خلیق احمد نظامی
(حصہ۔25)
5 جنوری،2026
ابوالفضل نے ضیاء نخشبیؒ کے ’طوطی نامہ‘کو اور زیادہ سہل بنادیا، ستر ہویں صدی میں محمد قادری نے اس کا خلاصہ 35ابواب میں کردیا۔ قادری کا خلاصہ بہت مقبول ہوا اور دنیاکی دوسری زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا گیا۔ہندی میں غواصی نے ترجمہ کیا۔بنگالی میں سی۔ منشی نے منتقل کیا۔ ترکی زبان کا جامہ عبداللہ آفندی نے پہنایا۔حمید لاہوری نے اس کو نظم میں منتقل کیا۔ ایران میں بہت سے افسانہ جو ’چہل طوطی‘ کے نام سے رائج ہیں اسی سے لیے گئے ہیں۔ افسانوں کے ایک ایسے ہی مجموعہ کو V. Jhu Kouski نے 1901 ء میں St. Petersburgسے شائع کیا تھا۔

نخشبیؒ کی تصانیف سے یورپ اٹھارہویں صدی کے آخر میں متعارف ہوا۔ 1792ء میں M Gerrans نے ’طوطی نامہ‘ کی بارہ کہانیوں کا ترجمہ انگریزی میں کیا۔ M Gerrans نے ’طوطی نامہ‘ کی بارہ مستشرق ہے جس نے ضیاء نخشبیؒ کی طرف توجہ کی اور مغرب کو اس سے روشناس کرایا۔
قادری کے خلاصے کو G. I. L. Jken نے 1822ء میں جرمن زبان میں منتقل کرکے Stuttgart سے شائع کیا۔اس پر Kosegarten نے ایک دلچسپ مقدمہ لکھا تھا جس میں نخشبیؒ او ران کے تصانیف پر سیر حاصل بحث کی گئی تھی۔
ترکی زبان کے ترجمہ کو L. Roseu نے جرمن میں منتقل کیا۔ اور 1889ء میں Leigzgi سے شائع کیا۔
ان میں سے کوئی ترجمہ مکمل نہیں ہے۔مترجمین نے اپنے ذوق کے مطابق کچھ حکایات کا انتخاب کرکے اپنی زبان میں منتقل کرلیا تھا۔ E. Betels نے روسی زبان میں ’طوطی نامہ‘ کا مکمل ترجمہ کیا ہے۔ Munich میں ’طوطی نامہ‘ کے مکمل فرانسیسی ترجمہ کا ایک قلمی نسخہ ہے جو اب تک شائع نہیں ہوسکا ہے۔
’سلک السلوک‘
ضیاء نخشبیؒ کی تصانیف میں ’سلک السلوک‘ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اس میں 151 لڑیاں ہیں جن میں گوہرِ آبدار کو پروکر تصوف کے اعلیٰ مضامین کا دلکش تحفہ تیار کیا گیا ہے۔
”ایں لولوئے آبدار رابر صد وپنجاہ و یک سلک منسلک و منتظم گرد انیدہ آمد وایں مجموعہ را سلک السلوک نام نہادہ شد۔ وباللہ التوفیق علی الاتمام۔قطعہ۔
نخشبیؒ گرچہ مردِ درویش است
لیک زیں گونہ ملکہا دارد
گرتوانگر بخوانمش شاید
اینکہ از درّ چہ سلکہا دارد
ہر سلک میں کسی اہم مسئلہ کو لے کر لیتے ہیں، مثلاً توبہ، مقامات، حال، وجد، قبض وبسط، علم الیقین، حق الیقین، مشاہدہ، علم تلوین وتمکین، اور پھر ایسی صفائی او ردلکشی سے اسے بیان کرتے ہیں کہ ایک ایک بات دل میں جگہ کرتی چلی جاتی ہے۔ ان کے خیالات کی صفائی اور عبارت کی شگفتگی نے سلک السلوک کوبڑی مفید کتاب بنادیاہے۔تصوف کی جس اصطلاح پربحث کی ہے ایسے انداز میں کی ہے کہ ایک مبتدی بھی آسانی سے سمجھ سکتاہے۔اصطلاح کی تشریح کے بعد وہ علما ء ومشایخ کے اقوال اوراحادیث سے اپنے نکتہئ خیال کی وضاحت کرتے ہیں۔ اس کے بعد اپنے مخصوص طرز میں ”بشنو بشنو“ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اورکسی دلچسپ قصہ کے ذریعہ اس کی مزید وضاحت کردیتے ہیں۔ ہرسلک کے آخر میں اپنا ایک قطعہ لکھتے ہیں جو اپنی جگہ نگینہ کی طرح جُرا ہوا معلوم ہوتاہے۔ پوری عبارت اوربحث میں اس کی وجہ سے ایک زور پیدا ہوجاتاہے۔
بعض مرتبہ جب کسی نازک مسئلہ پر بحث کرنی ہوتی ہے تو ”عزحز من“ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ اس انداز خطابت نے عبارت کی تاثیر کو اتنا بڑھا دیاہے کہ بعض اوقات ایسامحسوس ہونے لگتا ہے کہ ہم خود ضیاء نخشبیؒ کی محفل میں ان کی صدائے دل نواز سن رہے ہیں۔
’سلک السلوک‘ کے مطالعہ سے معلوم ہوتاہے کہ مذہبی لٹریچر پر نخشبیؒ کی بڑی اچھی نظر تھی۔ انہوں نے مشایخ کے واقعات کثرت سے بیان کیے ہیں۔ لیکن یہ کرامات کے لایعنی قصے نہیں ہیں۔ ان میں سے ہر ایک میں ایک اخلاقی یا مذہبی نکتہ ہے جس سے عام اخلاقی حالت کو درست کرنا مقصود ہے۔
شیخ عبدالحق محدث دہلویؒ کو ’سلک السکوک‘ ان کی تصانیف میں سب سے زیادہ پسند تھی۔ فرماتے ہیں:
”سلک السلوک اوبغایت کتاب شیریں ورنگیں است بزبانے لطیف ومؤثر مشتمل برحکامات مشایخ وکلمات ایشاں۔“
شیخ محدثؒ کی ناقدانہ صلاحیتوں کا یہ کرشمہ ہے کہ انہوں نے چار لفظوں۔۔”شیریں، رنگیں، لطیف ومؤثر“۔۔ میں اس کی ساری خوبیاں گنادی ہیں۔
’جڑویات کلیات‘
اس کتاب میں مولانانخشبیؒ نے انسانی جسم کے مختلف اعضاء پر تصوف کے رنگ میں بحث کی ہے۔ جگہ جگہ طبی نکات بھی بیان کرتے چلے گئے ہیں۔
نخشبیؒ کا عقیدہ تھاکہ معروف الہٰی بغیر خودکو پہچانے ہوئے حاصل نہیں ہوسکتی۔”کسے کہ خود رانشناخت ہیچ کس رانشناخت۔“
جس نے اپنے آپ کو نہ پہچاناتو سمجھ لو اس نے کسی کو بھی نہیں پہچانا۔ انہوں نے قرآن پاک کے ارشاد کو سامنے رکھ کر لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم
نہایت ہی پرزور انداز میں ہے:
”۰۰۰ بدیدہ امعان بسروپائے خودنگاہے کن ودراجزاء واراکان خود نظر ے انداز وببیں کہ چیز ے نیست کہ از تو دریغ داشتہ باشد مشاطہئ عنایت وصور فاحسن صور کم۔ فی الارحام کیف یشای چنانچہ باید آراستہ فتبارک اللہ احسن الخالقین والحمداللہ رب العالمین، امادر توعیب ہمیں است کہ تو خود رانمی شناسی۔“
اپنے سراپا اوراعضا ء وجوارع پرعبرت وبصیرت کی نگاہ ڈال اور بار بار ڈال او ردیکھ کہ کسی چیز نے تجھ سے پہلو نہیں بچایا او رکوئی خوبصورتی نہیں جس سے تجھ کو حصہ وافر نہیں ملامشاطہئ قدرت کی کرم فرمائی نے رحم مادر میں تیری صورت بنانے اور سنوارنے میں ہر طرح کی گلکاریوں سے کام لیاہے، اورجتنی کچھ خوبصورتی سے تجھ کو آراستہ کیا جاسکتاتھا کیا گیا ہے۔بے شبہ تمام برکتیں اللہ ہی کے لیے ہیں، جو بہترین بنانے والا ہے۔ بس تجھ میں کھوٹ ہے تو یہی ہے کہ اپنی حقیقت کو نہیں پہچانااور خود فراموشی کے دلدل میں پھنسا ہواہے۔(جاری)
------------------
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-1 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-2 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-3 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-4 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-5 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-6 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-7 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-8 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-9 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-10 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-11 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-12 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-13 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-14 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-15 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-16 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-17 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-18 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-19 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-20 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-21 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-22 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-23 تصوف اور صوفیہ
Related Article: Sufi Saints and Sufism-Part-24 تصوف اور صوفیہ
URL: https://newageislam.com/urdu-section/sufi-saints-sufism-part-25/d/138400
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism