New Age Islam
Sun Oct 13 2024, 02:55 AM

Urdu Section ( 5 Aug 2013, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Muslims! Are You Awake Yet? مسلمانوں! کیا تم اب بھی بیدار ہو؟

 

  اینی زونویلڈ

 مسلم فار پراگریسیو ویلیو کی شریک بانی اور صدر

 اسلاموں فوب  سے دوری ، یہ میرے  اور میرے مسلم معاشرے  کے درمیان ہے۔

بوسٹن میراتھن کے حملہ آور گرفتار کر لئے گئے ہیں اور اس کے پوشیدہ اسرار کھل کر سامنے آ گئے ہیں، مسلمانوں کو ایک بار پھر اسلام کے ساتھ مخلوط بنیاد پرستی کے مسئلے کی یاد دہانی کرائی گئی ہے ۔ ہم ایک بار پھر دہشت گردی اور بنیاد پرست مسلمانوں کے درمیان پھنس گئے ہیں جو کہ دہشت کے اس نئے عمل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ اور اگرچہ اعتدال پسند مسلمان ہر موقع پر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور قانون کے نفاذ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں ، وہ صرف مسئلہ کی جڑ نہیں تلاش کر پا رہے ہیں۔

مسئلہ: اسلام کے انتہائی بنیاد پرست، نفرت انگیز اور انتہا پسند تشریحات آن لائن موجود  ہیں۔ وہ نوجوانوں کو ہدف بناتے ہیں ، انہیں گونگا کر دیتے ہیں وہ انا اور بالادستی کی علیحدگی پسند تصور کو مدعو  کرتے ہیں۔ (یہ سفید  بالادستی، یا کسی تفوق پسند  نظریے سے مختلف نہیں ہے، لیکن ایک مسلمان کی حیثیت سے میں اسلام کے بارے میں بات کرنا چاہتی  ہوں۔)

ہمیں  پتہ ہے کہ ایسے بہت سارے  مسائل موجود ہیں جن  سےہمارے معاشرے دوچار ہیں ، اور چند مستثنیات کے ساتھ ہم بنیاد پرست فقہ کے معاملے پر مستقل پردہ ڈال  رہے ہیں۔ جی ہاں، یہ شرمناک ہے، وہ جو ہے اس کے لئے  آواز بلند کرنا اور آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے سے  اس کا انکار کرنا اور اس کے متعلق دفاعی ہونا آسان ہے۔ مبہم اور مشتبہ ہونے کے بجائے ، اس کے خلاف آواز کیوں نہ اٹھائی جائے ۔ آپ کو  کس کا خوف ہے ؟

مجھے  مدد کرنے دیں۔ اسلام کی غلط  تشریحات کی ایک بڑی  فہرست موجود  ہے: اسلام چھوڑنا ارتداد ہے جس  کی سزا موت ہے ، شریعت ایسے قوانین کا مجموعہ ہے  جو خواتین کو وحشیانہ طور پر سزا دیتا ہے ، چوری کے لئے لوگوں کا ہاتھ کاٹنا (شکریہ سعودی عرب)، بچوں کی شادیاں جائز ہیں آخر کار نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچی سے شادی کی تھی ہم جنس پرستی کی سزا موت ہے، مسلم خواتین کسی غیر مذہبی سے شادی نہیں کر سکتی ہیں، خواتین کی حیثیت مردوں سے نیچے ہے ، صرف مسلمان ہی  جنت میں جائیں گے ؛ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر  کشی ممنوع ہے۔ فہرست طویل ہے، لیکن یہ ایک آغاز ہے۔

مقدمہ : دو جہانوں  کے درمیان پھنسے  ہوئے  غیر ملکی والدین کے وہ مسلم نوجوان ہیں، جنہیں ان کی ثقافتی اور اس وجہ سے اسلام کے مذہبی وضع قطع کو برقرار رکھنے پر اصرار کیا جا تا ہے  ۔ ان والدین میں اکثر امریکی تہذیب سے متأثر اپنے بچوں کے لئے کم روادار  ہوتے ہیں۔ نتیجے کے طور پر ہمارے کچھ بچے دوہری زندگی جینا سیکھ رہے ہیں۔ اس مقام پر مغرب میں مسلم کمیونٹیز کے اندر تنازعات، تشخص کا بحران پیدا ہوتا ہے ۔

یورپ میں مسلم نوجوانوں کی بنیاد پرستی اور شناخت کے مسائل کو دیکھیں ۔ میں نے یہ پہلے بھی  کہی ہے اور پھر سے کہوں گی کہ اگر ہم  اپنے بچوں کے لئے اسلام کی دوبارہ تشریح اور توضیح نہیں کرتے ہیں تو  امریکہ کو  مستقبل  میں بھی ایسے ہی مسائل کا تجربہ ہو گا ،ایک ایسی تشریح جو  21ویں صدی کے لئے موزوں ہو  اور جس کی بنیاد  سب کے لئے انصاف پر ہو ۔

جب کشمکش میں مبتلاء  نوجوانوں کو کسی خوش مزاج شخص کی رہنمائی کے بغیر خود ان کی اپنی شناخت دریافت  کرنے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے، جیسا کہ تمرلن تسرنیو  ‘‘Tamarlan Tsarnaev’’کے معاملے میں ہوا ، تو ایک کمیونٹی کے طور پر خود ہمیں مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہئے ۔ ترقی پسند مسلمان علماء کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ،   جنہوں نے اسلام کی بنیاد پرست تشریح کے خلاف لکھا ہے اور خطابات  کئے ہیں ۔ یہاں تک کہ نیو ایج اسلام جیسی سائیٹ بھی موجود ہے ، لیکن کوئی نہیں پڑھتا!

حل: اپنے نوجوانوں تک رسائی  کا راستہ  ویڈیو ہے اور پانچ منٹ کے اندر  Be Notorious پر نوجوانوں کو ھدف بنا کر ویب سیریز ہے، ان تمام باطل تعلیمات کا مقابلہ کرتے  ہوئے جنہیں  مرکزی دھارے میں شامل مسلمانوں  نے  سچ فرض کر لیا تھا ، یا اس کا سامنا کرنے  سے ڈرتے ہیں۔

اسلام میں بنیاد پرست فقہ ایک نیا رجحان ہے، کیونکہ 30 سال یا اس سے پہلے یاد کریں ؟ ہمیں کوئی  بنیاد پرست جڑ نہیں ملتی !یو ٹیوب  YouTube’ پر جائیں اور کوئی بھی نفس مضمون ٹائپ کریں  تو آپ کو  ایسےبہت سارے  قدامت پسند مسلم مبلغین ملیں گے جو اسلام کی سخت گیر عدم روادار  تشریحات کی تبلیغ کر رہے ہیں۔ جیسا کہ کوئی  مسلم پیدا ہوا اور بڑھا ، یہ تشریحات میرے لئے ایک اجنبی تصور ہیں ۔ اسے میں اسلامو فوب  کی افراط رکھنے کے  برابر سمجھتی ہوں ،جیسا کہ پیٹ رابرٹسن اور ٹیری جونز تبلیغ کر رہے ہیں ، جب کہ ہمارے پاس ہزاروں ڈیسمنڈ ٹیوٹس ہونے چاہئے!

مسلم ڈیسمنڈ ٹیو ٹو کہاں ہے؟

ہماری  مسلم کمیونٹی کواس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ اسلام کی تشریح کس طرح یا اسے کس طرح پورا کرتے ہیں ، میں آپ سے ہمارے لئے  ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی اپیل کرتی ہوں ۔ ہم آسودہ خاطر ہیں  اور پوری انسانیت  اس کے لئے پریشان ہے ۔امریکہ میں صرف ہمیں نہیں ، بلکہ  اس افراتفری کو دیکھیں جسے  بنیاد پرستی نے پیدا کیا ہے ۔

"خدا اس (نعمت) کو جو کسی قوم کو (حاصل) ہے نہیں بدلتا جب تک کہ وہ اپنی حالت کو نہ بدلے۔" (قرآن 13:11)۔

اور اگر تم رومی کی طرف ہو تو:

سلامتی  بھول جاؤ

وہاں رہو جہاں  رہنے میں تمہیں  ڈر لگتا ہے

شہرت کو  تباہ کر دو

بدنام زمانہ ہو جاؤ

لہذا ان تمام مسلمانوں کے لئے جو  علیحدہ ہو کر بیٹھے ہیں ، سوچ رہے ہیں ، خواہش کر رہے ہیں  اور یہ دعا کر رہے ہیں کہ  اگلا حملہ اسلام کے نام پر نہ ہو،  جاگو! یہ بدنام ہونے کا وقت ہے۔

  ٹویٹر پر اینی زونویلڈ سے  رابطہ کریں : www.twitter.com/@mpvusa

ماخذ:

http://www.huffingtonpost.com/ani-zonneveld/muslims-are-you-awake-yet_b_3165031.html

URL for English article:

https://newageislam.com/radical-islamism-jihad/muslims!-awake-yet/d/11328

URL for this article:

 https://newageislam.com/urdu-section/muslims!-awake-yet-/d/12901

 

Loading..

Loading..