By Ahsan Mustaqeemi (Translated from Urdu by New Age Islam Edit Desk)
Violation of Jamat’s Constitution
The Article 5 of the Constitution he has taken oath on and through which the writer of the article has reached the Central Majlish-e-Shoura very clearly states: “The Quran and the Sunnah will be the basis of Jamat and all the other things will be of secondary importance and will be considered only to the extent the Quran and the Sunnah will allow.” Here it can be rightly asked why the learned author did not argument in the light of the Quran and the Hadith while giving an outline of the proposed political party. Do the Quran and Sunnah permit you to form a secular political party ignoring the Quran and Sunnah, to make secularism, socialism and democracy its base and to not mention Islam deliberately in party activities? Isn’t this approach in clear violation of the Constitution and against the Quran and Hadith? If the members of the Majlis-e-Shoura do not respect and follow the Constitution of the Jamat, whom else do we expect from? Each and every activist of the Jamat should respect and obey the articles of the Constitution as long as they exist. What is the importance of the policies, decisions and programmes that go against the articles of the Constitution of Jamat?
Grabbing political power not the goal of Islamic movement
One more issue is of importance. The prophets never made achieving and sharing power their objective nor has Jamat Islami has expressed the desire to attain or share power in the past. There is no mention of making it the goal in the present Constitution of Jamat Islami. What is said is that “ The deen (faith ) should be followed without indulging in any schism or divisions with deep concentration and it should be implemented on every individual and collective level in such a way that the evolution of the individual, the construction of the society and the formation of the state should be according to the faith; that the ideal basis for it would the system implemented by Hadhrat Muhammad (PBUH) and the rightly guided Caliphs; and that it(Jamat) would reform the thoughts and character of the people with the propagation of its ideology and dawah and this way train and mould public opinion to bring about the desired healthy revolution in the collective life of the country.
The point has been clearly stated here in the form of 2+2=4 that the Jamat will reform the thoughts and character of the people by propagating its ideology and the teachings of the deen following in the footsteps of the Prophet (PBUH) the rightly guided Caliphs. This way the people of the country with the blessings of God will enter into the fold of Islam and the desired revolution will be brought in the country with the help of God. This is also the truth that there is no shortcut to it. Each and every activist of the movement is aware of the fact that the real revolution is linked to this process alone.
Shortly after bestowing prophet hood on Hadhart Muhammad (PBUH), God instructs him (PBUH), “Go and declare it, sing the greatness of God, warn your near and dear ones against God’s disobedience and do not care about the mushrikeens at all.” The Prophet (PBUH) invited all the sardars (headmen) to present his message to them. He climbed the mountain of Safa and invited the people towards deen and offered them to save them from the hellfire. He said to his daughter Fatima, “O Fatima, protect yourself against the fire of hell.” He would go to the different tribes, market places and say,” Say there is no god but Allah and you will be successful. The reigns of the Arab rule will be in your hand, Ajam ( non-Arab world) will be under your feet. If you become a believer, you will be the king in Paradise.” When Suraqa chases the Prophet (PBUH) and fails to capture him (PBUH), he (PBUH) says to him, “Suraqa, imagine what your status and grandeur will be when you will put on the crown of the Kasra.” In fact the Prophet (PBUH) had the conviction that the kalma he was propagating will someday dominate the world. Initially, he (PBUH) was jeered at, baseless allegations were leveled against him. Later, severe tortures were meted out to him (PBUH) and his followers. A time also came when he was offered wealth and powere. The representatives of the heads of Quraish, Uqba puts some proposals before him (PBUH):“ If you want to be our sardar, we shall recognise you as our sardar (head) and believe me, we shall not take any decision against your wishes. If you want to be the king, we will elect you as our king.” He (PBUH) rejected all the proposals and recited before them the initial verses of Surah Haa Meem Sajda. The delegation of the heads of Quraish came to Abu Talib at a time when he was on his deathbed. They present to him a reconciliation plan. ‘You leave our gods alone and our religion, and we will leave your God and religion alone, We will not interfere with your religion.’ At this Abu Talib said to Hadhrat Muhammad (PBUH), “The people of your tribe have come up with a just proposal, please accept it.” The Prophet (PBUH) said, “See, I am offering you one kalima. If you accept it, you will be the rulers of the entire Arab world and non-Arab world will bow down before you.” Abu Jahl said,” We shall accept it rather we shall accept even ten such things.” The Prophet (PBUH) said, “Then pronounce that there is no god but Allah.” The heads of Quraish became infuriated and went away saying, “Persist in worshipping your gods. There is something else behind it.” After that, the opposition to his followers intensified. Here one point is to be pondered. If he (PBUH) had accepted the proposal of leadership or kingdom, he (PBUH) and his follower could have got some relief from tortures. He (PBUH) could have proceeded with his mission gradually. He (PBUH) would have strived for the establishment of justice, putting an end to oppression, exploitation, corruption and strife, poverty and penury, would launch campaigns against female feticide, alcoholicism, gambling, adultery, would have organised people for social welfare activities, would have established a system for providing the basic needs of the people like food, shelter and clothing. But he neither accepted leadership or seat of power nor did he pay attention to these issues. Nor any intellectual of that time asked him (PBUH), “O Prophet (PBUH) of God, you say with conviction that a time will come when the kalima will dominate, the key of the Kaaba will be in your hands, the crown of Kasra will be on Suraqa bin Malik’s head. But please tell me what will be the transitional goals? We are aware where we are standing now and what our destination is but what phases will we go through in achieving that goal? And when will the next phase you will come? No one asked the Prophet (PBUH) these intellectual questions and the Prophet (PBUH) too did not think it appropriate to tell all these. You can say the the representative of the headmen of Quraish had offered leadership on the condition that he (PBUH) would not interfere with their religion and they would not interfere with his (PBUH). It is true that he (PBUH) had rejected the offer and condition. But the present day intellectuals are ever ready to the extent that they will not mention these and will not mention Islam in their struggle for their goals though they are not under pressure from anybody or any quarters.
A polite request
I have a request to people in favour of establishing a political party in order to play an effective role in the electoral process, whether they are members of the central committee or portfolio holders of Jamat or ordinary activists. They are free to form a political party but that party should be independent. Those who join the political party should dissociate themselves from the Jamat Islami in principle. They should work with the political party with dedication and Jamat Islami should continue with their work of trying to establish the deen with concentration. After taking stock of the activities and performance of the political party after four to six years, the Jamat should decide if they should cooperate with it or not. And even if they should cooperate, on what level and to what extent? It is not appropriate for the Jamat Islami to form a political party on its own nor is it appropriate for it to advise others to form a party. It is also not appropriate for it to advise its intellectuals and members to form a party. It is not at all acceptable that the trained cadre of Jamat Islami should be members of the political party, playing a leading role in it and have a dual membership. I won’t say that those who advise the Jamat along these lines want to damage the Jamat from inside but I would say that it will cause harm to Jamat. Whatever credibility is left with it will go to the dogs. According to a respected member of the Majlis-e-Shoura, “We should experiment with the political party and should not back out now. At the most it will meet the same fate as the FCDA.” And that,” the Political party should work on temporary goals.” Who won’t be able to guess the fate of combat in which intellectuals like him are involved? Ultimately, the situation will be such that ‘hum to doobenge sanam tum ko bhi le doobenge.’ If the Jamat Islami boards this boat, no one can save it from drowning as neither the One in the heavens will have mercy on them nor the people on earth will cry for them. The truth is that parties are formed and deformed. Jamat Islami Hind should not depend on them. (Concluded)
Source: Sahafat, New Delhi
URL of First part: http://www.newageislam.com/urdu-section/جماعت-اسلامی-ہند-کی-مجوزہ-سیاسی-پارٹی-/d/4067
URL of Second part: http://www.newageislam.com/urdu-section/جماعت-اسلامی-ہند-کی-مجوزہ-سیاسی-پارٹی-/d/4074
URL: https://newageislam.com/urdu-section/jamaat-e-islami-hind-proposed/d/4081
احسن مستقیمی
دستور جماعت کی خلاف ورزی
:مقالہ نگار جس دستور کی وفاداری کا حلف لیا ہے اور جس کے ذریعہ وہ مرکزی مجلس شوریٰ
میں پہنچے ہیں اسی دستور میں دفعہ 5کے تحت یہ حقیقت جلی حرفوں میں مرتسم ہے‘‘قرآن
وسنت جماعت کی اساس کار ہوں گے، دوسری چیزیں ثانوی حیثیت سے صرف اس حد تک پیش نظر رکھی
جائیں گی جس حد تک قرآن سنت کی رو سے ان کی گنجائش ہو’’۔یہاں بجا طور پر یہ سوال اٹھتا
ہے کہ محترم مقالہ نگار نے جس سیاسی پارٹی کا مجوزہ خاکہ پیش فرمایا ہے اس میں قرآن
وسنت کی رو سے اس کی گنجائش نکلتی ہے کہ آپ خو د ایک سیکولر پارٹی تشکیل دیں۔ جس میں
دانستہ طور پر قرآن وسنت کو نظر انداز کردیں۔اس پارٹی کی بنیاد سیکولرزم ،سوشلزم اور
ڈیموکریسی پر رکھیں ۔پارٹی کی سرگرمیوں میں دانستہ اسلام کا نام نہ لیں ۔کیا یہ انداز
فکر اورطرز عمل قرآن وسنت اور خود دستور جماعت کے صریحاً خلاف نہیں ہے؟ آخر دستور
جماعت کا احترام اور اس کی پابندی مرکزی مجلس شوریٰ کے ارکان نہیں کریں گے تو اورکس
سے توقع رکھی جاسکتی ہے کہ وہ پابندی کرے گا۔ جب تک دستور جماعت میں اس طرح کی دفعات
موجود رہیں گی پوری تنظیم اور اس کے ایک ایک فردکو اس کی پابندی کرنی چاہئے ۔ اس پالیسی
اور پروگرام اور فیصلوں کی کیا حیثیت باقی رہتی ہے جو دستور جماعت کی دفعات کے صریحاً
منافی ہوں۔
اقتدار وقت کا حصول تحریک
اسلامی کا ہدف نہیں :ایک اور مسئلہ اہمیت کا حامل ہے وہ یہ انبیا کرامؑ نے کبھی اقتدار وقت کے حصول اور اس میں حصہ داری کو
اپنی تحریک کا ہدف نہیں قرار دیا اور نہ جماعت اسلامی ہند نے ماضی میں کبھی اقتدار
وقت کی طلب اور اس میں حصہ داری کا اظہار کیا ہے۔ اس کے موجودہ دستور میں بھی کہیں
اسے ہدف قراردینے کا تذکرہ نہیں ہے۔ جو بات کہی گئی ہے وہ یہ کہ ‘‘کسی تفریق وتقسیم
کے بغیر اس پورے دین کی مخلصانہ پیروی کی جائے اور ہر طرف سے یکسو ہوکر کی جائے اور
انسانی زندگی کے انفرادی واجتماعی تمام گوشوں میں اسے اس طرح جاری ونافذ کیا جائے کہ
فرد کا ارتقا معاشرے کی تعمیر اور ریاست کی تشکیل سب کچھ اسی دین کے مطابق ہو اور یہ
کہ اس لئے ‘‘مثالی اور بہترین عملی نمونہ وہ ہے جسے حضرت محمدﷺ اور حضرت خلفا راشد
ین رضوان اللہ علیہم اجمعین نے قائم فرمایا’’۔اور یہ کہ ‘‘وہ تبلیغ وتلقین اور اشاعت
افکار کے ذریعہ ذہنوں اور سیرتوں کی اصلاح کرے گی اور اس طرح ملک کی اجتماعی زندگی
میں مطلوبہ صالح انقلاب لانے کے لئےرائے عامہ تربیت کرے گی’’۔(دستور جماعت صفحہ
9۔8)
یہاں دو اور دوچار کی طرح
یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ رسول اللہ ﷺ اور آپ ؐ کے خلفاراشدین کے خطوط کار پر چلتے
ہوئے جماعت تبلیغ وتلقین اور اشاعت افکار کے ذریعہ ذہنوں اور سیرتوں کی اصلاح کرے گی
اور رائے عامہ کی تربیت کرے گی۔ اس طرح باشندگان ملک کے اندر سے خدا کی توفیق پاکر
لوگ حلقہ بگوش اسلام ہوں گے اور ان ہی کے ذریعہ بتائید خداوندی اس ملک میں مطلوبہ انقلاب
آئے گا اور حقیقت یہی ہے کہ اس کے سوا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے جسے اختیار کیا جاسکے
۔تحریک کے ایک ایک کارکن کو پختہ یقین ہے کہ اس ملک میں انقلاب اسی طریقہ کار سے وابستہ
ہے۔
اللہ کے رسولﷺ کو نبوت سے
سرفراز کرتے ہوئے رب کی بڑائی کا اعلان کرو، اپنے قریب ترین متعلقین کو (اللہ تعالیٰ
کی نافرمانی اور اس کے ا نجام سے ) ڈراؤ ،مشرکین کی بالکل پروا نہ کرو ۔آپؐ نے اپنے
دستر خوان پر سردار ان قریش کو دعوت دی تاکہ آپ ؐ ان کےسامنے اپنا پیغام پیش کرسکیں
۔ آپ ؐ نے کوہ صفا پر چڑھ کر آواز دی اور جہنم کی آگ سے بچانے کی دعوت دی ۔ آپؐ
نے بیٹی فاطمہ ؓ کو مخاطب کیا کہ بیٹی ! اپنے آپ کوجہنم کی آگ سے بچاؤ ۔آپؐ مختلف
قبیلوں سے ملتے ،بازاروں میں جاتے اور فرماتے ۔لوگو! کہو کوئی معبود نہیں سوائے اللہ
کے کامیاب ہوجاؤگے ۔ عرب کا اقتدار تمہارے ہاتھوں میں ہوگا، عجم تمہارے زیر نگیں ہوں
گے ۔اگر تم ایمان لاؤ گے تو جنت میں تم بادشاہ ہوگے۔ سراقہ بن مالک سوانٹنوں کے لالچ
میں آپ کا تعاقب کرتا ہے، ناکام واپس ہوتا ہے تو آپؐ اسے مخاطب کرکے فرماتے ہیں سراقہ!
اس وقت تمہاری کیا شان ہوگی جب کسریٰ کے کنگن پہنو گے ۔ دراصل اللہ کے رسول کو پختہ
یقین تھا کہ جس کلمہ کی آپ دعوت دے رہے ہیں ایک وقت آئے گا جب اس کلمہ کو غلبہ ونفاذ
حاصل ہوگا ۔ابتدا آپ ؐکا مذاق اڑایا گیا بے بنیاد الزامات لگائے گئے ۔پھر آپ کو اور
آپؐ کے مبارک ساتھیوں کو انتہائی کربناک اذیتیں دی جانے لگیں۔پھر وہ دور آیا جب آپؐ
کے مبارک ساتھیوں کوانتہائی کربناک اذیتیں دی جانے لگیں۔پھر وہ دور بھی آیا جب آپؐ
کو دھن ،دولت اور منصب کی پیشکش کی گئی۔ سرداران قریش کا نمائندہ عقبہ آپ کے سامنے
چند تجاویز پیش کرتا ہے، ان میں سے یہ پیشکش بھی تھی ‘‘سرداری حاصل کرنا چاہتے ہو تو
ہم بخوشی تمہیں اپنا سردار تسلیم کرلیتے ہیں ۔یقین جانو! تمہاری مرضی کے بغیر کوئی
فیصلہ نہیں کریں گے ۔تم بادشاہ بننا چاہتے ہوتو ہم تمہیں اپنا بادشاہ بنالتیے ہیں
۔’’ آپؐ نے ان تمام پیشکشوں کو ٹھکراتے ہوئے جواب میں خم سجدہ کی ابتدائی آیات پڑھ
کر سنادیں ۔ سرداران قریش کا وفد ابو طالب کے پاس اس وقت آتا ہے جب وہ صاحب فراش تھے۔
آخری وقت قریب تھا ایک مصالحتی فارمولہ پیش کرتا ہے ۔تم ہمیں او رہمارے الہٰ کو چھوڑ
دو کوئی مداخلت نہ کرواور ہم تمہیں اور تمہارے الہٰ کو تمہارے حال پر چھوڑ دیتے ہیں
، ہم کوئی مداخلت نہ کریں گے ۔ یہ سن کر ابوطالب نے کہا قد انصفکم القوم فاقبل منہم
تیری قوم کے ان اشراف نے بڑی منصفانہ پیشکش کی ہے اسے قبول کرلو۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
ارأیتم ان اعطیتکم ہٰذہٖ ھل انتم معطی کلمۃ ان انتم تکلمتم بھاالعرب ودانت کلم العجم
۔دیکھو میں اگر تمہیں ایک ایسا کلمہ پیش کروں کہ اگر تم اس کا اقرار کرلوتو سارے عرب
کےتم فرماں نروا بن جاؤگے اور عجم تمہارے زیر نگیں ہوجائے گا۔ ابوجہل بولا ضرور مانیں
گے بلکہ اسی دس باتیں بھی اور ہوں تو انہیں بھی تسلیم کرلیں گے۔آپؐ نے فرمایا قولو
الا الہٰ الاللہ تو پھر لاالہٰ الا اللہ کا اقرار کولو۔ یہ سننا تھا کہ سرداران قریش
غیظ وغضب کی حالت میں یہ کہتے ہوئے چل دیئے
اصبر واعلیٰ آلہتکم ان ہٰذا الشیٔ یراداپنے معبودوں کی عبادت پرڈٹے رہو ۔یہ بات تو
کسی اور ہی غرض سے کہی جارہی ہے۔ اس کے بعد آپؐ کی اور آپؐ کے جاں نثاروں کی مخالفت
میں شدت آگئی ۔یہاں سوچنے کی بات یہ ہے کہ :
آپ ؐ اس عبوری مدت میں یعنی
ابتدائی مرحلہ میں پیش کردہ قیادت یا بادشاہت کو قبول کرلتیے تو آپ کو اور آپؐ کے
جاں نثاروں کو ان شدید اذیتوں اور سخت ترین آزمائشوں سے نجات مل سکتی تھی۔ آپؐ رفتہ
رفتہ، قدم بقدم ،مرحلہ وار پیش قبول قدمی کرتے رہتے ۔ عدل وقسط کے قیام، ظلم واستحصال
کے خاتمہ ،کرپشن اور فساد فی الارض کے ازالہ ،غربت اور افلاس کو ختم کرنے کے لئے سعی
وجہد فرماتے ، شراب، جوا، زنا، دختر کشی وغیرہ کے خلاف مہم چلاتے ،خدمت خلق کے لئے
لوگوں کو منظم کرتے اور ان سے کام لیتے ،بنیادی انسانی ضروریات مثلاً روٹی، کپڑا ،مکان
وغیرہ کی فراہمی کا نظم قائم فرماتے ۔نبوت سے سرفراز ہونے سے قبل جب آپ معاشرے میں
اپنے حسن اخلاق، اعلیٰ کردار اور خدمت خلق میں نمایاں حیثیت کے مالک تھے ۔ آپؐ کو
صادق اور امین کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔ حلف الفضول میں شرکت کی دعوت قبول فرمالی
اور شریک ہوئے اور بعد میں اس کی تحسین فرماتے رہے ۔اچھا موقع تھا آپؐ کی قیادت ،رہنمائی
اور حکم پر اسی طرز کی کمیٹیاں قائم کراتے مگر نہ آپؐ نے قیادت وبادشاہت کی پیشکش
کو قبول فرمایا اور نہ مندرجہ بالا امور کی طرف توجہ فرمائی۔ اس وقت کوئی ایسا دانشور
بھی آپ ؐ کے سامنے نہیں آیا جو آپؐ سے یہ سوال ہی کرلیتا کہ اے اللہ کے رسولﷺ
! آپ پورے یقین کے ساتھ یہ تو فرماتے ہیں
کہ وہ وقت آکر رہے گا جب اس کلمہ کو فتح حاصل ہوگی۔ خانہ کعبہ کی چابی آپ کے دست
مبارک میں ہوگی ۔سراقہ بن مالک کے ہاتھوں میں کسریٰ کے کنگن ہوں گے۔ مگر یہ تو فرمائیے
کہ درمیانی اہداف کیا ہوں گے۔ آج ہم کہا کھڑے ہیں اور آخری منزل ہماری کیا ہوگی اس
سے تو ہم واقف ہوگئے مگر ہم اپنی منزل مقصود تک پہنچنے میں کن کن مراحل سے گزریں گے
اور ایک مرحلہ کے بعد دوسرا کب آئے گا؟ اللہ کے رسولﷺ سے اس طرح کے دانشورانہ سوالات
نہیں کئے گئے اور آپؐ نے بھی کبھی کسی کو
ان مراحل کا پتہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ آپ سوچ او رکہہ سکتے ہیں کہ سرداران
قریش کے نمائندے نے سردار اور بادشاہ بنانے کی جو پیشکش کی تھی وہ اس شرط پر تھی کہ
آپؐ اپنے الہٰ کی عبادت کریں ہم کوئی مداخلت نہیں کریں گے او رہمیں اپنے معبودوں کی
عبادت کرنے دیں۔ آپ اس میں مداخلت نہ کریں ۔ یہ درست ہے کہ آپ نے اس شرط کو بھی ٹھکرا
دیا تھا آج کے دانشور تو یہاں تک تیار ہیں کہ وہ اپنی سیاسی پارٹی میں اس طرح کا نام
تک نہیں رکھیں گے اور اپنے اہداف کے حصول کی سعی وجہد میں بھی اسلام کا نام زبان وقلم
سےادا نہیں کریں گے جبکہ ان پر کسی طرف سے نہ کوئی شرط ہے اور نہ دباؤ۔
ایک مؤدبانہ درخواست: جو
حضرات الیکشنی سیاست میں مؤثر رول ادا کرنے کے حق میں ہیں اور اس فریضہ کی انجام دہی
کے لئے ایک سیاسی پارٹی کی ضرورت محسوس کرتے ہیں خواہ مرکزی مجلس شوریٰ میں ہوں یا
کسی جماعتی منصب پر فائز ہوں یا عام ارکان ہوں ۔ان سب حضرات سے میری مؤدبانہ درخواست
ہے کہ وہ سیاسی پارٹی ضرور بنائیں مگر وہ سیاسی پارٹی آزاد اور خود مختار ہو۔جو حضرات
اس پارٹی کےممبر بنیں وہ جماعت اسلامی ہند سے اپنا ضابطے کا تعلق منقطع کرلیں۔ وہ یکسوئی
کے ساتھ سیاسی پارٹی میں رہ کر کام کریں اور جماعت اسلامی ہند اپنے مقصد وجود کے پیش
نظر یکسوئی کےساتھ اقامت دین کے فرائض انجام دیتی رہے ۔چار چھ سال کے بعد اس سیاسی
پارٹی کے رنگ ڈھنگ دیکھنے کے بعد وہ فیصلہ کرے کہ اس سیاسی پارٹی کے ساتھ کاسے تعاون
کرنا چاہئے یا نہیں ۔ اگر کرنا چاہئے تو کس حد تک اور کس نوعیت کا۔ یہ بات مناسب نہیں
ہے کہ جماعت اسلامی ہند خود کوئی سیاست پارٹی بنائے اور نہ یہ مناسب ہے کہ وہ دوسروں
کو سیاسی پارٹی بنانے کا مشورہ دے ۔ یہ بھی مناسب نہیں ہے کہ وہ جماعت کے کچھ ذمہ داران
اور دانشوروں کو ترغیب دے کہ وہ سیاسی پارٹی کی تشکیل کریں اور یہ بات بالکل ہی ناقابل
فہم ہے کہ جماعت کے کچھ تربیت یافتہ حضرات اور دیگر ارکان جماعت اس سیاسی پارٹی کے
ممبرہوں ۔ اس میں قائد انہ رول ادا کریں اور ان کی دوہری رکنیت ہو ں بیک وقت وہ جماعت
کے بھی ممبر ہوں اور سیاسی پارٹی کے بھی ممبر۔ جو حضرات اس طرح کے مشورے دیتے ہیں میں
یہ تو نہیں کہوں گا کہ وہ جماعت کو اندر سے دانستہ نقصان پہنچانا چاہتے ہیں البتہ یہ
ضرور عرض کروں گا کہ اس میں سرتاسر خسارہ جماعت اسلامی ہند کو ہوگا۔ اس کی ساکھ اور
اس کا بھرم جو کچھ باقی رہ گیا ہے وہ بھی ملیامیٹ ہوکر رہ جائے گا۔ مرکزی شوریٰ کے
ایک معززرکن کے بقول ‘‘سیاسی پارٹی کو آزما نا چاہئے اب پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے زیادہ
سے زیادہ F.D.C.Aکا
حشر ہوگا۔’’ اور یہ کہ ‘‘ سیاسی پارٹی رخصت پر عمل کرے’’ جس معرکے میں اس طرح کے دانشور
ہوں گے اس کے انجام سے کون واقف نہیں ہے۔ مگر یہی نہیں ہوگا بلکہ یہ بھی انجام سامنے
آئے گاکہ ‘‘ہم تو ڈوبے ہیں صنم تجھ کو بھی لے ڈوبیں گے ۔’’اس کشتی میں اگر جماعت اسلامی
ہند سوار ہوگی تو اسے بھی ڈوبنے سے کوئی طاقت کیونکر بچاسکتی ہے پھر تو اس پر نہ آسمان
والے کو رحم آئے گا اور نہ زمین والوں کو ملال ہوگا۔ واقعہ بھی یہی ہے کہ سیاسی پارٹیاں
بنتی بگڑتی رہتی ہیں ۔ جماعت اسلامی ہند کو ان پر
قیاس نہیں کیا جاسکتا ۔(ختم شد)
URL: https://newageislam.com/urdu-section/jamaat-e-islami-hind-proposed/d/4081