New Age Islam
Wed Mar 22 2023, 10:17 PM

Urdu Section ( 27 Feb 2019, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Human Values and Good Manners Mentioned in the Quran – Part 1 قرآن کریم میں انسانی اقدار اوراچھے اخلاق و کردار کا ذکر


کنیز  فاطمہ ، نیو ایج اسلام

30 جنوری 2019

عام قارئین کے لئے اس تحریری سلسلے میں ہم قرآن میں مذکور انسانی اقدار اور اچھے اخلاق و کردار کا مطالعہ کریں گے۔ ہم مومنین کو چاہئے کہ ان قیمتی اقدار اور اچھے اخلاق و کردار  کو اپنے پلے باندھ لیں تاکہ اپنی زندگی کے روحانی سفر میں ہم ان سے رہنمائی حاصل کر سکیں اور ایک اچھا انسان بنیں ۔

1۔ ترش روئی اور تلخ کلامی سے پرہیز کریں۔

اللہ تعالی فرماتا ہے، "تو کیسی کچھ اللہ کی مہربانی ہے کہ اے محبوب! تم ان کے لئے نرم دل ہوئے اور اگر تند مزاج سخت دل ہوتے تو وہ ضرور تمہارے گرد سے پریشان ہوجاتے تو تم انہیں معاف فرماؤ او ر ان کی شفاعت کرو اور کاموں میں ان سے مشورہ لو اور جو کسی بات کا ارادہ پکا کرلو تو اللہ پر بھروسہ کرو بیشک توکل والے اللہ کو پیارے ہیں۔"(3:159) ترجمہ : کنزالایمان

2۔ غیض و غضب پر قابو رکھیں

اللہ تعالی فرماتا ہے کہ، "وہ جو اللہ کے راہ میں خرچ کرتے ہیں خوشی میں اور رنج میں اور غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے، اور نیک لوگ اللہ کے محبوب ہیں"۔ (3:134) ترجمہ : کنزالایمان

3۔ دوسروں کے ساتھ آپ کا اخلاق اچھا ہو

"اور اللہ کی بندگی کرو اور اس کا شریک کسی کو نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ سے بھلائی کرو اور رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور پاس کے ہمسائے اور دور کے ہمسائے اور کروٹ کے ساتھی اور راہ گیر اور اپنی باندی غلام سے بیشک اللہ کو خوش نہیں آتا کوئی اترانے والے بڑائی مارنے والا"۔ (4:36) ترجمہ : کنزالایمان

4۔ غرور و تکبر کا شکار نہ بنیں

"[اللہ] نے ، "فرمایا تو یہاں سے اُ تر جا تجھے نہیں پہنچتا کہ یہاں رہ کر غرور کرے نکل تو ہے ذلت والوں میں۔"(7:13) ترجمہ : کنزالایمان

5۔ دوسروں کی غلطیوں اور خطاؤں کو درگزر کریں

"اے محبوب! معاف کرنا اختیار کرو اور بھلائی کا حکم دو اور جاہلوں سے منہ پھیرلو"۔ (7:199) ترجمہ : کنزالایمان

6۔ لوگوں سے نرم بات کریں

"تو اس سے نرم بات کہنا اس امید پر کہ وہ دھیان کرے یا کچھ ڈرے۔" (20:44) ترجمہ : کنزالایمان

7۔ اپنی آواز پست رکھیں

"اور میانہ چال چل اور اپنی آواز کچھ پست کر بیشک سب آوازوں میں بری آواز، آواز گدھے کی۔ "(31:19) ترجمہ : کنزالایمان

8۔ دوسروں کا مذاق نہ بنائیں

"اے ایمان والو نہ مَرد مَردوں سے ہنسیں عجب نہیں کہ وہ ان ہنسنے والوں سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں عورتوں سے، دور نہیں کہ وہ ان ہنسے والیوں سے بہتر ہوں اور آپس میں طعنہ نہ کرو اور ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو کیا ہی برا نام ہے مسلمان ہوکر فاسق کہلانا اور جو توبہ نہ کریں تو وہی ظالم ہیں۔ (49:11) ترجمہ : کنزالایمان

9۔ والدین کے ساتھ رحمت و محبت کا رویہ رکھیں

‘‘اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پُوجو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اگر تیرے سامنے ان میں ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان سے ہُوں*، نہ کہنا اور انہیں نہ جھڑکنا اور ان سے تعظیم کی بات کہنا’’۔ (* نفرت کا کوئی اظہار) "(17:23) ترجمہ : کنزالایمان

10۔ انتہائی احترام کے ساتھ والدین سے بات کریں۔

مندرجہ بالا آیت (17:23) ملاحظہ ہو۔

11۔ اجازت کے بغیر والدین کے نجی کمرے میں داخل نہ ہوں

"اے ایمان والو! چاہیے کہ تم سے اذن لیں تمہارے ہاتھ کے مال غلام اور جو تم میں ابھی جوانی کو نہ پہنچے تین وقت نمازِ صبح سے پہلے اور جب تم اپنے کپڑے اتار رکھتے ہو دوپہر کو اور نماز عشاء کے بعد یہ تین وقت تمہاری شرم کے ہیں ان تین کے بعد کچھ گناہ نہیں تم پر نہ ان پر آمدورفت رکھتے ہیں تمہارے یہاں ایک دوسرے کے پاس اللہ یونہی بیان کرتا ہے تمہارے لیے آیتیں، اور اللہ علم و حکمت والا ہے"۔ (24:58) ترجمہ : کنزالایمان

12۔ قرض کو سچائی سے لکھ لیں اور جہاں کہیں بھی تجارت ہو گواہی ضرور قائم کر لیں

"اے ایمان والو! جب تم ایک مقرر مدت تک کسی دین کا لین دین کرو تو اسے لکھ لو اور چاہئے کہ تمہارے درمیان کوئی لکھنے والا ٹھیک ٹھیک لکھے اور لکھنے والا لکھنے سے انکار نہ کرے جیسا کہ اسے اللہ نے سکھایا ہے تو اسے لکھ دینا چاہئے اور جس بات پر حق آتا ہے وہ لکھا تا جائے اور اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے اور حق میں سے کچھ رکھ نہ چھوڑے پھر جس پر حق آتا ہے اگر بے عقل یا ناتواں ہو یا لکھا نہ سکے تو اس کا ولی انصاف سے لکھائے، اور دو گواہ کرلو اپنے مردوں میں سے پھر اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں ایسے گواہ جن کو پسند کرو کہ کہیں ان میں ایک عورت بھولے تو اس کو دوسری یاد دلادے، اور گواہ جب بلائے جائیں تو آنے سے انکار نہ کریں اور اسے بھاری نہ جانو کہ دین چھوٹا ہو یا بڑا اس کی میعاد تک لکھت کرلو یہ اللہ کے نزدیک زیادہ انصاف کی بات ہے اس میں گواہی خوب ٹھیک رہے گی اور یہ اس سے قریب ہے کہ تمہیں شبہ نہ پڑے مگر یہ کہ کوئی سردست کا سودا دست بدست ہو تو اس کے نہ لکھنے کا تم پر گناہ نہیں اور جب خرید و فروخت کرو تو گواہ کرلو اور نہ کسی لکھنے والے کو ضَرر دیا جائے، نہ گواہ کو (یا، نہ لکھنے والا ضَرر دے نہ گواہ) اور جو تم ایسا کرو تو یہ تمہارا فسق ہوگا، اور اللہ سے ڈرو اور اللہ تمہیں سکھاتا ہے، اور اللہ سب کچھ جانتا ہے۔ "(2:282) ترجمہ : کنزالایمان

13۔ آنکھ بند کر کے آباؤ اجداد کی پیروی نہ کریں بلکہ  قرآن کی اتباع کریں

"اور جب ان سے کہا جائے اللہ کے اتارے پر چلو تو کہیں بلکہ ہم تو اس پر چلیں گے جس پر اپنے باپ دادا کو پایا کیا اگرچہ ان کے باپ دادا نہ کچھ عقل رکھتے ہوں نہ ہدایت"۔ (2:170) ترجمہ : کنزالایمان

14۔ اگر قرضدار تنگی میں ہو  تو اسے مہلت دی جائے

"اور اگر قرضدار تنگی والا ہے تو اسے مہلت دو آسانی تک، اور قرض اس پر بالکل چھوڑ دینا تمہارے لئے اور بھلا ہے اگر جانو۔ "(2:280) ترجمہ : کنزالایمان

15۔ رباء نہ کھائیں

"وہ جو سود کھاتے ہیں قیامت کے دن نہ کھڑے ہوں گے مگر، جیسے کھڑا ہوتا ہے وہ جسے آسیب نے چھو کر مخبوط بنادیا ہو اس لئے کہ انہوں نے کہا بیع بھی تو سود ہی کے مانند ہے، اور اللہ نے حلال کیا بیع کو اور حرام کیا سود، تو جسے اس کے رب کے پاس سے نصیحت آئی اور وہ باز رہا تو اسے حلال ہے جو پہلے لے چکا، اور اس کا کام خدا کے سپرد ہے اور جو اب ایسی حرکت کرے گا تو وہ دوزخی ہے وہ اس میں مدتو ں رہیں گے۔ "(2:275) ترجمہ : کنزالایمان

(جاری)

URL for English article: https://newageislam.com/islamic-ideology/human-values-good-manners-mentioned/d/117608

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/human-values-good-manners-mentioned-part-1/d/117872

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism



Loading..

Loading..