New Age Islam
Fri Sep 13 2024, 09:25 AM

Urdu Section ( 2 Sept 2011, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Maulana Wahiduddin Khan and his Claim of Mehdism and Masihism مولانا وحید الدین خان کا امام مہدی علیہ السلام ہونے کے دعویٰ سے انکار

By Maulana Wahiduddin Khan,

Al-Risala issue of May 2011

The article about me is based on misunderstanding. I had never claimed of Mehdiism. I have, as per Hadith, strived to explain the advent of Mehdi (A.S.). Such people perhaps do not understand the difference between claim and explanation, although both are totally different things. No doubt scholars have a right to give their academic views about the advent of Mehdi (A.S.), but no one has a right to claim Mehdiism. Only an irresponsible person can claim be the Mehdi (A.S.). A responsible and educated person can never claim anything like this.  Mehdi (A.S.) is a divine person with cosmic powers. In such circumstances any claim being Mehdi (A.S.) will be equivalent to enter in Allah’s domain. 

Source: Al-Risala Urdu monthly (May, 2011), Delhi.

URL of Maulana Ghulam Nabi Kashafi’s article in this context:

http://www.newageislam.com/urdu-section/a-former-admirer-of-maulana-wahidudun-khan-explains-reasons-behind-his-separation-with-the-maulana--مولانا-وحید-الدین-خاں-سے-میری-علاحدگی/d/5354

URL of the review of Maulana Ghulam Nabi Kashafi’s book by Zeeshan Ahmad Misbahi:

http://www.newageislam.com/urdu-section/maulana-wahiduddin-khan-and-his-claim-of-mehdiism-and-masihism--مولانا-وحید-الدین-خان-کا-امام-مہدی-علیہ-السلام-ہونے-کے-دعویٰ-سےا-نکار/d/5365

 

مولانا وحید الدین خان کا امام مہدی علیہ السلام ہونے کے دعویٰ سے انکار

الرسالہ اردو

سوال:۔ ایک اردو پرچے میں ایک مضمون اس عنوان کے تحت نگاہ سے گزرا ۔ دعوائے مہدویت اور مولانا وحید الدین خان۔ اسی طرح ایک صاحب نے آپ کے بارے میں کہا کہ وہ نبوت کا دعویٰ کرنے والے ہیں ۔ براہِ کرم ،ان دونوں باتوں کی وضاحت فرمائیں(سید اقبال احمد عمری ،تمل ناڈو)

جواب:۔ (1) مذکورہ مضمون میرے بارے میں ایک غلط فہمی پر مبنی ہے۔ میں نے ہر گز اپنے بارے میں مہدی ہونے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔ میں نے جو کچھ کیا ہے، وہ صرف یہ ہے کہ مہدی کے ظہور کے بارے میں جو حدیثیں آئی ہیں، اپنے فہم کے مطابق ،ان کی توجیہہ کی ہے۔ یہ لوگ غالاً  اپنے غیر علمی ذہن باتیں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ ظہور مہدی کے معاملے کی علمی توجیہہ کرنے کا حق بلا شبہہ اہل علم کو حاصل ہے لیکن کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس سلسلے میں کوئی دعویٰ کرسکے۔

حقیقت یہ ہے کہ کوئی غیر سنجیدہ انسان ہی یہ کہہ سکتا ہے کہ ۔۔ مہدی ہوں ، سنجیدہ انسان کبھی ایسے الفاظ بول نہیں سکتا ۔ اس کا سبب یہ ہے کہ مہدی کا رول ایک خدائی رول ہے۔ کوئی شخص خدا کی خصوصی توفیق کےذریعے ہی مہدی کا رول ادا کرے گا۔ ایسی حالت میں مہدی کا دعویٰ کرنا،خدا کے ڈومین (domain) میں داخل ہونا ہے۔

ایک پیغمبر کو حق ہے کہ وہ کہے کہ ۔۔انا النبی لاکذب ( میں نبی ہوں، اس میں کوئی جھوٹ نہیں ) کیوں کہ اس کو خدا کی طرف سے فرشتے کے ذریعے براہِ راست یہ بتایا جاتا ہے کہ تم پیغمبرہو،لیکن مہدی کا معاملہ ایسا نہیں ہے۔ کوئی شخص خدا کی خصو صی توفیق سے، اگر مہدی کا رول ادا کرے ،تب بھی اس کے پاس خدا کا فرشتہ یہ بتانے کے لئے نہیں آئے گا کہ تم مہدی ہو۔ ایسی حالت میں کسی انسان کو سرے سے یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنے بارے میں مہدی ہونے کا دعویٰ کرے۔ ایسا دعویٰ کرنے والا اپنے خود ساختہ دعوے کی بنا پر خدا کے یہاں اپنے معاملے کو مشتبہ کرلے گا۔ یہ ایسا ہی ہے، جیسے کوئی شخص (الرسالہ ،مئی 2011، 37) اپنے بارے میں یہ دعویٰ کرے کہ میں جنتی ہوں ۔ ایسا دعویٰ کرنے والا صرف اپنی جنت کو خدا کی نظر میں مشتبہ قرار دے رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی شخص کا جنتی یا مہدی ہونا براہِ راست خدا کے فیصلے کا معاملہ ہے، وہ ہر گز انسان کے فیصلے کا معاملہ نہیں ۔ مہدی کے معاملے میں کسی شخص کو صرف توجیہہ وتشریح کا حق حاصل ہے، اس معاملے میں اس کو ہر گز دعوے کا حق حاصل نہیں ۔ مہدی کا دعویٰ کرنا صرف اپنے آپ کو غیر مہدی ثابت کرنا ہے، وہ ہر گز کسی کے مہدی ہونے کا ثبوت نہیں ۔

(2) جو لوگ میرے بارے میں ایسی باتیں کرتے ہیں، وہ بلا شبہہ غیر سنجیدہ لوگ ہیں ۔ اگروہ سنجیدہ ہوتے تو میری تحریروں میں وہ مجھ کو پہچان چکے ہوتے ۔ اس  قسم کے باتیں بتاتی ہیں کہ انہوں نے میری تحریروں سے مجھ کو نہیں پہچانا ۔

میرا اپنا ذاتی احساس ا س کے بالکل برعکس ہے ۔ میں اپنے عجز او ربے مائیگی کو سوچتے ہوئے تنہائی میں ، اکثر بے اختیار رونے لگتا ہوں۔ میں سوچتا ہوں کہ میرے بارے میں اگر آخرت میں یہ کہہ دیا جائے کہ تم نے جو کام کیا، وہ زیادہ سے زیادہ یہ تھا کہ تم نے کچھ  نئی باتیں دریافت کیں، جو کہ متن (text)میں لفظی طور پر موجود نہ تھیں۔ اسی طرح اگر قیامت میں خدا یہ کہہ دے کہ تمہاری ان باتوں کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، کیونکہ میری عظمت وکبریائی اس کے بغیر ہی قائم ہے۔ اسی طرح فرشتے اگر کہہ دیں کہ ہم تو ابد سے خدا کی تسبیح و تحمید میں لگے ہوئے ہیں، جب کہ تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ اسی طرح پیغمبر اگر یہ کہہ دیں کہ ہم نے پوری تاریخ میں خدائی سچائی کا اعلان کیا، جب کہ تمہاری کتابیں وجود میں نہیں آئی تھیں ۔ اسی طرح اصحاب رسول اگر یہ کہہ دیں کہ ہم کو اللہ کی توفیق سے،اصحاب رسول کا درجہ ملا ،جب کہ ہم نے کبھی تمہارا لٹریچر پڑھا نہیں تھا۔ اسی طرح اگر ملائکہ جنت یہ کہہ دیں کہ ہماری فہرست میں جن اہل جنت کا ذکر ہے ،ان میں تمہارے جیسے کسی شخص کا نام درج نہیں ،قیامت میں اگر ایسا ہوتو میرا کیا حال ہوگا۔

بشکریہ ۔الرسالہ اردو  ماہارنہ،دہلی

URL: https://newageislam.com/urdu-section/maulana-wahiduddin-khan-his-claim/d/5389

Loading..

Loading..