New Age Islam
Tue Mar 18 2025, 09:35 PM

Urdu Section ( 27 Oct 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Kashmiri Brahmin Anand Narayan Mullah: A Judge Who Wrote Poetry کشمیری برہمن آنند نارائن ملا: ایک جج جو شاعری کرتا تھا

 سمت پال، نیو ایج اسلام

 25 اکتوبر 2022

لب پہ نغمہ اور رخ پر تبسم کی نقاب

 اپنے دل کا درد اب ملا کو کہنا آ گیا

 "ایک جج اکثر ایک حقیقت پسند شخص ہوتا ہے۔ لہذا، یہ حیرت کی بات ہوتی ہے جب ایک جج شاعری لکھتا ہے۔ اور جب کوئی جسٹس آنند نارائن ملا کی طرح اتنی اچھی شاعری کرنے لگے، تو یہ سونے پہ سہاگا ہے، “جسٹس جاوید اقبال، ولد محمد اقبال نے آنند نارائن ملا کی 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر دی ڈان، پاکستان میں 24 اکتوبر 2001 کو لکھا۔

Sar-e Mehshar Yehi Puchunga Khuda Se Pehle, Toone Roka Bhi Tha Bande Ko Khata Se Pehle

Woh Kaun Hain Jinhein Tauba Ki Mil Gai Fursat, Humein Gunaah Bhi Karne Ko Zindagi Kam Hai

Pandit Anand Narain Mulla

(24th October 1901 – 12th June 1997)

-----

 سر محشر یہ پوچھونگا خدا سے پہلے، تونے روکا بھی تھا بندے کو خطا سے پہلے

 وہ کون ہیں جنہیں توبہ کی مل گئی فرصت، ہمیں گناہ بھی کرنے کو زندگی کم ہے

 پنڈت آنند نارائن ملا

 (24 اکتوبر 1901 - 12 جون 1997)

 لکھنؤ میں پیدا ہونے والے کشمیری برہمن آنند نارائن ملا ہمیشہ کہتے تھے، "زبانیں دو قسم کی ہوتی ہیں: بول چال کی زبان اور تصور کی زبان"۔ اردو ان کی سوچ کی زبان تھی۔ لکھنؤ کی ادبی روح، تمیز، تہذیب اور تمدّن کا شہر، نے انہیں اردو ادب کی بلندیوں تک لے جانے کے لیے ایک محرک کا کام کیا۔ چھوٹی عمر میں، انہوں نے ایک بہت گہرا شعر لکھا، "ہے مقام جنون سے ہوش کی راہ/ سب کو یہ راہ گزر نہیں ملتی"۔ انہوں نے بعد میں اپنی مشہور غزل "دل کی" میں اس شعر کو شامل کیا۔ دل کی دل کو خبر نہیں ملتی/ جب نظر سے نظر نہیں ملتی۔

 الہ آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر، وہ اکثر فراق گورکھپوری سے ملتے جلتے تھے، جو الہ آباد یونیورسٹی میں انگریزی پڑھا رہے تھے۔ فراق نے ایک بار آنند نارائن ملا پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا: ایک عادل جج جو اپنے دل کی سنتا ہے۔ ملا واقعی اپنے دل کی سنتے تھے اور اسی لیے وہ ایسا پُرجوش شعر لکھنے میں کامیاب رہے، "جوشِ تقسیم وارثوں کا نہ پوچھ/ ضد یہ ہے کہ ماں کی لاش کٹ کے بٹیگی"۔ یہ انہوں نے یہ تقسیم ہند کے بعد لکھی تھی۔

 انہوں نے عیش پرست غافل شاعر کی زندگی نہیں بسر کی۔ ایک جج کے طور پر، ملا اپنی پریزن امینڈمنٹ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ ’’پورے ملک میں ایک بھی لاقانونیت والا گروہ ایسا نہیں ہے جس کے جرائم کا ریکارڈ اس منظم یونٹ کے ریکارڈ کے قریب بھی آتا ہو جسے ہندوستانی پولیس فورس کہا جاتا ہے۔‘‘ بالکل سچ!

 وہ مزاح کا عمدہ جذبہ رکھتے تھے اور وہ اکثر طنزو مزاح کیا کرتے تھے، "میرا نام آنند نارائن ملا ہے لیکن میں ختم اللہ نہیں ہوں"۔ وہ واقعی ایسا نہیں تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس قدر بے تکلفی سے لکھتے تھے، "طنز کستا ہوں مذہب پر، کام آتی نہیں تنقید جب"۔

 زیادہ ذہین لوگ، جو اپنے اللہ/خدا/قرآن اور اس سارے خرافات کے نشے میں دھت ہیں، انہیں ان مذہبی طور پر اتار چڑھاؤ کے وقت آنند نارائن ملا کے اس شعر پر غور کرنا چاہیے اور سمجھنا چاہیے کہ کسی بھی مذہب کا مذاق اڑانا طنز کرنا ضروری ہے۔ مذہب کو میٹھی زبان اور سیاسی طور پر درست تنقید کی ضرورت نہیں ہے۔

 English Article: Kashmiri Brahmin Anand Narayan Mullah: A Judge Who Wrote Poetry

URL: https://newageislam.com/urdu-section/kashmiri-brahmin-mullah-judge-poetry/d/128280

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..