماج پر صوفیہ کے اثرات کاجائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے۔

صوفیہ کے متعلق یہ خیال کہ وہ سماج سے بے تعلق رہتے تھے اور رات کے آغوش میں تسبیح ومناجات کے سوا انہیں کوئی کام نہ تھا، نہ صرف غلط ہے بلکہ حقیقت پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے۔ اس غلط فہمی نے ان کے کام کی حقیقی نوعیت، ان کی جہدوسعی کی حقیقی سمت او راس کے دور رس اثرات کے حقیقی امکانات کو سمجھنے میں ایسی رکاوٹیں پیدا کردیں کہ ان کے کارناموں کو صحیح سماجی پس منظر میں نہ دیکھا جاسکا او ران کی شخصیتیں، جو اخلاق و انسانیت کے جیتے جاگتے نمونے تھے، کشف وکرامات کے پردوں میں گم ہوکر رہ گئیں۔جن مردان خدا کی نگاہوں نے زندگی کی شب تار میں کبھی قندیل ربانی کاکام کیا تھا، ہم انہیں اپنی سطح پر اتارلائے او رہیروں میں کنکروں کی خوبیاں تلاش کرنی شروع کردیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ان کی اصل کرامت یعنی آدم گری او رانسان دوستی نظروں سے اوجھل ہوگئی۔ اقبال نے یاد بھی دلایا۔

زمانہ لے کے جسے آفتاب کرتاہے

انہیں کی خاک میں پوشیدہ ہے وہ چنگاری

شیخ نظام الدین اولیاؒ ء نے ضیاء الدین برنی صاحب ’تاریخ فیروز شاہی‘ کو ایک بار بتایا تھا کہ صوفیہ کے کام کرنے کے طریقے، ان کی تعلیم وتربیت کے اصول، ضروریات کے مطابق بدلتے رہتے ہیں۔ ایک مؤرخ کو روشن کے سامنے یہ گفتگو تاریخی احساس وشعور کے بہت سے گوشوں کو روشن کرتی ہے۔ یہ سب سے بڑاعلان اور اعتراف ہے جو ہندوستان کے ایک عظیم المرتبت شیخ نے صوفیوں کے کارناموں کو زمان و مکان کے پس منظر میں دیکھنے او رانسانی سماج کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو سامنے رکھ کر سمجھنے کے متعلق کیاہے۔

صوفیہ کے ذکروفکر، تسبیح و مناجات، مراقبوں او رمجاہدوں کا مقصد رب کائنات سے رشتہ جوڑ کر وہ طاقت وتوانائی پیدا کرنا تھا جو آدمی کو انسان بنانے میں ممدومعان ہو۔برگسان(Bergson) نے اس حقیقت کو  کتنے بلیغ انداز میں پیش کیا ہے۔لکھتا ہے: (جاری)

-----------------

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-23 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-24 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-25 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-26 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-27 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-28 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-29 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-30 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-31 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-32 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-33 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-34 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-35 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-36 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-37 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-38 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-39 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-40 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-41 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-42 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-43 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-44 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-45 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-46 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-47 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-48 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-49 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-50 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-51 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-52 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-53 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-54 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-55 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-56 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-57 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-58 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-59 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-60 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-61 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-62 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-63 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-64 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-65 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-66 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-67 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-68 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-69 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-70 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-71 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-72 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-73 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-74 تصوف اور صوفیہ

URL:  https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-75/d/139107

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..