New Age Islam
Sat Jun 25 2022, 02:37 PM

Urdu Section ( 6 Apr 2022, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

The Muslims Must Learn the Lessons from the History of Baghdad مسلمان بغداد کی تاریخ سے سبق لیں

احمد فوزان ادیب

7 اپریل، 2022

مکرمی!

عباسی دور حکومت کے آخری دور میں ایک وقت ایسا آیا کہ مسلمانوں کی دارالخلافہ (مسلم دور حکومت کا دارالخلافہ) بغداد میں ہر دوسرے دن مناظرہ (بحث) کرنے لگے۔ جلد ہی وہ وقت بھی آیا جب ایک ہی دن بغداد کے چار مختلف مقامات پرالگ الگ جلسے ہونے لگے۔پہلا تبصرہ اس اہم بات پر تھا کہ ایک وقت میں کتنے فرشتے سوئی کے نوک پر بیٹھ سکتے ہیں؟ دوسرا مناظرہ اس اہم نکتے پر تھا کہ شاعری حلال ہے یا حرام؟فریق ثالث میں یہ جھگڑا چل رہا تھا کہ مسواک کا شرعی سائز کیا ہوناچاہئے؟ ایک گروہ کہتا تھاکہ بالش سے کم نہیں ہوناچاہئے اور دسرے گروہ کا خیال کا تھا کہ بالش سے چھوٹی مسواک بھی جائز ہے۔ یہ بحث اس وقت جاری تھی جب ہلاکو خان کی تاتاری فوج بغداد کی گلیوں میں گھس آئی اور سب کو تباہ کردیا۔ مسواک والے مسواک کی لمبائی ناپتے رہ گئے، سوئی کے نوک پر فرشتوں کی گنتی کرنے والوں کی کھوپڑیوں کے مینار بن گئے، جن کا شمار بھی ممکن نہ تھا۔ کوّے کے گوشت پر بحث کرنے والوں کی لاشیں کوّے کھارہا تھا۔ آج ہلاکو خان کو بغداد کو تباہ کئے سیکڑوں سال ہوگئے ہیں، لیکن مسلمانوں نے اس تاریخ سے تھوڑا سا سبق بھی نہیں سیکھا ہے۔ آج ہم حالیہ مسلمان سوشل میڈیا پر یا پھر اپنی مجالس، جلوسوں او رمساجد کے ممبران سے وہی کام کررہے ہیں کہ داڑھی کی لمبائی کتنی ہونی چاہئے یا پاجامہ کی لمبائی ٹخنوں سے نیچے یا اس کے اوپر کتنی ہونی چاہئے۔قوالی اور مشاعرے کرنا ہمارے مذہبی فروغ کاحصہ بننا شروع ہوگیا ہے۔ ہمارے فرقہ اور مسالک کے علمبردار صرف اور صرف اپنے اپنے فرقوں کو جنت میں لے جانے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ دوسری طرف موجودہ دور کا ہلاکو خان ایک ایک کرکے مسلم ممالک کو تباہ کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔ افغانستان، لیبیا، عراق کے بعد شامی بچوں کی مسخ شدہ لاشیں گننے والا کوئی نہیں۔کوّے آدم کی نسل کے جوان اوربوڑھے لوگوں کی لاشیں کھا رہے ہیں اورحواکی بیٹیاں اپنے ایمان کو چھپانے کے لئے امت کی چادر کا گوشہ ڈھونڈ رہی ہیں۔ ہاں، اور ہم خاموشی سے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔ علم حاصل کرو، تاریخ سے سبق لو ورنہ بھولی ہی تاریخ بن جاؤگے۔

7اپریل، 2022، بشکریہ: انقلاب،نئی دہلی

URL: https://www.newageislam.com/urdu-section/muslims-history-baghdad/d/126742

New Age IslamIslam OnlineIslamic WebsiteAfrican Muslim NewsArab World NewsSouth Asia NewsIndian Muslim NewsWorld Muslim NewsWomen in IslamIslamic FeminismArab WomenWomen In ArabIslamophobia in AmericaMuslim Women in WestIslam Women and Feminism


Loading..

Loading..