New Age Islam
Tue Mar 21 2023, 04:18 AM

Urdu Section ( 17 Nov 2015, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Monitor Dawah (The Act of Preaching Islam) and Irshad انتہا پسندی کو ختم کرنے کےلیے دعوت و ارشاد کے مراکز کی نگرانی کی جائے

 

  

 خالد المعینیٰ

15 نومبر 2015

گزشتہ اتوار کو خبر ملی کہ انتظامی، مالیاتی اور کئی دیگر بے ضابطگیوں کے بارے میں متعدد شکایات کے بعد، دعوت (اسلام کی تبلیغ) اور ارشاد (ہدایت) کے کچھ دفاتر اور خاص طور پر ان دفاتر کو بند کر دیا گیا ہے جن کا تعلق معاشرے کے مسائل کو حل کرنے سے ہے۔

رقوم کی تحصیل اور رہائشی اور تجارتی علاقوں میں اضافی دفاتر کے افتتاح کو روکنے کے لیے ایک بڑی تعداد میں سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ عوام نے سختی کے ساتھ اس اقدام کی حمایت کی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس طرح کے دفاتر میں تھوڑی تخفیف کرنا ضروری ہے۔ کوئی بھی اس بات سے آگاہ نہیں ہوتا کہ اس طرح کے مقامات کے اندر کیاچل رہا ہے اور وہ لوگ کون ہیں جو نو مسلموں کو اسلام کی تعلیم دے رہے ہیں۔ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے اس دور میں ہمیں انتہائی محتاط رہنا ہو گا۔ اس طرح کے دفاتر سے وابستہ لوگوں کے ساتھ ذاتی طور پر میری متعدد غیر تشفی بخش گفتگوہوئی ہیں۔

چند سال قبل میرے والد کے گھر کے قریب ایک مسجد کی طرف جاتے ہوئے پانچ فلپائنیوں کے ایک گروپ نے مجھ سے پوچھا کہ یہاں کی قریبی مسجد کس جگہ واقع ہے۔ میں نے انہیں میرے ساتھ آنے کے لیے کہا۔ راستے میں، میں نے ان سے پوچھا کہ وہ کب سے مسلمان ہیں۔ تو مجھے معلوم ہوا کہ ان کو مسلمان بنے تقریبا 17 دن ہوئے تھے۔ تاہم، ان کے سوالات نے مجھے حیران کر دیا۔ ان میں سے ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں سیکولر ہوں یا لبرل ہوں۔ ان میں سے ایک نے مجھ سے کہاکہ ہمیں دوسرے فرقوں سے ہوشیار رہنا ہوگا،اور انہوں نے چند فرقوں کے نام بھی بتا دیے۔ میں نے اس سے پوچھا کیوں؟ تو انہوں نے کہا کہ "شیخ" نے ہمیں اس کے بارے میں بتایا تھا۔ ان پانچوں میں سب سے کم عمر کے ایک نوجوان شخص نے کہا کہ وہ تمام خواتین جہنم میں جائیں گی جو اپنے چہرے کا پردہ نہیں کرتیں!

ویسے، دعوت اور ارشاد کے دفتر نے بہت اچھا کرنامہ انجام دیاکہ اس نے ان پانچ نو مسلموں کے دلوں میں نفرت اور انتہا پسندی کی بیج بو دی ہے۔ کسے معلوم ہےکہ ان میں سے کوئی ایک شیخ انہیں اسلام کےنام پر خود کو دھماکے سے اڑانے کی دعوت بھی دیدے؟ یہ سادہ دل لوگ ہیں۔ میں اس سلسلے میں بہت فکر مند تھا اور دعوت اور ارشاد کے دفتر سے منسلک کسی شخص سے میں نے بات بھی کی تھی۔ اس نے صرف میری باتوں کو سنا اور کچھ بھی نہیں کہا۔

اب یہ بات واضح ہو چکی کہ ہمیں ایسی تنظیموں پر نظر رکھنا ضروری ہے، تا کہ اس کا استعمال وہ لوگ نہ کر سکیں جو اپنے انتہا پسند ایجنڈے میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ماخذ:

saudigazette.com.sa/saudi-arabia/monitor-dawah-offices-to-curb-extremism/

URL for English article:  https://newageislam.com/islamic-society/monitor-dawah-(the-act-preaching/d/105290

URL for this article: https://newageislam.com/urdu-section/monitor-dawah-(the-act-preaching/d/105309

 

Loading..

Loading..