New Age Islam
Sun Oct 06 2024, 12:36 PM

Urdu Section ( 19 Dec 2015, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Islam Condemns Religious Extremism اسلام مذہبی انتہا پسندی کی مذمت کرتا ہے

 

 

 

کمال الدین

15 دسمبر 2015

متشدد جرائم کا ارتکاب ایک تسلسل کے ساتھ فتنہ پرور منافق عناصر کر رہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک ہے، اور اس کا حکم خدائے تعالی کبھی نہیں دے سکتا۔ سین برناڈینو، پیرس قتل عام، چارلی ہیبڈو شوٹنگ اور بوکو حرام، القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد جماعتوں کی جانب سے انجام دی جانے والی دیگر متشدد کارروائیوں کا اسلام یا قرآن یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان الہی تعلیمات کا مزید اعادہ اللہ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے پیروکار کر رہے ہیں۔

میں احمدیہ مسلم کمیونٹی امریکہ، سے تعلق رکھنے والا ایک امریکی مسلمان ہوں۔ بہت سی دوسری تعلیمات کے درمیان احمدیہ مسلم کمیونٹی "سب کے لئے محبت" کی تعلیم دیتی ہے۔ یہ عقیدہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز زندگی میں جھلکتا ہے، اور اسی لیے تمام مسلمانوں کو اس کی پیروی کرنی چاہئے۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے عیسائیوں کو اپنی مسجد میں عبادت کرنے کی اجازت دی تھی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ میں مسلمانوں پر یہودیوں اور مشرکین کو رہنما مقرر کیا تھا جس کی ذمہ داری انہوں نے کامیابی کے ساتھ تعصب کے بغیر انجام دیا تھا۔ اس سے بڑا احسان یا مہربانی کا کام اور کیا ہو سکتا ہے؟

مجھے افریقہ میں اپنی پرورش و پرداخت کے بارے میں معلوم ہے جہاں مذہبی اختلافات کے بارے میں لوگ اتنا ہی جانتے ہیں کہ وہ اتوار کے دن پرامن خدمات انجام دیتے ہیں، کرسمس کا تہوار مناتے ہیں، مسلمان نماز جمعہ ادا کرتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں اور رام ذبح کا میلہ لگتا ہے۔ صرف یہی وہ ایسے مواقع ہوتےہیں کہ جب ہمیں یہ معلوم ہوتا ہےکہ کون عیسائی ہے یا کون مسلمان ہے۔ یہاں تک کہ ان مواقع پر بھی مسلمان اور عیسائی آپس میں تحفے تحائف اور مبارک بادیوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک عیسائی پڑوسی مجھے اس کی مرغی ذبح کرنے کے لئے دیتا تھا تاکہ ہم مسلمان اسے کھا سکیں۔ ورنہ ہم سب ایک اٹوٹ جماعت کی طرح تھے ۔ مذہبی مکالمے کو ہمیشہ روشن خیالی کا ایک ذریعہ مانا جاتا تھا، جسے جیتنے کی کوشش نہ تو کوئی مسلمان کرتا تھا اور نہ ہی کوئی عیسائی،بلکہ ہم سب اس کی توضیح کرنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے میں دلچسپی رکھتے تھے۔ جیسا کہ قرآن مجید کی مندرجہ ذیل آیات میں بقائے باہمی بر مبنی اسلام کی یہ تعلیم موجود باہمی:

"اﷲ ایمان والوں کا کارساز ہے وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لے جاتا ہے، اور جو لوگ کافر ہیں ان کے حمایتی شیطان ہیں وہ انہیں (حق کی) روشنی سے نکال کر (باطل کی) تاریکیوں کی طرف لے جاتے ہیں، یہی لوگ جہنمی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔" (قرآن 2:257)۔

" اور کسی شخص کو (اَز خود یہ) قدرت نہیں کہ وہ بغیر اِذنِ الٰہی کے ایمان لے آئے۔ وہ (یعنی اللہ تعالی) کفر کی گندگی انہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو (حق کو سمجھنے کے لئے) عقل سے کام نہیں لیتے۔" (قرآن 10:100)۔

اے حبیب!) اگر پھر بھی آپ سے جھگڑا کریں تو فرما دیں کہ میں نے اور جس نے (بھی) میری پیروی کی اپنا روئے نیاز اﷲ کے حضور جھکا دیا ہے، اور آپ اہلِ کتاب اور اَن پڑھ لوگوں سے فرما دیں: کیا تم بھی اﷲ کے حضور جھکتے ہو (یعنی اسلام قبول کرتے ہو)؟ پھر اگر وہ فرمانبرداری اختیار کر لیں تو وہ حقیقتاً ہدایت پا گئے، اور اگر منہ پھیر لیں تو آپ کے ذمہ فقط حکم پہنچا دینا ہی ہے، اور اﷲ بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے۔" (3:20)

اسلام امن کا ایک مذہب ہے، اور مسلمانوں کو ہمیشہ امن کا متلاشی ہونا چاہئے۔ کوئی تشدد آمیز رویہ اسلامی نہیں ہو سکتا۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور رواداری کی ایک اور شاندار مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب آپ فاتحانہ شان کے ساتھ اپنے وطن مکہ میں داخل ہوئے۔ مکہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو شدید ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تمام تر اختیارات کے ساتھ اپنی واپسی پر آپ ایک فاتح کی حیثیت سے داخل ہوتے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے تمام تر اختیارات کے باوجود نہ تو کسی کو دہشت زدہ کیا اور نہ ہی اپنے دشمنوں کو قتل کیا، بلکہ اس کے بجائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان تمام لوگوں کو معاف کر دیا جن لوگوں نے مکہ میں اسلام کے ابتدائی ادوار میں آپ کے خلاف جنگ کیا تھا۔ لہٰذا، اب یہ بات واضح ہو گئی کہ دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی خدا اور اس کے نبیوں کی تعلیمات کے مطابق اسلامی احکامات پر عمل کرنے والے ہیں۔ لہذا، کسی شخص کو ہلاک کرنا یقینی طور پر اپنے مذہب کی تبلیغ و اشاعت کرنے یا اختلاف کو حل کرنے کا کوئی مقدس ذریعہ نہیں ہے۔

میں اسے مکمل طور پر دہشت گردی، قتل اور عدم روادار قرار دیتے ہوئے اس عمل کی مذمت کرتا ہوں۔ میں سین بیرنارڈینواور دنیا کے دیگر حصوں میں رونما ہونے والی ان دہشت گردانہ کارروائیوں کے متاثرین کے خاندانوں کے لیے اپنی ہمدردی اور دلی تعزیت کا ظہار کرتا ہوں۔

ماخذ:

goo.gl/ZDJ4gN

URL for English article:  https://newageislam.com/islam-terrorism-jihad/islam-condemns-religious-extremism/d/105609

URL for this article: https://newageislam.com/urdu-section/islam-condemns-religious-extremism-/d/105657

New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Womens in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Womens In Arab, Islamphobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism,

 

Loading..

Loading..