New Age Islam
Wed Jun 25 2025, 04:50 AM

Urdu Section ( 29 Jan 2025, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Resurgent Islamist Attacks in Europe and America: Motives, Ideology, Modus Operandi, Impacts, Religious Misinterpretation, Indoctrination and Policy Actions یورپ اور امریکہ میں اسلام پرست حملوں کا آغاز نو: محرکات، نظریہ، طریقہ کار، اثرات، مذہب کی غلط ترجمانی، ذہن سازی اور پالیسی

گریس مبشر، نیو ایج اسلام

 3 جنوری 2025

 یورپ اور امریکہ میں اسلام پرست دہشت گردی کا آغاز نو، اس عالمگیر دنیا میں انتہا پسندانہ نظریات سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کی پیچیدگیوں کو واضح کرتا ہے۔ نیو اورلینز اور برلن میں ہونے والے حالیہ حملے، ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے، اس کی بنیادی وجوہات کو نظر میں رکھ کر، حفاظتی اقدامات سمیت ایک جامع حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے۔

 اہم نکات:

 1.  بنیاد پرست مبلغین اور آن لائن پلیٹ فارم انتہا پسندانہ نظریات کی اشاعت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

 2.    ان بیانیوں میں اکثر مذہب کی غلط ترجمانی کو سیاسی شکایات کے ساتھ ملا کر پیش کیا جاتا ہے، جس سے حساس افراد کے دل و دماغ میں ایک مضبوط لیکن خطرناک نقطہ نظر پیدا ہو جاتا ہے۔

 3. مذہب کی غلط ترجمانی کا مقابلہ کرنے کرنے کے لیے اعتدال پسند اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا، بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینا، اور ایسے تعلیمی پروگراموں میں سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے، جن میں اسلام کی پرامن اور جامع تعلیمات پر زور دیا گیا ہو۔

 ------

 جیسےہی 2025 میں آغاز ہوا، یورپ کے کئی شہروں پر اسلام پسند دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ نئے سال کے موقع پر نیو اورلینز میں ٹرک کی ٹکر کے حملے اور برلن کی ایک سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملے جیسے واقعات سے، یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خطرہ اب بھی پھیلتا جا رہا ہے، اور اب یہ بین الاقوامی شکل اختیار کر چکا ہے۔ یہ دونوں حملے انتہاپسندوں کے مختلف حربوں کی مثال ہیں، اور اس بات کا منھ بولتا ثبوت کہ وہ اب بھی خوف اور دہشت پیدا کرنے کے لیے عوامی مقامات پر اپنی موجودگی کا احساس کرانا چاہتے ہیں۔

 حالیہ حملے: کیس اسٹڈیز

 نئے سال 2025 کا آغاز ہوتے ہی، سلسلے وار اسلام پسند دہشت گردانہ حملوں نے، شدت پسند نظریات سے لاحق مستقل خطرے کو اجاگر کیا ہے۔ خاص طور پر، نیو اورلینز اور برلن میں ہونے والے واقعات نے، ایسے عناصر کے بدلتے ہوئے حربوں اور محرکات کو اجاگر کیا۔

 نیو اورلینز ٹرک ریمنگ حملہ

 1 جنوری 2025 کے ابتدائی لمحوں میں، نیو اورلینز کی بوربن اسٹریٹ، جو کہ اپنی چہل پہل اور رات کی زندگی کے لیے مشہور ہے، ایک المناک حملے کا منظر نامہ بن گئی۔ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ امریکی فوج کے تجربہ کار سپاہی شمس الدین جبار نے فورڈ F-150 لائٹننگ پک اپ ٹرک سے ایک ہجوم کو روند دیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور کم از کم 35 زخمی ہوئے۔ اس حملے کے بعد، جبار گاڑی سے باہر نکلا اور پولیس کے ساتھ گولی باری میں مصروف ہو گیا، جس کے نتیجے میں پولس کی گولی سے مارا گیا۔

 تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جبار نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا، اور اسلامک اسٹیٹ (ISIS) سے وفاداری کا عہد کیا تھا۔ اس کے ٹرک سے ISIS کا جھنڈا ملا، اور اس نے ایسی ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں جن سے اس کے انتہا پسندانہ عزائم کا اظہار ہوتا ہے۔ حکام اس حملے اور اسی دن لاس ویگاس میں ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر ہونے والے کار بم دھماکے کے درمیان ممکنہ تعلق کی تحقیقات کر رہے ہیں، حالانکہ ابھی تک اس کا کوئی پختہ ثبوت نہیں مل سکا ہے۔

 اسکاٹش سن

 نیو اورلینز حملے میں کئی طرح کے لوگ اس کا شکار ہوئے، جن میں ہائی اسکول کے فارغ التحصیل، کالج کے سابق فٹ بال کھلاڑی، اور والدین شامل ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کس اندھا دھند انداز میں یہ حملہ انجام دیا گیا۔

نیویارک پوسٹ

 برلن کی سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملہ

 31 دسمبر 2024 کو برلن کی ایک سپر مارکیٹ میں چاقو سے حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حملہ آور، مبینہ طور پر حملے کے دوران انتہا پسندانہ نعرے لگا رہا تھا، اسے راہگیروں نے قابو میں لاکر پولیس کی حراست میں بھیج دیا۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے، کہ اس فرد کو آن لائن انتہا پسندانہ مواد کے ذریعے بنیاد پرست بنایا گیا تھا، اور وہ بنیاد پرست افراد کے کھلے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔ حملے کا وقت، یعنی نئے سال کی شام کی تقریبات، جو متعین کیا گیا اس کا مقصد عوام میں زیادہ سے زیادہ خوف اور دہشت پیدا کرنا تھا۔

 محرکات اور نظریہ: مذہب کا غلط استعمال بنیاد پرستی کی خاطر

 اسلام پسند دہشت گرد حملوں کا محرک گہری نظریاتی، سیاسی اور سماجی شکایات میں مضمر ہے۔ انتہاپسند بیانیوں کے مطابق، اس طرح کی کارروائیاں مغربی جبر کے خلاف ایک بہت بڑا جہاد، اور اسلامی خلافت کے قیام کا حصہ ہیں۔ حملہ آور اپنے تشدد کو جائز قرار دینے کے لیے مذہب کی غلط تشریحات پر انحصار کرتے ہیں، جس سے یہ دین اور بنیاد پرستی کا ایک مہلک معجون مرکب بن جاتا ہے۔

عالمی اور علاقائی اثرات

 بہت سے حملہ آوروں کو بین الاقوامی واقعات سے تحریک ملتی ہے، جن میں مشرق وسطیٰ میں عالم مغرب کی فوجی مداخلت، اسرائیل-فلسطین تنازعہ، اور اسلامک اسٹیٹ کی علاقائی خلافت کا خاتمہ شامل ہے۔ ان واقعات کو دہشت گرد گروہ اسلام کے خلاف عالمی سازش کا ثبوت مانتے ہیں، جو ان کے اندر مزید مظلومیت کا احساس پیدا کرتا ہے اور پرتشدد انتقام کو جواز فراہم کرتا ہے۔

 بہت سے مجرموں کے معاملے میں، یہ بنیاد پرستی کا ایک دھیما عمل ہے، جو آن لائن پروپیگنڈے، علیحدگی اور انتہا پسندوں کے نیٹ ورکوں میں پھنسنے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ بھرتی کرنے والے ایسے لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں جن کے پاس ان کی اپنی ذاتی شکایات ہوتی ہیں، اور ایک مذہبی فریضہ کے طور پر تشدد کو فروغ دیتے ہوئے، وہ ان کے اندر مقصد اور تعلق کا احساس پیدا کرتے ہیں۔

 طریق کار: ترقی پذیر حکمت عملی اور منصوبہ بندی

 ان طریقوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام پرست انتہا پسند حالات کے مطارق کام کرتے ہیں۔ ان کی حکمت عملی میں مربوط، ہائی پروفائل آپریشنوں سے لے کر لو ٹیک، تنہا حملوں تک جیسے اقدامات شامل ہوتے ہے، جس سے ان حملوں کو روکنا کافی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

 ٹرک ریمنگ حملے

 نیو اورلینز کا حملہ گاڑیوں سے روندنے جیسے حملوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ اس طرح کا حملہ انجام دینا آسان ہوتا ہے جس میں تربیت یا وسائل و ذرائع کی کسی مہارت کی ضرورت نہیں ہوتی، اس کے باوجود زیادہ سے زیادہ ہلاکتیں اور خوف و دہشت کا ماحول قائم ہو جاتا ہے۔ نائس، برلن اور لندن میں بھی ایسا ہی ہوا جب حملوں میں پیدل چلنے والے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، اور گاڑیوں کو تباہی کے آلے کے طور پر استعمال کیا گیا۔

 چاقو کے حملے

 چاقو کے حملے، جیسا کہ برلن سپر مارکیٹ میں دیکھنے کو ملا، یہ بھی ایک کم ٹیکنالوجی طلب لیکن انتہائی مہلک حکمت عملی ہے۔ یہ نسبتاً ایک آسان آپریشن ہے جس کو انجام دینے کے لیے کم سے کم منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا، وقت سے پہلے اس کا پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے۔ یہ بات کہ حملہ آور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں جا سکتا ہے، اور آسانی سے ہاتھ آنے والے ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے، اس کے مضمرات انتہائی تباہ کن ہوتے ہیں۔

 آن لائن بھرتی اور رابطہ کاری

 ان حالیہ حملوں میں دونوں حملہ آوروں کو آن لائن مواد کے ذریعے بنیاد پرست بنایا گیا تھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ کس طرح انتہا پسندی کو فروغ دے سکتا ہے۔ سوشل میڈیا اور انکرپٹڈ میسجنگ ایپس انتہاپسندوں کو پروپیگنڈا پھیلانے، لوگوں کو بھرتی کرنے اور حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا راستہ فراہم کرتے ہیں، جس کا پتہ لگانا بہت مشکل ہے۔

 معاشرتی اور حکومتی کے مضمرات

 اسلام پسند دہشت گردی کی واپسی کے بڑے گہرے مضمرات ہیں: یہ معاشروں میں دہشت پیدا کرتا ہے اور حکومتوں کو چیلنج کرتا ہے کہ وہ شہری آزادیوں سے سمجھوتہ کیے بغیر موثر جواب دیں۔

 عوامی خوف اور سماجی تناؤ

 اندھا دھن حملے عوام کے خوف اور اضطراب کو بڑھا دیتے ہیں۔ اس سے معاشرے میں عدم اعتماد کا احساس پیدا ہو جاتا ہے۔ برلن میں ایک سپر مارکیٹ میں چُھرا گھونپنے کے واقعے نے لوگوں کے دلوں میں مسلمانوں کے لیے برے جذبات پیدا کر دیے، پولرائزیشن میں اضافہ ہوا، اور سماجی تناؤ کو بڑھاوا ملا، اس طرح انتہا پسندوں کی بیانیے کا شکار ہو کر، لوگ تشدد اور شکوک و شبہات کے دائروں میں مزید بٹ گئے۔

 معاشی اثرات

 دہشت گردی کے معاشی اثرات خاص طور پر نشانہ بنائے گئے شہروں میں بہت زیادہ ہیں۔ سیاحت میں کمی؛ سیکورٹی کے اخراجات میں اضافہ؛ اور روزمرہ کی زندگی میں دہشت، اقتصادی عدم استحکام کا باعث بنتے ہیں۔ ہولی ڈے مارکیٹ، ثقافتی تقریبات، اور عوامی تقریبات-جن پر اکثر حملہ کیا جاتا ہے-میں بھاری کمی دیکھی جاتی ہے۔

 سیاسی پولرائزیشن

 حملوں میں اضافے نے پورے یورپ میں سیاسی بیانیے کو ایک نئی شکل دی ہے۔ فار رائٹ پاپولسٹ تحریکوں نے دہشت گردی کے خوف سے فائدہ اٹھا کر، امیگریشن کے سخت انتظامات اور سخت حفاظتی اقدامات کی وکالت کر کے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ دوسری طرف، ترقی پسند لوگ اجتماعیت کی اہمیت اور بنیاد پرستی کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے پر زور دیتے ہیں۔

 مذہب کی غلط ترجمانی: بنیاد پرست آئیڈیالوجی کا مرکز

 دہشت گردی اور تشدد کے لیے اسلامی تعلیمات کا غلط استعمال، اسلامی دہشت گردوں کے نزدیک مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ انتہا پسند گروہ مذہبی کتابوں میں ہیرا پھیری کرتے ہیں، ہر قسم کے سیاق و سباق اور روحانی پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہیں، اور اسے طاقت کا غلط استعمال کرنے والوں کی سیاسی تحریکوں سے جوڑ دیتے ہیں۔

 جہاد کا اغوا

 انتہاپسندوں نے تشدد کو قانونی حیثیت دینے کے لیے جہاد کے تصور کا استحصال کیا ہے، جو روایتی طور پر خود کو بہتر بنانے اور انصاف کے لیے جدوجہد جیسے وسیع ترین معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔

 جہاد کے تصور کی یہ جان بوجھ کر غلط تشریح، بھرتی کرنے والوں کو یہ آزادی دیتی ہے، کہ وہ اپنے مقصد کو ان لوگوں کے سامنے، ایک مذہبی ذمہ داری کے طور پر پیش کر سکیں، جو آسانی کے ساتھ بہک جاتے ہیں اور جو معنی اور مقصد کی تلاش میں۔

پروپیگنڈا اور ذہن سازی

 بنیاد پرست مبلغین اور آن لائن پلیٹ فارم انتہا پسندانہ نظریات کی اشاعت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان بیانیوں میں اکثر مذہب کی غلط ترجمانی کو سیاسی شکایات کے ساتھ ملا کر پیش کیا جاتا ہے، جس سے حساس افراد کے دل و دماغ میں ایک مضبوط لیکن خطرناک نقطہ نظر پیدا ہو جاتا ہے۔

 دین کی غلط تعبیر و تشریح کا مقابلہ

 مذہب کی غلط ترجمانی کا مقابلہ کرنے کرنے کے لیے اعتدال پسند اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا، بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینا، اور ایسے تعلیمی پروگراموں میں سرمایہ کاری کرنا ضروری ہے، جن میں اسلام کی پرامن اور جامع تعلیمات پر زور دیا گیا ہو۔

 یورپی حکومتوں نے اسلام پسند دہشت گردی میں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس طرح کی پالیسیوں میں اینٹی اٹیک، اینٹی ریڈیکلائزیشن اور سوشل ریزیلینس (سماجی لچک) جیسے اقدامات شامل ہیں۔

 نگرانی اور سیکورٹی میں اضافہ

 یورپی سیکورٹی کی حکمت عملیوں میں، عوامی مقامات کی نگرانی میں نمایاں اضافہ، سرحدوں پر کنٹرول کا مضبوطی سے نفاذ، اور انسداد دہشت گردی کی اکائیوں کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ فی الحال حملوں کو ٹریک کرنے اور روکنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی، جیسے آرٹی فیشیل انٹیلیجنس(مصنوعی ذہانت) اور پریڈکٹیو اینالیسس (پیشین گوئی کے تجزیات) استعمال ہوتے ہیں۔

 کاؤنٹر ریڈیکلائزیشن پروگرام

 کمیونٹی انگیجمنٹ کے پروگرام کے ذریعے بنیاد پرستی کی بنیادی وجوہات کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان پروگراموں کا کام خطرے میں پڑنے والے نوجوانوں کی رہنمائی کرنا، جامعیت کو فروغ دینا اور انتہا پسندانہ نظریات کا متبادل بیانیہ فراہم کرنا۔

 قانون سازی میں اصلاحات

 حکومتوں نے نفرت انگیز تقریر، انتہا پسندانہ پروپیگنڈے اور دہشت گردی کی مالی معاونت پر سخت قوانین بنائے ہیں۔ ان اقدامات اور شہری آزادیوں کے درمیان توازن قائم کرنا ایک چیلنج ہے۔

 بین الاقوامی تعاون

 بین الاقوامی تعاون ہی اسلامی دہشت گردی کے بین الاقوامی اثرات سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے۔ یورپی ممالک انٹیلی جنس کا اشتراک کرنے، انتہا پسندوں کے نیٹ ورکوں کو ٹریک کرنے، اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے، امریکہ جیسے اتحادیوں کے ساتھ قریبی تعاون قائم کرتے ہیں۔

 نتیجہ: ایک پیچیدہ جنگ

 یورپ اور امریکہ میں اسلام پرست دہشت گردی کا آغاز نو، اس عالمگیر دنیا میں انتہا پسندانہ نظریات سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کی پیچیدگیوں کو واضح کرتا ہے۔ نیو اورلینز اور برلن میں ہونے والے حالیہ حملے، ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے، اس کی بنیادی وجوہات کو نظر میں رکھ کر، حفاظتی اقدامات سمیت ایک جامع حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے۔

 جہاں حکومتوں کو چوکنا رہنا ضروری ہے، وہیں مختلف معاشروں کے دمیان ہم آہنگی اور ان کی طاقت بھی اتنی ہی اہم ہے۔ مذہب کی غلط ترجمانی کو چیلنج کرتے ہوئے، جامعیت کو فروغ دے کر، اور شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے، یورپ ایک ایسے مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکتا ہے، جہاں دہشت گردی اس کی عوامی گفتگو یا سماجی ساخت کو نقصان پہنچانے سے قاصر ہو۔ آگے بڑھنے کے لیے اسٹریٹجک کارروائی کی ضرورت ہے، لیکن اس سے بھی ضروری رواداری، تنوع اور انسانی وقار کی قدروں کے تئیں ایک عزم مصمم ہے، جنہیں انتہا پسند تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

 -----

English Article: Resurgent Islamist Attacks in Europe and America: Motives, Ideology, Modus Operandi, Impacts, Religious Misinterpretation, Indoctrination and Policy Actions

URL: https://newageislam.com/urdu-section/islamist-europe-america-ideology-religious-misinterpretation-indoctrination/d/134460

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

Loading..

Loading..