New Age Islam
Tue Mar 10 2026, 09:59 PM

Urdu Section ( 20 Oct 2025, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

History and Civilization of Islam-Part-51 تاریخ و تمدنِ اسلام

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔51)

12 اکتوبر،2025

جب تک کانگریس سے تعلق رہا، نہایت خلوص اور احترام کے ساتھ مہاتما گاندھی کی پیروی کی۔ مولانا عبدالماجد دریابادی کا بیان ہے کہ کراچی سے بیجاپور جیل جاتے ہوئے کسی اخبار کے نمائندے نے تحریک ترک موالات کے متعلق معلوم کیا، تو جواب دیا کہ تحریک کا حال تو وہ لوگ بتا سکتے ہیں جو باہر ہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ وہ خود احکامِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد گاندھی جی کے کہنے پر عمل کرتے ہیں۔

مولانا ابوالکلام آزاد نے ’پیغام‘ میں جو مولانا عبدالرزاق ملیح آبادی کی ادارت میں کلکتہ سے نکلتا تھا، مولانا محمد علی کی گرفتاری پر ایک پیغام شائع کرایا تھا۔ اس میں کہا تھا :

’’ان کی گرفتاری ہمارے لیے کوئی غم نہیں ہے۔ البتہ ان کی عزت پر رشک ہے... وہ ہم سے بازی لے گئے‘‘(۲۳؍ ستمبر ۱۹۲۲ء)۔

اور یہ صحیح تھا۔ ان کو اپنے جذباتِ سرفروشی اور عزیمت کی بنا پر اپنے معاصرین پر فوقیت حاصل ہوگئی تھی۔

وہ کس طرح ہندوؤں اور مسلمانوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے تھے، اس کا اندازہ ان کی ۲۰؍اکتوبر ۱۹۲۰ء کی تقریر سے لگایا جاسکتا ہے۔ لاہور میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ خلافت کا مسئلہ صرف مسلمانوں کا نہیں ہے، ہندوؤں کا بھی ہے :’’اگر تمہیں آریاورت اور بھارت ماتا سے محبت ہے، تو آس پاس کے ملکوں اور ان پڑوسیوں کی سلطنتوں کی آزادی کو بچانے کی کوشش کرو جنہوں نے کسی طرح اب تک اپنی آزادی برقرار رکھی ہے۔ ورنہ یاد رکھو تمہارے پاؤں کی بیڑی اور بھی بوجھل ہوجائے گی۔‘‘

یہ حقیقت مہاتما گاندھی کی سیاسی بصیرت نے پوری طرح دیکھ لی تھی اور انہوں نے خلافت کے سہارے آزادی کے جذبات کو بیدار کرنے اور تحریکِ آزادی کو آگے بڑھانے کا کام لیا تھا۔ ۱۹۲۱ء میں آل انڈیا خلافت کمیٹی کے کراچی سیشن میں مولانا محمد علی نے مسلمان سپاہیوں کو انگریز کی فوج سے علیحدگی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

خلافت تحریک میں جب ہندو مسلمانوں کے اتحاد نے سامراجی مفاد کو مجروح کیا، تو فرقہ وارانہ اختلافات کو بھڑکانے کی کوششیں تیزتر کردی گئیں۔ جب مولانا محمد علی اور شوکت علی جیل بھیجے گئے، تو مہاتما گاندھی نے ہندو مسلمانوں کو اتحاد قائم رکھنے کی تلقین کی۔ لیکن جب علی برادران جیل سے باہر آئے تو ملک میں فرقہ وارانہ منافرت کے بیج بوئے جاچکے تھے اور فساد کی فضا عام تھی۔ دونوں بھائیوں نے فرقہ وارانہ اتحاد اور یک جہتی کی طرف اپنی ساری صلاحیتوں کو ڈال دیا، اور اس میں کچھ حد تک کامیاب بھی ہوئے۔ مولانا محمد علی کی خدمات کا اعتراف ان کو انڈین نیشنل کانگریس کے ۳۸؍ویں اجلاس، منعقدہ کوکوناڈا، کا صدر منتخب کرکے کیا گیا۔ ان کا خطبۂ صدارت آزادیٔ وطن اور فرقہ وارانہ یک جہتی کی ایسی آواز تھی جس نے ہر ہندوستانی کے دل کو متأثر کیا۔

۱۹۲۳ء کے بعد آل پارٹیز کانفرنسیں منعقد ہوئیں، تاکہ کوئی متحدہ زاویۂ نگاہ دستور کی ترتیب و تدوین میں بروئے کار لایا جاسکے۔ نہرو رپورٹ سے وہ غیرمطمئن تھے۔ گول میز کانفرنس میں انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے ضمیر سے کبھی صلح نہیں کی۔ ممکن ہے کہ ان کے دماغ میں کہیں چوک ہوئی ہو، لیکن ان کا دل پاک اور ان کی فطرت پاکیزہ تھی۔ انسان دوستی، حب الوطنی اور سرفروشی مولانا محمد علی کی شخصیت کے جوہر تھے۔ سچ تو یہ ہے کہ ؎

سالہا گوشِ جہاں زمزمہ زا خواہد بود

زیں نواہا کہ دریں گنبد گردوں زدہ است

بعض اوقات کہا جاتا ہے کہ مولانا محمد علی جوہر بڑے ضرور تھے، لیکن ان کا کوئی کارنامہ نہیں ہے۔ یہ تنگ دلوں اور تنگ نظروں کا فیصلہ ہے۔ اس کا جواب پروفیسر رشید احمد صدیقی کے الفاظ میں یہ دیا جاسکتا ہے کہ ’’مرد غازی کے کارنامہ کا اندازہ مقبوضات کی وسعت، مال غنیمت کی فراوانی، جشن و جلوس کی ہماہمی و طرب انگیزی، تمغہ اور اسلحہ کی چمک اور جھنکار سے نہیں کیا جاتا، بلکہ اس کا اندازہ کیا جاتا ہے ٹوٹی ہوئی تلوار، بکھری ہوئی زرہ، بہتے ہوئے لہو، دہکتی ہوئی روح اور دکھتے ہوئے چہرہ اور ڈوبتے ہوئے سورج سے‘‘(گنج ہائے گراں مایہ، ص ۸)۔

ثبت است بر جریدۂ عالم دوامِ ما

مولانا ابوالکلام آزاد

عصر جدید کی تاریخ میں مولانا ابوالکلام آزاد کی ذات ایک ایسا منارہ ہے جس کی روشنی دور تک ہماری تہذیبی، فکری اور سیاسی زندگی کی گزرگاہوں کو روشن کرتی چلی گئی ہے۔ اُن کی ذات میں علم و عرفان، تہذیب و تمدن، حب الوطنی اور مجاہدانہ سرفروشی کی ایک دنیا آباد تھی۔ اُن کی فطرت اگر ’غزالان افکار کا مرغزار‘ تھی، تو ان کا دماغ نہ معلوم کتنے علوم کا خزانہ تھا۔ الٰہیات ہو یا فلسفۂ حیات و کائنات، کلام ہو یا شعر و ادب، تاریخ ہو یا سیاست، موسیقی ہو یا مناظرِ فطرت کی دلربائی — وہ ہر موضوع پر ایسی گفتگو کرسکتے تھے کہ ماہرین حیرت زدہ ہوکر ان کا چہرہ دیکھنے لگتے تھے۔ ان کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ ؎

یک چراغیست دریں خانہ کہ از پرتو آں

ہر کجا می نگری انجمنے ساختہ اند

پنڈت جواہر لعل نہرو جو اُن کے عزیزترین دوست تھے، اُن کے علمی تبحر اور وسعت نظر سے اتنے متأثر تھے کہ ان کو French Encyclopaedists کے اس زمرہ میں شمار کرتے تھے جنہوں نے فرانس میں علم و عرفان کے چراغ جلائے تھے اور انقلاب کی راہیں ہموار کی تھیں، اور جن میں والٹیر (Voltaire)، روسو (Rousseau) اور ہلبک (Holbach) جیسے مشاہیر کا شمار ہوتا تھا۔ (جاری)

--------------------

Related Article: History and Civilization of Islam تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-2 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-3 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-4 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-5 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-6 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-7 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-8 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-9 تاریخ و تمدنِ اسلام

 Related Article: History and Civilization of Islam-Part-10 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-11 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-12 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-13 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-14 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-15 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-16 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-17 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-18 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-19 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-20 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-21 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-22 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-23 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-24 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-25 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-26 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-27 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-28 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-29 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-30 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-31 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-32 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-33 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-34 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-35 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-36 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-37 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-38 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-39 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-40 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-41 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-42 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-43 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-44 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-45 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-46 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-47 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-48 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-49 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-50 تاریخ وتمدن اسلام

URL: https://newageislam.com/urdu-section/history-civilization-islam-part-51/d/137318

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..