New Age Islam
Tue Mar 17 2026, 10:06 AM

Urdu Section ( 25 Oct 2025, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

History and Civilization of Islam-Part-56 تاریخ وتمدن اسلام

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔56)

17اکتوبر،2025

University Grants Commission, Indian Institute of Science, Indian Historical Record Commission, Council of Science & Industrial Research خاص طور پرمولانا کی توجہ کا مرکز رہے۔ آج جب ان کے کارناموں پر نظر جاتی ہے تو ایسا محسوس ہوتاہے کہ:

ایک روشن دماغ تھانہ رہا

شہر میں ایک چراغ تھانہ رہا

قوموں کی تقدیر وہ مرد درویش!

محدث، مجاہد، پیر طریقت۔۔ جو انسانی پیکر ان تین عظیم الشان حیثیتوں کاجامع ہو، اس کی شخصیت کی عظمت ودلآویزی الفاظ کے سہارے بیان نہیں کی جاسکتی۔اس کے نام کے ساتھ کتنی ہی مختلف النوع تصویریں ہیں جویکے بعد دیگرے پر دہ ذہن میں اُبھرتی ہیں، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ درس وتدریس،دعوت وعزیمت،سلوک وارشاد کی ایک دنیا نظروں کے سامنے پھیل گئی ہے، اورجس منظر کودیکھئے جی چاہتا ہے کہ دیکھتے رہتے۔

زفرق تا بقدم ہرکجا نگرم

کرشمہ دامن دل می کشد کہ جااینجاست

کبھی اس کے درس حدیث سے دارالعلوم کے بام و درگونجتے سنائی دیتے ہیں۔کبھی وطن سے ہزاروں میل دور مصر او رمالٹا کے قیدخانوں میں اپنے جذبات حریت اور احساسات دینی کی ایک دنیا اپنے خون دل سے سجاتا نظر آتا ہے، اور فضا ئیں تک پکاراٹھتی ہیں:

بنالیتاہے موج خون دل سے اک چمن اپنا

وہ پابند قفس جو فطر تاً آزاد ہوتاہے

کبھی عزم وعزیمت کی راہ گامزن کراچی کی برطانوی عدالت میں دارورسن کو اس طرح دعوت دیتا ہے گویا اس کے انتظار میں برسوں سے بے چین گھڑیاں گزاررہا تھا۔کبھی رات کو تنہائیوں میں اپنے رب کے حضور میں سربسجود زار وقطار روتا اور یہ شعر پڑھتا سنائی دیتا ہے۔

چہ بود ے کہ دوزخ زمن پرُشد ے

مگر دیگر اں را راہائی شدے

زمانہ جس طرح ماڈی سرگرمیوں میں ڈوبتا جاتاہے، اس کی آنکھوں کی نمی بڑھتی جاتی ہے۔ وہ انسان کومقصد حیات سے آشنا کرنے کے لیے بے چین ہوجاتاہے۔جب انسانیت دم توڑ تی نظر آتی ہے، تو وہ اپنے دنوں کی تپش اور راتوں کا گداز اس کی بقا کے لیے جدوجہد میں صرف کرتاہوا جان جاں آفریں کے سپرد کردیتاہے۔

عمر ہادرکعبہ وبت خانہ می نالد حیات

تاز بزم عشق یک دانا ئے راز آید بروں

مولاناحسین احمد مدنی اپنی ذات سے ایک انجمن تھے۔ ان کے کام کی وسعت ایک ادارہ کو اپنے آغوش میں لیے ہوئے تھی۔ ان کے افکار کی گیرائی ایک تحریک کی شکل اختیار کرچکی تھی۔ ایسی تحریک جس نے ایک طوفانی دور میں مسلمانوں کی عظیم الشان علمی، تہذیبی اور روحانی قدروں کی پاسداری کی تھی۔ ان کے ساتھ تاریخ کاایک دور ختم ہوگیا۔

تراچہ آگہی کہ مرااز غروب ایں خورشید

چہ گنج ہائے سعادت زیاں جان آمد

اگر تاریخ کے واضح اشاروں سے چشم پوشی نہ کی جائے تویہ حقیقت تسلیم کرنی پڑے گی کہ مولانا مدنی ہماری اس بزم رفتہ کے آخری رکن رکین تھے جس کی صدر نشینی کبھی شاہ ولی اللہ اور شاہ عبدالعزیز ؒ نے کی تھی۔ یہ محض اتفاقی بات نہیں تھی کہ وہ جب دریں بخاری شروع کرتے تو پہلے شاہ ولی اللہؒ تک اینی سند حدیث بیان کرتے تھے۔مدرسہ رحیمیہ نے جب دم توڑا تو  فیروزشاہ کوٹلہ کی مسند علم ودرس دیوبند کومنتقل ہوگئی، او ر ایک ایسے دور میں جب ذہن پژمردہ،مذہبی فکر ماؤف اور دینی بصیرت عنقاتھی، انہوں نے اسلاف کا چراغ علم وعرفان تیز اور تندہواؤ ں کے درمیان روشن رکھا۔بڑے بڑے طوفان گھِر گھِر کر آئے، لیکن ان کے پائے ثبات میں لغزش نہ پیدا کرسکے۔ وہ عزم وعزیمت کی چٹان بنے ہوئے اپنے کام میں مصروف رہے۔ان کی ذات میں حاجی امداد اللہ مہاجر مکیؒ کے سوز،مولانا رشید احمد گنگوہیؒ کی استقامت، شاہ فضل رحمن گنج مراد آبادیؒ کی سرشاری او رمولانا محمود حسن ؒ کی بصیرت کا پرتونظر آتاہے۔ وہ خود کو ’ننگ اسلاف‘ کہتے تھے،لیکن حقیقت میں ان کی ذات ’فخر اسلاف‘ بن گئی تھی۔وقت کاقافلہ جتنی تیزی سے آگے بڑھتا جارہا ہے، ان کے نقش پا اور روشن ہوتے جاتے ہیں اور ان کی ذات علم، عمل اورعزیمت کا ایک روشن مینارہ بن کر دعو ت فکر و عمل دینی نظر آتی ہے۔

سالہا گوشِ جہاں زمزمہ زاخوابدبود

زیں نواہا کہ دریں گنبد گردوں زدہ ام

کسی شخص کی عظمت وبزرگی کو جانچنے کاپہلا پیمانہ یہ ہے کہ وہ کیسا انسان ہے؟ جس دنیا میں انسان بڑھتے اور انسانیت گھٹتی جاتی ہو، وہاں اس سے زیادہ اہم پیمانہ او رہوبھی کیا سکتا ہے! پھراگر کسی کے دینی مرتبہ کا اندازہ لگانا ہو، تو گفتار وکردار میں سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جتنا گہرااثر ہوگا، اتنا ہی اس کامرتبہ بلند او رانسانیت کا دلنواز ہوگی۔

سنت نبوی کے اتباع میں مولانا مدنیؒ کی استقامت او ربہ حیثیت انسان دردمندی خلق اور تواضع ان کی سیرت کی وہ امتیازی خصوصیات ہیں جن کو زمانہ آسانی سے بھلا نہ سکے گا۔

ثبت است برجریدہ عالم دوام ما

تاریخ اور وہ ایک حیثیت سے بھی اپنابلند مقام رکھتے تھے۔ ان کی ذات میں وہ خصوصیات جمع ہوگئی تھیں، جو قدرت شاذ نادر ہی کسی وجود میں جمع کرتی ہے۔(جاری)

-----------------

Related Article: History and Civilization of Islam تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-2 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-3 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-4 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-5 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-6 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-7 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-8 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-9 تاریخ و تمدنِ اسلام

 Related Article: History and Civilization of Islam-Part-10 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-11 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-12 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-13 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-14 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-15 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-16 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-17 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-18 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-19 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-20 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-21 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-22 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-23 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-24 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-25 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-26 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-27 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-28 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-29 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-30 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-31 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-32 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-33 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-34 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-35 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-36 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-37 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-38 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-39 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-40 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-41 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-42 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-43 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-44 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-45 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-46 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-47 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-48 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-49 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-50 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-51 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-52 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-53 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-54 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-55 تاریخ وتمدن اسلام

URL: https://newageislam.com/urdu-section/history-civilization-islam-part-56/d/137383

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..