New Age Islam
Sat Apr 04 2026, 06:10 AM

Urdu Section ( 27 Feb 2026, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Sufi Saints and Sufism-Part-70 تصوف اور صوفیہ

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔70)

21 فروری،2026

جب شاہ عبدالعزیزؒ سے ہندی میں اللہ کے نام کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے پرمیشور بتایا۔

صوفیہ کی خانقاہوں میں جوگی، سادھو، جُوالق کثیر تعداد میں آتے تھے، اور اعلیٰ روحانی مسائل پر تبادلۂ خیالات کرتے تھے۔ ایک جوگی نے جب عالم علوی اور سفلی پر بابا فریدؒ کے سامنے گفتگو کی تو شیخ نظام الدین اولیاؒ کو بہت پسند آئی۴۷۔ احمدآباد میں شیخ احمد مغربیؒ ہندو عالموں سے تصورِ اوتار پر ہندی میں گفتگو کرتے تھے۔۴۸ شاہ کلیم اللہ دہلویؒ نے اپنے منسلکین کو ہدایت کی تھی کہ غیرمسلموں کو ذکر بتا دو، اسلام میں داخل کرنے کی کوشش میں مت لگو: ’’ذکر خود او را در بقۂ اسلام خواہد کشید‘‘۔ مقصد یہ تھا کہ اگر فکری طور پر اعتقاد درست ہوجائے تو عملی طور پر ان کا صحیح ہونا آسان ہوجائے گا۔

صوفیہ نے جس طرح ہندو مذہبی فکر کو متأثر کیا تھا اس کی سب سے گراں قدر شہادت بھگتی لٹریچر میں ملتی ہے۔ گرو نانک، کبیر داس، چیتنیہ، رام داس، پیپا، سین، وغیرہ نے اپنی زندگی کا کچھ حصہ خانقاہوں میں گزارا تھا۔ ان کے کلام میں عطارؒ، رومیؒ و سعدیؒ کے افکار کی صدائے بازگشت ملتی ہے، اور صدہا فارسی الفاظ و محاورے ان کے فکری مخرج کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ گرو گرنتھ میں دوہے بابا فرید گنج شکرؒ کے ملتے ہیں جن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس طرح بابا صاحبؒ کے افکار نے گرونانک کو متأثر کیا تھا۔ دادوپنتھی لٹریچر میں بھی اس طرح کی صدہا مثالیں موجود ہیں۔ صوفیہ نے ہندوستانی مذہبی زندگی سے ارتباط کی جو راہیں نکالی تھیں، ان ہی کے نتیجے میں حسینی برہمن، ستیا پیر وغیرہ تحریکیں اور رجحانات وجود میں آئے۔

شاہ نیاز احمد بریلویؒ کہا کرتے تھے    ؎

یہ سب ادیان و ملل ہیں شاخہائے یک درخت

ایک جڑ سے ہیں یہ نکلی ڈالیاں سب پھوٹ پھوٹ

کہتے تھے کہ اگر توحیدِ خالص کا تصور پیدا ہوجائے تو انتشار و اختلاف کی فضا ختم ہوجائے   ؎

گر بادۂ توحید پئیں اہلِ مشارب

ہفتاد و دو ملت کی ہو تکرار فراموش

اقبال کا خیال ہے کہ حقیقی مذہبی رواداری اس شخص کی فکری زندگی کی آئینہ دار ہے جو اپنے مذہب پر مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے دوسرے مذاہب کے اچھے پہلوؤں کو ہمدردانہ دیکھ سکے۔ اقبال نے امیر خسروؒ کے اس شعر کو مذہبی رواداری اور وسیع النظری کی بہترین مثال بتایا ہے   ؎

اے کہ طعنہ ز بت بہ ہندو بری

ہم زوے آموز پرستش گری

تم ہندو کو بت پرستی کا طعنہ تو دیتے ہو، لیکن اس سے یہ تو سیکھو کہ عبادت کس ذوق سے کی جاتی ہے۔

حضرت محبوبِ الٰہیؒ صبح کے وقت اپنے جماعت خانہ کی چھت پر ٹہل رہے تھے۔ نیچے جمنا بہہ رہی تھی اور ہندو اپنی پوجا میں مصروف تھے۔ فرمایا :

ہر قوم راست راہے دینے و قبلہ گاہے

ہندوستان کے تہذیبی نقشہ میں، جو متعدد مذاہب و ملل پر مشتمل ہے یہی اصول زندگی کی گزرگاہوں کو روشن کرسکتا تھا۔

ہندوؤں اور ہندو مذہب سے متعلق روایات مثال کے طور پر بیان کرنے میں صوفیہ کو کبھی تأمل نہ ہوتا تھا۔ ایک دن امیر حسن سجزیؒ حضرت محبوبِ الٰہیؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو کچھ پریشان اور متفکر سے تھے۔ سبب دریافت کرنے پر بتایا کہ کئی مہینے سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ حضرت محبوبِ الٰہیؒ نے اپنی عادت کے مطابق ایک قصہ سے اس کا جواب دیا: ’’ایک ہندو تھا، بہت دولت مند۔ اس کی ساری دولت بادشاہ نے ضبط کرلی۔ ایک دن وہ مطمئن اور مگن سڑک پر گھومتا نظر آیا تو ایک دوست نے پوچھا کہ تمہاری ساری دولت تو چھن گئی، یہ خوشی کیسی؟ اس نے جواب دیا : ہا ں دولت تو چھن گئی لیکن ’زنار من بامن است‘، میری زنار تو میرے پاس ہے‘‘۔ حسن کے دل پر اس قصہ نے مرہم کا کام کیا اور ان کی ساری پریشانی دور ہوگئی۔

صوفیہ نے حکمراں طبقہ کے افکار و عمل کو کس حد تک متاثر کیا اور وہ کس نظر سے ان کو دیکھتے تھے، یہ عنوان علیحدہ تفصیل چاہتا ہے۔ لیکن موضوعِ زیرِبحث سے متعلق چند واقعات کی طرف اشارہ شاید نامناسب نہ ہو۔ عہدِ سلطنت سے لے کر دورِ مغلیہ تک صوفیہ برابر یہ کہتے رہے کہ    ؎

ملک با کفرمی پاید لیکن بہ ظلم نمی

ایبک کا چوگان کھیلتے ہوئے گرنا اور جان بحق ہوجانے کو ایک درویش نے اس حکم کی سزا قرار دیا جس کے ماتحت دباغ کو شہر سے باہر اپنے کاروبار کے لیے کہا گیا تھا۔۵۳ مؤرخین نے ایلتتمش کے جہانکشایانہ عزائم کا ذکر کیا ہے، لیکن جب شیخ نظام الدین اولیاؒ کی مجلس میں اس کا ذکر آیا تو فرمایا : ’’اس کی بخشش حوض شمسی بنانے سے ہوئی جس سے دہلی کے رہنے والوں کو پانی ملا۔‘‘ خواجہ حسن نظامیؒ نے ’ہردیو کے روزنامچہ‘ میں ایک گفتگو نقل کی ہے۔ علاء الدین خلجی کے زمانہ میں ہردیو سے کسی نے یہ کہہ دیا کہ تم تو مسلمان حکومت کے ذمی ہو۔ حضرت محبوبِ الٰہیؒ نے یہ سن کر فرمایا : ’’کوئی انسان کسی انسان کا ذمی نہیں ہوتا ہم سب اللہ کے ذمی ہیں۔‘‘ ہردیو کے دل میں جو احساسِ کمتری پیدا ہوگیا تھا وہ دور ہوگیا۔ دارا شکوہ نے ایک بار حضرت شاہ محب اللہ الٰہ آبادیؒ سے پوچھا کہ کیا حکومت کے معاملات میں ہندو اور مسلمان میں فرق کیا جاسکتا ہے؟ فرمایا : ’’یہ جائز نہیں۔ اللہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ’رحمۃ للعالمین‘ بناکر بھیجا تھا۔ اس کی رحمت کا سایہ ہر ذی روح پر ہے۔ رحمت و شفقت کے دروازے کسی انسان پر بند نہیں کیے جاسکتے‘‘۔

حضرت شیخ اکبر محی الدین ابنِ عربیؒ اور ہندوستان

حضرت شیخ محی الدین بن عربیؒ کو صوفیاء اسلام کی تاریخ میں خاص شہرت اور عظمت حاصل ہے۔ اُن کے افکار و نظریات سے مسلمانوں کے بہترین دماغ متاثر ہوئے ہیں۔ تشنگانِ معرفت نے اُن کی کتابوں کو آنکھوں سے لگایا ہے اور اُس میں معرفتِ الٰہی کی راہیں تلاش کی ہیں۔ سچ ہے کہ بعض مشاہیر اسلام نے اُن کے نظریات کی تردید بھی نہایت شد و مد کے ساتھ کی ہے اور بعض نے تو اُن کی تصانیف کو جلایا بھی ہے۔ (جاری)

--------------

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-23 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-24 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-25 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-26 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-27 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-28 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-29 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-30 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-31 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-32 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-33 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-34 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-35 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-36 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-37 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-38 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-39 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-40 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-41 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-42 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-43 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-44 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-45 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-46 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-47 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-48 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-49 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-50 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-51 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-52 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-53 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-54 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-55 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-56 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-57 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-58 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-59 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-60 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-61 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-62 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-63 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-64 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-65 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-66 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-67 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-68 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-69 تصوف اور صوفیہ

URL:  https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-70/d/139031

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..