New Age Islam
Sun Oct 13 2024, 04:09 AM

Urdu Section ( 17 Apr 2015, NewAgeIslam.Com)

Comment | Comment

Living in Society سماجی زندگی میں ایک فرد کا کردار

 

نیو ایج اسلام کے لئے مولانا وحید الدین خان

15 اپریل، 2015

 معاشرے میں ایک قابل احترام اور پر وقار زندگی بسر کرنے کے لیے ایک انتہائی ضروری معیار پر کھڑا  اترنا  ناگزیر ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ آپ کی شخصیت دوسروں کے لیے نفع بخش ہو اور جہاں تک دوسروں کا تعلق ہے، تو کم از کم انہیں آپ سے کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

 ان دونوں کے علاوہ معاشرے میں ایک قابل احترام اور پر وقار زندگی بسر کرنے کے لیے آپ کے پاس کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے۔ اور جنہیں یہ لگتا ہے کہ ان دونوں کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ بھی ہے وہ معاشرے میں صرف فساد پیدا کرتے ہیں اور خود کو بھی مصیبت میں ڈالتے ہیں۔

سماجی وجود کی بنیاد ہمیشہ باہمی تعاون اور مصالحت کے اصول پر مبنی ہے۔ اگر آپ کا کردار معاشرے میں مثبت ہے تو معاشرہ آپ کو عزت و احترام کی نظروں سے دیکھے گا۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ واقعی معاشرے میں اپنا کوئی مثبت کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو کم از کم آپ اس انداز میں زندگی گزار سکتے ہیں کہ جس سے دوسروں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

 جہاں تک دوسروں کا تعلق ہے تو اگر آپ دوسروں کی مدد کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ معاشرے کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ صرف اس طرح زندگی گزارتے ہیں کہ معاشرے میں آپ کی وجہ سے دوسروں کو پریشانیوں کا سامنا نہیں ہے تو بھی آپ معاشرے کی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہ پیدا کر کے ایک سماجی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اول الذکر صورت میں آپ براہ راست معاشرے کی ترقی میں مدد کر رہے ہیں۔ جبکہ آخرالذکر صورت میں آپ بالواسطہ طور پر معاشرے کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔

لیکن جو لوگ نہ تو معاشرے کی ترقی میں اپنا کوئی تعاون پیش کرتے ہیں اور جن کی وجہ سے معاشرے کے دیگر افراد کو مسائل اور پریشانیوں کا بھی سامنا ہے، ایسے لوگ صرف معاشرے پر ایک بوجھ کی طرح ہیں۔ روایتی قانون کے مطابق ہو سکتا ہے کہ ایسے لوگ مجرم نہ ٹھہرائے جائیں۔  اس دنیا کی عدالتیں ان کے لیے کوئی سزا تو متعین نہیں کریں گی، لیکن فطرت کی عدالت میں انہیں ایک بہت بڑے اخلاقی جرم کا مجرم سمجھا جائے گا۔

 URL for English article: https://newageislam.com/islamic-society/living-society/d/102473

URL: 

https://newageislam.com/urdu-section/living-society-/d/102506

 

Loading..

Loading..