New Age Islam
Sun Mar 26 2023, 01:57 AM

Urdu Section ( 5 Jun 2018, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Teachings of Moderation and Balance in Islam اسلام میں اعتدال پسندی اور توان کی تعلیمات

 

کنیز فاطمہ ، نیو ایج اسلام

31 مارچ 2018

اعتدال پسندی زندگی کے تمام معاملات میں دو انتہا کے پیچ ایک درمیانی راستہ اختیار کرنا ہے۔ اسلام زندگی کے تمام معاملات یعنی عقائد ، عبادات ، عادات و اطوار ، تعلقات ، نظریات ، رسوم و رواج ، لین دین ، روزانہ کی سرگرمیوں اور انسانی خواہشات میں اعتدال پسندی اور توازن پر زور دیتا ہے۔ قرآن کریم نے  واضح  طور پر  اعتدال پسندی کے تصور کو قائم کیا ہے۔

اللہ تعالی کا فرمان ہے:

"اور بات یوں ہی ہے کہ ہم نے تمہیں کیا سب امتوں میں افضل" (ترجمہ؛ کنز الایمان 2:143) ۔

اس آیت کے اندر امت مسلمہ کی تعریف میں عربی الفاظ "اُمۃً وَسَطًا" کا استعمال کیا گیا ہے۔ لفظ 'وسط' کا ترجمہ عام طور پر اعتدال کیا جاتا ہے۔ لہذا اس امت کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں خواہ وہ کردار ہو خواہ عمل ، اعتدال پسندی کا راستہ اختیار کرتی ہے۔ یہ ایسے لوگ ہیں جو انتہاء کی طرف نہیں جھکتے ہیں۔ نہ تو وہ عبادت کی ادائیگی میں غفلت سے کام لیتے ہیں اور نہ ہی اس میں وہ ان لوگوں کا انتہاءپسندانہ رویہ اختیار کرتے ہیں جو اس دنیا کو ترک کر کے پہاڑوں میں رہنے کے لئے چلے جاتے ہیں۔

جو خصوصیت امت مسلمہ کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے وہ ان کا (وسط) ہونا ہے، (ایک ایسا لفط کا انگریزی میں درمیانی ، معتدل ، منصفانہ ، متوسط ، درمیان ، مرکزی یا متوازن جیسے مختلف الفاظ سے کیا جاتا ہے)۔ لفظ وسط کے معنیٰ کی وضاحت کے لئے  عام طور پر مفسرین نے عربی صفت معتدل کا استعمال کیا ہے ، اور اسم اعتدال جس کا معنیٰ ‘‘برابر ہونا’’ ہے ،  ان دونوں کا مادہ عدل ہے جس کا معنیٰ ‘‘برابر ہونا یا برابر کرنا ’’ ہے۔

امام رازی آیت 2:143 کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ: در حقیقت اصل توازن (وسط) دو انتہا کے درمیان ایک میانی راستہ ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بہتات اور اسراف کے دونوں کنارے تباہ کن ہیں ، لہذا، کردار میں اعتدال پسند ہونا ان سے دور ہونا ہے، اور یہی منصفانہ اور نیک رویہ ہے۔ (تفسیر کبیر ؛ امام رازی 2:143)

اپنی عربی لغت میں ابن منظور لکھتے ہیں؛

"ہر قابل قدر خصوصیت کے دو قابل مذمت کنارے ہوتے ہیں۔ لیکن بخیلی اور اسراف کے درمیان کا راستہ اختیار کرنا فراخ دلی ہے۔ جرات بزدلی اور بے احتیاطی کے درمیان کا راستہ اختیار کرنے میں ہے۔ انسانوں کو اس طرح کی ہر قابل مذمت خصلت سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ "( لسان العرب 209/15)

ایک یمنی مسلم روایت پسند وہب ابن منہب لکھتے ہیں ، "بے شک ہر چیز کے دو سرے ہوتے ہیں اور اس میں ایک درمیانی راستہ ہوتا ہے۔ اگر کوئی ایک سرا اختیار کیا جائے تو دوسرا اپنا توازن کھو دے گا۔ اور اگر درمیانی راستہ اختیار کیا جائے تو دونوں سرے متوازن ہو جائیں گے۔ ہر چیز میں درمیانی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔ (حلیۃ الاولیاء 4818)

مروی ہے کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا، "اے لوگو سیدھے راستے پر چلتے رہو تمہیں بڑی کامیابی ملے گی ، لیکن اگر تم دائیں یا بائیں ہوئے تو پھر گمراہ ہو جاؤ گے۔" ( صحیح بخاری 6853، حدیث صحیح)

حضرت ابن مسعود سے مروی ہے کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے ایک لکیر کھینچی اور فرمایا ، "یہ اللہ کا سیدھا راستہ ہے"۔ پھر آپ ﷺ نے دائیں اور بائیں لکیریں کھینچی اور فرمایا کہ، "یہ دوسرے راستے ہیں اور ان کے درمیان کوئی راہ ایسی راہ نہیں ہے مگر یہ کہ اس پر شیطان بیٹھا ہوا ہے اور اپنی طرف دعوت دے رہا ہے۔" پھر نبی ﷺ نے قرآن کی یہ آیت تلاوت فرمائی ‘‘اور یہ کہ یہ ہے میرا سیدھا راستہ تو اس پر چلو اور اور راہیں نہ چلو’’۔ (6:153) ( مسند احمد 4423، حدیث صحیح)

ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں اعتدال پسندی اور توازن کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے، خواہ ان کا تعلق مذہب کے فرائض سے ہو خواہ دنیاوی زندگی کی ذمہ داریوں سے ہو۔

اللہ تعالی کا فرمان ہے،

"اور جو مال تجھے اللہ نے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر طلب کر اور دنیا میں اپنا حصہ نہ بھول۔" (28:77)

حنظلہ الاسیدی سے مروی ہے کہ میں نے کہا،

"اے اللہ کے رسول ﷺ، جب ہم آپ کی بارگاہ میں ہوتے ہیں اور ہمیں جہنم اور جنت کی باتیں بتائی جاتی ہیں تو ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ، لیکن جب ہم آپ کو چھوڑ کر رخصت ہوتے ہیں اور اپنی بیویوں ، بچوں ، اور اپنے کاروبار میں مشغول ہوتے ہیں تو یہ چیزیں اکثر ہمارے ذہنوں سے غائب ہو جاتی ہیں۔ "

اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،

قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ، اگر تمہاری ذہنی کیفیت وہی رہے جو میری موجودگی میں ہوتی ہے اور تمہارے اذہان ہمیشہ اللہ کی یاد میں مشغول رہیں ، تو فرشتے تمہارے بستروں اور سڑکوں پر تم سے ہاتھ ملائیں۔ اے حنظلہ اس کے بجائے دیگر کاموں میں بھی وقت صرف کرنا چاہیے۔ "( صحیح مسلم 2750، حدیث صحیح)

لہذا اس تعلیم کے مطابق ہمیں نماز ، روزہ اور یہاں تک کہ صدقہ جیسے اپنے اعمال میں اعتدال پسند رہنا چاہئے۔ مثال کے طور پر ہماری نمازیں معتدل آواز میں ہونی چاہئے، نہ ہی آواز زیادہ بلند ہو اور نہ ہی زیادہ نرم ہو۔

اللہ تعالی فرماتا ہے،

"اور اپنی نماز نہ بہت آواز سے پڑھو نہ بالکل آہستہ اور ان دنوں کے بیچ میں راستہ چاہو" (17:110)

حضرت ابو موسی کی سند سے یہ روایت مروی ہے کہ انہوں نے کہا، "ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر پر تھے ، اس دوران جب لوگوں نے بلند آواز سے اللہ اکبر پکارا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"اے لوگو، اپنے ساتھ نرمی کے ساتھ کام لو کیونکہ تم اسے نہیں پکار رہے ہو جو سننے سے معذور ہے یا غیر حاضر ہے۔ بلکہ ، تم اسے پکار رہے ہو جو سننے والا دیکھنے والا ہے۔ "( صحیح بخاری 3910)

حضرت جابر بن سامراہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ،

"میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کر رہا تھا ، اور آپ ﷺ کی نماز اور آپ کا خطبہ دونوں معتدل تھے۔" (صحیح مسلم 866، حدیث صحیح)

نفلی عبادات کے سلسلے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم متعدد مواقع پر اپنے صحابہ کو ان کی نفلی عبادتوں کو محدود کرنے کا حکم دیا تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں اور اپنی صحت بھی برقرار رکھ سکیں۔

مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو نے کہا، "رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا،" اے عبدالله مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ تم دن بھر روزہ رکھتے ہو اور رات بھر عبادت کرتے ہو ۔ "میں نے کہا، "ہاں یا رسول اللہ!" نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، "ایسا مت کیا کرو۔ کبھی روزہ رکھو اور کبھی کھاؤ ، رات کو نماز ادا کرو اور سو بھی جایا کرو۔ بے شک تمہارے جسم کا تم پر حق ہے، تمہاری آنکھوں کا تم پر حق ہے اور تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے۔ "( صحیح بخاری 4903، حدیث صحیح)

حضرت سلمان الفارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ،

"تمہارے اوپر تمہارے رب کا حق ہے، تمہارے اوپر تمہارے جسم کا حق ہے، اور تمہارے اوپر تمہارے خاندان کا حق ہے، لہذا تم ہر حق والے کا حق ادا کرو۔" ( صحیح بخاری 1867، حدیث صحیح)

یہی پیغام ہمیں اس حدیث سے بھی ملتا ہے،

"سب سے بہترین مذہب سب سے آسان ہے۔" [احمد]

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،

"جو یہ چاہتا ہے کہ اس کی زندگی بہت طویل ہو اور اسے زیادہ مراعات عطا کی جائیں اور برے خاتمے سے محفوظ ہو جائے ، تو اسے چاہئے کہ وہ خدا سے ڈرے اور رشتے داروں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھے"۔ ( الحاکم)

آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ،

"اے لوگوں! سلام پھیلاؤ، لوگوں کو کھانا کھلاؤ ، رشتے داروں کے ساتھ تعلقات برقرار رکھو اور رات کو جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز پڑھو تم حفاظت کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ گے۔"(الحاکم)

اسلام مسلمانوں کو صدقہ دینے میں بھی اعتدال پسندی کی تعلیم دیتا ہے۔ یہ مسلمانوں کو اتنا خرچ کرنے کا حکم دیتا ہے جتنا کسی ضرورت مند کی مدد کے لئے کافی ہو ؛ لیکن یہ اتنا مال رکھنے کا بھی حکم دیتا ہے جو اس کے خاندان اور خود کی دیکھ بھال کے لئے کافی ہو۔

اللہ تعالی فرماتا ہے:

"اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں نہ حد سے بڑھیں اور نہ تنگی کریں اور ان دونوں کے بیچ اعتدال پر رہیں۔" (25:67)

لہٰذا ، ہمیں دوسروں کے ساتھ اپنے تعلقات میں بھی اعتدال پسند ہونا چاہئے۔ ہمیں لوگوں کے لئے بھی وہی پسند کرنا چاہئے جو ہم اپنے لئے پسند کرتے ہیں لیکن ہمیں ان کی محبت میں اس حد سے نہیں گزرنا چاہئے کہ ہم ان کی غلط سرگرمیوں کی حمایت کر دیں۔

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا،

‘‘تماری محبت شیفتگی نہ ہو جائے اور تمہاری نفرت تباہی نہ ہو جائے۔" کہا گیا "یہ کیسے ہو سکتا ہے؟" حضرت عمر نے جواب دیا، "جب تم کسی سے محبت کرتے ہو تو اس کی محبت میں بچوں کی طرح فریفتہ ہو جاتے ہو۔ اور اگر کسی سے نفرت کرتے ہو تو تم اپنے ساتھی کے لئے اس کی تباہی چاہتے ہو "( الادب المفرد 1322، حدیث صحیح)۔

ابن حبان مسلمانوں کو غیر مسلموں کے ساتھ معاملات میں درمیانی راستہ اختیار کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے رقمطراز ہیں ، "ان سے قربت حاصل کرنے میں حد سے تجاوز نہ کرو ، اور نہ ہی ان سے دوری اختیار کرنے میں حد سے تجاوز کرو۔" (تفسیر المورد 60:8)

ابن حبان یہ کہنا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کو غیر مسلموں کے ساتھ قربت حاصل کرنے میں اسلام کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہئے اور اسی طرح نہ ہی انہیں ان سے دوری بنانے میں اس حد سے گزر جانا چاہئے کہ ان کے اندر کسی قسم کی نفرت یا عدم تحفظ کا احساس پید ا ہو جائے۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"اللہ کی قسم وہ مومن نہیں ہے، وہ مومن نہیں ہے، وہ مومن نہیں ہے،" کہا گیا ، " کون یا رسول اللہ ؟" (آپ نے فرمایا) جو اپنے پڑوسیوں کو امن اور سلامتی فراہم نہ کر سکے۔ " (صحیح بخاری، جلد 8، نمبر 45)

اس حدیث کے اندر لفظ "پڑوسیوں" میں مسلمان اور غیر مسلم دونوں میں شامل ہیں۔

کچھ اور احادیث جن میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے ساتھ اچھے تعلقات کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ، حسب ذیل ہیں۔

"کیا تمہیں معلوم ہے کہ صدقہ ، روزہ اور نماز سے بہتر کیا ہے ؟ یہ لوگوں کے درمیان امن اور اچھے تعلقات قائم رکھنا ہے، اس لئے کہ جھگڑے اور برے جذبات انسانوں کو تباہ کر دیتے ہیں۔ "(البخاری و مسلم)

"جو کوئی لوگوں کے ساتھ مہربانی کرتا ہے اللہ اس کے ساتھ مہربانی کرے گا۔ لہذا تم زمین کے اوپر انسانوں پر حم کرو اور آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔"(ابو داؤد اور ترمذی)

خلاصہ یہ کہ اسلام نے مسلمانوں کو اپنی روز مرہ کی زندگی کے تمام معاملات میں مسلمانوں کو اعتدال پسندی کا درس دیا ہے۔ انہیں اس شیطان کو خوش کرنے والی کسی بھی قسم کی انتہاپسندی سے بچنا چاہیے جو انہیں سیدھی راہ سے گمراہ کرتا ہے۔ اعتدال پسندی اور توازن کی اس تعلیم کے ساتھ مسلمان انتہا پسندی کی بڑھتی ہوئی لہروں کا مقابلہ کرسکتے ہیں جن سے مسلمانوں اور غیر مسلموں دونوں کو خطرہ ہے۔

ماخذ مطالعہ:

Newageislam.com

ابوامینا الیاس  ‘‘Moderation and Balance in Islam’’ abuaminaelias.com

تفسیر کبیر

معارف القرآن

صحاح ستہ

URL for English article: https://newageislam.com/islamic-society/teachings-moderation-balance-islam/d/114780

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/teachings-moderation-balance-islam-/d/115458

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


 

Loading..

Loading..