ڈاکٹر ساحل بھارتی ، نیو ایج اسلام
توبہ کا گھر ہمیشہ کھلا رہتا ہے ، اللہ کا کوئی بھی بندہ اگر صدق دل کے ساتھ اپنے گناہوں کی توبہ کر لے تو اس کی توبہ قبول ہوتی ہے اور اللہ اسے اپنی نعمتوں سے نوازتا بھی ہے ۔ یہ ایک ایسا سچ ہے کہ کوئی بھی شخص چاہے تو اپنے اعمال کی درستگی کے ذریعہ خود کو ایک نیک بندے کی حیثیت سے اللہ کی نگاہوں میں بحال کرا سکتا ہے ۔ اللہ کی رحمت اس شخص پر اترتی ہے جو اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہے ، معافی مانگتا ہے اور اپنے خالق کے حضور میں کھڑے ہو کر نیک راہ پر چلنے کی دعا کرتا ہے ۔
حضرت موسیٰ کے دور میں ایک بار زبردست قسم کا قحط پڑا ، لوگ قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئے،تو حضرت موسیٰ کے دربار میں حاضر ہوئے اور ان سے التجا کی کہ وہ اللہ سے رحمت اور بارش کی دعا کریں ۔ حضرت موسیٰ نے اپنے لوگوں کو جمع کیا ۔ کھلے میدان میں 75ہزار لوگ جمع تھے ۔ حضرت موسیٰ نے دعا شروع کی ، مسلسل دعاءوں کے بعد آسمان سے ایک خدائی آواز نازل ہوئی جس میں جس کا خطاب عوام سے تھا لیکن حکم حضرت موسیٰ کو تھا کہ وہ اپنے سماج کے اس گنہ گار شخص سے نجات حاصل کریں جو زائد از چالیس سال سے شرک کر رہا تھا ۔ اس کے کھاتے میں گناہ کے بعد گناہ جمع ہوتے رہے او وہ سزا کا مستحق ہوتا گیا ۔ اس آواز میں یہ بھی کہا کہ جب تک یہ گنہ گار سزاوار نہیں ہوگا تب تک پورے سماج کو قحط اور سوکھا کی سزا ملتی رہے گی ۔ حضرت موسیٰ غضب ناک ہوئے، انہوں نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گنہ گار رضاکارانہ طور پر سامنے آئے اور اپنے گناہوں کے لئے شرمندہ ہو ۔ اس شخص کو اندازہ ہو گیا کہ اس کا راز فاش ہو چکا ہے ۔ وہ شرمندہ تھا ۔
اس نے اپنی غلطی کا احساس کیا اور اپنی شناخت بتا ئے بغیر خاموشی کے ساتھ اللہ سے دعا کی کہ اس کی غلطیوں کو معاف کر دیا جا ئے ۔ اس نے یہ عہد بھی کیا اب کے بعد وہ اللہ کے حکم کے مطابق زندگی گزارے گا ۔ رب کریم نے اس کی توبہ قبول کر لی ۔ رحمت نازل کی اور بارش ہونے لگی ۔ حضرت موسیٰ حیران تھے ،انہوں نے اللہ سے پوچھا کہ یہ صورت حال اچانک کیسے بدل گئی ۔ بارش بھی ہو گئی اور غلّے افراط بھی ہو گئی ۔ رب کریم نے انہیں جواب میں بتایا کہ اس نے گنہ گار کی توبہ قبول کر لی ، اس کے گناہ معاف کر دیئے اور اس کی پہچان بھی عوام سے بچا لی ۔ یہ واقعہ یہ بتانے کے لئے کافی ہے کہ دل سے توبہ کی جائے ، معافی مانگی جائے تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں سے نوازتا ہے۔
URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/door-repentance-open-allah-blesses/d/118733
New Age Islam, Islam Online, Islamic Website, African Muslim News, Arab World News, South Asia News, Indian Muslim News, World Muslim News, Women in Islam, Islamic Feminism, Arab Women, Women In Arab, Islamophobia in America, Muslim Women in West, Islam Women and Feminism