New Age Islam
Tue Mar 10 2026, 04:55 AM

Urdu Section ( 22 Nov 2025, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

History and Civilization of Islam-Part-83 تاریخ وتمدن اسلام

خلیق احمد نظامی

(حصہ۔83)

14 نومبر،2025

ماموں صاحب کو میں نے کبھی ظاہر ی اور اوراد ووظائف میں مشغول نہیں دیکھا۔لیکن وہ ہمیشہ باوضو رہتے تھے۔کتنا ہی ضروری کام ہو، کتنی ہی مصروفیت ہو، لیکن بے وضو رہنا ایک منٹ کیلئے بھی گوارانہ تھا۔ وہ غالباً ’ذکر خفی‘ اور ’خلوت درانجمن‘ پرعامل تھے۔بعض واقات چادر اوڑھے لیٹے رہتے او رکسی کو معلو م نہ ہو تا کہ کس کام میں مصروف ہیں۔غالباً اخفاءِ حال کے خیال سے اوراد ووظائف کی نمائش سے پرہیز کرتے تھے۔علی گڑھ میں اکثر میرا لڑکا مجیب سلمہ‘، ان کے ساتھ کمرے میں ہوتا تھا۔ وہ خود نماز کا پابند تھا اور صبح سویرے اٹھتاتھا۔ اس کو رات کے وقت کئی کئی بار پکار کرپوچھتے تھے کہ ”کیا نماز کا وقت ہوگیا؟“ وہ کہتا کہ ابھی تو 2یا 3 بجے ہیں۔کہتے ذرا گھڑی دیکھ کے بتاؤ۔نماز باجماعت کا بہت اہتمام کرتے تھے۔آخری وقت میں جب خود رضائی اوڑھنے کی بھی طاقت جسم میں نہ رہی تھی او رکروٹ دلانے کے لیے دودوآدمی سہارا دیتے تھے نماز باجماعت کا یہ اہتمام تھاکہ چارپائی صف میں لگادی جاتی تھی او رانگلیوں کے اشارے سے باجماعت نماز ادا کرتے تھے۔میں نے اپنی والدہ مرحومہ سے سنا تھا کہ نماز کی پابندی انہوں نے بہت ہی چھوٹی عمر سے شروع کردی تھی۔روزوں کا حال بھی یہی تھا۔کبھی بیماری میں بھی ان کے روزے قضا نہیں ہوئے۔ نماز روزہ ان کی زندگی کا معمول بن گیا تھا، جس کو بلاتکلف انجام دیتے تھے۔

ماموں صاحب نے شادی نہیں کی تھی۔ شروع زمانہ میں میری والدہ مرحومہ ان سے شادی کیلئے کہتی تھیں تووہ مسکراکر خاموش ہوجاتے تھے نہ کبھی ہاں کرتے نہ ناں۔ گوازدواجی زندگی کی ذمہ داریوں سے آزاد ہے، لیکن اپنے بھتیجوں کی تعلیم و تربیت کی (جو ایک بڑے بھائی کے دماغی عدم توازن کے باعث ایک طرح بے سہارا ہوگئے تھے) اپنی اولاد کی طرح دیکھ بھال کی۔ اکثر ان کی یہ کیفیت دیکھ کر حضرت شاہ غلام علی دہلویؒ کا (جن سے ان کو خود بڑا تعلق تھا اور جن کی مجلسوں کا حال انہوں نے بڑی کیفیت کے ساتھ لکھا ہے) کا یہ واقعہیادآجاتاہے کہ انہوں نے شادی نہیں کی تھی، لیکن سرسید کے خاندان سے ایسا تعلق تھا کہ کہا کرتے تھے کہ ”گوخداتعالیٰ نے مجھے اولاد کے جھگڑوں سے آزاد رکھا ہے، لیکن متقی (سرسید کے والد) کی اولاد کی محبت ایسی دے دی ہے کہ اس کے بچوں کی تکلیف یا بیماری مجھ کو بے چین کردیتی ہے“۔

ماموں صاحب نے اپنے دومریض بھائیوں کی دیکھ بھال اور تین بھتیجوں کی نگرانی اور تعلیم کے سلسلہ میں جن صعوبتوں کا سامنا کیاہے، اور جس تحمل او ربردباری سے ان ذمہ داریوں سے عہد ہ ابرآہوئے ہیں، اس کا علم کم لوگوں کو ہے۔ لیکن یہ ان کی سیرت کا وہ پہلو ہے جس میں ان کے کردار کی حقیقی بلندی جھلکتی ہے۔ انہوں نے امروہہ کی معمولی ملازمت پرقناعت کرلی اور باہر سے کتنے ہی دعوت نامے آئے، لیکن کسی منصب کو قبول نہیں کیا۔میرے فاضل دوست مرحوم مولانا سعید احمد صاحب اکبر آبادی جب مسلم یونیورسٹی میں دینیات کے ڈین تھے،انہوں نے بڑی کوشش کی کہ وہ ناظم دینیات کاعہدہ قبول کرلیں،لیکن آمادہ نہ ہوئے۔ مجھے بھی بیچ میں ڈالا گیا۔ میں نے ان کو ہموار کرنے کیلئے کہا کہ یہ وہ عہدہ ہے جس پر مولانا محمد قاسم نانوتویؒ کے داماد عبداللہ مرحوم بھی کام کرچکے ہیں۔ لیکن انہوں نے اس طرح قطعی طور پر انکار کیا کہ پھر دوبارہ کہنے کی جرأت ہی نہیں ہوئی۔ یہ سب اس لیے تھا کہ وہ پورے گھر کے نگراں تھے، او رگوخود علائق دنیاوی سے اپنا دامن آزاد رکھا تھا، لیکن بھائیوں او ران کی اولاد کے لیے اپنی زندگی کی ہر آسائش کو حقیقتاً قربان کردیا تھا۔ان کے گھر سے باہر کی زندگی سے کہیں زیادہ دلکش لیکن عبرتناک ان کی خاندانی زندگی کا یہ رخ ہے، جو ان کی سیرت کے ایک نہایت ہی عظیم پہلو کو نمایاں کرتاہے۔ وہ اللہ کے لیے جیتے اور اس کے بندوں کی خدمت میں زندگی بسرکرتے تھے۔

میری والدہ مرحومہ کوان سے او ران کی میری والدہ سے بڑی محبت تھی۔اگر کچھ دنوں میرٹھ نہ آپاتے تووہ بے چین ہوجاتیں۔اکثر رمضان میں میرٹھ آجاتے تھے او ریہیں سے دیوبند او رسہارنپور جاتے تھے۔ میرے والد مرحوم (مولوی عزیز احمد صاحب نظای،وکیل) کا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا تھا۔ ماموں صاحب اتفاقاً اس وقت میرٹھ میں موجود تھے۔ میں علی گڑھ میں تھا۔ جب میرٹھ پہنچا تو ان کو عجیب ذہنی او رقلبی کرب میں مبتلا پایا۔ بڑا ضبط کرتے تھے، لیکن آنسو تھے کہ داڑھی پربہے جارہے تھے۔ ان کے پریشان کن خاندانی حالات میں غالباً ہمارا گھر ہی تنہا وہ گوشہ تھاجہاں ان کو کچھ اطمینان اور سکون مل جاتا تھا۔ وہ بھی ختم تھا۔ جنازہ کی نماز خود پڑھائی،لیکن اس کے بعد یہ حال ہوگیا کہ جنازہ کے ساتھ قبر ستان تک نہ جاسکے اور کراہتے ہوئے آکر بہن کے پاس بیٹھ گئے۔ دونوں کی زبانیں خاموش تھیں، لیکن دل،درد وغم کی داستانوں سے لبریز تھے۔ میرے والد ان سے بالکل بچوں جیسا برتاؤکرتے تھے۔کبھی سمجھا تے، کبھی ڈانٹتے بھی، لیکن ان کے چہرے پر کبھی شکن نہ آتی او ر ان سے جس محبت سے ”بھائی، بھائی“ کہہ کر گفتگو کرتے اور آواز آج تک کانوں میں گونج رہی ہے۔ اس زمانہ میں کئی بار علماء کو بلاکر گھر میں وعظ کرائے اور جب تک والدہ مرحومہ میرے ساتھ علی گڑھ نہ آگئیں، میرٹھ میں کافی عرصہ تک رہے۔

تین سال ہوئے جب والدہ مرحومہ کاعلی گڑھ میں انتقال ہوا۔ اتفاقی بات تھی کہ اس وقت بھی وہ یہاں موجود تھے۔ بینائی بالکل جاچکی تھی۔ سہارے سے چلتے تھے۔ ادھر میری ماں نے آخری سانس لی، ادھر وہ بے تابانہ اٹھ کر پاؤں سے لپٹ گئے او ربوسہ دے کر کہنے لگے:”میری ماں کی طرح تھیں۔“ ان کی آنکھوں میں توروشنی کئی برس سے نہیں رہی تھی، لیکن اس وقت ان کی آنکھو ں کا اندھیرا دوسرے بھی دیکھ سکتے تھے۔

میں نے محسوس کیا کہ والدہ مرحومہ کے انتقال کے بعد وہ اپنے آپ کو بالکل تنہا محسوس کرنے لگے تھے۔جب کبھی ان کی طبیعت کی ذراسی بھی ناسازی کی اطلاع والدہ مرحومہ کو ملتی تھی، تو وہ باصراران کو میرٹھ یا علی گڑھ بلا کر علاج کراتی تھیں۔میرٹھ کاایک منظر بار بار ذہن میں ابھر کر آتا ہے۔ ماموں صاحب کے چہرے پرچند پھنسیاں نکلیں اور پوراچہرہ متورم ہوگیا۔(جاری)

----------------

Related Article: History and Civilization of Islam تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-2 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-3 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-4 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-5 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-6 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-7 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-8 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-9 تاریخ و تمدنِ اسلام

 Related Article: History and Civilization of Islam-Part-10 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-11 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-12 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-13 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-14 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-15 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-16 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-17 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-18 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-19 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-20 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-21 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-22 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-23 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article: History and Civilization of Islam-Part-24 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-25 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-26 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-27 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-28 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-29 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-30 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-31 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-32 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:  History and Civilization of Islam-Part-33 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-34 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-35 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-36 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-37 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-38 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-39 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-40 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-41 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-42 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-43 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-44 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-45 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-46 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-47 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-48 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-49 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-50 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-51 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-52 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-53 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-54 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-55 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-56 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-57 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-58 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-59 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-60 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-61 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-62 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-63 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-64 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-65 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-66 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-67 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-68 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-69 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-70 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-71 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-72 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-73 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-74 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-75 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-76 تاریخ و تمدنِ اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-77 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-78 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-79 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:   History and Civilization of Islam-Part-80 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-81 تاریخ وتمدن اسلام

Related Article:    History and Civilization of Islam-Part-82 تاریخ وتمدن اسلام

URL: https://newageislam.com/urdu-section/history-civilization-islam-part-83/d/137731

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism

 

Loading..

Loading..