ڈاکٹر ویدپرتاپ ویدک
7 نومبر 2020
ان چاروں نوجوانوں کا کہنا
ہے کہ جب وہ دوپہر کے وقت مندرمیں موجود تھے ، اس وقت نماز کا وقت ہوگیا، تب انہوں
نے پروہت سے اجازت لے کر نمازاداکی تھی۔ اس وقت بھیڑ نہیں تھی۔کیا انہوں نے بتوں
کے سامنے تونماز نہیں پڑھی؟ انہوں نے ہندو دیوی دیوتاوں کیلئے کوئی توہین آمیز
الفاظ نہیں کہا۔ اگر انھیں اجازت نہیں ملی تو انہوں نے نماز کیسے پڑھی؟
بہت سے پٹھان صنعت کاروں
نے ہون میں میرے ساتھ آہوتیاں دیں ۔ بغداد کے غوث اعظم کی درگاہ میں بیٹھ کر،میں
نے ویدمنتروں کی پاٹھ کی ہے اور ۱۹۸۳
میں پشاور کی عظیم مسجد میں نماز تراویح کے بعد، برہان الدین ربانی (جو بعد میں
افغان صدر بنے تھے) نے مجھے اپنے ساتھ 'سندھیا، کرنے کی اجازت دی تھی۔ لندن کے
'سائنے گانگ، (یہودی ہیکل) میں بھی یہودیوں نے میرا استقبال کیا۔ کسی نے بھی میرے
خلاف تھانے میں جاکر رپورٹ نہیں لکھوائی۔
متھرا کے ایک مندر میں
نماز پڑھنے کے جرم میں پولیس چار نوجوانوں کو گرفتار کرنے میں مصروف ہے۔ ان چاروں
میں سے دو مسلمان اور دو ہندو ہیں۔ یہ چاروں نوجوان دہلی کے خدائی خدامتگارتنظیم
کے ممبر ہیں۔ اس نام کا ادارہ آزادی کے لئے آزادی سے پہلے سرحدی گاندھی بادشاہ
خان نے قائم کیا تھا۔ اب یہ ادارہ گاندھی پیس فاونڈیشن اور قومی اتحاد برائے عوامی
تحریک(نیشنل الائنس فارپیوپلس مومنٹ ) دہلی کے ذریعہ چلایا جارہا ہے۔تنظیم کے
سربراہ فیصل خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور اس کے تین دیگر ساتھی ابھی تک
مفرور ہیں۔ ان چاروں نوجوانوں کے خلاف ، مندر کے پجاریوں نے پولیس میں ایک رپورٹ
لکھائی ہے کہ ان لوگوں نے بغیر پوچھے مندر کے احاطے میں نماز پڑھی اور ان کی
تصاویر انٹرنیٹ پر نشر کی۔ کیااس کا مقصد ہندووں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور ملک
میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا ہے۔ ان چاروں نوجوانوں کا کہنا ہے کہ جب وہ
دوپہر کے وقت مندرمیں موجود تھے ، اس وقت نماز کا وقت ہوگیا، تب انہوں نے پروہت سے
اجازت لے کر نمازاداکی تھی۔ اس وقت بھیڑ نہیں تھی۔کیا انہوں نے بتوں کے سامنے
تونماز نہیں پڑھی؟ انہوں نے ہندو دیوی دیوتاوں کیلئے کوئی توہین آمیز الفاظ نہیں
کہا۔ اگر انھیں اجازت نہیں ملی تو انہوں نے نماز کیسے پڑھی؟ سب سے بڑی بات یہ ہے
کہ فیصل خان ، جس کو گرفتار کیا گیا ہے ، رام چرتر مانس کی چوپائی روانی سے گا رہا
تھا۔ چاروں نوجوان متھرا - ورنداون کیوں گئے تھے؟ چوراسی کوس کے برج پریکرما کرنے
گئے تھے۔ ایسے میں ، اگر آپ ہندوں سے دھوکہ کا الزام لگائیں گے تو، امیر خسرو ،
رسخان ، تاج بی بی ، عالم اور نذیر جیسے کرشنا کے عقیدت مندوں کا کیا ہوگا۔ دیکھئے
تاج بی بی نے کرشنا کے گھونگھریالے بالوں کے بارے میں کیا کہاہے۔لام کے مانندہیں
گیسومیرے گھنشیام کے ۔ کافرہیں وہ ،جوبندے نہیں اس لام کے۔میں نے ۵۱ سال پہلے لندن کے ایک
چرچ میں آر ایس ایس کی شاکھالگتے ہوئے دیکھا ہے۔ ایک بار نیویارک میں ، بہت سے
پٹھان صنعت کاروں نے ہون میں میرے ساتھ آہوتیاں دیں ۔ بغداد کے غوث اعظم کی درگاہ
میں بیٹھ کر،میں نے ویدمنتروں کی پاٹھ کی ہے اور ۱۹۸۳ میں پشاور کی عظیم مسجد
میں نماز تراویح کے بعد، برہان الدین ربانی (جو بعد میں افغان صدر بنے تھے) نے
مجھے اپنے ساتھ 'سندھیا، کرنے کی اجازت دی تھی۔ لندن کے 'سائنے گانگ، (یہودی ہیکل)
میں بھی یہودیوں نے میرا استقبال کیا۔ کسی نے بھی میرے خلاف تھانے میں جاکر رپورٹ
نہیں لکھوائی۔
7 نومبر 2020،بشکریہ:انقلاب،
نئی دہلی
URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/namaz-temple-/d/123432
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African
Muslim News, Arab
World News, South
Asia News, Indian
Muslim News, World
Muslim News, Women
in Islam, Islamic
Feminism, Arab
Women, Women
In Arab, Islamophobia
in America, Muslim
Women in West, Islam
Women and Feminism