غلام غوث صدیقی ، نیو ایج اسلام
۴۲۔ خوارج کی اہم نشانی یہ ہے کہ یہ لوگ ’’ مسلمانوں کی ناحق تکفیر کرتے ہیں اور انکے خون کو حلال سمجھتے ہیں‘‘، اور اس ناحق تکفیر کی بہت سارے اسباب ہو سکتے ہیں: مثلا، گناہ کبیرہ کے مرتکب کی تکفیر یا مطلقا کسی گناہ کی بنیاد پر تکفیر، یاایسے گناہ پر تکفیر جو در حقیقت گناہ ہی نہیں ہے، یا ان مسائل پر تکفیر جن میں اختلاف رائے جائز ہوتا ہے، یا ظن اور شبہات کی بنیاد پر تکفیر یا امور احتمال (امکانات) ہونے کی بنیاد پر تکفیر یا امور قطعیہ جیسی شروط تکفیر کی تحقیق کئے بغیر تکفیر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
قابل غور ہے کہ جب علمائے کرام کبائر گناہوں کے مرتکب کی تکفیر کرنے والوں پر خوارج ہونے کا حکم لگاتے ہیں تو پھر داعش جیسی تنظیموں کا کیا معاملہ ہوگا جو صغائر پر تکفیر کرتی ہیں،یا ان چیزوں پر تکفیر کرتی ہیں جو جائز ہیں جیسا کہ میلاد ، توسل ، فاتحہ ، زیارت قبور ، بدعات حسنہ، کفار کے ساتھ مجرد معاملات یا کفار کے ساتھ معاہدہ امن کو برقرار رکھنا وغیرہ۔
۴۳۔ یہاں میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ موجودہ دور کی خوارج صفت دہشت گرد تنظیموں کی سب سے اہم اور شناختی نشانی یہ ہے کہ یہ لوگ فرقہ وہابیہ سلفیہ کے متبعین ہیں۔ ان کے نزدیک ابن تیمیہ اور ابن عبد الوہاب نجدی ثقہ کہ حیثیت رکھتے ہیں بلکہ داعش کا انگریزی میگزین ’’دابق‘‘ اس بات پر گواہ ہے کہ داعش اپنے اکثر و بیشتر دہشت گردانہ افعال کا جواز اپنے ہم خیال وہابیوں کے امام ابن تیمیہ اور ابن عبد الوہاب کے فتاوی اور کتابوں سے کرتے ہیں۔ معاذ الکساسبہ کو آگ سے جلا کر قتل کرنے کا مسئلہ ہو ، یا مسلمانوں کو مرتدین قرار دیکر قتل عام کرنے کا مسئلہ ہو ، ان سب کی بنیاد ابن تیمیہ اور ابن عبد الوہاب کے فتاوی ہی ہیں۔
متعدد سلفی علماء اس حقیقت کا اعتراف کر چکے ہیں کہ خوارج صفت تنظیم داعش سلفیت (وہابیت ) کی نمائندہ ہے۔ ان میں سب سے نمایاں مسجد الحرام کے سابق امام شیخ کلبانی ہیں جنہوں نے ایم بی سی ٹی وی چینل پر ہوئے ایک انٹرویو کے دوران کھلے لفظوں میں کہا کہ داعش سلفی پیداوارہے۔ حسب ذیل ہم ان کی گفتگو کا مکمل اردو ترجمہ قارئین کے لئے پیش کر رہے ہیں تاکہ وہ بھی اس حقیقت کا اعتراف کرتے وقت کسی قسم کا شائبہ محسوس نہ کریں۔
شیخ کلبانی ایم بی سی کے ٹی وی اینکر کے سوال کہ کیا ’’داعش سلفی پیداوار ہے‘‘ کے جواب میں کہتے ہیں: ’’بے شک ! بے شک داعش سلفی پیداوارہے۔ وہ ہماری کتابوں سے استدال کرتے ہیں۔۔کچھ کہیں گے کہ وہ خفیہ ایجنسیوں کی پیداوارہے۔ ایجنسیاں کوئی نئی چیز نہیں بناتیں بلکہ وہ فائدہ اٹھاتی ہیں۔وہ پہلے سے موجود چیز وں کا ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں۔ انہوں نے اس سوچ سے فائدہ اٹھایا، داعش کی سوچ سلفی سوچ ہے۔ ان کی سوچ اخوانی (اخوان المسلمین ) سوچ نہیں۔قطبی بھی نہیں ،صوفی سوچ بھی نہیں ،اشاعرہ کی سوچ بھی نہیں وہ اس چیز سے استدال کرتے ہیں جوخود ہماری اپنی (سلفی ) کتابوں میں موجود ہے جس پر ہماری سوچ کی بنیادہے اس لئے ہم دیکھتے ہیں کہ زیادہ تر جو داعش پر تنقید کرتے ہیں وہ ان کی سوچ پر تنقید نہیں کرتے بلکہ ان کے افعال و کردار پر تنقید کرتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اس سوچ پر، اس فکر پر تنقید کریں جس سے انہوں نے جنم لیاہے، ان کی نہج مرتدین کی نہج ہے۔ ہم کیوں اس موضوع پر گفتگو نہیں کرتے اور اس کی وضاحت نہیں کرتے کہ کس کو حدود جاری کرنا چاہیئے اور کس کو نہیں وغیرہ وغیرہ۔ ہم صرف ان کے قتل کرنے اور وحشی انداز و افعال پر باتیں کرتے ہیں کہ ہمارے اس انداز قتل سے دنیا میں ہماری امیج خراب ہورہی ہے۔۔۔کیا قتل نہیں کرنے سے خراب نہیں ہوگا!؟۔۔ایسا نہیں ہے۔ پس اس کی بنیادی سوچ کا منبع اور محور سلفی فکر ہے۔ ہاں ہوسکتاہے کچھ خفیہ ایجنسیاں۔۔کچھ ممالک اس سے فائدہ اٹھا رہی ہوں۔۔اسے بڑھاوا دے رہے ہوں سہولت کاری کرتے ہوں نوازتے ہوں۔۔ا س میں کوئی شک نہیں۔ انہیں اسلحہ دیا جا رہا ہو ، انہیں گراونڈ فراہم کئے جا رہے ہوں۔اس میں کوئی شک نہیں۔ لیکن اصل بات یہ ہے اس سوچ کا منبع ہمارے پاس ہی ہے ، ہمار ی کتابوں میں ہے، ہماری گود میں ہے۔ اور بھی اس فکر کے حامل ہیں لیکن ان کا طریقہ کچھ بہترہے۔لیکن اگر مخالفت کی جائے تو۔۔ بہت سے۔۔ جیسے جب بعض صحافی مارے گئے تواس کے پچھے ایک خاص فتوی موجود تھا۔ بہت سے علما بھی قتل کئے گئے ، ان کا ناحق خون بہایا گیا اور ان کے قتل کو سلفی فتوی نے ہی مباح قراردیا تھا، یہ سارے فتاوی سلفیوں کے باہر سے نہیں آئے تھے‘‘۔ (شیخ کلبانی : ایم بی سی ٹی وی چینل، ۲۲ جنوری ۲۰۱۶ ،عربی سے ترجمہ)
شیخ کلبانی کا اعتراف بالکل صحیح ہے۔ جس طرح ابن عبد الوہاب کا دعوی تھا کہ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ ایک خلیفہ کی بیعت کریں اور جو شخص اس کے عقائد و نظریات کو نہ مانے اسے قتل کر دیا جائے ، ان کی عورتوں اور لڑکیوں کے ساتھ زبر دستی کی جائے اور ان کے اموال چھین لیے جائیں۔اس کی نظر میں موت کے حقدارغیر مسلمانوں کی فہرست میں شیعہ ،صوفی اور وہ مسلمان اقلیتیں تھیں کہ جن کو وہ مسلمان نہیں مانتا تھا۔ ٹھیک اسی طرح داعش بھی چاہتا ہے کہ تمام مسلمان اس کی نام نہاد ’’خلافت‘‘ کو قبول کر یں ، اور جو شخص اس کو قبول کرنے سے انکار کرے اسے بے رحمی سے قتل کر دیا جائے، ان کی عورتوں کو لونڈی بنا لیا جائے۔ ابن عبد الوہاب کی طرح داعش کا بھی اصل مقصد سنی ، صوفی، شیعہ اور ان تمام مسلمانوں کو قتل کرنا ہے جن کو وہ مسلمان نہیں مانتے۔
یہ حقیقت اب عام ہو چکی ہے لیکن اب بھی بعض حضرات اس حقیقت سے منھ موڑے بیٹھے ہیں اور داعش کو مغربی سازش کا حصہ قرار دے کر وہابیہ کے دفاع میں لگے ہیں۔بے شک اس میں کوئی شک نہیں کہ مغرب کے کچھ لوگ امت اسلامیہ کی تباہ وبربادی میں شب و روز مصروف ہیں لیکن عقیدہ وہابیہ مغرب سے کہیں زیادہ مسلمانوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کے لئے مہلک اور نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں۔ تباہی کا یہ سلسلہ داعش ، طالبان ، القاعدہ اور بوکو حرام جیسی جدید خارجی اور وہابی صفت تنظیموں کی شکل میں اس وقت تک فروغ پاتا ہی رہے گا جب تک لوگ خارجی وہابی عقیدے سے توبہ و استغفار کرکے اسلام کی صحیح تعلیمات پر عمل پیرا نہ ہو جائیں۔ اسلام کی صحیح تعلیمات جس پر اہل تصوف کا عمل رہا ہے اور جو مسلک اہل سنت والجماعت میں ہی ممکن ہے جس پر قائم ہونے کا جھوٹا دعوی تو دیابنہ، وہابیہ، نام نہاد اہل حدیث اور سلفی بھی کرتے ہیں لیکن (الحمد للہ رب العالمین) ہند اور حتی کہ بیرون ہند میں مسلک اہل سنت ، مسلک امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور اہل تصوف کی صحیح پہچان مسلک اعلی حضرت امام احمد رضا ہے جو جاہل نام نہاد صوفیوں کی غیر اسلامی روش اور نام نہاد سنی ازم دونوں سے پاک ہے اور جو شریعت اور طریقت کی صحیح معرفت دیتا ہے۔ اللہ پاک ہم تمام مسلمانوں کو صراط مستقیم پر قائم رکھے اور داعش اور صیہونی مظالم کا سامنا کرنے والے تمام مظلوموں کی غیبی امداد عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم!
URL to read its short version in English: http://www.newageislam.com/islamic-ideology/ghulam-ghaus,-new-age-islam/isis,-taliban,-al-qaeda-and-other-islamist-terrorists-are-kharijites?-an-analysis-of-40-major-characteristics-of-kharijites/d/106173
غلام غوث صدیقی دہلوی اسلامی صحافی ، انگریزی،عربی ،اردو زبانوں کے مترجم اور نیو ایج اسلام کے ریگولر کالم نگار ہیں۔ ای میل:ghlmghaus@gmail.com
URL for Part 1: https://newageislam.com/urdu-section/are-isis,-taliban-al-qaeda/d/109905
URL for Part 2: https://newageislam.com/urdu-section/are-isis,-taliban-al-qaeda/d/109918
URL for Part 3: https://newageislam.com/urdu-section/are-isis,-taliban-al-qaeda/d/109933
URL for Part 4: https://newageislam.com/urdu-section/are-isis,-taliban-al-qaeda/d/109947
URL for Part 5: https://newageislam.com/urdu-section/are-isis,-taliban-al-qaeda/d/109962
URL for Part 6: https://newageislam.com/urdu-section/are-isis,-taliban-al-qaeda/d/109977
URL for Part 7: https://newageislam.com/urdu-section/are-isis,-taliban-al-qaeda/d/109992
URL: https://newageislam.com/urdu-section/are-isis,-taliban-al-qaeda/d/110005
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism