New Age Islam
Sat Jan 25 2025, 04:29 AM

Urdu Section ( 12 May 2018, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Paris Agenda against Terrorism: A Shot In The Dark? دہشت گردی کے خلاف پیرس کا ایجنڈا: کیا یہ اندھیرے میں تیر چلانا ہے؟

 کرسچن چیسناٹ

3 مئی 2018

27 اپریل کو دہشت گردی کے خلاف پیرس کانفرنس بعنوان ‘No Money for Terror’ کے اختتام کے موقع پر ایمینویل میکرون (Emmanuel Macron) نے اس برائی کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم چلانے کا حکم دیا جو کہ عالمی سلامتی کو کمزور کر رہا ہے۔

اس موقع پر 70 ممالک کے نمائندوں کے سامنے کھڑے ہو کر انہوں نے ایک ایسے دشمن کے خلاف بےرحمی سے جنگ کرنے کا وعدہ کیا جسے انہوں نے ہر وقت "فعال"، "اختراعی" اور تبدیلی پذیر قرار دیا۔ میکرون کے مطابق یہ مہم تین شعبوں میں چھیڑا جانا ضروری : سائبراسپیس (cyberspace)، جیل اور وہ خطے جن پر دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔ ان کے مطابق دہشت گردی پر فتح حاصل کرنے کا واحد راستہ ایک مضبوط تعاون اور وسیع ترین حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

فرانس کے صدر کے مطابق دشمن اسلامی دہشت گردی ہے جس نے مذہب اسلام کو اغوا کر لیا ہے۔ لیکن مشرق وسطی میں ہر ریاست کے پاس دہشت گردی کی اپنی ایک الگ ہی تعریف ہے - ترکی کے لئے پی کے کے (Partiya Karkerên Kurdistanê ‘‘کردش ورکر پارٹی’’) کے کُرد اور پی وائی ڈی (Partiya Yekîtiya Demokrat) دہشت گرد ہیں، اسرائیل کے لئے حماس کے فلسطینی دہشت گرد ہیں ؛ سعودی عرب کے لئے یمنی حوثی دہشت گرد ہیں ، متحدہ عرب امارات کے لئے اخوان المسلمین دہشت گرد ہیں، اور اسی طرح یہ فہرست مزید طویل ہو سکتی ہے۔

فرانسیسی صدر نے دہشت گردوں کی فہرست میں قطر کو بھی شامل کیا لیکن اس کا نام نہیں لیا، جیسا کہ انہوں نے کہا کہ : "بہت سے ممالک نے دہشت گردی یا دہشت گردی سے متعلق تحریکوں کو فروغ دیا ہے، اس یقین کے ساتھ کہ وہ خطے میں اپنے مفادات کی حفاظت کر رہے ہیں یا دشمن کے مفادات کے خلاف انتقام لے رہے ہیں۔"

ظاہر ہے کہ ان سب کے بیچ تحریک النصرہ کے لئے دوحہ کی حمایت اور القاعدہ کی سیریا شاخ بھی ذہن میں آتی ہے۔ قطر نے تبدیلی کی اس لہر کا اندازہ کرتے ہوئے ان اداروں کو بلیک لسٹ کیا ہے جو مالی طور پر ملک میں دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں اور غیر سرکاری تنظیموں اور خیراتی اداروں پر نگرانی کو سخت کرنے کا وعدہ کیا ہے ، جن کے عطیات کبھی کبھی غلط ہاتھوں میں چلے جاتے ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ

آج یہ ضروری ہے کہ نتائج حاصل کرنے کے لئے ہر انسان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا تعاون پیش کرے۔ اپنی گفتگو میں ایمینویل میکرون (Emmanuel Macron) نے ان ممالک کے نام باہر لانے کا وعدہ کیا جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف کوئی کوشش نہیں کی ہے۔

پیرس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں کے اصول و ضوابط پیش کئے گئے اور خاص طور پر مخصوص خدمات کے درمیان معلومات کا تبادلہ، نئے مالیاتی ہتھیار ( cryptocurrencies ) کی نگرانی اور ڈیجیٹل ماہرین کے ساتھ شراکت داری وغیر کے منصوبے پیش کئے گئے۔

500 مدعو ماہرین کے درمیان کیمرے اور مائکروفون کی پہنچ سے دور اس کانفرنس کے علاوہ مجلس میں حقیقی موضوع پر بحث ہوئی۔ ان میں اسے ایک نے اس کا پردہ فاش کرتے ہوئےکہا کہ اس میں "پوشیدہ طور پر غیر قانونی دہشت گرد مراکز کا سراغ لگانے کا سوال اٹھایا گیا "۔

تاہم، انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ: "یہ ابھی صرف ہماری شروعات ہے۔ اور ہمارے سامنے ابھی ایک طویل سفر ہے’’۔ تمام مسائل کی جڑ یہی ہے۔ دہشت گردی کے مالیاتی تعاون کا دروازہ بند کرنے میں کم از کم چند سال تو لگ ہی جائیں گے۔

مافیا کی طرح داعش اور القاعدہ کے نیٹ ورک نے بھی روایتی اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے جس میں رِیَل اسٹیٹ ، تجارت ، زراعت ، ٹریول ایجنسیاں، ٹرانسپورٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اور سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ ماہرین نے "ہائبریڈائزیشن hybridization" کا رجحان محسوس کیا ہے۔ یعنی اب ڈیلر اور ہشت گرد افریقہ کے ساحل اور بلاد شام میں ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ایمینویل میکرون (Emmanuel Macron) کے پیرس نے وہاں موجود 70 ممالک کو ایک چیلنج پیش کیا۔ اس نے ابتدائی چنگاری بھڑکا دی ہے ، لیکن کیا اس کے حقیقی نتائج برآمد ہو سکیں گے؟ کچھ لوگوں کو آدھے مَن سے کوئی کام نہیں کرنا چاہئے۔ صدر نے 2019 میں اگلے کانفرنس کے لئے آسٹریلیا کو منتخب کیا۔ اب ہم اسی وقت دیکھیں گے کہ داعش اور القائدہ کے لئے مالیاتی ذرائع ختم کرنے کے ان کے عزام میں کمزوری واقع ہوئی ہے یا ان کے ارادے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

ماخذ:

english.alarabiya.net/en/views/news/middle-east/2018/05/03/The-Paris-agenda-against-terrorism-A-shot-in-the-dark-.html

URL for English article: https://newageislam.com/islam-west/the-paris-agenda-terrorism-shot/d/115139

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/the-paris-agenda-terrorism-shot/d/115217

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


 

Loading..

Loading..