New Age Islam
Sat Mar 22 2025, 02:20 AM

Urdu Section ( 19 March 2019, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Human Values and Good Manners Mentioned in the Quran – Part 3 قرآن کریم میں انسانی اقدار اور اچھے اخلاق و کردار کا ذکر


کنیز فاطمہ ، نیو ایج اسلام

8 فروری 2019

جب ہم انسانی اقدار اور اچھے اخلاق و کردار کی بات کرتے ہیں تو اس سےہماری مراد آسان لفظوں میں اللہ عزوجل کی ہدایات کی پیروی کرنا ہوتی ہے ۔ ایسے کام کرنا جن سے اللہ کی رضا حاصل ہو ہمارے  لئے فائدہ مند اور نعمت عظمیٰ کا باعث ہے۔ قرآن مؤمنین سے نیک اعمال کرنے اور برے اعمال سے بچنے کا حکم دیتا ہے ۔ گزشتہ دو قسطوں کی طرح اس تیسری قسط میں بھی یہی الٰہی پیغام پیش کیا گیا ہے۔

31. اللہ سے مغفرت طلب کرو ، وہ غفور رحیم ہے

‘‘اور اپنے لیے جو بھلائی آگے بھیجو گے اسے اللہ کے پاس بہتر اور بڑے ثواب کی پاؤ گے، اور اللہ سے بخشش مانگو، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے’’،(73:20)

32. غریبوں کو کھانا کھلانے کی رغبت دلاؤ

‘‘بھلا دیکھو تو جو دین کو جھٹلاتا ہے- پھر وہ وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے - اور مسکین کو کھانا دینے کی رغبت نہیں دیتا’’(3-107:1)

33. محتاجوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کرو

‘‘ان فقیروں کے لئے جو راہ خدا میں روکے گئے زمین میں چل نہیں سکتے نادان انہیں تونگر سمجھے بچنے کے سبب تو انہیں ان کی صورت سے پہچان لے گا لوگوں سے سوال نہیں کرتے کہ گڑ گڑانا پڑے اور تم جو خیرات کرو اللہ اسے جانتا ہے۔’’ (2:273)

34۔ خرچ میں اسراف سے بچو

‘‘اور اپنا ہاتھ اپنی گردن سے بندھا ہوا نہ رکھ اور نہ پورا کھول دے کہ تو بیٹھ رہے ملامت کیا ہوا تھکا ہوا۔’’ (17:29)

35۔ احسان جتلا کر اپنا صدقہ ضائع نہ کرو

‘‘اے ایمان والوں اپنے صدقے باطل نہ کردو احسان رکھ کر اور ایذا دے کر اس کی طرح جو اپنا مال لوگوں کے دکھاوے کے لئے خرچ کرے اور اللہ اور قیامت پر ایمان نہ لائے، تو اس کی کہاوت ایسی ہے جیسے ایک چٹان کہ اس پر مٹی ہے اب اس پر زور کا پانی پڑا جس نے اسے نرا پتھر کر چھوڑا اپنی کمائی سے کسی چیز پر قابو نہ پائیں گے، اور اللہ کافروں کو راہ نہیں دیتا۔’’ (2:264)

36. مہمانوں کی عزت کرو

یہ قرآن کی آیات 27-51:24 سے ماخوذ ہے۔

مروی ہے کہ رسول اکرم  ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ، ‘‘جو اللہ اور روز قیامت پر ایمان رکھتا ہے چاہئے کہ اپنے پڑوسی کی عزت کرے؛ جو اللہ اور روز قیامت پر ایمان رکھتا ہے چاہئے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے اس لئے کہ یہ اس کا حق ہے’’، عرض کیا گیا ، ‘‘اس کا حق کیا ہے یا رسول اللہ ؟’’ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ‘‘ایک دن اور ایک رات کی اچھی خاطر داری، اور مہمان نوازی تین دنوں تک ہے ، اور اس کے علاوہ جو کچھ ہے وہ اس کے اوپر صدقہ ہے ۔ جو اللہ اور روز قیامت پر ایمان رکھتا ہے چاہئے کہ وہ اچھی بات بولے ورنہ خاموش رہے۔’’ (صحیح بخاری)

37. لوگوں کو نیکی کا حکم اسی وقت دو جب تم خود اس پر عمل کر لو

‘‘کیا لوگوں کو بھلائی کا حکم دیتے ہو اور اپنی جانوں کو بھولتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو تو کیا تمہیں عقل نہیں۔’’ (2:44)

38. زمین پر فساد برپا نہ کرو

‘‘اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے فرمایا اس پتھر پر اپنا عصا مارو فوراً اس میں سے بارہ چشمے بہ نکلے ہر گروہ نے اپنا گھاٹ پہچان لیا کھاؤ اور پیؤ خدا کا دیا اور زمین میں فساد اٹھاتے نہ پھرو۔’’ (2:60)

39. لوگوں کو مسجدوں سے مت روکو

‘‘اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ کی مسجدوں کو روکے ان میں نامِ خدا لئے جانے سے اور ان کی ویرانی میں کوشش کرے ان کو نہ پہنچتا تھا کہ مسجدوں میں جائیں مگر ڈرتے ہوئے ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لئے آخرت میں بڑا عذاب ۔’’ (2:114)

40. حد سے گزرنے والے مت بنو

‘‘اور اللہ کی راہ میں لڑو ان سے جو تم سے لڑتے ہیں اور حد سے نہ بڑھو اللہ پسند نہیں رکھتا حد سے بڑھنے والوں کو۔’’ (2:190)

41. غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آؤ

‘‘اللہ تمہیں ان سے منع نہیں کرتا جو تم سے دین میں نہ لڑے اور تمہیں تمہارے گھروں سے نہ نکالا کہ ان کے ساتھ احسان کرو اور ان سے انصاف کا برتاؤ برتو، بیشک انصاف والے اللہ کو محبوب ہیں۔’’ (60:8)

42. خود کو حرص  وہوس دنیا سے بچاؤ

‘‘تو اللہ سے ڈرو جہاں تک ہوسکے اور فرمان سنو اور حکم مانو اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اپنے بھلے کو، اور جو اپنی جان کے لالچ سے بچایا گیا تو وہی فلاح پانے والے ہیں۔’’ (64:16)

43. غیر مسلموں کو اسلام قبول کرنے پر مجبور نہ کرو

‘‘کچھ زبردستی نہیں دین میں بیشک خوب جدا ہوگئی ہے نیک راہ گمراہی سے تو جو شیطان کو نہ مانے اور اللہ پر ایمان لائے اس نے بڑی محکم گرہ تھامی جسے کبھی کھلنا نہیں، اور اللہ سنتا جانتا ہے۔’’ (2:256)

یہ آیت منسوخ نہیں ہے۔ نیوایج اسلام نے اس موضوع پر ایک مضمون شائع کیا ہے۔ ملاحظہ ہو؛

?Has the Ayat, La Ikraha fid Deen (There is No Compulsion in Religion), been Abrogated

44. تمام نبیوں پر ایمان رکھو

‘‘سب نے مانا اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو یہ کہتے ہوئے کہ ہم اس کے کسی رسول پر ایمان لانے میں فرق نہیں کرتے اور عرض کی کہ ہم نے سنا اور مانا تیری معافی ہو اے رب ہمارے! اور تیری ہی طرف پھرنا ہے،’’ (2:285)

45. جن کے پاس علم کی دولت ہے اللہ انہیں اعلیٰ مقام عطا فرمائے گا

‘‘اللہ تمہارے ایمان والوں کے اور ان کے جن کو علم دیا گیا درجے بلند فرمائے گا، اور اللہ کو تمہارے کاموں کی خبر ہے۔’’ (58:11)

URL for English article: https://newageislam.com/islamic-ideology/human-values-good-manners-mentioned-part-3/d/117689

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/human-values-good-manners-mentioned-part-3/d/118061

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism



Loading..

Loading..