ڈاکٹر ساحل بھارتی
28 ستمبر ، 2020
مکرمی!
مذہب کے نام پر دہشت گردی مذہب کی توہین ہے۔جس مذہب کا سہارا لے کر انسانی جان و مال کا نقصان ہو رہا ہو اس مذہب کے پیروکاروں کی اولین ترین ذمہ داری ہے کہ ایسے مذہب مخالف افکار و نظریات کے مرتکبین اور حامیان کو اپنی صفوں سے باہر کریں اور ان سے سماجی بے تعلقی کا اعلان کر دیں اور حکومت وقت کے ساتھ ایسی فکروں کی سرکوبی میں تعاون کریں۔فسادی فکر کے نام نہاد مجاہد آج ہر مذہب کا چولہ پہنے ہوئے ہیں اس لئے سبھی کو نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔اسلام کے نام پر فساد برپا کرنے والے یہ دہشت گر بدعات و خرافات، فتنہ و تباہ کاریوںکو اسلام کی طرف منسوب کرتے ہیں۔جو کہ اسلام کے ساتھ کھلی دشمنی ہے۔ رسول پاک نے فرمایا ایسے لوگوں کا دفاع کرنا یا ان کی حفاظت کرنا یا ان کو پناہ دینا جرم و گناہ ہے۔حدیث کے مطابق،جو کوئی بدعت سیئہ کا ارتکاب کرتا ہے یااس کو بڑھاوا دیتا ہے تو اس پر اللہ، اس کے فرشتوں اور تمام کائنات کی لعنت ہوتی ہے۔ اسلام کے نام پر جو لوگ خودکشی، اغوا یا بم دھماکے جیسی دہشت گردی وارداتوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف مسلمانوں کو چاہئے کہ ان کی سرگرمیوں سے حکام کو آگاہ کریں۔ اس سے قطع نظر کہ مسلم یا غیر مسلم ممالک میں یہ حرکتیں کی جاتی ہیں یا نہیں۔ اسلام کے نام پر جھوٹے طریقے سے کی جانے والی ان غیر اسلامی حرکتوں پر مہر ثبت کرنے میں مسلم قوم کو سب سے آگے آنا ہوگا۔ اللہ کے رسول نے فرمایا:’’تم میں سے کوئی منکر کو دیکھے تو اسے اپنے ہاتھ کی طاقت سے بدل دے۔ اگر کوئی یہ طاقت اپنے اندر نہ رکھتا ہو تو وہ اپنی زبان سے کام لے۔ اور اگر کوئی اس کی طاقت بھی نہ رکھتا ہو تو وہ اپنے دل میں اسے برا سمجھے۔ اور یہ ضعیف ترین ایمان ہے‘‘۔ (مسلم۔ عن ابی سعید الخدریؓ) ۔ جہادی، تکفیری اور دہشت گرد مسلمانوں کی صفوں میں کینسر کی طرح ہیں، اور یہ دہشت گر ددین کے اندر کی پاکیزگی کو ختم کر دیتے ہیں۔ لہٰذا ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ ان لوگوں کے بارے میں حکام کو آگاہ کرے جو دہشت گردی کی کارروائیوں کو انجام دیتے ہیں یا ملک و قوم کو برباد کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں یا اس میں ملوث ہوتے ہیں۔
28 ستمبر ، 2020 ، بشکریہ: انقلاب، نئی دہلی
URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/supporting-terrorists-betrayal-religion-/d/122976
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism