کنیز فاطمہ ، نیو ایج اسلام
21 جولائی 2023
اسلامی سال کا آغاز ہجرت
سے کیسے ہوا ؟
محرم الحرام
سے سال کی ابتدا کیوں ہوئی ؟
اوراسلامی تاریخ لکھنے کی ابتدا کب سے شروع ہوئی ؟
علامہ ابن اثیر نے اپنی کامل
فی التاریخ کے اندر اسلامی سال کا آغاز ہجرت سے کیوں ہوا کا جواب دیا ہے جن میں انہوں نے کچھ اقوال کو پیش کیا جن سے معلوم ہوتا ہے کہ خطوط
و رسائل وغیرہ پر اسلامی تاریخ لکھنے کی ابتدا صحیح قول کے مطابق حضرت عمر فاروق رضی
اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ان کے حکم سے ہوئی ۔
ایک قول ہے جب رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو انہوں
نے تاریخ لکھنے کا حکم دیا۔دوسرا قول معروف و صحیح ہے کہ حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے اسلامی تاریخ کو متعین کرنے کا حکم
دیا تھا۔ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت کے زمانے میں حضرت
ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ایک خط لکھا جس میں انہوں
یہ کہا کہ آپ کی طرف سے مختلف علاقوں میں خطوط روانہ کیے جاتے ہیں مگر ان کے اندر
تاریخ درج نہیں ہوتی ۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر
رضی اللہ عنہ کو ایک خط لکھا کہ ‘‘ہمیں آپ کی جانب سے ایسے خطوط ملتے ہیں جن میں تاریخ درج نہیں ہوتی ہے۔’’در اصل کہنے کا مقصد یہ
تھا کہ تاریخ لکھنے کے متعدد فوائد ہوتے ہیں ۔ کسی بھی چیز کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے
سے کافی سہولت ہوتی ہے ۔ خط کب آیا، کس دن جاری ہوا وغیرہ باتوں کو جاننے کا دارو
مدار تاریخ درج کرنے پر موقوف ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی بات کو
بہت معقول سمجھا اور مشورے کے لیے فوری طور اکابر صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم
اجمعین کی ایک میٹنگ منعقد کی ۔ حضرت فاروق
اعظم رضی اللہ عنہ نے اس سلسلے میں تمام صحابہ سے
مشورہ طلب کیا کہ تاریخ اسلامی کا آغاز
کب سے ہو؟ اس کے جواب میں صحابہ کرام رضی اللہ
عنہم کی طرف سے چار قسم کی رائے سامنے آئی۔
صحابہ کی ایک جماعت نے مشورہ دیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے سال
سے اسلامی سال کا آغاز ہو۔ دوسری جماعت نے یہ مشورہ پیش کیا
کہ نبوت کے سال سے اسلامی سال کی ابتدا ہو
اور تیسری جماعت نے یہ رائے دی کہ اسلامی سال
کا آغاز ہجرت کے سال سے ہو۔ چوتھی جماعت نے یہ مشورہ دیا کہ نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کی سالِ وفات سے اسلامی سال کی ابتداء کی جائے۔
فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے
ان چار قسم کی آراء کو مجلس شوریٰ میں پیش کیا اور صحابہ کرام کے درمیان بحث و مباحثہ
ہوا کہ ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں اور اسے حتمی شکل دیں۔ بحث کے بعد فاروق اعظم
رضی اللہ عنہ نے فیصلہ جاری کیا کہ اسلامی سال کا آغاز ہجری سے کرنا زیادہ مناسب ہے۔ کیونکہ ہجرت کے سال سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم اور آپ کے اصحاب نے امن و سکون کے ساتھ
اللہ تعالی کی عبادت شروع کیا اور اسی سال مسجد نبوی کی بنیاد رکھی گئی تھی
جو اسلام کے لیے ایک نشریاتی مرکز بن گیا۔تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے
اس فیصلہ پر اتفاق کر لیا کہ اسلامی سال کی
ابتداء ہجرت کے سال سے ہی کی جائے۔
ہجری سال کا آغاز مسلمانوں
کے لیے اہم ہے کیونکہ یہ انھیں اپنی تاریخ کے ایک خاص وقت کی یاد دلاتا ہے۔ اس دوران
مسلمانوں کو مکہ میں موجود کفار و مشرکین کے ظلم وستم اور اذیت سے نجات ملی اور زندگی
کا ایک مضبوط اور مستحکم طریقہ تلاش کرنے میں کامیابی ملی۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے
ذریعہ منعقد اسی مجلس شوریٰ میں یہ سوال بھی
ہوا کہ سن ہجری کا آغاز کس مہینے سے ہو؟
اس سلسلے میں بھی متعدد آراء
سامنے آئیں ۔ صحابہ کی ایک جماعت نے یہ مشورہ دیا کہ ماہ رجب سے سال کے مہینے کا آغاز
کیا جائے ۔ دوسری جماعت نے یہ مشورہ دیا کہ
رمضان کے مہینے سے سال کے مہینے کی ابتدا کی جائے
کیونکہ رمضان سب سے افضل اور مبارک مہینہ ہے۔صحابہ کی تیسری جماعت نے مشورہ دیا کہ محرم الحرام کے مہینے سے
اسلامی سال کا آغاز ہو،کیونکہ محرم
الحرام کے مہینے میں حجاج کرام حج کرکے لوٹتے
ہیں۔ چوتھی جماعت نے یہ رائے پیش کی کہ ربیع الاوّل سے سال کے مہینے آغاز کیا جائے کیونکہ اسی مہینے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے مکہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرمائی۔
ان چار آراء کے سامنے آنے
کے بعد حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے محرم الحرام کے مہینے کو ترجیح
دی اور پھر تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے اس مشورہ پر اتفاق کر لیا ۔
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ
اسلامی سال کے آغاز یعنی ماہ محرم الحرام کی پہلی تاریخ کو ہی حضرت امیر المومنین
عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی دردناک شہادت ہوئی ۔ ذو الحجہ کے آخری ایام میں آپ پر قاتلانہ حملہ
ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاکر یکم محرم الحرام کو آپ نے وصال الہی پا لیا ۔
۔۔
کنیز فاطمہ عالمہ و فاضلہ اور نیو ایج اسلام کی باقاعدہ کالم نگار ہیں۔
------------
URL:
New Age Islam, Islam Online, Islamic
Website, African
Muslim News, Arab
World News, South
Asia News, Indian
Muslim News, World
Muslim News, Women
in Islam, Islamic
Feminism, Arab
Women, Women
In Arab, Islamophobia
in America, Muslim
Women in West, Islam
Women and Feminism