New Age Islam
Fri Mar 24 2023, 07:10 AM

Urdu Section ( 1 Feb 2019, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

End of Extremism through Moderation اعتدال پسندی سے انتہا پسندی کا خاتمہ


ڈاکٹر ساحل بھارتی ، نیو ایج اسلام

رسول پاک علیہ السلام نے اسلام کی بنیاد اعتدال وترقی پسندانہ مزاج و رویہ پر رکھی۔ جس کی وجہ سے معاصر مذہب سے باہم کوئی ٹکراؤ یا الجھاؤ نہیں تھا۔نتیجتا بڑے پیمانے پر لوگوں کی زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کی۔ تصوف سمیت زیادہ ترمتعد و مختلف افکار و نظریات نے خدا کی وحدانیت، نجات کے روحانی راستے اور عالمی فلاح و بہبود پر زور دیا گیا۔ نبی اکرم نے بھی اسلام کی’’ امۃً وّاحدۃ‘‘ً یعنی متوسط،مرکوز اور متوازن طبقہ کے طور پروضاحت کی ہے۔

تاہم، بعض متشدد وانتہا پسند نظریہ رکھنے اور ذاتی مفاد و دلچسپیاں رکھنے والوں نے اسلام کی جانبدارانہ طور پرغلط اور متعصب توضیح و تشریح پیش کر کے اس کی ہمہ جہتی، وسطیت، وسعت فکری و نظری اور قومی یکجہتی کی اعلی قدروں کو چوٹ پہنچانے کا کام کیا ہے۔ اگرچہ قرآن نے کہا ہے کہ’’کافر کو مار دو‘‘ لیکن یہ تحریر فوری تاریخی سیاق و سباق کے لئے نازل کی گئی ہے۔ جو صرف اس وقت کے لئے درست تھی۔اس وقت جب اسلام اور اہل اسلام پر دشمن طاقتیں ہمہ وقت طاق لگائے ہوئی تھیں۔ وقت، جگہ، موقع و مناسبت کے بعد ہی کسی عمومی حکم کا نفاظ ہوتا ہے۔ کئی ایسے قانون ہیں جو عرب میں نافظ ہیں لیکن غیر عرب میں نہیں ہیں۔ان کج فہم اور محدود علم و فکر کے حاملین نے نہ تو قرآن سمجھا اور نہ ہی اسلام سمجھا۔ اب ایسے میں دین کی تبلیغ گمرہی کے سوا کچھ نہیں ہوگی۔جبکہ دوسری جگہ قرآن مقدس نے بے گناہوں ،عورتوں، بچوں یا بوڑھوں اوربیماروں یہاں تک کہ مفید جانورکے قتل سے منع کیا ہے اور اس درخت کو کاٹنے سے منع کیا ہے جو پھل دار ہواورمذہبی مقامات کو منہدم کرنے سے منع کیا ہے۔تشدد وانتہا پسند کا مقابلہ کرنے کے لئے اعتدال پسندی و از سر نو فکرکر نے کی ضرورت ہے۔

اعتدال پسند علماکو چاہئے کہ نظریات سے اوپر اٹھ کر سماج کی رہنما ئی کریں جومعاشرے کو صداقت، انسانیت اور عالمی بھائی چارہ کی اور لے جائے۔

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/end-extremism-moderation-/d/117624


New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism



Loading..

Loading..