New Age Islam
Fri Feb 27 2026, 04:56 PM

Urdu Section ( 27 Jan 2026, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Sufi Saints and Sufism-Part-40 تصوف اور صوفیہ

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔40)

21 جنوری،2026

دولت مند وں کومتاثر کرنابعض دیگر مصلحتوں کی بنا پربھی ضروری ہے۔لکھتے ہیں:

”مقصود از دخول ایل دول نہ آں است کہ ایشاں طے مراتب درویشی کنند۔۔۔ بلکہ مقصود آں است کہ بہ سبب دخول ایں مردم اکثر مردم، دیگر داخل می شوند ودرنظر عوام دخول ایں مردم اعتبار تمام دارد“۔

پیر ومرشد کی اس ہدایت کے بعد شیخ نظام الدینؒ نے دولت مندوں سے زیادہ پرہیز نہ کیا، بلکہ ان کی اصلاح باطن کے لیے کوشاں ہوئے۔ جب نتیجہ کوششوں کے برابر نہ پایا تو آزردہ خاطر ہوئے اور مایوس ہوکر شیخ کو لکھا کہ میں دولت مند وں کی صحبت سے تنگ آگیا ہوں۔پیر ومرشد نے جواب میں لکھا:”اے جان برادر! معلوم باد کہ محبت دولت منداں کسے راکہ بالطیع خوش می آید از فرقہ فقراء نیست، یرا کہ تفادت تمام است درمیان اوضاع غنی وفقیر، ہیچ مید انید کہ شما ندیں آزاراز اوضاع ایشاں چرامی کشید۔ می خواہید کہ نفس پروراں وفقراء ومساکن بذوق ذکر ومراقبہ وتلاوت قرآن داد راددرت اوقاف وساحر حسنات چوں ذوق وشوق وسماع ووجد مشرف دند (۰۰۰) زنہاد ازیں فرعونیاں توقع خصائل موسی نداشتہ باشند، دست نمید انید کہ ایشاں بآں جرأت ازمرتبہ خود افتا دہ گاہ باشد کہ بشما نیست کنند، مادرسلف وخلف درویشے نہ شنیدیم وندیدیم کہ قاطبتم اہل بردست ایشاں واز صحبت ایشاں فلاح فقراء رسید باشند۔“

شاہ صاحبؒ نے سمجھایا کہ ان دولت مندوں سے زیادہ امیدیں وابستہ کرنی ٹھیک نہیں۔ ان کو تم فقیر یا درویش نہ بنا سکوگے۔ایک مکتوب میں ارشاد ہوتاہے:

”بہ یقین شناسید کہ دولت مندا ں ہر گز درہیچ عصرے مرید ہیچ شیخے نشد ہ اندا، اگر شدہ دولت مند نماندہ، ہمہ راگذاشتہ لنگ بستہ اند۔“

ایک دوسرے مکتوب میں لکھتے ہیں کہ ان لوگوں کو ذکر واشغال سے کیا تعلق؟ یہ تو صرف منصب ووجاہت کیلئے تعویذ گنڈے کی فکر میں رہتے ہیں:

”یقین دانید کہ دولت منداں ذکر و اشغال راعبث کاری وہرزوکاری می شمارند۔دولت منداں راتعویذ ے برائے منصب جاہ یا اسمے برائے زیادتی دولت ومکنت انرجفر وجامع امام جعفر صادقؒ بایدگفت کہ ایشاں بغایت رضا مندازیں ہستند۔“

شیخ نظام الدینؒ ان لوگوں میں مسلسل کام کرتے رہے۔آخر کار اس طبقہ کے کچھ لوگ ان کے مرید بھی ہوگئے۔پیرومرشد کو معلوم ہوا تو لکھا:

”معلوم شد کہ ازیں امیراں ومنصب داراں کہ شمابیعت نمودہ اندپائے تلقین ذکر وشجر ہ درمیان میبا شد یا نہ، ایں رامفصل خواہند نگاشت۔“

پھر شاہ صاحبؒ نے اپنے مریدوں کو بادشاہوں، امراء اور رؤسا، سے ارتباط کی نوعیت سے بھی خبر دار کرنامناسب سمجھا۔لکھا کہ مقصد یہ نہیں کہ تم ان سے بے حد تعلقات پیدا کرلو۔ایسا کرنے سے کام میں خلل واقع ہوتاہے اور روحانی ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔بلکہ شناسائی کا انداز یہ ہوناچاہئے کہ اگر خط لکھنا ہوتو بابا فریدؒ کی طرح:

”وسفارش بایں نمط مستحسن است کہ اگر مصلحت باشد بکنند والا فلا، حضرت گنج شکر قدس سرہ ببادشاہِ زمانہ نوشتہ بودند: عرضت حاجی ائی اللہ ثم الیک، فان اعطیت فاللہ ھو العطی وانت مشکود، واں منعت فاعہ ھوالمانع وأنت معدو، والسلام“

شاہ صاحبؒ نے بابا فریدؒ کے اس مکتوب کونقل فرما کر بادشاہوں او رامراء سے تعلقات کی اصل نوعیت بتادی کہ کس درجہ خودداری اور بے تعلقی کے ساتھ ان لوگوں سے پیش آنا چاہئے۔ تملق، خوشامد اور دربار داری سے فطرت صوفی ابا کرتی ہے۔ اس لیے بار بار ارشاد ہوتاہے۔

(1)”ملاقات سلاطین کہ بردر درویش آیند روابا شد، مابردر آنہا نبایدرفت۔

(2) بردرملوک نبایدرفت وآئندہ ہرقسم کہ باشد اور امنع از آمدن نباید کرد۔

(3) درویش راباید کہ اختلاط بباد شاہاں تماید، وبخانہ اہل دول طواف تماید کہ اختلاط ملوک رونق ایمان می برد۔“

چنانچہ شیخ نظام الدین صاحبؒ نے ان دولت مندوں سے زیادہ اختلاط نہ کیا۔ ایک مرتبہ اعظم شاہ نے ان کی خدمت میں قاب طعام بھیجی، تو اس کو قبول نہ کیا۔ پیرومرشد نے خط لکھا:

”برادرمن! آنچہ شماکردید خوب کردید۔ فقیر کہ از دولت منداں چیزے قبول می کند باعث تالیف ایشاں می گردو، دور عدم قبول وحشت می افزاید۔ سلف صالحین ہر دوطریق ورزیدہ اند۔“

پھر ارشاد ہوتاہے کہ قبول وعدم قبول دونوں خدا کے لئے ہونے چاہیے۔ اس میں اپنا نفس شامل نہیں ہوناچاہئے۔

”ہر چہ باشد برائے خدائے تعالیٰ باشد، قبول ورداگر برائے خداست محمود است والا مذموم۔۔۔ آں کنید کہ دراں مرضی خدائے تعالیٰ ورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باشد۔“

بہت لوگوں نے کوشش کی، خود سلطان وقت نے بلایا،لیکن شاہ نظام الدین صاحبؒ نے دربار میں جانا پسند نہ کیا۔

(1)”مرقوم بود کہ مردم بجداند ببا دشاہ ملاقات کنید،بلکہ فلا ں شیخ جیو کہ بجدا ندکہ من تقریب می کنم ملاقات بکنید۔اے برادر! ملاقات بادشاہ ہیچ نیست۔آخر خفیف می شود درویش، کہ بادشاہ تا امروز ہزار درویش راوید ہ باشد، اما اعتقادے واخلاصے بہ ہیچ یکے پیدانہ کرد۔“

(2) ”مفاوضہ شمار کہ درو برخے از ذکر مراہ دت متعلقان سلطان وقت وطلب ملاقات سلطان بودرسید۔ خوب کردید کہ قبول ایں معنی نہ کردید کہ ہمیں طلب سلاطین دلیل رعونیت وجباری است۔ اگر درطبیعت ایشاں شکستگی وفدویت فقراء باشد ابرام بہ سلطانیت نکنند، بلکہ خود از سرقدم ساختہ بخدمت شنابند تا ممدوح جناب صمدیت کہ نعم الامیر علی باب الفقیر باشد“۔

(3)”قبل ازیں نوشتن درجواب مکاتبتے کہ دراں مذکور اشتیاق خلیفہ وقت بودرسید،مکر رآنکہ خودب کردید کہ نہ رفتید۔“

(4) ”قبل ازیں نو شتہ بودید کہ یاران ملاقات بادشاہ می خواہند۔اما ایں معنی قبول خاطر نیست(۰۰۰) زنہا ر قصدایں امور کہ موجب اہانت خرقہ درویشاں است نکند۔“(جاری)

----------------

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-23 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-24 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-25 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-26 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-27 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-28 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-29 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-30 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-31 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-32 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-33 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-34 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-35 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-36 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-37 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-38 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-39 تصوف اور صوفیہ

URL: https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-40/d/138600

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..