In an Open letter perhaps to the Urdu Press published on the front page of a Delhi Urdu newspaper, Hindustan Express, Perwez Suhaib Ahmad asks if he should ascribe the coverage in Urdu Press of the continuing Vastanvi imbroglio at the Darul Uloom Deoband as an example of Yellow journalism, corruption, Sectarian war or Zionist conspiracy. While some newspapers have come up with conspiracy theories involving the Congress party or BJP-RSS to take over the Daul Uloom through its vice-chancellor, no one seems to know exactly which party is rooting for whom. The most fascinating point, of course, is the suspicion of Zionist conspiracy that can simply not be absent in any discourse on any problem facing Muslims, even those that they create entirely by themselves.
The Open letter is being posted below in Urdu along with its translation in English by New Age Islam Edit Desk.
URL: http://newageislam.com/Controlpanel/ArticleDetails.aspx?Article_ID=4025
---
Open letter by Perwez Suhaib Ahmad
Modi or murti (idol) is only a ploy. Maulana Ghulam Muhammad Vastanvi is only a tool. The real target is the Darul Uloom Movement. A conspiracy is being hatched to damage and harm it. Seeing the target campaign of some newspapers of Delhi, it would not be wrong to conclude that the sectarian war has been kept in mind while making Darul Uloom Deoband the scapegoat. Some prejudiced media organizations have sensationalized the Vastanvi affair at the cost of journalistic ethics and thus the Sunni ulema and Deoband have become their target.
Financial deal for not publishing news could not be finalised
The fact that the authorities of the two Urdu newspapers that fanned the emotions the most and played a key role in the controversy do not believe in the ideology and movement of the Darul Uloom Deoband. That is why it is apparent that they regarded this opportunity as godsend and made the most of it, sacrificing the entire journalistic ethos. Apparently they got two benefits out of it. A bargaining is done with the people who opposed Maulana Vastanvi in the beginning. It is also interesting that the authorities of these two newspapers attended a meeting at the residence of a renowned Islamic scholar of Delhi for doing a deal for not writing against Maulana Vastanvi but the deal could not be finalized. The second benefit was that they pleased their sectarian masters with their mischief. So if the authorities of these two newspapers are insulting and humiliating the ulema of Darul Uloom Deoband, it should not come as a surprise.
As for Maulana Vastanvi’s praise of Modi and his distributing an idol, it is unpardonable, and the right to impeach him is with the Shura and the members of the Shura will definitely take cognisance of the matter. But how can the people throwing the journalistic principles to the wind be called the flag-bearers of ethics. Seeing the policies of these newspapers fists clinch in anger and tears roll down the cheeks. These newspapers have injured the honour and reputation of Darul Uloom Deoband and the irony is that they claim that all this is being done to protect the honour of Darul Uloom Deoband.
Sectarian prejudice
What is the reality? What is the real game? What are their morals and their faith? If the deal had been finalized and they had been paid the amount they demanded, Maulana Vastanvi would have overnight become a conscientious religious scholar. Is it all being done to earn ‘moolah’? Or is there a deeper conspiracy against the Darul Uloom? As the electronic media presents insignificant issues related to Islam and Muslims adding spice, in the same way some Urdu newspapers published from New Delhi presented the controversy in a sensational manner. It shows that some Urdu newspapers do not hesitate to ridicule the ulema of this international religious seminary. It may be noted that the sectarian prejudice seems to be behind this controversy. There is a conspiracy to malign the ulema of Darul Uloom Deoband.
Urdu newspapers ditch even their own sect for money
But it is also a fact that these media organizations are not faithful even to their own sect and do not hesitate to ditch their own sect for money as is evident from the current developments. If Modi-praise and idol presentation had not been only a ploy, they would have taken to task others who have committed bigger crimes than Maulana Vastanvi and have not apologized to the community. Muslims know these faces very well who at one time declare Gandhiji a ‘nayak’ and at others they attend secret meetings with the RSS leader Indresh and sometimes support the decision of the High Court on Babri demolition and later say that it was their personal view.
This is only a tip of the iceberg. There are numerous examples of leaders the community making deals but the “flag-bearers of truth” did not get time take notice of them. Who sits in whose laps? Who had been establishing relations with the Hindus? Who have been making secret tours to Israel? Who are the big figures who have been friends with the saffron group? It is a long story but it is also a fact that these great personalities have remained honourable without so much as offering apologies.
Zionist conspiracy
In short it should be asked what the criteria of truth are. It is beyond one’s understanding that all such personalities are highly regarded and only Maulana Vastanvi is being made the target. So it can be said that Darul Uloom is the target and a campaign is being run to malign it. Based on the news of the Times of India, Vastanvi was first called a Mushrik (deviant) and materialist and all the limits were crossed in insulting him.
Now the same Times of India created a new controversy by saying that Maulana Arshad Madani is behind the entire imbroglio. This analysis done by the newspaper can be termed as an attempt to malign our ulema. But in which category should the Urdu newspapers damaging the image of Darul Uloom Deoband be put? That is a big question. Now the question is: Is it a conspiracy to weaken the foundations of Islam or the destructive minds of the Zionists are behind all this. It should be given a serious thought. We pray to God to protect Darul Uloom from evil eyes and that the issue is resolved in the meeting of the Shura on the 23rd February.
زرد صحافت کیخلاف دیوبند میں
صدائے احتجاج بلند
اشتعال انگیزی کا الزام عائد
کرتےہوئے اخبار کی کاپیاں نذر آتش کی گئیں
دیوبند: دارالعلوم دیوبند
کے مہتمم مولانا غلام محمد وستانوی کے منصب اہتمام کا معاملہ کسی طرح تھمنے کا نام
نہیں لے رہا ہے۔ آج بعد نماز جمعہ طلبہ دارالعلوم اور باشندگان دیوبند کی ایک بڑی
تعداد نے اس پورے معاملے میں آگ بھڑکانے کیلئے دہلی سے شائع ہونے والے ایک اخبار اور
اس کے ذمہ دار کو مورد الزام قرار دیتے ہوئے مذکورہ روزنامہ کے خلاف زبردست احتجاج
کیا اور اخبار کی کاپیاں نذر آتش کیں۔ احتجاج پر آمادہ لوگوں کو عام خیال تھاکہ دارالعلوم
کے قضیے کو طول دینے کے پیچھے مسلکی منافرت کا رفرما ہے۔ احتجاج میں شریک سماجی کارکن
حاجی ریحان الحق نے کہا کہ مخالف مسلک کے لوگ کبھی نہیں چاہتے ہیں کہ دیوبندی مکتب
فکر امن وسکون سے تعلیم و تبلیغ کا کام انجام دیتا رہے ، سماج وادی پارٹی کے ریاستی
سکریٹری معاویہ علی نے اس موقع پر کہا کہ مولانا وستانوی کے مخالفین نے ہی دیوبند کے
خلاف تحریک چلانے اور دارالعلوم دیوبند کو بدنام کرنے میں اخبار کا بھرپور تعاون کیا
ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر کون دیوبند میں اس اخبار کے مدیر ان ومالکان عالم اسلام
کے اس عظیم علمی دانش گاہ کو بدنام کرنے کے
لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔اخبار کے خلاف احتجاج کے دروان مظاہرین نے مولانا وستانوی
زندہ آباد کے نعرے بھی بلند کئے اور مولانا سے اپیل کی کہ وہ جلد دیوبند واپس آئیں
اور وہ دارالعلوم کے منصب اہتمام کر سنبھالیں ۔ اس احتجاجی پروگرام میں دیوبند کے سینکڑوں
لوگوں کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ جس میں سید حارث ، رمضان قریشی ، کلیم
قریشی، طیب انصاری ، فیروز بخت ، نسیم عثمانی،محمد شمیم، وسیم عثمانی، خالد ممبر، محمد
عثمان ، احمد، سکندر خاں، عمر ان ملک، اسلم مکھیا وغیرہ کے نام خصوصی طور پر قابل ذکر
ہیں۔
ادھر دوسری جانب دہلی میں متعدد
ملی انجمنوں کے ذمہ داروں کی جانب سے اس مسئلے پر جاری بیان بازی کے سلسلے کو ختم کرنے
کیلئے ایک اجتماعی بیان جاری کیا گیا ہے۔جس میں ڈاکٹر ظفر الاسلام خان مجتبیٰ فاروق
،ڈاکٹر قاسم رسول الیاسی ، اور ڈاکٹر تسلیم رحمانی وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ بیان میں
کہا گیا ہے کہ دارالعلوم دیوبند کے نومنتخت مہتمم غلام محمد وستانوی کے ٹائمز آف انڈیا
میں شائع انٹرویو کو لے کر اخباری بیانات اوربعض طلبا کیا جانب سے احتجاج کا جو سلسلہ
شروع ہوا ہے اس سے بین الاقوامی شہرت یافتہ اور معروف وممتاز دینی درسگاہ دارلعلوم
دیوبند کا وقار مجروح ہورہا ہے۔ اسی کے ساتھ ہندوستانی مسلمانوں کی آپسی چپقلش اور
انتشار نمایاں ہوکر ہماری ملی ودینی تصویر کو بھی داغدار کررہا ہے۔ہونا تو یہ چاہئے
تھاکہ اس سلسلے کو ذمہ دار لوگوں کے درمیان آپسی بات چیت اور افہام وتفہیم سے حل کرلیا
جاتا ہم اب جب کہ مولانا وستانوی کے بیان سے اٹھنے اولے تنازعہ پر شوریٰ اجلاس طلب
کرلیا گیا ہے تو اخباری بیانات کے اس سلسلے کو قطعی طور پر ختم ہوجانا چاہئے اور اس
مسئلہ کو پوری طرح دارالعلوم کی مؤقر شوری کو سونپ دینا چاہئے ۔ اصول طور ا س سلسلہ
میں کسی بھی فیصلہ کا اختیار صرف دارالعلوم کی مجلس شوری کو ہے۔ یہ مسئلہ سڑکوں پر
یا زردصحافت کے صفحات پر نہیں حل ہوسکتاہے۔ اس رجحان کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور ملت
کے تمام افراد سے اپیل کرتے ہیں۔ کہ انصاف او رپر امن جمہوری طریقوں سے ہی اپنے مسائل
حل کریں۔
زر د صحافت یا مسلکی جنگ
پرویز صہیب احمد
‘‘مودی’’ اور ‘‘مورتی’’ تو محض ایک بہانہ ہے ۔مولانا غلام محمد وستانوی
صرف ایک آلہ کار ہیں۔ نشانہ تو دراصل دارالعلوم تحریک ہے جسے رسوا او ر بدنام کرنے
کی دانستہ کوشش ہورہی ہے ۔ دہلی کے بعض اردو اخبار ات کی ‘‘ٹارگٹ مہم’’ کو دیکھتے ہوئے
یہ نتیجہ اخذ کرنا غلط نہ ہوگا کہ ادارالعلوم دیوبند کو تختۂ مشق بناتے ہوئے ‘‘ مسلکی
جنگ’’ کو پیش نظر رکھا گیا ہے تو تعصب کے مرض میں مبتلا بعض صحافتی اداروں نے عالمی
شہرت یافتہ اس علمی ادارے کی وقعت کو کمزور کرنے کے بے بنیاد باتو ں کو بھی رنگ آمیزی
کے ساتھ پیش کرتے ہوئے صحافتی اخلاقیات کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے اور یوں دیوبند
بالفاظ دیگر سنی علما ان کے نشانے پر آگئے ہیں۔ اس حقیقت کو نہیں جھٹلا یا جاسکتا
کہ دارالعلوم دیوبند کے خلاف جن دو اردو اخبارات نے سب سے زیادہ اشتعال انگیزی برپا
کرنے کی کوشش کی ہے اور جنہوں نے اس تنازعہ میں کلیدی رول ادا کیا ہے ان دونوں اخبار
کے ذمہ دار ان مسلکی طور پر دارالعلوم کی تحریک ،فکر وتعلیم سے اتفاق نہیں رکھتے ۔
اس لیے بادی النظر میں یہ
گمان گزرتا ہے کہ انہوں نے ا س موقع کو غنیمت جاننا اور صحافتی اخلاقیات کی وہ ساری
حدیں پار کردیں جن کی مثال دور دور تک دیکھنے کو نہیں ملتی ۔ بظاہر ان کو اس عمل سے
دو فائدے ہوئے ۔ وقتی طور پر جن لوگوں نے وستانوی صاحب کی مخالف کی تھی، ان سے لین
دین کی گئی۔ مزے کی بات یہ بھی ہے کہ وستانوی صاحب کے خلاف نہ لکھنے کے لیے بھی انہی
دونوں اخباروں کے ذمہ داروں نے ہندوستان کے ایک مشہور عالم دین کی سیاسی رہائش گاہ
پر میٹنگ کی لیکن بات نہ بن سکی۔دوسرا فائدہ یہ ہوا کہ انہوں نے اپنی شرارتوں سےاپنے
مسلکی آقاؤں کو خوش کیا ۔ چنانچہ ‘‘مودی’’ اور ‘‘مورتی’’ کو بنیاد بنا کر اگر دونوں
اخبارات کے ذمہ دار ان مجلس شوریٰ کے معزز ومحترم اراکین کی پگڑیاں بھی اچھال رہے ہیں
تو اس میں غیر متوقع کچھ بھی نہیں ہے۔رہی بات مولانا وستانوی کی ‘‘مودی نوازی’’ یا
‘‘مورتی پرستی’’کو جائز ٹھہرانے یا ان کے افعال وکردار کو باجواز بنانے کی تو ہم یہ
کہہ سکتے ہیں کہ ان کے مذکورہ افعال وکردار کو کسی بھی صورت میں ‘‘ناقابل برداشت’’
کہا جائے گا اور مواخذہ کا حق شوریٰ کو حاصل ہے جس پر 23فروری کواراکین شوریٰ یقیناً
باز پرس کے عمل سے گزریں گے ۔
لیکن یہ سوال اپنی جگہ برقرار
ہے کہ صحافتی اخلاقیات کی دھجیاں اڑانے والے عناصر ‘‘ حق وصدارت’’ کے علمبردار کیسے
ہوسکتے ہیں۔ ان اردو اخبار کی پالیسی کو دیکھ کر آنکھیں نم ہوجاتی ہیں اور غصہ سے مٹھیاں بھینچ جاتی ہیں کہ
لوگ اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے دارلعلوم دیوبند کے ناموس کو بھی داؤ پر لگانے
میں بھی محسوس نہیں کرتے اور اس کے عین برخلاف دہائی یہ دی جاتی ہے کہ دارالعلوم دیوبند
کی ‘‘حفاظت’’ کیلئے یہ سب کیا جارہا ہے۔ آخر ماجرا کیا ہے؟ کیوں یہ کھیل کھیلا جارہا
ہے؟ ان صحافتی اداروں کا دین ودھرم آخر ہےکیا ؟ اگر مطلوبہ رقم انہیں مل جاتی اور
‘‘سودا’’ طے ہوجاتا تب مولوی وستانوی ان کی نگاہ میں ‘‘عالم باعمل ’’بن جاتے ؟ کیا
یہ سب صرف ‘‘مال کمانے’’ کیلئے ہورہا ہے ؟ یا یہ کہ دارالعلوم کے خلاف کوئی گہری سازش
ہے؟ جس طرح الیکٹرونک میڈیا میں اسلام کے حساس پہلوؤں سے جڑی خبرو ں کو بار بار مخصوص
انداز سے پیش کرتے ہوئے اسلام کو ایک دقیانوس مذہب قرار دینے کی کوشش ہوتی رہی ہے اور
بعید از صداقت باتوں کو رنگ وروغن کی آمیزش کے ساتھ ناظرین کے سامنے پیش کیا جارہا
ہے ٹھیک اسی طرح دارالعلوم دیوبند کے ایشو پر دہلی کے متعدد اردو اخبارات نے بھی بطور
خاص چاشنی بھری خبریں نذر قارئین کرنے کی مہم چلا رکھی ہے جسے پڑھتے ہوئے یہی تاثر
بھرنا ہے کہ بعض اردو اخبار والے بھی دارالعلوم دیوبند اور ان نے جڑے عالموں کے تمسخر
میں اپنے صفحات کو سیاہ کرتے ہوئے اس عالمی شہرت یافتہ ادارے کو رسوا اور بدنام کرنے
میں کوئی بھی دقیقہ باقی نہیں چھوڑنا چاہئے۔
اس کے پیچھے کیا راز ہے؟ یہ غور
کرنے کی بات ہے ۔ بیشک مسلک پر مبنی تعصب اس پورے تنازعہ میں حاوی نظر آرہا ہے اور
ہر دو جانب علمائے دارالعلوم کو رسوا کرنے کی کوشش ہورہی ہے لیکن یہ بھی ایک کڑوی حقیقت
ہے کہ یہ صحافتی ادارے خود اپنے مسلک کے بھی وفادار نہیں ہیں اور ماں وزر کی خاطر اپنے
عقائد و نظر کو بھی بالائے طاق رکھنے سے گریز نہیں کرتے جیسا کہ خود حالیہ واقعہ سے
ظاہر ہوتا ہے۔ ‘‘مودی نوازی’’ اور ‘‘مورتی پرستی’’ اگر صرف ایک بہانا نہیں ہوتا تو
ان لوگوں کی بھی خبرلی جاتی جو مولوی وستانوی سے زیادہ سنگین جرم کے مرتکب ہوچکے ہیں
اور قوم ملت سے ابھی تک نہ تو انہوں نے اپنے گناہ کیلئے معافی مانگی ہے اور نہ ہی آئندہ
کیلئے ایسے افعال وکردار سے تو بہ ہی کیا ہے۔( ملت اسلامیہ ان چہروں کو بخوبی پہچانتی
ہے) جو کبھی ذاتی مفاد کیلئے گاندھی جی کو ‘‘نایک’’ یا ‘‘آئیڈیل’’ قرار دے دیتا ہے
تو کبھی ‘‘ بھگوا دہشت گردی’’ میں ملوث بتائے جانے والے آر ایس ایس لیڈر اندریش کے
ساتھ خفیہ میٹنگ کرتا ہے ، بابری مسجد پر آئے کورٹ کے فیصلہ کو صحیح ٹھہرا کر واہ
واہی لوٹتا ہے اور لعنت وملامت کے بعد ‘ذاتی رائے’ کہہ کر جان چھڑا لیتا ہے۔ یہ ایک
چھوٹی سی مثال ہے ورنہ سچی بات یہ ہے کہ ایسی سینکڑوں مثالیں موجود ہیں جن میں قوم
وملت سے متعلق صاحبان ‘‘سودے بازی’’کرتے رہے ہیں
لیکن ‘‘حق وصداقت’’ کی علمبرداری کے دعویداروں کو ان کی خبر لینے کی فرصت نہیں
۔ کون کب کس کی گود میں بیٹھتا رہا ہے؟ کب کہاں سے یہود و ہنود سے راہ ورسم بڑھائی
جاتی رہی ہے ؟ کن کن لوگوں کا دامن ‘‘خفیہ دروۂ اسرائیل’’ کے حوالے سے داغدار رہا
ہے؟ کن کن بڑی ہستیوں نے ‘‘بھگوا برادری’’ کے سامنے زانوے اب تہہ کئے ہیں؟ اس کی کہانی
گرچہ بڑی طویل ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ ایسی عظیم ہستیاں ‘‘بغیر کسی معافی اور توبہ
استغفار کے ‘‘محترم ’’ بنی ہوئی ہیں۔
قصہ مختصر یہ ہے کہ ‘‘حق وصداقت’’
کا یہ کون سا پیمانہ ہے؟ یہ سمجھ سے پرے ہے کہ ایسی تمام شخصیات لائق صد احترام بنی
ہوئی ہیں اور صرف مولانا وستانوی پر ہی نزلہ کیوں گرایا جارہا ہے؟۔ کہا جاسکتا ہے کہ
پیش نظر دارالعلوم ہے، لہٰذا اس کو بدنام کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے ۔ ٹائمس آف انڈیا
کی خبر کو بنیاد بتاتے ہوئے پہلے دارالعلوم دیوبند غلام وستانوی کو مشرک ، مادہ پرست
وغیرہ کہا گیا اور مہتمم دارالعلوم کو بے عزت کرنے کی ساری حدیں پار کردیں گئیں۔ اب
اس درمیان اسی ٹائمس آف انڈیا نے اپنی 28فروری کی اشاعت میں ایک نیاشگوفہ چھوڑا ہے،
جس میں یہ کہا گیا ہے کہ دارالعلوم دیوبند میں ہورہی ہنگامہ آرائی کے پیچھے مولانا
سید راشد مدنی ہی ہیں۔اخبار ہذا کا یہ تجزیہ موقر کو بدنام کرنے کی دانستہ کو شش کہلا
سکتی ہے لیکن اردو کے جن اخباروں نے دارالعلوم دیوبند کی شبیہ کو مسخ کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے اور مسلسل کررہے ہیں انہیں کس
زمرے میں رکھا جائے؟ یہ ایک بڑا سوال ہے۔ اب سوال پیدا یہ ہوتا ہے کہ آیا یہ اسلام
کی جڑیں ہلانے کی کوشش ہے یا یہود ونصاریٰ کی تخریب کا ر ذہن اس کے پیچھے ہے؟ غور کرنے
کا مقام ہے۔ ہم تو بار گاہ الہٰی میں یہی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دارالعلوم کو
نظر بد سے بچا ئے اور آنے والی 23تاریخ کو مجلس شوریٰ کی میٹنگ میں یہ قضیہ کسی بھی
طور پر ختم ہوتا کہ مزید رسوائی سے بچا جاسکے اور شرپسند عناصر اپنے مقاصد میں ناکام
ہوں۔
URL: https://newageislam.com/urdu-section/vastanavi-affair-urdu-press-yellow/d/4025