New Age Islam
Tue Mar 17 2026, 06:17 AM

Urdu Section ( 28 Nov 2025, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

History and Civilization of Islam-Part-89 تاریخ وتمدن اسلام

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔89)

20 نومبر،2025

حضرت مولانا محمد یوسفؒ سے اپنے تعلقات کی تفصیل انہوں نے بڑی کیفیت کے ساتھ بیان کی ہے۔ امروہہ او رنواح امروہہ کے دیہات میں ان کی تبلیغی سرگرمیو ں کی طرف گذشتہ صفحات میں اشارہ کیا جاچکا ہے۔کسی موقع پر اس کی تفصیل بیان کی جائے گی تاکہ یہ اندازہ ہوسکے کہ انہوں نے کسی خاموشی سے تحریک کو آگے بڑھانے میں حصہ لیا تھا اورنمودونمائش سے گریزں رہے تھے۔

بچوں کی دینی تعلیم پر زور

ماموں صاحبؒ اپنے جماعتی دوروں اور روز مرہ کی مجلسوں میں بچوں کی دینی تعلیم پر بہت زور دیتے تھے۔ ان کا خیال تھاکہ اگر اس طرف سے بے توجہی برتی گئی، تومسلمانوں کی دینی زندگی کا تاروپود بکھرجائے گا۔ فرماتے تھے کہ بچوں کو دنیوی تعلیم کے دھندوں میں اس طرح الجھا دیا گیا ہے کہ ان کو قرآن پاک تک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے وقت نہیں رہا۔ ان کو ا س بات کی بڑی خوشی تھی کہ میرے بچے بفضلہ تعالیٰ دینی تعلیم سے محروم نہیں،بلکہ ادائیگی فرائض کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔ میرابڑا لڑکا احتشام سلمہ (جواب یونیورسٹی میں پروفیسر انجینئرنگ ہے) جب تعلیم کے لئے امریکہ گیا، تو وہاس کے فکرمند تھے کہ کہیں نماز روزہ سے بے توجہی نہ برتنے لگے۔ جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ نماز روزہ پابندی سے وہاں کرتا ہے، تو بہت خوش ہوئے اور دعائیں دیں۔ قیام امریکہ کے زمانہ میں اس کومعلوم ہوا کہ حضرت علی میاں صاحب آنکھوں کے علاج کے لیے آئے ہوئے ہیں۔ اس سے ہسپتال جاکر مولانا سے ملاقات کی اور مزاج پرسی، اور یہ سب تفصیل ماموں صاحب کو لکھ کر بھیجی۔ وہ خود مولانا کی خیرت معلوم کرنے کے لئے بے چین تھے۔خط پاکر بہت خوش ہوئے او رکہا کہ اگر دینی تعلیم صحیح ہوجائے تو اخلاق خود بخود درست ہوجاتے ہیں۔ ماموں صاحب میر لڑکی عذرا سلمہا (جو اب یونیورسٹی میں ریڈرہے) کو دینی رسائل برابربھیجتے رہتے تھے۔ اورجب علی گڑھ تشریف لاتے تو اس طرح کاسوال کرتے۔ جس سے اندازہ ہوسکے کہ اس نے وہ رسائل غور سے پڑھے ہیں یا نہیں۔ میرے سب سے چھوٹے لڑکے فرحان سلمہ (آکسفورڈ یونیورسٹی میں اسلامک سنٹر کا ڈائرکٹر ہے) کے وہاں کام اور تقرر کے متعلق ماموں صاحب نے ندوہ میں سنا کہ مولاناعلی میاں صاحب زاد مجدہ کی نگرانی اور سرپرستی میں وہ مرکز کام کررہا ہے، تو بہت خوش ہوئے۔ او رتحقیق کی کہ نماز روزہ اور تلاوت کلام پاک کی پابندی کا کیا حال ہے۔ جب معلوم ہوا کہ اس کی پابندی کرتاہے، تو بہت خوش ہوئے۔ فرحان سلمہ کو سحری کے وقت اٹھنے میں نیند کے غلبہ کی وجہ سے بڑی دقت ہوتی تھی۔ اس نے بتایاکہ اس کا انتظام یہ کیاہے کہ لندن سے ڈاکٹر خالد حسن قادری(فرزند مولانا حامدحسن قادری) اس کو صحیح وقت پرٹیلی فون کرتے ہیں، اور جب تک وہ پوری طرح بیدار نہ ہوجائے، ٹیلی فوج نہیں رکھتے، تو بہت دعائیں دیں او رکہا کہ باہر ملکوں میں جانے والے بچوں کے متعلق سب سے بڑا خطرہ یہی رہتاہے کہ کہیں دین سے دور نہ ہوجائیں۔ مجھ سے ایک بار فرمایا کہ اللہ نے اس معاملہ میں تمہیں خوش قسمت بنایاہے کہ ماشا ء اللہ اولاد دیندار ہے۔

حج کو روانگی

حج کو روانگی بڑی کیفیت اور سرشاری کے عالم میں اچانک ہوگئی تھی۔ وہاں کی کیفیات کو بیان کرنے سے گریز کرتے تھے۔ وہاں جو لکڑی جو ہاتھ میں رہی اورجو جوتے پہنتے تھے، ان کو بڑی احتیاط سے رکھا تھا۔ کسی نے لکڑی کو بداحتیاطی سے توڑ دیا تو کئی دن اس کا ملال رہا۔انہوں نے اپنا سفر نامہ تو نہیں لکھا،لیکن حج کو روانگی کے وقت مولانا رفیع الدین مرادآبادیؒ کا سفرنامہ بڑی محنت سے ترجمہ کرکے شائع کیا۔

امروہہ میں حافظ محمد عبدالرؤف صاحب رؤوف امروہوی عشق رسول میں اپنی سرشاری میں مشہور تھے۔ نعتیہ کلام بڑا پرسوز او رپرتاثیر ہوتا تھا۔ مولانا فریدیؒ کے اصرار پر انہوں نے اپنی سوانح حیات، جس میں سفر حج کی روئداد بھی شامل ہے، شائع کی، وہ دوسروں سے ان کی روئداد حج بڑی دلچسپی او رانہماک سے سنتے تھے،لیکن انہوں نے اپنی داستان کبھی نہیں سنائی۔بس ظاہری تفصیلات تک گفتگو کو محدود رکھتے تھے۔جب میں نے حج کے لیے جانے کاارادہ کیا تو انہوں نے دمشق میرے پاس مولانا نعمانی کی کتاب’آپ حج کیسے کریں؟‘ اس ہدایت کے ساتھ بھیجی کہ اس کا بہت غور سے مطالعہ روانگی سے قبل کرلینا۔

فتووں کا کام

ان کے وفور علم اور تعبددینی کے باعث لوگ بڑی تعداد میں ان سے فتووں کے لیے رجوع کرتے تھے، او ران کے فیصلوں کا بڑا حترام کرتے تھے۔ روزانہ اخبار’آزاد ہند‘ کلکتہ لکھا ہے:

”امروہہ کے تمام مسلمان دینی اور دنیوی معاملات میں ان کو آخری جج مانتے تھے او ران ہی کی تحریک پر لاکھوں روپے کے خرچ سے جامع مسجد اور اس سے ملحقہ عمارتوں کی تجدیدوتوسیع بھی ہوئی“۔

اس نو عیت کا اثر اور اس انداز کااحترام صرف اللہ کی دین ہے، جس کے پیچھے ان کے کرداروں کی مضبوطی اور سیرت کی دلنوازی کار فرما تھی۔

صدرجمہوریہ کی طرف سے اعزاز 1981 ء میں صدر جمہوریہ ہند نے فارسی کی سند اعزاز مع مالی امداد تاحیات عنایت فرمائی، لیکن اس امداد سے ان کی زندگی کی متوکلانہ شان میں فرق نہیں آیا۔

روحانی نسبت

حضرت مولانا حسین احمد صاحب مدنیؒ نوراللہ فرقدہ سے تلمذ توتھا ہی، بعد کو روحانی نسبت بھی پیدا ہوگئی۔ تقسیم ہند کے بعداعظم پور باسٹھ کے قریب نواب ساجد علی خاں سنبھلی کے فارم کے ڈیرے میں حضرت مدنیؒ سے بعیت ہوئے۔ اپنے شیخ سیان کو جو عقیدت او رمحبت تھی۔ اس کااندازہ ان کی گفتگو سے ہوتاتھا۔ ان کا نام آتے ہی آنکھوں میں ایک چمک پیدا ہوجاتی تھی۔ اپنے ابتدائی زمانہ میں مجھے مدنیؒ سے کوئی عقیدت نہیں تھی۔ انہوں نے اس اندازے سے مختلف اوقات میں ان کے حالات وکوائف بیان کیے، اور بتایا کہ مولانامدنیؒ نے مشایخ متقدمین کے طرز پر ریاضت کی ہے کہ رفتہ رفتہ میرے دل میں ان کی بڑی عزت پیدا ہوگئی۔بعد کو حضرت مدنیؒ سے مختلف مسائل پر خط وکتابت بھی ہوئی۔ جب 1988 ء میں دہلی میں شیخ الاسلام سیمنار منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا تو انہوں نے مجھے لکھا:

”تم بھی 76 صفحات کاایک مختصر مقالہ لکھ دو جس میں اپنے تاثرات کا اظہار کردو۔ تمہارے نام جو حضرتؒ کے خطوط آئے ان کا پس منظر بھی بیان کردیا جائے تو بہترہے، یا ان کی کسی خوبی یا خصو صیت کو ظاہر کرنے کے لئے چند صفحات لکھ دو۔۔۔ اس سلسلہ میں کچھ صرور لکھنا“۔(جاری)

--------------------

Related Article: History and Civilization of Islam تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-2 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-3 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-4 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-5 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-6 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-7 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-8 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-9 تاریخ و تمدنِ اسلام

 Related Article: History and Civilization of Islam-Part-10 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-11 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-12 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-13 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-14 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-15 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-16 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-17 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-18 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-19 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-20 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-21 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-22 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-23 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-24 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-25 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-26 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-27 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-28 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-29 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-30 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-31 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-32 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-33 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-34 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-35 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-36 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-37 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-38 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-39 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-40 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-41 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-42 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-43 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-44 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-45 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-46 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-47 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-48 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-49 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-50 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-51 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-52 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-53 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-54 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-55 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-56 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-57 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-58 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-59 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-60 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-61 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-62 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-63 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-64 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-65 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-66 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-67 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-68 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-69 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-70 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-71 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-72 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-73 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-74 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-75 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-76 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-77 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-78 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-79 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-80 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-81 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-82 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-83 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-84 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-85 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-86 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-87 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-88 تاریخ وتمدن اسلام

URL: https://newageislam.com/urdu-section/history-civilization-islam-part-89/d/137802

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..