New Age Islam
Fri Feb 27 2026, 06:37 PM

Urdu Section ( 8 Feb 2026, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Sufi Saints and Sufism-Part-51 تصوف اور صوفیہ

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔51)

2 فروری،2026

من قدری برسرِ ایں کار شدم

در دل شاں محرم اسرار شدم

اس کانقطہ عروج مرزا مظہر جان جاناں کے نظریات تھے،جنہوں نے فکر ونظرکی ایک نئی دنیا پیداکردی تھی۔

شیخ عبدالحق محدث دہلویؒ  نے ’اخبار الاخیار‘،’شرح فتوح الغیب‘، ’ترجمہ غنیۃ الطالبین‘،‘ مرج البحرین‘ وغیرہ لکھ کر سلوک ومعرفت کی راہو ں میں چراغ جلائے۔ حبیب اللہ نے ان کی متعلق لکھا ہے کہ جب شاہ جہاں کو تخت سلطنت پر بٹھا یا گیا تو ایک ہاتھ شیخ عبدالحق پکڑے ہوئے تھے اور دوسرا سید محمد قنوحیؒ۔

سترہویں صدی کی دلّی میں گوفقہی دلچسپیوں نے دیگر علوم کی دنیا سونی کردی تھی، لیکن بعض صوفی بزرگ اس زمانہ میں بھی اپنی بساط پورے اعتماد کے ساتھ بچھائے سوئے ہوئے تھے، اور ارشاد وتلقین کے کام میں مصروف تھے۔اورنگ زیبؒ نے ’فتاویٰ عالمگیری‘ کی تدوین کرائی تھی، اور وہ فقہ کا بے حد احترام کرتاتھا۔اس کے ایک معاصر صوفی شیخ باایزاللہ ہونے ایک فقہی مسئلہ میں اس کا سرنیچا کردیا۔ حبیب اللہ کا بیان ہے کہ ایک دن وہ عالمگیر سے بولے:

”نوکہ نائب پیغمبری، چراسنت او بجانمی آرمی ودختراں راکدخدانمی سازی“۔

تو نائب پیغمبر ہے،سنت رسول کا اتباع کیوں نہیں کرتا، اور اپنی لڑکیوں کی شادی نہیں کرتا؟

عالمگیر کے پاس اس کا جواب نہ تھا۔ اس نے لڑکیوں کی شادیاں کردیں“ حالانکہ ایں کاراز۔حبا کمتر بوقوع آمدہ“۔

شیخ بایزیداللہ ہوؒ کی شخصیت بھی بعض اعتبار سے بڑی دلکش تھی۔ اکثر ننگے سر اورننگے پیر رہتے تھے۔ ایک سرخ چادرلپٹی رہتی تھی۔ایک دن بیرم بازار سے گزررہے تھے، ایک عورت کو دیکھا ،شدید امراض میں مبتلا، بدحال او رپریشان۔رُکے اور اس سے پو چھا: ”تیراکوئی والی ہے؟“ جواب ملا:”نہیں!غیر از خداہیچ کس ندارم۔”کہا‘: ’اگر میرے نکاح میں آجاؤتو علاج کرادو۔“ اس نے اقرار کیا۔نکاح کرکے گھرلے آئے۔ اس کے زخموں کو خود پابندی سے دھوتے او را س کا علاج معالجہ کرتے۔جب وہ عورت صحت یاب ہوگئی تو اس کا مہرادا کیااور طلاق دے دی۔ حبیب اللہ نے ان کے مزار کے متعلق لکھا ہے:

”نزدیک نخاس شاہ جہاں آباد قریب باغات وانہار سرراہ شاد ہوراہ مدفون گشت۔“

اسی زمانہ کی ایک دلچسپ شخصیت سرمدکی تھی۔ ان پرجذب کی کیفیت طاری رہتی تھی۔ برنیر(Berrnier) نے ان کا ذکر اچھے الفاظ میں نہیں کیا او ران کے برہنہ رہے پر اعتراض کیاہے۔ان کی فکر آزاد تھی اور باقاعدہ تصوف کے نظام یا فکر سے بھی کوئی تعلق نہ تھا۔ لیکن انداز بہت دلکش تھے۔ایک دن جامع مسجد کی سیڑھیوں پر سرخوش،ناصر ہندی اور بیدل بیٹھے شعر وسخن پر گفتگو کررہے تھے۔اتنے میں سرمد اُدھر آنکلے دیکھ کر مسکرائے اور ہ شعر پڑھ کرآگے بڑھ گئے۔

دیر است کہ افسانہ منصور کہن شد

اکنواں سر نو جلوہ وہم دار و رسن را

تقدیر کھڑی مسکرارہی تھی کہ یہی انجام تیرا منتظر ہے۔ اٹھارہویں صدی زوال وانحطاط کے بادل گھر گھر کرآرہے تھے او ربقول میر۔

قبائے لالہ وگل میں جھک رہی تھی خزاں

بھری بہار میں رویا کیے بہار کو ہم

لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس دور میں ایسے مشایخ اور اکابر صوفیہ دہلی کی مندوں میں نظر آتے تھے جن کے علمی تبحر، روحانی بصیرت، ادبیانہ  ذوق، عمرانی فکر اور سماجی بیداری کی دوسری مثال نہیں ملتی۔شاہ کلیم اللہ جہان آبادیؒ،مرزا مظہر جان جاناؒ، شاہ ولی اللہ دہلویؒ،خواجہ میر دردؒاور شاہ فخرالدین دہلویؒ اس عہد کی وہ شخصیتیں ہیں جن کے وجود نے دلّی کاسرسیاسی انحطاط کے دور میں اونچا رکھا علمی اور روحانی صلاحیتوں کا یہ اجتماع پھرکبھی دہلی کو میسر نہیں آیا۔ شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے متعلق تو مولانا شبلیؒ نے لکھا ہے کہ ان کی نوانجیسوں کے آگے غزالیؒ، رازیؒ اور ابن رشدؒ کے کارنامے بھی ماند پڑگئے تھے۔ ان کی ’حجتہ البالغۃ‘میں آنے والے دور کے خدوخال نظر آتے تھے۔

شاہ کلیم اللہؒ کے بزرگ فن تعمیر کے ماہر تھے۔لال قلعہ اور جامع مسجد کے تعمیری کارنامے ہیں،لیکن شاہ کلیم اللہؒ کو بقول آزاد جگرامی اللہ تعالیٰ نے دلوں کی معماری پرمامور کیا تھا۔ انہوں نے چشتیہ سلسلہ کے مرکزی نظام کو جو حضرت چراغ دہلویؒ کے بعد کمزور پڑگیا تھا نئی زندگی بخشی او ران کانظام اصلاح و تربیت دکن تک کام کرنے لگا۔انہوں نے ’عشرہ کا ملہ‘، ’سواء السبیل‘، ’کشکول‘، ’مرقع‘، ’تسنیم‘ وغیرہ لکھ کر تصوف کے مرکزی تصو رات کو نئے انداز میں پیش کیا۔ان کی تصانیف مدتوں چشتی حلقوں میں مقبول رہیں۔ان کی دینی فکر کاایک اہم پہلو یہ تھا کہ وہ روحانی تربیت کے لیے مرید کی مادری زبان کے استعمال کو ترجیح دیتے تھے۔ سند میں بابا فرید گنج شکرؒ کی روش بیان کرتے تھے کے وہ پنجابی زبان میں ذکر کو ترجیح دیتے تھے۔

شاہ فخرالدین دہلویؒ شاہ کلیم اللہؒ کے مرید شاہ نظام الدین اور نگ آبادیؒ کے فرزند او رخلیفہ تھے، اور ایک روحانی اشار ہ پراجمیریؒ دروازہ کے مدرسہ میں آکر اقامت گزیں ہوگئے تھے۔ انہوں نے چشتیہ سلسلہ کی شاخیں دور دور قائم کیں۔ وہ خود مدرسہ میں حدیث کا درس دیتے تھے اورمنسلکین سلسلہ کی روحانی تربیت میں اپنا وقت صرف کرتے تھے۔دہلی میں ان کی عزت اور احترام کا یہ حال تھاکہ جب شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا انتقال ہوا اور شاہ عبدالعزیزؒ کو ان کی سند درس پربٹھا نے لگے، تو سب کی نظریں شاہ فخرالدینؒ کی طرف اٹھیں،اورانہوں نے سر پر دستار فضیلت باندھی۔

سلاطین مغلیہ کو شاہ فخر صاحبؒ سے بڑی عقیدت تھی۔ بہادر شاہ ظفر کا شعر ہے۔

اے ظفر! کیا بتاؤں تجھ سے کہ جو کچھ ہوں سو ہوں

لیکن اپنے فخر دیں کے کفش برداروں میں ہوں

(جاری)

----------------

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-23 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-24 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-25 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-26 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-27 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-28 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-29 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-30 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-31 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-32 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-33 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-34 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-35 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-36 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-37 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-38 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-39 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-40 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-41 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-42 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-43 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-44 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-45 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-46 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-47 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-48 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-49 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-50 تصوف اور صوفیہ

URL: https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-51/d/138771

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..