New Age Islam
Sat Apr 04 2026, 07:42 AM

Urdu Section ( 22 Feb 2026, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Sufi Saints and Sufism-Part-65 تصوف اور صوفیہ

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔65)

16 فروری،2026

صوفیہ اورہندوستان

صوفیہ اور مشایخ نے ہندوستان کی تہذیبی روایات، ثقافتی قدروں او رسماجی زندگی کے اطواڑ وعادات پرجو اثر اور خود جس طرح سے متاثر ہوئے اس کا تحقیقی جائزہ ہنوز تشنہئ تفسیر وتعبیر ہے۔ان کی گراں مایہ شخصیتوں کو کشف وکرامات کے کہرے میں اس طرح پہنچادیا گیا کہ ان کی جہد وسعی کی حقیقی سمت آنکھوں سے اوجھل ہوگئی۔ ان کی خاموش زندگیوں نے بارہا شکایت بھی کی۔

کم نظر بیتابی جانم ندید

آشکار م دید و پنہانم ندید

لیکن تو ہم پرستی کے دائروں سے باہر نکلنا ممکن نہ ہوسکا۔ صوفیہ کی عملی زندگی کامرکز ومحور انسان تھا، اور انسانیت کی سطح کوبلند کرنا ان کامقصد حیات۔رومیؒ،سعدیؒ،خسروؒ،سب نے نہایت رنج وغم کے ساتھ محسوس کیا تھاکہ آدمی بڑھتے اور آدمیت گھٹتی جاتی ہے۔ ’غرۃ الکمال‘ میں چشم پرنم کے ساتھ خسروؒ نے اس احساس کا اظہار کیاہے۔ ایسے ماحول گردوپیش میں صوفیہ نے ’آدم گری‘ کو اپنی زندگی کامقصد ومنہاج بنایا۔ ’درگہ میروزیر‘ سے دورانہوں نے اپنی خانقاہیں میں قایم کیں اور یہ ثابت کردیا کہ۔

سلطنت اہل دل فقر ہے شاہی نہیں

ان کے خس پوش جماعت خانوں سے بقول اقبال برابر یہ صدائیں اٹھتی رہیں۔

مرا فقربہتر ہے اسکندری سے

یہ آدم گری ہے، وہ آئینہ سازی

ہندی قرون وسطیٰ کی تاریخ کے طالب علموں نے سلاطین کے قشون قاہرہ کو ملک کے گوشہ گوشہ میں ملک گیری کے ہنگامے برپا کرتے ہوئے دیکھا، لیکن ان جھونپڑوں کی طرف ان کی نظریں نہ اٹھ سکیں جہاں دلوں کو فتح کرنے کا کام ہوتا تھا او ر انسان کو انسانیت کااحترام سکھایا جاتاتھا۔ صوفیہ کے کام کی حقیقی نوعیت اور ان کے اثرات کی وسعت وگیرائی کااندازہ لگانے کے لیے بعض بنیادی حقائق پر نظر ہونی ضروری ہے۔

(1) اسلام نے جس سرزمین پر بھی قدم رکھا، اس کے فکری اور تمدنی عناصر کو اپنے اندر جذب کرنے میں کبھی گریز نہیں کیا۔ صرف تصور وحدانیت پر انہوں نے کبھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔لیکن زندگی کے دوسرے وسیع اور عریض میدانوں میں اتحاد ویگانگت کی ہر صورت حال کا خیر مقدم کیا۔ Semitic philosophy کے ایک مشہور جرمن فاضل نے لکھا ہے:

''Whith the exception of atheistic ideas alone,it (Islam) had assimilated all the attainable ideas of surrounding people and given them its own peculiar direction of development.''

ملحدانہ تصورات کے علاوہ اسلام نے گردوپیش کے لوگوں کے سب ہی افکار کو جذب کرنے کی کوشش کی اور ان رجحانات کواپنی ایک مخصوص سمت بخشی۔

علامہ اقبال نے اس خیال کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا:

''The Muslim has always adjusted his religious outlook to the elements of culture which he assimilated from the people that surrounded  him.''

مسلمانوں نے ہمیشہ ان تمدنی عناصر سے اپنی مذہبی فکر کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی جس کو انہوں نے گردوپیش کے لوگوں سے اخذ کیا تھا۔ ہندوستان میں اس فکر ی اورتہذیبی ارتباط کی راہیں صوفیہ اورمشایخ نے ہموار کیں۔

(2) صوفیہ صرف فکری طور ر ہی نہیں بلکہ عملاً انسانی مساوات کے قائل تھے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دوار شاد اُن کے لیے چراغ راہ کا کام کرتے تھے۔سنن ابوداؤد میں ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مناجات میں کہا کرتے تھے:”اناشھید ان العباد کلھم اخوۃ“

(اے رب!) میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرے سب بندے(انسان) بھائی بھائی ہیں۔

خطبۃ الوداع کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کو آخری پیغام دیا تھا۔ اس میں فرمایا تھا کہ کسی انسان کو دوسرے انسان پرفضیلت نہیں، نہ عربی کو عجمی پر فضیلت ہے، نہ عجمی کو عربی پر۔

ان احادیث کو صوفیہ نے اپنی سماجی اوراخلاقی زندگی کا مرکز ومحور قرار دیا تھا۔ یہی ان کے دنوں کی تپش تھی اور یہی ان کی شبوں کاگداز۔انہوں نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ۔

تمیز بندہ و آقا فساد آدمیت ہے

حذرائے چیرہ دستاں سخت ہیں فطرت کی تعزیریں

(3) تصورِ مساوات سے بھی ایک قدم آگے بڑھ کر جس عقیدہ نے صوفیہ کے فکر وعمل کومتاثر کیا، وہ وحدت نسل انسانی کا تھا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد تھا کہ سب انسان آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں، اور آدم مٹی سے بنے تھے۔ انسانوں کی تخلیق کو مختلف عناصر سے منسوب کرنااسلام کے تصور وحدت نسل انسانی کے منافی تھا۔ صوفیہ نے ان تمام سماجی نظریات کی عملاً تردید کردی جو طبقاتی تقسیم اور اختلاف عناصر تخلیق پرمبنی تھے۔

(4) فضیلت کی بنیاد صرف نیک عمل اورصالح کردار پرقرار دے کر صوفیہ نے سماجی اصلاح وتربیت کے امکانات کو وسیع تر بنادیا۔ پھر اس فضیلت کوبھی یہ کہہ کر ایک نئی اصلاحی قوت عطا کردی کہ متقی اورتائب دونوں برابر ہیں ا س طرح توبہ کے دروازے کھلے رہے اور عاصی کے لیے بھی نکبت وذلت سے نکلنا ممکن  ہوگیا۔

(5) صوفیہ کے نظام اصلاح وتربیت کا بنیادی اصول تھا ’تخلقوا باخلاق اللہ‘ (اللہ کے اخلاق اختیارکرو)۔ ربوبیت کی شان یہ ہے کہ وہ عابد وعاصی،امیر وغریب،ادنیٰ واعلیٰ،مومن ومشرک میں کوئی فرق نہیں کرتی۔(جاری)

--------------

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-23 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-24 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-25 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-26 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-27 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-28 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-29 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-30 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-31 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-32 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-33 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-34 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-35 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-36 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-37 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-38 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-39 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-40 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-41 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-42 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-43 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-44 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-45 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-46 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-47 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-48 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-49 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-50 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-51 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-52 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-53 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-54 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-55 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-56 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-57 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-58 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-59 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-60 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-61 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-62 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-63 تصوف اور صوفیہ

Related Article:    Sufi Saints and Sufism-Part-64 تصوف اور صوفیہ

URL: https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-65/d/138965

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..