New Age Islam
Thu Sep 19 2024, 05:59 AM

Urdu Section ( 13 Sept 2021, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Should Muslims Follow Saudi-Wahhabi Version Of Islam In All Islamic Matters? کیا مسلمانوں کو تمام اسلامی معاملات میں سعودی وہابی کی پیروی کرنی چاہیے؟

غلام غوث، نیو ایج اسلام

9 ستمبر 2021

کیا اسلامی مسائل میں سعودی قابل تقلید ہیں؟

اہم نکات:

1.      کچھ عام مسلمانوں کا یہ ماننا ہے کہ مسلمانوں کو اسلامی معاملات میں سعودیوں کی پیروی کرنی چاہیے

2.      قرآن یا سنت مسلمانوں کو سعودی باشندوں کی تقلید کرنے کی ترغیب نہیں دیتی

3.      مسلمانوں کی ہدایت و رہنمائی کے لئے قرآن و سنت کافی ہیں

4.      جہاں تک حدیث 'ایمان مدینہ میں سمٹ جائے گا' کا تعلق ہے تو اس کی تشریح کچھ اور کی گئی ہے

------

(Photo Courtesy: News in Asia)

 کچھ عام مسلمان عام طور پر نوکری پیشہ افراد جو سعودی خیالات کے ساتھ سعودی عرب سے واپس آتے ہیں، ان کی یہ کوشش ہوتی کہ ہماری وضع قطع بھی سعودیوں کی طرح ہو جائے یعنی جس طرح سعودی ٹوپیاں پہنتے  ہیں ہمیں بھی ٹوپی نہیں پہننا چاہیے۔ اسی طرح، وہ یہ بھی دلیل دیتے ہیں کہ چونکہ دین آخری دنوں میں سعودی عرب میں سمٹ جائے گا اسی لیے مسلمانوں کو اسلامی معاملات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سعودیوں کی پیروی کرنی چاہیے۔ اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے:

قرآن یا سنت میں اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ آپ اپنی اسلامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے کسی ملک کے باشندوں کی تقلید کریں۔ یہ بے بنیاد باتیں ہیں جن کی قرآن میں کوئی قانونی اصل نہیں ہے۔ دوسری طرف قرآن یہ بتاتا ہے کہ آپ کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنی چاہیے۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم سعودیوں یا کسی اور کی پیروی کرنے کے بجائے قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزاریں:

 اللہ قرآن میں فرماتا ہے:

"اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور آپس میں جھگڑ و نہیں کہ پھر بز د لی کرو گے اور تمہاری بندھی ہوئی ہوا جاتی رہے گی اور صبر کرو، بیشک اللہ صبر والوں کے ساتھ ہے" (8:46)

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے تمام پیروکار جنت میں داخل ہوں گے سوائے ان لوگوں کے جو انکار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! انکار کرنے والے کون ہیں؟ " آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جو میری اطاعت کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا، اور جس نے میری نافرمانی کی وہ انکار کرنے والا ہے۔" [صحیح البخاری 7280: کتاب 96 ، حدیث 12]

اسی طرح درجنوں قرآنی آیات اور احادیث میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے۔ لہٰذا ہمیں اطاعت کسی خاص ملک یا قوم کی نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کرنی ہے۔

یہ صرف اسلامی لباس پہننے کی بات نہیں ہے۔ ہمارے درمیان کئی اور امتیازات ہیں۔ ان کا لباس ہی دیکھ لیں اور ان کا ہمارے ساتھ موازنہ کرلیں۔ ان کی طرز زندگی ہم سے مختلف ہے۔

یہ افواہ کہ مذہب إسلام سعودیوں تک محدود ہو جائے گا، جھوٹی ہے۔ اس سلسلے میں مندرجہ ذیل حدیث ایک یکسر مختلف معنی پیش کرتی ہے۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ "ایمان مدینہ واپس سمٹ آئے گا جیسے سانپ اپنے سوراخ میں سمٹ کر چلا جاتا ہے۔ [بخاری و مسلم]

مذکورہ حدیث میں صرف مدینہ کا ذکر ہے نہ کہ سعودی عرب کے کسی دوسرے شہر کا۔ لہذا اس کا مطلب یہ ہوا کہ آخری وقت میں تمام مومنین اپنے ایمان کو محفوظ رکھنے کے لیے مدینہ میں پناہ لیں گے۔ جس طرح اسلام مدینہ سے پھیلا اسی طرح اسلام آخری زمانے میں مدینہ کی طرف لوٹ جائے گا۔

مذکورہ حدیث میں خاص طور پر مدینہ کا ذکر ہے نہ کہ سعودی عرب کے کسی دوسرے شہر کا۔ یہ ایک پیش گوئی ہے کہ تمام مومنین اپنے ایمان کو محفوظ رکھنے کے لیے آخری وقت میں مدینہ میں پناہ لیں گے۔ بالفاظ دیگر اسلام آخری زمانے میں واپس مدینہ سمٹ آئے گا، بالکل اسی طرح جیسے وہاں سے پہلی بار پھیلا تھا۔ تاہم ، اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ دوسرے ملک کے مسلمانوں کو اسلامی معاملات میں سعودی عرب کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔ اس حدیث کی تشریح بعض محدثین نے یہ کی ہے کہ چونکہ مسلمانوں کے پاس اس وقت تک کوئی طاقت اور ریاست نہیں تھی جب تک مسلمانوں نے مدینہ ہجرت نہیں کی تھی، پھر اسلام اپنی طاقت اور قوت کے ساتھ مدینہ سے باہر نکل پوری دنیا میں پھیل گیا اور جب آخری زمانہ آئے گا تو بھر اسلام سمٹ کر مدینہ واپس آ جائے گا۔ اگر ہم اس تشریح کو درست سمجھیں تو مذکورہ حدیث مسلمانوں سے اسلامی معاملات میں سعودیوں کی تقلید کرنے کا مطالبہ نہیں کرتی ہے۔ مسلمانوں کی ہدایت  و  رہنمائی کے لئے قرآن و سنت کافی ہیں۔ لہذا اسلامی معاملات میں ہمیں سعودیوں کی تقلید کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

English Article: Should Muslims Follow Saudi-Wahhabi Version Of Islam In All Islamic Matters?

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/saudi-wahhabi-islamic/d/125348


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..