New Age Islam
Fri Feb 27 2026, 06:21 PM

Urdu Section ( 14 Jan 2026, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Sufi Saints and Sufism-Part-27 تصوف اور صوفیہ

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔27)

7 جنوری،2026

نخشبیؒ کے قطعات

نخشبیؒ کے قطعات کو بڑی شہرت حاصل ہوئی ہے۔ وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے قطعات میں پندونصائح کونہایت دلچسپ او رمؤثر طریقہ پر نظم کیاہے۔اورنگ زیب نے اپنے بیٹوں کے نام جو خطوط لکھتے ہیں ان میں نحشبیؒ کے قطعات متعدد جگہ نقل کیے گئے ہیں۔چند قطعات ملاحظہ ہوں:

(1)

نخشبی خیز با زمانہ بسار

ورنہ خود را نشانہ ساختن است

زیر کان جہاں چنیں گویند

زیرکی بازمانہ ساختن است

(2)

نخشبی گوش باش در ہمہ تن

نہ زبان تا ہمہ زبان شنوی

یک زبان دو گوش را داوند

تا یگاں گوئی و دوگان شنوی

(3)

نخشبی مذہب میانہ گزیں

و اندریں خود اشارت نبوی است

کارہا میانہ کارے واں

امر اسلم ہمیں میانہ روی است

(4)

نخشبی صبر کا رہا دارد

وقت اوخوش کہ ایں نمط بشناخت

ہرکہ در در دے خویش صبر ے کرد

درد او  را خدائے دارد ساخت

(5)

نے نکتہ عشق را ادیباں وانند

نے علت شوق را طبیباں دانند

اندوہ غریبی بکسے تنواں گفت

دردیست غریبی کہ غریباں دانند

(6)

نخشبی انتقام چیزے نیست

خلق را جز کہ چوں غلام مباش

گرتو وقتے ز کس شوی رنجہ

تا توانی در انتقام مباش

(7)

نخشبی دولتے ست تنہائی

تا چہ دولت کہ مرد تنہا بُرد

ہر کہ تنہا بزیست باحق زیست

وانکہ باحق نزیست تنہا مرد

(8)

نخشبی خانہ بر زمیں چہ گنی

نقدِ خود کس بخاک رو ندہد

ٓٓآنکہ ویرا جہاں دید است

خشت بر خشت ہیچ کہ نہند

(9)

نخشبی روز کن شب خود را

شام اقبال دلفروز بود

وقت او خوش کن کہ اندریں عالم

شب او نغز ترز روز بود

نعت رسول

نخشبیؒ کو رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے جو عقیدت او رگہرا تعلق تھا اس کااظہار ان مختصر مگر پرجوش نظموں سے ہوتا ہے جو انہوں نے اپنی تصانیف کے شروع میں مدح رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں لکھی ہیں۔’طوطی ناامہ‘ میں لکھتے ہیں۔

پیامے دارم وبس خوش پیامے

کہ خواہد برد از ما یک سلاے

بسوئے روضہ پاکے رسولے

کہ بے او عرش رانبود قبولے

بمدح محمدت محمود عالم

محمد آنکہ شد مقصود عالم

جہاں را راہ حق نیمودہئ او

سروش از غاشیہ واران آں در

رواق بے ستون ایوان آں در

سوادِ انسی و جانی گرفتہ

بہ تیغ فقر سلطانی گرفتہ

کشادہ کارہائے پیچ در پیچ

بچشم ہمتش عالم ہمہ ہیچ

بہ پیشش شیر شرزہ میش پیشہ

دو عالم را شہ درویش پیشہ

ضیائے نخشبی باشد غلامش

جہاں زد سکہ شاہی بنامش

نخشبیؒ اور حضرت شیخ نظام الدین اولیاؒ

شیخ عبدالحق محدث دہلویؒ نے لکھاہے کہ اس زمانہ میں ِضیاء الدین نام کے تین شخص تھے: ضیاء الدین سنامیؒ، ضیا ء الدین برنیؒ اور ضیاء الدین نخشبیؒ۔پہلے بزرگ حضرت شیخ نظام الدینؒ کے منکر تھے۔ دوسرے ان کے معتقد تھے۔تیسرے نہ معتقد تھے نہ منکر۔’گلزار ابرار‘ کے مصنف نے یہ اشعار بھی لکھے ہیں۔

برنی ونخشبی وسنامی

نام ایں ہر سہ تن ضیا بودہ

اولیں معتقد پسیں منکر

ثانی از ہر دوبے نوا بودہ

میرے خیال میں یہ کہنا کہ مولاناضیاء الدین نخشبیؒ حضرت شیخ نظام الدین اولیاؒ کی جانب سے بالکل بے تعلق تھے،کچھ زیادہ صحیح نہیں۔ اس میں شک نہیں کہ کسی تذکرہ نویس نے ان کو حضرت محبوب الہٰیؒ کا مرید نہیں بتایا، لیکن جہاں تک افکار کا تعلق ہے، نخشبیؒ بڑی حد تک ان سے متاثر تھے۔’سلک السلوک‘ کے مطالعہ سے یہ اندازہ ہوتاہے کہ نخشبیؒ نے حضرت شیخؒ کے بہت سے خیالات کو اپنایا تھا۔ ’فوائد الفؤاد‘ اور ’سلک السلوک‘ کی بعض عبارتیں اس سلسلہ میں قابل غو رہیں۔(جاری)

----------------

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-23 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-24 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-25 تصوف اور صوفیہ

Related Article:   Sufi Saints and Sufism-Part-26 تصوف اور صوفیہ

URL: https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-27/d/138431

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..