New Age Islam
Tue Jun 09 2026, 01:17 AM

Urdu Section ( 13 Oct 2025, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

History and Civilization of Islam-Part-44 تاریخ وتمدن اسلام

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔44)

5 اکتوبر،2025

علوم دینی میں مولانا محمد نعیم فرنگی محلیؒ کے اور شاعری میں ’سرخیل سخنواں‘ امیراللہ تسلیم کے شاگرد تھے۔تسلیم کے متعلق کہتے ہیں۔

میں ذرہ وہ آفتا ب دانش

خطا طی کا شوق ورثہ میں ملا تھا۔تاریخ اور جغرافیہ سے گہری دلچسپی تھی۔ سیاست بھی کافی کی تھی۔ کتب بینی کاذوق غیر معمولی حد تک ترقی کرگیا تھا۔ بیاض رکھنے کی روایت اس خاندان میں بہت پرانی تھی۔خیالی نے اس کو دائرۃالمعارف کی شکل دے دی۔ اگر غور سے دیکھا جائے تو اندازہ ہوگا کہ خاندنی روایات رفتہ رفتہ واضح شکل اختیار کرتی رہیں او رہر علمی کاوش جو ابتدا میں معمولی شکل میں ظاہر ہوئی، بعد کو ایک مضبوط علمی روایت بن گئی۔ خاندان کی بیاض میں دلچسپی ’مہر جہانتاب‘ میں ظاہر ہوئی۔سخنوری نے ’گل رعنا‘ کی شکل اختیار کی۔علماء وصوفیاء کے حالات میں دلچسپی نے ’نزہتہ الخواطر‘ کی تشکیل کی۔ حکیم سید عبدالحی نے اپنے فاضل باپ کی علمی روایات کو جس طرح آگے بڑھایا وہ فقیدہ المثال ہے۔ ان کے ایک بیٹے عبدالعلی نے خاندان کی طب وحذاقت کی روایت کو پکڑا او راس میں کمال حاصل کیا اور خدمت خلق میں زندگی گزار دی۔دوسرے بیٹے مولانا سید ابوالحسن علی ندوی نے علم وارشاد کواپنی زندگی کا مقصد بنایا او راسی کے ہوگئے۔اگر علمی،ادبی اور ذہنی رجحانات کا سلسلہ سمجھنے کی کوشش کی جائے اور نشوونما او ر ارتقاء کے پہلے دیکھے جائیں تو اندازہ ہوگا کہ کس طرح دائرے بڑھے ہیں اورافکار میں حرکت پیدا ہوئی ہے۔سید فخر الدین خیالی کے اسفار حیدر آباد، راجستھان، بندیل کھنڈ،یوپی تک محدودرہے۔ ان کی دلچسپی زیادہ تر جغرافیائی حالات او رتاریخی عمارتوں میں تھی۔ مولانا عبدالحی کا سفر جو دہلی اور اطراف دہلی میں ہوا، علما ء اور مشایخ کی تلاش میں تھا۔ پھر ان کے بیٹے کے اسفا ر کا دائرہ یورپ اورامریکہ تک پھیل گیا، اور مقصد ارشاد وتلقین بن گیا۔ ارتقاء کی یہ منزلیں تھیں جن سے گزرکر ذہن عالمی پیمانے پرکام کرنے کے لیے تیار ہوا۔

اگر شیخ الاسلام سید قطب الدین سے لے کر سید ابوالحسن علی ندوی تک اس خاندان کی جہد و سعی کی نوعیت سمجھنے کی کوشش کی جائے، تو اندازہ ہوگا کہ قضا، سلوک، عزیمت، علم وادب، دعوت وارشاد، اس خاندان کی کوششوں کا مرکز ومحور رہاہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ فکر ونظر کے سانچے، حالات کے تقاضے اور اصلاح کے طریقے بھی بدل جاتے ہیں۔ آج کی دنیا میں قلم کی جو اہمیت حاصل ہے و ہ شاید کبھی نہ تھی۔ آج اصل ہارجیت افکار کی ہارجیت ہے، اور یہ سب قلم کے ذریعہ ہوتی ہے۔ ان بدلے ہوئے حالات میں مولانا سیدابوالحسن ندوی کے قلم نے اپنے خاندان کی ساری روایتوں کی پاسداری کی ہے اور انہیں آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کبھی نئے طوفان اور اس کے مقابلہ کا راستہ بتایا ہے، کبھی’عصر جدید کے چیلنج کا جواب‘ دیا ہے، کبھی عربوں کی تاریخ اسلام میں ان کے منصب اور ذمہ داری سے آگاہ کیاہے، کبھی’مغرب سے کچھ صاف صاف باتیں‘ کی ہیں، کبھی ’عالم عربی کے المیہ‘ پرآنسو بہائے ہیں،کبھی ’انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کے اثرات‘ کاجائزہ لیاہے۔ کبھی امریکہ میں اخلاق وروحانیت کا درس دیا ہے،کبھی انگلستان کی یونیورسٹی میں اسلامی علوم کے تجدید واحیاء ک لیے داغ بیلیں ڈالی ہیں۔ ہندوستان میں اسلام کس طرح ’ایک بہتر ہندوستان کی تشکیل‘ میں معاون ہوسکتا ہے، اس کی تفصیل بیان کی ہے۔ کبھی ’ہندوستانی مسلمان ایک نظر میں‘ انواع اور گہرے فکری اثرات کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتاہے کہ خاندان علم اللہی میں ان کا وجود۔

یک چراغ سب دریں خانہ کہ از پرتو آں

ہرکجا می نگری انجمنے ساختہ اند

کامصداق ہے۔

حکیم سید فخرالدین خیالی کے نظر واحاطہ کااندازہ ان کی تالیف ’مہر جہانتاب‘ سے لگایا جاسکتاہے۔ یہ ضخیم دائرۃ المعارف دوجلدوں پر مشتمل ہے۔پہلی جلد میں مختلف علوم کی نوعیت اور خصوصیات سے بحث کی ہے، مشاہیر اسلام کی سوانح مرتب کی ہے، اور شعرا ء کے کلام کا انتخاب او ران کا مختصر حال درج کیا ہے۔ دوسری جلد تاریخ او رجغرافیہ سے متعلق تھی، جو غالباً مکمل نہ ہوسکی۔ ہارون رشید صاحب نے یہاں صرف اس حصہ کو پیش کیا ہے جوریختہ گویانِ ہند سے تعلق رکھتاہے۔

انیسویں صدی میں مختلف فنون پر اس نوعیت کی کتابیں ترتیب دینے کاشوق بہت بڑھ گیا تھا۔ اس میں انگریز حکام کی دلچسپی کو بھی دخل تھا۔ چنانچہ ’عجائب المخلوقات‘، مطلع العجائب‘، معلومات الآقاق‘، مطلع العلوم‘، ’مجمع الفنون‘ وغیرہ کتابیں ایسی شائع ہوئیں جن میں مختلف علوم وفنون سے بحث کی گئی ہے۔ مثلاً واجد علی کی ’مطلع العلوم‘ (مطبوعہ نولکشور، 1859ء) میں بھی ترتیب کے تھوڑے فرق کے ساتھ ان ہی علوم سے بحث کی گئی ہے جن کو خیال نے بیان کیا ہے۔دفتر دوم میں مختلف فنون پر مثلاً مصوری، نیلگری، خطاطی،تجارت وغیرہ سے بحث کی ہے، او رہرفن کے رموز بیان کیے ہیں۔’مہر جہانتاب‘ کی خصوصیات کے تجزیہ کے لیے ضروری ہے کہ اس پورے لٹریچر سے اس کا تقابلی مقابلہ کیا جائے تاکہ اس کی انفرادی اہمیت کا اندازہ ہوسکے۔

خیالی کے شاعرانہ کمالات کی آئینہ داران کی مثنویاں ہیں۔ ان کا فکری پس منظر، خاندانی روایات اور شاعرفانہ شگفتہ مزاجی فوراً مومن کی تصویر ذہن میں اجاگر کردیتی ہے۔وہی مومن، جو شاعر کی حیثیت سے کوچہ رقیب میں سر کے بل چلنے کو تیار رہتا تھا سید احمد شہیدؒ کے ساتھ جہاد میں شہادت کی حسرت رکھتا تھا اور ”الہٰی مجھے بھی شہادت نصیب“ کی دعا مانگتا تھا۔ خیالی صاحب شاعری کے میدان میں قدم رکھتے ہیں تو غزل کا پورا سوز وگداز اور حسن وجمال کی نزاکت کاپورا احسان ا ن کا ہم عنان ہوتاہے۔سراپالکھتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتاہے کہ حسن کی ہرادا سے واقف ہیں اور ایک دل درد مند لے کر اس کوچہ کی سیر کی ہے۔ شاہزادی کا سراپا لکھتے ہیں۔

مانگ اس کی نہیں تھی پرُافشاں

تھی ابر میں کہکشاں نمایاں

یا ابر سیہ میں برق تھی وہ

نور اور ضیاء میں غرق تھی وہ

(جاری)

----------------------

Related Article: History and Civilization of Islam تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-2 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-3 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-4 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-5 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-6 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-7 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-8 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-9 تاریخ و تمدنِ اسلام

 Related Article: History and Civilization of Islam-Part-10 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-11 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-12 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-13 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-14 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-15 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-16 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-17 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-18 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-19 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-20 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-21 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-22 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-23 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-24 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-25 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-26 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-27 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-28 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-29 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-30 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-31 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-32 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-33 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-34 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-35 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-36 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-37 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-38 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-39 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-40 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-41 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-42 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-43 تاریخ وتمدن اسلام

URL: https://newageislam.com/urdu-section/history-civilization-islam-part-44/d/137223

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

Loading..

Loading..