By Badr Kazmi
[Translated from Urdu by New Age Islam Edit Desk]
Darul Uloom Deoband is a religious seminary of international repute in India, the symbol of revolt against imperialism, the repository of the religious identity and spiritual values of the Muslims and a great legacy of the sacrifices of our ulema. But it is unfortunate that internal feuds of the ulema, Muslims’ indifference towards it, their differences, a hunger for posts, a disregard of what is halal and what is haram, what is true and what is false has ruined this grand institution of the Muslims and there is not an iota of a concern among the Muslims for the condition of the Darul Uloom. And even if there is a little concern, it is not for the values and traditions and its historical, spiritual and religious character but for the power of the nearest and dear ones in the institution.
The events of 1982 were the beginning when the Madani group had captured power in Darul Uloom with the help of Mrs Indira Gandhi and raising the slogan of the governing body, they had levelled serious allegations on the senior religious leader Hadhrat Qari Tayyab. All the tricks of the game had been used in this battle and the reputation of the institution was put at stake at national and international level. The media also played its role and finally forced this noble man to call it quits and left the judgment to Allah.
Maulana Marghoobur Rehman who was a member of the Shoura was made the VC of the Darul Uloom at the behest of Maulana Asad Madani with the hope that he would be conducive in fulfilling the political aspirations of Asad Madani and he would be able to use the Darul Uloom to further his political interests. For a moment, Maulana Marghoobur Rahman gave the impression that he would not cause any hindrance in the plans and aspirations of the group but gradually by dint of his peity, righteousness an sincerity attained a respectable place in Darul Uloom and in the heart of the well wishers of Darul Uloom that so much so that he would decide all the issues of the institution after deeply weighing the pros and cons of all the aspects in the interests of the Darul Uloom because he had taken inspiration from the ulema who had nurtured this institution with their blood and sweat. He maintained the dignity of Darul Uloom by keeping the members of the Shoura within the interests of Darul Uloom. After the death of Maulana Asad Madani, the confrontation between the uncle and nephew came to the fore. But when it came to the lofty traditions and ideals of Darul Uloom he showed both of them the doors without hesitation. The members of the Shoura had also realised that they were the custodians and protectors of the institution and it was their responsibility to safeguard its character at any cost.
Therefore, after the death of Maulana Marghoobur Rehman, the present Majlis-e-Shoura appointed Maulana Abul Qasim Banarasi as ad-hoc VC but a section started expressing dispproval of his appointmet tongue in cheek commenting that now an Ansari (julaha) had been made the Muhtamim of Darul Uloom. It should be noted that this campaing was started by the brother-in-law of Maulana Arshad Madani and member of Shoura, Abdul Aleem Farooquee from Lucknow alleging that Abul Qasim’s appointment was illegal and unconstitutional. When Maulana Wastanvi was selected on Jan 10, 2011 as the Muhtamim to put an end to the tug-of-war between the Majlis-e-Shoura and Jamiat, those who had made Darul Uloom a source of their power were shocked and raised the issue of Qasmi and non-Qasmi. When nobody took notice of it and people expressed their joy at Maulana Wastanvi’s appointment, the issue of his being a ‘pathan’ was raised. Even that did not find any takers. So, a storm was raised by creating a controversy over the presentation of a memento that had a picture of Hindu deity to a minister by him.
But before the controversy died down, Maulana made a statement in the Times of India which added fuel to the fire giving his opponents more ammunition, though his clarification on the issue of ‘idols’ and his apology had already been carried by newspapers but perhaps people who consider Darul Uloom a vehicle for fulfilling their personal interests could not be calmed down. So, a campaign of lies, allegations and abuses has been going on like in the 1980s. The situation has come to such a passe that instead of the seniors saying something, they have assigned the juniors to keep the fire burning. Therefore, now some hitherto unknown organisations like the Jamiatul-Talaba have started distributing provocative pamphlets, handbills and other advertisements making villifying and lecherous and ridiculous ‘revelations’ about Maulana Wastanvi. Some of the allegations are that Maulana Wastanvi was expelled from the membership of Dabhil Majlis-s-e-Shoura because he is a supporter of Madrasa Board; he had been abusing ulema alongwith Zakir Naik from the same platforms and had been calling ulema the agents of Israel; he had been expelled from the madrasa a number of times due to his ignoble acts and his an agent of Israel etc.etc.
It should be askd then who made him a member of Shoura if they knew that he was an agent of Israel and why he had been kept in Majlis-e-Shoura for the last ten years. Who was singing paens to Maulana Wastanvi in Masjid Rashid till yesterday publicising his services to the field of education and his administrative abilities? Why were matrimonial relationships being established with him? It is therefore clear that it is a baseless campaign. Actually, it shows the pain over Darul Uloom going out of their hands. So, there is no consideration of values nor of personal relationships.
So far as the well wishers of Darul Uloom Deoband are concerned, for them Darul Uloom is a symbol of the dignity of the community and a legacy of the founders of Darul Uloom whose crowning glory is the KalIma Taiyyaba. It is not a personal property of any clan or organisation. They will protect it at any cost. Those who are merely jumping around in its name should not be taken seriously as they have not attained maturity. They are just showing their love for the institution.
Till yesterday, they were terming it as a decision taken at 10 Janpath but now they are calling him Modi’s agent. They know not what they are saying. On this occasion, I would also request Maulana Wastanvi to give respect to the position he has been appointed and speak less and act more. Deeds speak louder than words.
Source: Akhbar-e-Mashrique, New Delhi
URL: https://newageislam.com/urdu-section/darul-uloom!-history-repeating-itself/d/3993
بدر کاظمی
دارالعلوم دیوبند ہندوستانی
مسلمانوں کی عالمگیر شہرت کی حامل دینی و مذہبی درسگاہ ہے جو مسلمانوں کے دینی تشخص
اور روحانی اقدار کی پاسباں ،غیر ملکی استعمار کے خلاف آزادی واستقلال کی علامت ، بوریہ
نشیں علمائے گرام کی جدوجہد ،قربانی وایثار کی عظیم یادگار ہے.....مگر افسوس ہندوستانی
مسلمانوں کی عدم توجہی ،انتشار و افتراق اور نام نہاد علماء کی باہمی رقابت ،آسائش
و آرائش ، جاہ ومنصب کی طلب جھوٹ سچ، حق ونا حق ، حرام وحلال سے بے نیازی نے اس عظیم
درسگاہ کی اقدار وروایات کو پامال اور اس کے دینی وروحانی کردار کو اس درجہ مجروح کردیا
ہے کہ اس کے تعلق سے ایک ادنیٰ سی فکر ،ایک ادنیٰ سا اضطراب ، ایک ادنیٰ سے تشویش بھی
مسلمانوں کے کسی حلقے میں پیدا نہیں ہوتی اور اگر کسی حلقے سے دارالعلوم کے تعلق سے
اظہار تشویش کیا بھی جاتا ہے تووہ دارالعلوم کی اقدار وروایات اور اس کے تاریخی ،دینی
، مذہبی وروحانی کردار سے نہیں بلکہ اپنے مقتداء اور ممدوح کی ذاتِ گرامی کی خوشنودی
اور اس کے اختیار واقتدار کی سلامتی کے لئے کیا جاتا ہے۔
سانحہ 1982اس کی ابتداء تھی
جب وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی کی نظر عنایت سے مدنی گروپ نے دارالعلوم پر قبضہ حاصل
کیا تھا اور دارالعلوم کی مجلس شوریٰ کی ہیئت حاکمہ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنے وقت
کے امام حکیم الاسلام حضرت قاری طیب صاحب علیہ الرحمہ پر ایسے ایسے بے سروپا الزامات
اور بے جان تہمتیں لگائی گئیں نیز خانوادۂ قاسمی کو رسوا وبدنام کرنے کیلئے ملک وبیرون
ملک ہر شیطانی حربہ استعمال اورجھوٹ اس کثرت سے بولا گیا کہ جس سے شیطان بھی پناہ مانگتا
ہے، جسے ذرائع ابلاغ نے سچ ثابت کرنے کیلئے ساری صحافتی و اخلاقی قدروں کو پامال کر
کے اس فرشتہ صفت انسان کو بالآخر معاملہ اللہ کے حوالے کر خاموشی اختیار کرلینے پر
مجبور کردیا اور اس نے اس کا فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا، جسے تاریخ نے محفوظ کرلیا۔
اسعد مدنی صاحب کی ایماء پر
جو اس تنازعہ کے روح رواں تھے شوریٰ کے ایک رکن مولانا مرغوب الرحمن صاحب کو دارالعلوم
کا مہتمم بنایا گیا، اس یقین و امید کے ساتھ کہ وہ اسعد صاحب کی سیاسی امنگوں، آرزؤں
کی تکمیل میں معاون ہوں گے اور وہ دارالعلوم کا آزادنہ استعمال اپنے سیاسی مفادات کے
لئے کرسکیں گے.......مگر مولانا مرغوب الرحمن نے ایک وقت انتہائی صبر وتحمل کا مظاہرہ
کیا اور یہ عندیہ دیا کہ وہ اس گروپ کے عزائم کی راہ میں کوئی مشکل یا دشواری پیدا
نہیں کریں گے لیکن دھیرے دھیرے انہوں نے اپنے اخلاص و للہیت ، دیانت وامانت ، زہد وتقویٰ
کے باعث نہ صرف دارالعلوم میں بلکہ اہالیانِ دارالعلوم دیوبند کے دلوں میں خصوصاً اور
ملک میں عموماً وہ اخلاقی قوت برتری حاصل کرلی جس کے نتیجے میں ہر فیصلہ وہ انتہائی
غور وفکر اور اپنی صوابدید کے مطابق دارالعلوم کے مفادات کو ملحوظ رکھ کر کرتے ہیں
۔ انہوں نے ان بوریانشیں علماء کو قریب سے دیکھا اور ان سے فیض حاصل کیا تھا جن کے
خون اور پسینے کا گار ا دارالعلوم کی عمارت میں لگا ہے۔ انہوں نے ان بزرگانِ دین کے
اخلاق ،کردار ، افعال واعمال اور ان کے نقش قدم کو اپنی منزل و منہج بنالیا۔اسی کے
ساتھ انہوں نے تدبر وفراست ،بے نفسی اور انکساری، تحمل اور بردباری سے دارالعلوم کے
اساتذہ وملازمین کو بڑی حد تک مطیع اور ارکان شوریٰ کو دارالعلوم کے مفادات اور ان
کے تحفظ کی حدود تک رہنے کا پابند بنا کر دارالعلوم کی عظمت ووقات کو بحال رکھا۔ اسعد
مدنی صاحب کے انتقال کے بعد جمعیۃ علماء ہند کو لے کر چچا بھتیجے کی چیقلش ،سردوگرم
جنگ میں گوکہ ایک حد تک وہ بھتیجے کے حمایتی رہے مگرجب اس جنگ کی آنچ دارالعلوم تک
پہنچی اور دفتر اہتمام میں اس کی چنگاری چھوڑ کر اس خزاں رسیدہ بزرگ کو ڈرانے دھمکانے
کی کوشش کی گئی تو دارالعلوم کے اقدار وروایات کی امین اس خدا رسیدہ بزرگ نے بغیر کسی
تردوکے ایک جھٹکے میں اسی شوریٰ کے ذریعہ جوان دونوں مہارتیوں کے باپ اور بھائی کے
ذریعہ وجود میں آئی تھی دارالعلوم سے باہر کا راستہ دکھا کر 1982کے داغ کو کسی حد تک
دھونے کی کوشش کی۔ ارکان شوریٰ بھی ان تمام حالات وواقعات سے بہت کچھ جان اور سمجھ
چکے تھے اور ان کو یہ احساس ہوگیا تھا کہ ان پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہے اور وہ اس
درسگاہ کے امین ومحافظ ہیں اور انہیں اس کے کردار کا تحفظ ہر حال میں کرنا ہے........لہٰذا
مولانا مرغوب الرحمن کی وفات کے فوراً بعد موجود ارکان شوریٰ نے مولانا ابوالقاسم بناسی
کو عارضی طور پر مہتمم مقرر کیا تو اس پر ایک حلقہ میں چہ می گوئیاں شروع ہوگئیں اور
اس تقریب کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اشراف واجلاف کی پھلجھڑی چھوڑی گئی کہ ایک انصاری
(جولاہا) دارالعلوم کا مہتمم ہوگا؟خیال رہے کہ اس کی ابتدا لکھنؤ سے ارشد مدنی صاحب
کے برادرنسبتی رکن شوریٰ عبدالعلیم فاروقی نے یہ کہہ کر کی کہ ابو القاسم کا تقرر غیر
آئینی ، غیر دستوری ہے۔ مورخہ 10جنوری 2011کو مجلس شوریٰ نے دارالعلوم کو سیاسی ریشہ
دوانیوں اور جمعیۃ کی زورآزمائی سے نجات دلاتے ہوئے مولانا غلام محمد وستانوی کا بطور
مہتمم انتخاب کیا تو وہ لوگ جو دارالعلوم کو اپنے اقتدار واختیار کا زینہ بنائے ہوئے
تھے، سکتہ کی کیفیت میں آگئے......اور انہوں نے قاسمی غیر قاسمی کا شوشہ چھوڑا ، جس
پر کسی نے توجہ نہیں دی اور ہر حلقہ سے غلام محمد وستانوی کے مہتمم بنائے جانے پر خوشی
ومسرت کا اظہار کیا جانے لگا۔ اسی درمیان ان کے ’’پٹھان ‘‘ہونے کا شوشہ چھوڑا گیا مگر
یہ دونوں چیزیں لوگوں میں ہدف علامت بنیں تو مہاراشٹر کی کسی تقریب میں مولانا وستانوی
کے ذریعہ ایک وزیر کو سپاس نامہ دیئے جانے جس میں کسی دیوی دیوتا کی تصویر تھی اسے
بنیاد بنا کر مورتی پیش کرنے سے تعبیر کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کرنے کی تدبیر کی گئی۔
اس پر بیان بازی جاری تھی
کہ مولانا ایک بیان ٹائمز آف انڈیا میں آگیا ۔جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور اس
حلقے کو ایک بڑی ہتھیار مل گیا، حالانکہ مورتی اور مودی دونوں پر مولانا کا وضاحتی
بیان اور معذرت آج اخبارات میں آگئی ہے مگر شاید اس سے ان لوگوں کی تسلی نہیں ہوگی
جو اس عظیم درسگاہ کو اپنے خاندانی اور سیاسی مفادات کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ اس طرح ایک
بار پھر 1982کی طرح جھوٹ وافتراء ،بے جا الزامات ودشنام طرازی کا ایک سلسلہ ہے جو برابر
جاری ہے۔ نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ بجائے اس کے کہ ’’بزرگوار‘‘ خود کچھ کہیں کچھ مغیچوں
کو اس کام پر لگادیا ہے کہ وہ اس آگ میں ایندھن ڈاتے رہیں ۔ چنانچہ اب کچھ گمنام (جمعیۃ
الطلباء) کے نام سے جس کا وجود ہی نہیں ہے انتہائی اشتعال انگیز فوٹو اسٹیٹ، ہینڈ بل،
اشتہارات تقسیم کئے جارہے ہیں ، جن میں مولانا غلام محمد وستانوی لغو، گھٹیا اور گھناؤنے
الزامات کے ساتھ ایسے انکشافات بھی کئے جارہے ہیں جنہیں دیکھ کر افسوس کے ساتھ ہنسی
بھی آتی ہے ۔ یہ کہ مولانا کو ڈابھیل کی مجلس شوریٰ سے اس لئے نکالا گیا کہ وہ مدرسہ
بورڈ کے حامی ہیں، مولانا غلام محمد ذاکر نائک کے ساتھ مختلف پلیٹ فارموں سے علماء
کو گالیاں دیتے رہے ہیں۔ علماء کو اسرائیلی کا ایجنٹ بتاتے رہے ہیں جن کا متعدد قبیح
افعال کے سبب زمانہ طالب علمی میں مدرسہ سے اخراج ہوا ہے اور یہ کہ وہ اسرائیل کے ایجنٹ
ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ اور اس میں طلبہ کو للکار تے ہوئے کہا گیا ہے شیخ الاسلام کے سپوتو!
اٹھو........یہاں شیخ الاسلام کے اصل سپوتوں سے یہ ضرور پوچھا جاسکتا ہے کہ اسرائیل
کے ایجنٹ ایسے شخص کو جس کے متعلق آپ کو یہ سب باتیں معلوم تھیں شوریٰ کارکن کس نے
بنایا؟ انہیں 10سال سے شوریٰ میں کیوں رکھا ہوا ہے؟اور آج تک مولانا وستانوی کے مناقب
مسجد رشید میں کون بیان کررہا تھا؟ جس میں ان کی تعلیمی خدمات اور انتظامی صلاحیتوں
کی تشہیر کی جارہی تھی؟ ان سے رشتہ داریاں کیوں قائم کی جارہی تھی؟ سویہ سب چیزیں ثابت
کرتی ہیں کہ یہ سراسر بیہودہ یا دہ گوئی اور الزام تراشی ہے، جس کی کوئی بنیاد نہیں
ہے بلکہ غم اور تکلیف یہ ہے کہ دارالعلوم ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے ۔ اس لئے نہ اخلاق
اقدار کا پاس ہے نہ کسی رشتے یا قرابت داری کا لحاظ۔
ایک طوفان و بدتمیزی ہے جو
اٹھایا جارہا ہے۔دارالعلوم کے اقدار وروایات کا خیال نہ کل پیش نظر تھا نہ آج ہے.......جہاں
تک محبان دارالعلوم اور اہل دیوبند کا تعلق ہے ان کے لئے دارالعلوم عظمت ووقار کی علامت
، ان کے بزرگوں کی ایک نشانی اہالیان دیوبند کے بزرگوں کا قائم کردہ وہ ادارہ ہے جس
کے سر پر کلمۂ طیبہ کا تاج ہے......جو کسی مخصوص گھرانے یا تنظیم کی جاگیر نہیں، اس
کا تحفظ وہ ہر حال میں کریں گے، ان کے نام پر جو چند لوگ جو ابھی شعور کو بھی نہیں
پہنچے اچھل کود کر رہے ہیں وہ محض تعلق خاطر کا ایک بھونڈا نمونہ ہے، جسے سنجیدگی سے
نہیں لیا جانا چاہئے۔
کل تک یہ لوگ مولانا وستانوی
کے تقرر 12جن پرتھ پر لیا گیا فیصلہ بتارہے تھے ،اب یہ بی جے پی اورمودی کا ایجنٹ بتارہے
ہیں، انہیں خود نہیں معلوم وہ کیا کہہ رہے ہیں؟ اس موقع پر ہم مولانا وستانوی سے بھی
درخواست کریں گے کہ اہتمام کا یہ منصب اس بات کا متقاضی ہے کہ بولا کم جائے، عمل زیادہ
ہو۔ آپ کا کام اور عمل ہی اس کا جواب ہوگا۔
URL: https://newageislam.com/urdu-section/darul-uloom!-history-repeating-itself/d/3993