New Age Islam
Sat Apr 19 2025, 11:13 PM

Urdu Section ( 18 Apr 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Al Balagh is the Prescribed policy for Muslims مسلمانوں کے لئے قرآنی طرز عمل :البلاغ

سہیل ارشد، نیو ایج اسلام

18 اپریل، 2022

آسمانی صحیفہ قرآن پیغمبر اسلام ﷺپر 23 برسوں میں تھوڑا تھوڑا کرکے نازل ہوا۔ اس میں پیغمبر اسلام ﷺ اور مسلمانوں کے لئے جنگ اور امن کے حالات میں طرز عمل متعین کر دیا گیا ہے۔ قرآن میں جنگ کے حالات کے علاوہ جتنی بھی آیات ہیں ان میں مسلمانوں کو صلح و آشتی کے ساتھ مسلموں اور غیر مسلموں کے ساتھ زندگی گذارنے کی تعلیم دی گئی ہے۔قرآن پیغمبر اسلام پر تمام دنیا کی ہدایت کے لئے نازل ہوااور اس کے لئے خدا نے مسلمانوں کے لئے طرز,عمل متعین کر دیا ہے۔ قرآن میں مسلمانوں کو بہترین امت اس لئے کہا گیا ہے کہ وہ نہ صرف خدائے واحد پر ایمان رکھتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی خدا کی وحدانیت پر ایمان لانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ وہ ایک انصاف , روداری, مساوات, محبت, امن اور روشن خیالی پر مبنی سماج کی تشکیل کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔قرآن میں مسلمانوں کو بار بار یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سماجی اصلاح اور توحید کے پیغام کو پر امن طریقے سے عوام تک پہنچا دیں۔ اس کے لئے قرآن بار بار لفظ البلاغ کا استعمال کرتا ہے۔ اس سے مراد پیغام کو صرف دوسروں تک پہنچانا ہے۔ اس پر عمل درآمد کرانے کے لئے طاقت کا استعمال کرنا نہیں ہے۔ قرآن ایک دو نہیں پچاسوں مقامات پر مسلمانوں کو صرف پیغام پہنچانے کی ہدایت دیتا ہے اور اس پر عمل کرنے اور نہ کرنے کا معاملہ عوام پر چھوڑ دینے کا حکم دیتا ہے۔

خدا قرآن میں کہتا ہے کہ ہدایت دینا صرف اس کے ہاتھ میں ہے اس لئے انسان صرف خدا کی راہ میں جدوجہد کرے۔نتیجے کی فکر نہ کرے۔

اور اگر اللہ چاہتا تو سب لوگوں کو ایک ہی فرقہ کر دیتا۔ولیکن وہ داخل کرتا ہے جس کو چاہے اپنی رحمت میں اور گنہ گار جو ہیں نہیں ان کا کوئی رفیق اور ہ مددگارُُُ۔۔الشوری:٨

خدا کہتا ہے دنیا میں مختلف مذاہب اور مختلف عقائد میں اس کی مصلحت پوشیدہ ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ بندہ صرف اس کی راہ میں اس کے دین پیغام دوسروں تک پہنچانے میں محنت کرتا رہے کیونکہ صرف وہ جانتا ہے کہ کون ایمان لائیگا اور کون نہیں۔ وہ ایمان کی دولت صرف ان لوگوں کو عطا کرتا ہے جن کو ایمان کی طلب ہوتی ہے کیونکہ ایمان خدا کی بیش قیمت نعمت ہے اس لئے وہ نا قدروں کو یہ دولت و نعمت عطا نہیں کرتا۔ بلکہ جو لوگ ایمان کی نا قدری کرتے ہیں خدا ان کے قلب پر قفل لگا دیتا ہے پھر وہ زندگی بھر اس دولت سے محروم رہ جاتا ہے۔

ًاس طرح ہم مہر لگا دیتے ہیں لوں پر حد سے نکل جانے والوں کے"۔۔یونس:74

دنیا میں انسانوں کے اعمال کی بنیاد پر ہی آخرت میں اس کا فیصلہ ہوگا۔ اس کی بد اعمالیوں کے لئے کسی دوسرے کو ذمہ دار بییں ٹھہرایا جائے گا ۔ ہر شخص کو اس کے اچھے اور برے اعمال کا بدلہ ملے گا۔

دین کی اشاعت کے معاملے نیں قرآن نےاپنا رویہ پوری طرح واضح کردیا ہے کہ انسانوں کو صحیح اور غلط کی تعلیم دے دی جائے اور پھر اس پر عمل کرنے کی پوری ذمہ داری اس کی ہے۔ قرآن کہیں پر بھی دین کی اشاعت کے معاملے میں طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں۔جو لوگ دین کو پھیلانے کے لئے طاقت کے استعمال کی وکالت کرتے ہیں یا تشدد اور قتل و غارت گری کا راستہ اختیار کرتے ہیں وہ لوگ قرآن کی اصل روح سے واقف نہیں ہیں۔داعی کا کام صرف سمجھانا ہے ان پر زورزبردستی کرنا خلاف دین بات ہے۔

ّتو سمجھائے جا تیرا کام تو یہی سمجھا دینا ہے۔ تو نہیں ان پر داروغہ۔۔۔رالغاشیہ:21۔22

موجودہ زمانے میں اور کچھ کلاسیکی علما نے بھی قرآن کی تعلیمات کی متشددانہ تاویل کی اور غیر مسلموں کے ساتھ دین کے معاملے میں تششدد کو جائز قرا دیا۔ ان راویلات کی بنیاد پر انتہا پسند تنظیمیں وجود میں آیؔئیں جو ظلم اور تشدد کے بل پر دین کی اشاعت اور اسلامی حکومت کے قیام کی وکالت کرتی تھیں۔ یہ طرزعمل قرآنی تعلیمات کے منافی ہے۔ قرآن دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ زمانہ امن میں امن کے ساتھ مکالمہ اور بحث و تمحیص یا مجادلہ کی وکالت کرتا ہے تاکہ بقائے باہم کا راستہ ڈھونڈا جائے۔دہشت گردی, مذہبی انتہا پسندی, تنگ ذہنی اور مذہبی تعصب سے قوموں کے درمیاں مکالمہ قائم نہیں ہوتا اور ایک صالح معاشرے کی تشکیل میں رخنہ آتا ہے۔ لہذا, قرآن مسلمانوں کوالبلاغ پالیسی اپنانے کی تلقین کرتا ہے۔

URL: https://newageislam.com/urdu-section/al-balagh-prescribed-policy-muslims/d/126813

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..